Common frontend top

اسلام آباد


وفاقی کابینہ: وزرا، ملازمین کے پٹرول میں 40 فیصد کٹوتی؛ ہفتے کی چھٹی بحال

بدھ 08 جون 2022ء
اسلام آباد( خبر نگار خصوصی)وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کی منظوری دے دی تاہم توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے مارکیٹوں کی شام 7 بجے بندش کا فیصلہ نہیں ہوسکا ۔حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد شروع کردیا۔وزیراعظم کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور اس پر قابو پانے کے لئے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا۔کابینہ نے وزرا اور سرکاری ملازمین کے پٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری بھی دے دی ۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ
مزید پڑھیے


گستا خانہ بیانات پر حکمران بھارت سے دوستی ، تعلقات، کاروبار ختم ، سخت ایکشن لیں: عمران خان

بدھ 08 جون 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ،نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ گستا خانہ بیانات پر حکمران بھارت سے دوستی ،تعلقات،کاروبار ختم ، سخت ایکشن لیں،ن لیگ نے دھاندلی سے ضمنی انتخابات جیتنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اسلام آباد میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہمارے پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی، اگر چار عرب ممالک سخت ایکشن لے سکتے ہیں تو پاکستان بھی لے ، شریف خاندان بھی مودی سے اپنے تعلقات توڑ کر سخت ایکشن لے ، بھارت میں یہ پہلی
مزید پڑھیے


گستاخانہ بیانات: بلوچستان، آزادکشمیر اسمبلیوں میں مذمتی قرارداد منظور؛ سندھ، پنجاب، کے پی اسمبلیوں میں مزید قراردادیں جمع

بدھ 08 جون 2022ء
ممبئی ،اسلام آباد،لاہور،کراچی،کوئٹہ ( خبر نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر ،نامہ نگار ) گستاخانہ بیانات کیخلاف پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک میں بھارت کیخلاف احتجا ج جاری ہے ،بلوچستان، آزادکشمیر اسمبلیوں میں مذمتی قراردادیں منظور کر لی گئی ، پنجاب ،سندھ،کے پی اسمبلیوں میں مذمتی قرار دادیں جمع کر ادی گئیں ، اسلامی ممالک میں سوشل میڈیا پر بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی، علما کرام نے گستاخی کرنیوالوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کی ہے ،بی جے پی کی معطل کی جانے والی ترجمان نوپور شرما کو ممبئی پولیس نے طلب کرلیا۔تفصیلات کے
مزید پڑھیے


سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا؛ میثاق معیشت وقت کی ضرورت، تمام سٹیک ہولڈرز مل کر بیٹھیں: وزیراعظم

بدھ 08 جون 2022ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی؍ مانیٹرنگ ڈیسک؍ نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم شہبازشریف نے میثاق معیشت کے تحت مل کربیٹھنے کی پیشکش کردی۔بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا حکومت کو دی گئی تجاوز پر عملدرآمد کرائیں گے ، اس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے ، پاکستان بھارت سے ٹیکسٹائل میں آگے تھا، 90 کی دہائی میں پاکستان کی روپے کی قدر بھارت اور بنگلہ دیش سے بہتر تھی، ماضی میں بھارت نے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی تقلید کی ،سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، یہ دونوں چیزیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں، ہمیں
مزید پڑھیے


روسی جارحیت نے عالمی امن خطرے میں ڈالا:جرمن وزیر خارجہ، کسی نئے تنازع میں الجھنا نہیں چاہتے:بلاول بھٹو

بدھ 08 جون 2022ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،92نیوز رپورٹ) پاکستان نے بھارت میں بڑھتا اسلامو فوبیا دنیا کے سامنے اٹھادیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جرمن ہم منصب اینالینا بیئر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا کے واقعات پر تشویش ہے ، بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات سے پوری اُمتِ مُسلمہ کی دِل آزاری ہوئی۔ بھارت کو معافی مانگنا ہوگی۔پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کا کئی دہائیوں سے سامنا کر رہا ہے ، پرامن افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے ، اقوام متحدہ کے مطابق 97 فیصد عوام غربت کی
مزید پڑھیے



غریبوں نے 75 سال قربانی دی ،اب اشرافیہ کی باری : شہباز شریف

هفته 04 جون 2022ء

اسلام آباد؍ گوادر (سپیشل رپورٹر؍ اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کرمجبوراً بڑھانا پڑیں ، اشرافیہ کو بھی اب قربانی دینا ہو گی، شروعات اپنے آپ سے کروں گا، گوادر میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، 2 ہزار ماہی گیر خاندانوں کو کشتیوں کے انجن مفت فراہم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف نے کہااس وقت تک ترقیاتی
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی کے مہنگائی کیخلاف ملک گیر مظاہرے ،حکمران غداری کا مقدمہ بنا کر راستے سے ہٹانا چاہتے :عمران

هفته 04 جون 2022ء

اسلام آباد،ر اولپنڈی،کراچی (سپیشل رپورٹر، رپورٹر 92نیوز ،سٹاف رپورٹر ) مہنگائی اور بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف پی ٹی آئی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جن میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حکمرانوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مظاہر ے میں علی نواز اعوان ، سینیٹر شبلی فراز کے علاوہ نوجوانوں، خواتین ، بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی،مظاہرین نے ٹین ڈبے ، گھوڑا گاڑی، ہاتھ والے پنکھے ، لالٹین اور روٹیاں اٹھا رکھی تھیں۔ اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ غلامی کی چلتی پھرتی تصویر
مزید پڑھیے


پٹرول اور بجلی کے بعد یکم جولائی سے گیس بھی 45 فیصد مہنگی

هفته 04 جون 2022ء

اسلا م آباد (92نیوزرپورٹ )پٹرول اور بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کردی گئی۔ اوگرانے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی،اوگراکے مطابق پنجاب اورخیبرپختونخواکے عوام کیلئے یکم جولائی سے گیس کی قیمت میں 45فیصد،سندھ اوربلوچستان کیلئے سوئی گیس 44فیصدمہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ،اوگرانے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات وفاقی حکومت کوارسال کردیں،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدنئی قیمتوں کااطلاق ہوگا۔ادھر پی ٹی آئی کے رہنمافواد چودھری نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں گیس کی قیمت میں 45 فیصد تک اضافہ کرکے ایک اور ڈاکہ ماردیا گیا ہے ۔ یہ سخت
مزید پڑھیے


عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرائے :پاکستان

هفته 04 جون 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہاہے کہ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں کی جانے والیانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے ۔گزشتہ روزترجمان دفترخارجہ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 اور 31 مئی کو پاک بھارت سندھ طاس آبی کمشنرز کا نئی دلی میں اجلاس ہوا، فریقین نے سندھ طاس معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سندھ طاس آبی کمشنرز کے اجلاس میں اپنے تحفظات پیش کئے ،
مزید پڑھیے


منحرف رکن کا ووٹ شمار ہوگا نہ تاحیات نااہلی: سپریم کورٹ، انحراف روکنے کا سوال صدر کو واپس

بدھ 18 مئی 2022ء
اسلام آباد (خبر نگار،92نیوز رپورٹ،صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے بارے میں صدارتی ریفرنس کو نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں5 رکنی لاجر بنچ نے تین دو کے اکثریتی فیصلے کے تحت منحرف رکن کی نااہلیت کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا جبکہ منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کے بارے پی ٹی آئی کی پٹیشن مسترد کردی۔ دو جج صاحبان جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندو خیل نے اکثریتی فیصلے سے
مزید پڑھیے








اہم خبریں