Common frontend top

اشرف شریف


پاکستان کا سیاسی نقشہ اور آزادی کا تصور


جھوٹ اور پروپیگنڈہ کا ایک جواب یہ ہوتا ہے کہ فوری طور پر حقائق اور تاریخ کو درست شکل میں اجاگر کیا جائے۔بھارت نے 5اگست 2019ء کو کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کر کے اس کا ایک نیا نقشہ بنانے کی کوشش کی۔بھارت نے ایک تسلیم شدہ متنازع علاقے کا ایک ایسا نقشہ جاری کیا جس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو اپنا حصہ دکھایا۔ 4اگست 2020ء کو حکومت پاکستان نے ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری کیا۔ اس نقشے میں پاکستان کے موقف اور کشمیری آبادی کی خواہشات کو مدنظر رکھ کر بتایا گیا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر
اتوار 13  اگست 2023ء مزید پڑھیے

کچلے طبقات کی جمہوری نظام میں واپسی کا سوال

هفته 12  اگست 2023ء
اشرف شریف
دھرتی کی محبت میں بندھے بیرسٹر نسیم احمد باجوہ پاکستان آئے ہیں۔چند ماہ پہلے آئے تو قومی مجلس مشاورت کا اجلاس ہوا۔یہ مجلس قومی امور پر مختلف طبقات کے درمیان فکری ہم آہنگی پیدا کرنے کا کام انجام دے رہی ہے۔باجوہ صاحب پچھلے لگ بھگ 60برسوں سے برطانیہ میں ہیں۔کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔نامور وکیل ہیں۔عالمی ادب پڑھ رکھا ہے۔دنیا میں تبدیلی لانے والی فکری تحریکوں سے واقف ہیں۔ برسوں پہلے ان کا ایک کالم ’’آمر کی بیٹی‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا۔سٹالن کی ذاتی زندگی کے متعلق مستنصر حسین تارڑ صاحب نے بڑی دلچسپ معلومات سے نوازا تھا۔خیر باجوہ
مزید پڑھیے


ڈیجیٹل مردم شماری سے جمہوری شفافیت کی امید

بدھ 09  اگست 2023ء
اشرف شریف
پاکستان نے ایک کام ترقی یافتہ ملکوں والا کیا ہے۔پہلی بار ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کا کام مکمل ہوا ۔ملک بھر میں 22 مئی کو گنتی مکمل ہوئی اور ایک دن بعد ابتدائی نتائج کا اعلان کیا گیا۔اعداد و شمار فکر مندی کا باعث ہیں،لگتا ہے قومی پیداوار بڑھائی نہ گئی تو آبادی معیار زندگی کھا جائے گی ۔مردم شماری بتاتی ہے کہ پاکستان کی کل آبادی ( گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کو چھوڑ کر) تقریباً 25 کروڑ ہو گئی ہے ۔ اس مردم شماری میں استعمال ہونے والی جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں جیو ٹیگنگ شامل
مزید پڑھیے


معدنیات و زراعت کے شعبوں کی ترقی

پیر 07  اگست 2023ء
اشرف شریف
چند روز گزرے اسلام آباد میں منرل سمٹ ہوئی۔اس سے پہلے فوڈ سکیورٹی پر ایک کانفرنس ہوئی۔مجھے ان دونوں شعبوں سے دلچسپی ہے ۔پرائمری جماعتوں میں پڑھے وہ اسباق یاد آگئے جن میں پڑھایا جاتا کہ پاکستان میں فولاد،نم،کوئلے،سونا ، چاندی اور دیگر بیش قیمت دھاتوں کے وسیع ذخائر ہیں۔کتابوں میں قدرتی گیس اور تیل کے بارے بھی بتایا جاتا۔ چھوٹا بھائی جمیل کچھ برس جہانگیر ترین کی ایک کمپنی میں کام کرتا رہا ہے۔اس کمپنی نے ایبٹ آباد کے پاس ماربل نکالنے کا کام کیا۔پتہ چلا سفید ہی نہیں کالا ماربل بھی نکلتا ہے۔ریکوڈک اور سینڈک منصوبوں کے بارے میں
مزید پڑھیے


باجوڑ سانحہ نظر انداز کیوں؟

جمعرات 03  اگست 2023ء
اشرف شریف
باجوڑ میں خودکش حملے میں شہید 55افراد کے لواحقین اور مولانا فضل الرحمن سے تعزیت بنتی ہے۔سیاست میں اختلاف ہوتا ہے لیکن اسے دشمنی کی شکل نہیں دینی چاہئے ۔ سیاست کو سماجی آرٹ سمجھتا ہوں اس لئے کچھ پہلوئوں پر میرا نقطہ نظر ممکن ہے اکثریتی رائے سے الگ ہو‘ باجوڑ کا واقعہ بھی ایسا ہی ہے جو میرے خیال میں پی ڈی ایم کی بے اصولی سیاست پر عوامی ردعمل کا شکار ہو رہا ہے۔اس واقعہ کو تھوڑی دیر کے لئے پی ڈی ایم اور سیاست سے الگ کر دیتے ہیں۔اب خالصتاً انسانی بنیاد پر جائزہ لیں۔اس اجتماع
مزید پڑھیے



