Common frontend top

اشرف شریف


’’پاکستان میں زیتون کی کاشت‘‘


شبیر سومرو سے پہلا تعارف روزنامہ نئی بات میں ہوا۔ بطور ڈپٹی ایڈیٹر میں دیگر شہروں کے ایڈیٹرز اور میگزین ایڈیٹرز سے روزانہ بات کرتا۔شبیر سومرو کراچی سٹیشن پر میگزین ایڈیٹر تھے۔ منفرد موضوعات پر فیچر بھیجا کرتے۔ روزنامہ 92نیوز شروع ہوا تو برادرم عامر خاکوانی نے کراچی سے شبیر سومرو کو میگزین میں ساتھی بنا لیا۔ یوں ہم دونوں ایک بار پھر ایک ہی ادارے میں کام کر رہے ہیں۔ باغبانی میرا آبائی کام ہے۔ اپنے بزرگوں کے تجربات کو میں مضامین اور کتابی صورت میں جمع کرتا رہتا ہوں۔ چار پانچ برس گزرے ہم نے ایک تجربہ کیا۔ کوہاٹ
پیر 15 اپریل 2024ء مزید پڑھیے

راجناتھ سنگھ کے دعوے

اتوار 14 اپریل 2024ء
اشرف شریف
بھارت کے لوگوں کو احساس ہونے لگا ہے کہ ان کی قیادت معاشی ترقی کا خواب دکھا کر ان کی پر امن شناخت مسخ کر چکی ہے۔کینیڈا ، امریکہ ،افغانستان اور پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارت دہشت گردی کو سب سے بڑا سہولت کار بن چکا ہے،اس کے خارجہ تعلقات میں سکیورٹی کے نام پر دہشت گردانہ تعاون ایک سنجیدہ پہلو کے طور پر ابھر رہا ہے۔بھارت خطے کو تجارت، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کی جگہ اپنی بڑھتی ہوئے جنگی صلاحیت اور ہمسائیہ ممالک میں مداخلت سے مفلوج کر رہا ہے۔برطانوی اخبار گارڈین کی حالیہ
مزید پڑھیے


کچی مسجدیں اوردیہاتی موذن

بدھ 10 اپریل 2024ء
اشرف شریف
زندگی میں چند بار ہی ایسے ہوتا ہے جب آپ خود کو کسی بہائو کے حوالے کر دیتے ہیں۔ یہ اذان بھی ایک آبشار تھی جس کے ٹھنڈے پانیوں میں روح کی تپش سکون پا رہی تھی۔ کسی مہربان نے فیس بک پر ایک دیہاتی بزرگ کی تصویر کے ساتھ یہ اذان پوسٹ کی تھی۔ میری طرح ہمارے محترم دوست ڈاکٹر معین نظامی تک یہ حیات بخش اذان پہنچ چکی تھی۔ انہوں نے ایک شذرہ لف کر دیا۔ ڈاکٹر صاحب لفظوں میں عقیدت اور علم ایک ساتھ گوندھ دیتے ہیں۔ میں بھی چاہتا تھا کہ کچھ اس بابت گذارش کروں،
مزید پڑھیے


بھارتی وزیر داخلہ حقائق جھٹلا رہے ہیں

پیر 08 اپریل 2024ء
اشرف شریف
بھارت میں الیکشن قریب آتے ہی حکمران جماعت کے رہنماوں کی زبان پاکستان کے خلاف شعلے اگلنے لگی ہے۔تازہ مثال وزیر داخلہ راجناتھ کی درفنطنی ہے کہ بھارت پاکستان کے علاقے میں گھس کر اپنے مطلوبہ افراد کے خلاف کارروائی کرے گا۔ایک خود مختار، ایٹمی قوت اور عالمی برادری میں نمایاں حیثیت رکھنے والے پاکستان کے متعلق بھارت پہلے بھی ایسی مہم جوئی کرچکا ہے جس کا نتیجہ ابھی نندن کی گرفتاری اور دو طیاروں کی تباہی کی صورت نکلا تھا۔بہر حال پاکستان دشمنی آج بھی بھارتی سیاست میں ترپ کا پتہ سمجھی جا رہی ہے ۔ پاکستان نے ایک
مزید پڑھیے


ریکوڈک سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ

بدھ 27 مارچ 2024ء
اشرف شریف
ایسی بہت سی کہانیاں بچپن میں پڑھنے کا موقع ملا جن میں خزانے کی تلاش ہوتی یا کوئی مہربان پری خزانے کا پتہ بتا دیتی۔ایسا خزانہ کبھی ملا تو نہیں لیکن یقین ہے کہ پاکستان کی زمین خزانوں سے بھری ہوئی ہے۔پہلا خزانہ تو یہی ہے کہ یہاں کی زمینیں سال میں کئی بار فصلیں اگاتی ہیں جنہیں بیچ کر دولت کمائی جا سکتی ہے، دوسرا خزانہ معدنیات ہیں ۔ستم یہ کہ پسماندہ ٹیکنالوجی ، لالچی افسر شاہی اور عاقبت نا اندیش سیاسی اشرافیہ معدنیات کو نکالنے کے قابل نہیں۔بھلا ہو مسلح افواج کی قیادت کا جس نے ماضی
مزید پڑھیے



