BN

اسلام آباد



پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل نئے ریجنزتشکیل دیدیئے گئے

اتوار 13 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں تحریک انصاف کی تنظیموں کوتحلیل کردیا گیا ۔جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے اوورسیز اور ملک بھر میں نئے ریجنزتشکیل دیدیئے گئے ، تنظیموں کی تحلیل کے بعد تحریک انصاف کواسلام آباد میں تین تنظیمی یونٹس جبکہ چاروں صوبوں کو چار چار ریجنز میں تقسیم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے باضابطہ منظوری کے بعد تحریک انصاف کی وفاقی وصوبائی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں ،تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی
مزید پڑھیے


مشرف قانون کی نظر میں مفرور ملزم ہے :اسلام آباد ہائیکورٹ

اتوار 13 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید قتل کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اﷲ نے 2صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔جس میں کہاگیاکہ پرویز مشرف کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جاتی ہے ، مقدمہ کے اخراج کیلئے پاکستان سوشل جسٹس پارٹی نے درخواست دائر کی۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ پٹیشنر رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہونے کے باوجود متاثرہ فریق اور حق دعویٰ حاصل
مزید پڑھیے


وزیراعظم کاصرف مجاز افسروں کو شہریوں کی شکایات حل کرنے کا حکم

اتوار 13 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر درج کرائی جانے والی شکایات کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔ وزیر اعظم آفس نے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کو شکایات موصول ہوئیں کہ غیر مجاز اہلکار شہریوں کی شکایات کو بغیر حل کئے نمٹا رہے ہیں جس کے بعد مذکورہ شکایات کے ازالے سے متعلق احتساب شروع کردیا گیا۔وزیر اعظم نے شہریوں کی شکایات کا حل مجاز افسران کے حتمی فیصلے سے مشروط کردیا۔ وزیر اعظم ہدایت کی ہے ماتحت افسران شہری کی شکایت کو بغیر
مزید پڑھیے


سی پیک فیزٹو:مغربی روٹ پر 1270 کلو میٹر طویل شاہراہیں تعمیرکی جائینگی(مفاہمتی یادداشت پردستخط

اتوار 13 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،این این آئی)پاکستان اور چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیز کر نیکا فیصلہ کرلیا۔ ہفتہ کو چینی وزیر ٹرانسپورٹ کی قیادت میں پاکستان آئے وفد نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے ملاقات کی جس دوران ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ،دوسرے مرحلہ میں مغربی روٹ پر 1270 کلو میٹر کی شاہراہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ گلگت سے چترال اور ڈی آئی خان سے ژوب تک شاہراہیں تعمیر ہونگی، پشاور تا ڈی آئی خان اور سوات ایکسپریس وے فیز ٹو
مزید پڑھیے


جیل سے خطوط کا حال بھی قطری خط جیسا ہوگا: فردوس عاشق

اتوار 13 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد،(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر نگار خصوصی ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں جمہوریت دوردور تک نظر نہیں آتی۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہامسلم لیگ (ن) کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا،جیل سے لکھے گئے خطوط کا حال بھی قطری خط جیسا ہوگا،نوازشریف اورشہبازشریف کی سمت مختلف ہے ۔علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹویٹ میں کہا ثابت ہوگیا مولانا فضل الرحمان کا مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے نہیں بلکہ چوروں کی آزادی کے لئے ہے ۔ فردوس عاشق
مزید پڑھیے




العزیزیہ ریفرنس ،نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر

اتوار 13 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دی ۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کردی ۔
مزید پڑھیے


وزیراعظم آج تہران جائینگے: عمران خان کی ثالثی کا خیرمقدم کرتے ہیں:ایران

اتوار 13 اکتوبر 2019ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ایران اور سعودی عرب کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔ دوروں کے دوران وزیر اعظم سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر ایران روانہ ہوں گے جبکہ 15 اکتوبر (منگل) کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وزیر اعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے ۔ وزیر اعظم ایران سعودیہ تعلقات میں کشیدگی کم کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم سے ثالثی کیلئے
مزید پڑھیے


مشکل فیصلوں کے نتائج آنا شروع ہوگئے ، کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں: حفیظ شیخ

اتوار 13 اکتوبر 2019ء

اسلام آباد (وقائع نگار؍صباح نیوز)وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے مالی سال 20-2019 کی پہلی سہ ماہی کے دوران حکومتی معاشی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ معاشی صورتحال کے باعث حکومت نے جو مشکل فیصلے کئے ، اس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ۔اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت نے 55 کھرب روپے کا ہدف مقرر کرکے تقریبا 8 لاکھ مزید افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حکومت نے 2 اہم اور بڑے خساروں
مزید پڑھیے


ملک بھر میں یکجہتی ریلیاں ، انسانی ہاتھوں کی زنجیریں؛ کشمیریوں کے حقوق کی تحریک سمندر بن جائیگی : وزیراعظم

هفته 12 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد، لاہور ، مظفرآباد (سپیشل رپورٹر،اپنے رپورٹر سے ،اپنے خبر نگار سے ،نمائندگان ، نیوزایجنسیاں ) وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پرآزادکشمیر سمیت ملک بھر میں گزشتہ روز کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ بھارتی جبر کے باعث محصور ہونے والے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئی ۔ سرکاری دفاتر میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئیں۔پاکستان کیساتھ آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے گئے اور ترانے بجائے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک انسانی ہاتھوں کی زنجیر
مزید پڑھیے


کنٹرول لائن :بھارتی جارحیت جاری فائرنگ سے لڑکا شہید ، خواتین ، بچوں سمیت 16 زخمی ؛ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

هفته 12 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فورسز نے ایل او سی کے شاردہ، نیزہ پیر، سوال اور باغسر سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ سے 10 سالہ لڑکا فیضان شہید، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں چھ بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ایل او سی پر فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے ۔بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر احتجاجی مراسلہ تھمایا
مزید پڑھیے