راوی :تاریخ،کہانیاں اور حال ……(2)

بدھ 02  اگست 2023ء
اشرف شریف
راوی کی صفائی کا ایک انتظام تو یہ ہو سکتا ہے کہ کنارے کے ساتھ ایک کشادہ گندہ نالہ تعمیر کر دیا جائے ۔ویسٹ واٹر اس میں جائے اور اس پانی کو پروسس کر لیا جائے۔یوں دریا کا جو تھوڑا بہت پانی ہوتا ہے وہ صاف رہے گا اور آبی حیات کا تحفظ ممکن ہو سکے گا۔ ریونیو کا ایک ذریعہ لاہور کے کالجوں کی کشتیاں ہیں‘سیر کے لئے آنیوالوں کے تحفظ کے لئے پولیس چوکی اور1122والوں کو یہاں تعینات کیا جائے‘کسی ڈوبتے کو بچانے کے لئے چھلانگیں لگا کر مدد کرنے والے ملاح ہوتے ہیں لیکن
مزید پڑھیے


راوی :تاریخ،کہانیاں اور حال

منگل 01  اگست 2023ء
اشرف شریف
علامہ اقبال ایک روز راوی کے کنارے تشریف لے گئے ۔دریا میں جتنا پانی بہہ رہا تھا اقبال کی فکر کا بہاو اسی قدر تند : سکوت شام میں محو سرود ہے راوی نہ پوچھ مجھ سے جو ہے کیفیت مرے دل کی سامنے جہانگیر کے فرزند کامران سے منسوب بارہ دری۔اقبال کے زمانے کا راوی اب باقی نہیں۔یہاں کے کنارے اجڑ چکے ۔ بارہ دری کی باقی ماندہ عمارت نظر آ رہی ہے۔پانی کا بہاو شدید ہو تو بارہ دری کو کاٹنے لگتا ہے ،کم ہو تو گندگی کی سطح چڑھنے لگتی ہے ۔اب جو سیلابی ریلہ آیا تو راوی
مزید پڑھیے


مرنے والے حکومت پر بھروسہ نہیں کر رہے

بدھ 26 جولائی 2023ء
اشرف شریف
ہر روز زندگی مہنگی ہو رہی ہے، اتنی مہنگی کہ اسے خریدنے کی سکت نہیں رہی۔پہلے بجلی ایک ہی دن ساڑھے سات روپے فی یونٹ مہنگی ہوئی پھر ایک ایک کر کے ہر چیز کے نرخ آسمان کو طھونے لگے ۔ایوب خان اور بھٹو صاحب نے ظلم کیا کہ سادہ زندگی گزارنے والوں کو بجلی اور گیس فراہم کر دی۔تین نسلیں جب زندگی کو بدلنے والی ان سہولتوں کی عادی ہو گئیں تو لوڈ شیڈنگ آ گئی۔لوگ مر کر گزارا کر رہے تھے، اب قیمتیں اس قدر بڑھا دی ہیں کہ مر کے بھی چین نہیں مل رہا۔ پچھلے دس روز
مزید پڑھیے


لاہور کی پچکتی سڑکیں

پیر 24 جولائی 2023ء
اشرف شریف
سرکار اور اس کے منتخب نمائندوں کی بدولت لاہور خطروں کا شہر بنتا جا رہا ہے۔دو مہینے پہلے شوکت خانم ہسپتال کے قریب سڑک یکایک بیٹھ گئی۔ایک کار تیس فٹ گہرے گڑھے میں جاگری۔سوار خاندان زخمی ہو گیا۔کئی دن ٹریفک متبادل راستے سے گزاری جاتی رہی۔پچھلے بیس روز سے اسی گڑھے والی جگہ کے قریب ایک اور گڑھے کو بھرنے پر کام ہو رہا ہے۔معلوم نہیں کیا دبدھا پڑی ہے کہ کام ختم ہونے میں نہیں آ رہا ۔ٹریفک متاثر ہے ،جو اس طرف آ جائے اس کے بیس پچیس منٹ ضائع ہونا یقینی ہیں۔رائے ونڈ روڈ پر دفتر آتے
مزید پڑھیے


زندگی بدلنے کا منصوبہ

اتوار 23 جولائی 2023ء
اشرف شریف
صابر بخاری اور پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے سابق سربراہ ڈاکٹر محمدشفیق کی معیت میں ایل ڈی اے ایونیو ون ہاوسنگ سکیم میں سے ہوتے ہوئے ہم ای ایم ای کے پہلو میں واقع ایک عمارت کے سامنے جا پہنچے۔شاید شہر کی پوش سکیموں کے درمیان پرانی کسی آبادی کا حصہ ہے ۔ ’’یہ نور پراجیکٹ ہے‘‘ صابر بخاری نے بتایا۔ سارے راستے میں پوچھتا رہا کہ بھائی ہم کہاں جا رہے ہیں۔صابر کا جواب ہوتا ’’سرآپ وہاں جا کر خوش ہوں گے‘‘۔اندر داخل ہوئے تو بائیں طرف بہت سی نوجوان بچیاں کھانا کھا رہی تھیں۔بڑے بڑے میز اور ان
مزید پڑھیے








اہم خبریں