ایک سروے کے نتائج

جمعرات 21 مارچ 2024ء
اشرف شریف
IPSOS MORI برطانیہ میں مشہور سروے تنظیموں میں سے ایک ہے۔ یہ ادارہ سماجی اور عوامی پالیسی کے شعبوں میں تحقیقی مطالعہ کرتا ہے، یہ معیشت ،کھیل، ثقافت، صحت، سائنس، تعلیم، جرائم اور روزگار جیسے موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔بین پیج ایک مارکیٹ ریسرچر اور Ipsos کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ وہ 1987 سے سروے کا کام کر رہے ہیں۔ سروے ایک مشکل کام ہوتا ہے ، نمونوں کو بڑی احتیاط سے منتخب کیا جاتا ہے۔سیاسی اور سماجی اختلافات کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔ IPSOS نے چند روز قبل ایک سروے میں بتایا کہ پاکستان مین مہنگائی،
مزید پڑھیے


’’کملا‘‘

بدھ 20 مارچ 2024ء
اشرف شریف
پچھلے تین سال سے وہ ہفتے میں پانچ دن محمد جہانگیر تمیمی صاحب کے مزار پر صبح 8بجے سے دوپہر ایک بجے تک رہا۔ جہانگیر تمیمی پنجاب یونیورسٹی کے استاد تھے۔ ان کی روحانی قدرو منزلت زندگی میں دیکھی جانے لگی تھی۔ وفات کے بعد ان کے ساتھی اساتذہ، شاگردوں اور احباب نے ان کی یاد میں ایک مجلس قائم کر دی ۔قبر پر سفید سنگ مر مر لگوا دیا۔یہاں سفید جالیوں کا خوبصورت کام ہوا ہے۔ کچھ عرصہ قبل قبر پر چھت ڈال کر اردگرد چاروں طرف شیشہ لگا دیا گیا۔اب اندر بیٹھیں تو ارد گرد کی آوازیں
مزید پڑھیے


بھارتی جیلوں میں قید کہانیاں

پیر 18 مارچ 2024ء
اشرف شریف
ایک افسوسناک خبر ملی ہے کہ بھارت کی سنٹرل جیل الور، راجھستان میں پاکستانی قیدی حامد خان ولد محمد حسین،عمر 60 سال نے خود کشی کی کوشش کی ہے ۔یہ قیدی ضلع پشین بلوچستان کا رہائشی ہے۔اس نے کن ھالات میں خود کشی کی یہ کوئی بھید نہیں۔پاکستان کے جو باشندے بھارتی جیلوں میں کسی وجہ سے قید ہیں انہیں مسلسل ایسے ماحول ، دباو اور سختیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنی جان لینے پر تیار ہو جاتے ہیں۔حامد خان ولد محمد حسین کی خودکشی کی کوشش کے پیچھے ممکنہ وجوہات میں10 سال کی طویل قید،
مزید پڑھیے


معاشی بحالی کی کچھ سنجیدہ کوشش درکار ہے

هفته 16 مارچ 2024ء
اشرف شریف
اکنامک ریفارمز کی اس بار ریاست اور حکمران اشرافیہ کو ضرورت پڑ گئی ہے‘ اس لئے امید رکھیں معاشی بحالی کا ایجنڈا اتفاق رائے سے طے ہو جائے گا‘ ڈر یہ ہے کہ عام آدمی کی پارلیمنٹ اور فیصلہ سازی کے دیگر فورمز میں نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے ریفارمز کا بوجھ پہلے سے افلاس کی زد میں آئے طبقات پر نہ ڈال دیا جائے۔ ایسا ہوا تو غریب مر جائے گا لیکن جینا حکمران اشرافیہ کے لئے بھی ناممکن ہو جائے گا۔ اس لئے بچت‘ شفافیت‘ آمدن میں اضافہ اور قرض اتارنے کے تمام مراحل میں بالائی طبقات
مزید پڑھیے


ماحولیاتی خرابی: شہری کہاں جائیں؟

بدھ 13 مارچ 2024ء
اشرف شریف
پرندہ ہونے میں ایک آسانی ہے کہ جہاں ماحول رہنے کے قابل نہ ہو وہاں سے ہجرت کر جاو۔ایک مسکن کی بات ہے ،وہ کسی پہاڑ کی گھاٹی، ندی کی قربت ، جنگل کے کونے اور ویرانے میں کھڑے کیکر پر بنایا جا سکتا ہے۔مسئلہ ہم انسانوں کے لئے بن گیا ہے کہ جن شہروں کو ہزاروں برس تک عالیشان عمارتوں، باغات ، شاہراوں ، تعلیمی اداروں اور شفا خانوں سے بسایا اب وہاں سانس لینا دوبھر ہو گیا ہے۔ پانی کی کمی اور بجلی کے تعطل کے ساتھ اب شہر ہر وقت دھوئیں سے بھرے رہتے ہیں۔ستم یہ کہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں