Common frontend top

اشرف شریف


سیاسی حوادث اور مڈل کلاس


بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی۔یہ مصرع کالم کی پہلی سطر میں لکھ دیا ہے تاکہ خبر ہو کہ ہم کس ماحول میں کیا بات کر رہے ہیں۔تحریک انصاف سے بات شروع کر لیتے ہیں۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز سے اسٹیبلشمنٹ کو شکایات رہیں۔کبھی ایک کو دوسرے کے خلاف استعمال کیا‘ کبھی دوسری نے پہلی کے خلاف محاذ کھولا۔کبھی بی بی بری بنی‘ کبھی بابو پر لعن طعن ہوئی۔ 2006ء میں میثاق جمہوریت ہوا۔یہ دونوں لڑنے والوں کے مابین معاہدہ تھا۔پابندی بہرحال ایک نے یہ کہہ کر نہ کی کہ معاہدہ کوئی حدیث تو نہیں‘ دوسرے
هفته 27 مئی 2023ء مزید پڑھیے

لاہور سے دبئی ……( 5)

جمعه 26 مئی 2023ء
اشرف شریف
سات مئی صبح بیدار ہوئے تو فارق چوہان نے اپنے ایک دوست راجہ عاشق کی جانب سے ناشتے کی دعوت کا بتایا۔ اخبارات آ چکے تھے۔ بوٹوں کی وجہ سے پائوں کی دکھن کا علاج رات واپسی پر طاہر علی بندیشہ نے نکال لیا۔ وہ پاس ہی ایک سپر مارکیٹ میں لے گئے جہاں اکثر خریدار فلپائنی تھے۔ بتایا گیا کہ رگا کے اس علاقے میں فلپائنی افراد کی اکثریت ہے۔ ادائیگی کے چار کائونٹر بنے ہوئے تھے‘ نچلے حصے میں کچن اور کھانے پینے کا سامان تھا۔ بالائی منزل پر ملبوسات‘ کاسمیٹکس اور جوتوں کے لیے مخصوص تھی۔ مجھے
مزید پڑھیے


کئی گلزار امام شمبے ہماری مدد کے منتظر

جمعرات 25 مئی 2023ء
اشرف شریف
بلوچستان میں زخموں کے کئی سلسلے ہیں ، کچھ وار غیروں نے کئے کچھ درد اپنوں نے دے رکھے ہیں۔ ایک مسلسل منصوبہ بندی ہے اپنے لوگوں کو ریاست پاکستان کے خلاف اکسانے کی۔ سرداری نظام کے معاشی جبر اور پسماندگی کو ریاست کا ظلم بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔امن دشمن بتاتے ہیں کہ ریاست ملزم ہے۔ایسی مذموم سوچ اس لئے پرورش پاتی رہی کہ بلوچ عوام کی بڑی تعداد تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولتوں سے محروم ہے۔ریاست یہ سہولتیں دینا چاہتی ہے لیکن اس کے لئے امن درکار ہے۔داخلی جنگیں صرف سکیورٹی ادارے نہیں لڑتے
مزید پڑھیے


لاہور سے دبئی ……(4)

پیر 22 مئی 2023ء
اشرف شریف
شیخ زید مسجد ایک شاہکار ہے۔زیر زمین شاپنگ مال سے گزر کر ہم برقی زینے کے ذریعے اوپر پہنچے تو سامنے مسجد تھی۔مسجد کے بالکل آگے شفاف پانی کا تالاب تھا۔ہوا پانی میں ننھی منی لہریں بنا کر کھیل رہی تھی۔کوئی ایسا بچہ یا بڑا نہیں تھا جو پانی میں داخل ہوتا اور وہاں اودھم مچاتا۔ عصر کا وقت ہو چکا تھا۔سورج مسجد کے سفید گنبدوں کے پیچھے چھپنے والا تھا۔سفید سنگ مر مر‘ ستونوں ‘ محرابوں اور کناروں پر چمکتا ہوا سنہری رنگ۔ ابھی ہم پر حیرت کے کئی در کھلنا تھے۔دل خود بخود چاہنے لگا کہ دو
مزید پڑھیے


گستاخی معاف بخاری صاحب

هفته 20 مئی 2023ء
اشرف شریف
دبئی میں تھا جب مظفر بخاری صاحب کی فیس بک آئی ڈی پر ان کے انتقال کی اطلاع ملی۔ اگلے دن جنازے کا اعلان تھا۔محسوس ہوا ایک محبت بھری چھائوں رخصت ہو گئی۔بخاری صاحب سے بیس سال کا تعلق تھا ۔ گورنمنٹ کالج لاہور میں 36برس تک انگریزی کے استاد رہے۔ستر کی دہائی میں امروز و مشرق میں فکاہیہ کالم ’’گستاخی معاف ‘‘ کے نام سے شروع کیا۔اسی نام سے بعد میں کالموں اور غیر شائع شدہ تحریروں کا مجموعہ منظر عام پر آیا ۔ مزاج میں سادگی اور بے ساختگی تھی۔ان سے محبت کرنے والے اور ان کے قریب
مزید پڑھیے



لاہور سے دبئی…… (3)

جمعه 19 مئی 2023ء
اشرف شریف
6مئی کی صبح بیدار ہوئے تو اپارٹمنٹ کے شمالی رخ پر لگ بھگ بیس فٹ لمبے شیشے سے روشنی لائونج میں بھری ہوئی تھی۔ تارہ اخبار آ چکے تھے۔خلیج ٹائمز‘ گلف نیوز اور کچھ میگزین تھے۔ایک روز پہلے اردو کا ہفت روزہ ’’جانب منزل‘‘ آیا ہوا تھا۔جانب منزل کے چیف ایڈیٹر ارشد انجم سے بعد میں دو ملاقاتیں رہیں۔ بہت عمدہ کاغذ پر چار رنگوں میں چھپنے والا اخبار ہے۔اخبارات کا نیوز ڈسپلے ہم سے الگ ہے۔سرمایہ کاری‘ کاروبار اور دبئی کے حکمران کے تعمیر و ترقی کے متعلق اقدامات کو نمایاں شائع کیا جاتا ہے۔عوامی سروے ‘ چھاپے‘ پولیس
مزید پڑھیے


لاہور سے دبئی ……(2)

جمعرات 18 مئی 2023ء
اشرف شریف
اپارٹمنٹ میں داخل ہونے کے پون گھنٹہ بعد ہم باہر نکلنے کو تیار تھے۔ طے پایا کہ سمندر میں چلنے والے کروز شپ کی سیر کرتے ہیں اور ڈنر کروز پر ہی کیا جائے۔رگا کے علاقے سے کروز تک پہنچنے میں زیادہ سے زیادہ 15منٹ لگے ہوں گے۔کروز کی روانگی کا وقت ہو چکا تھا۔سرمد خان نے اس کے مالک سریر خان کو فون پر بکنگ کروا دی تھی اس لئے وہ ہمارا انتظار کر رہا تھا۔طاہر علی بندیشہ نے خالی جگہ دیکھ کر گاڑی پارک کی اور پارکنگ فون ایپلی کیشن پر ایک گھنٹے کا وقت لے لیا۔
مزید پڑھیے


لاہور سے دبئی

منگل 16 مئی 2023ء
اشرف شریف
دبئی اور عجمان میں ’’ارمغان لاہور‘‘ کی تقریب پذیرائی کی ذمہ داری سرمد خان نے لی اور مجھے آنے کی دعوت دے دی۔ پانچ مئی کو اپنے پبلشر عبدالستار عاصم اور فاروقی چوہان کے ساتھ لاہور سے ایئربلیو کی پرواز لی۔ دونوں احباب کی نشستیں مجھ سے دور تھیں۔ میرے ساتھ والی نشست پر دراز زلفوں اور چھوٹی چھوٹی داڑھی والا نوجوان ابرار تھا۔ ابرار کی سیٹ کھڑکی کے ساتھ تھی۔ میں مناہل کے لیے ٹیک آف اور دوران پرواز بلندی کی کچھ ویڈیو بنانا چاہتا تھا۔ ابرار پہلے ہی اپنا فون اس مقصد سے تیار کئے بیٹھا تھا۔ اس
مزید پڑھیے


درپیش بحران پر چند معروضات

پیر 15 مئی 2023ء
اشرف شریف
ایک ہفتے کے لیے متحدہ عرب امارات میں تھا۔ سوچا تھا کہ واپسی پر ابوظہبی‘ دبئی‘ شارجہ اور عجمان میں گزرے وقت پر کچھ کالم لکھوں گا‘ وطن عزیز کے حالات لیکن سوچ کو تخلیقی رخ پر آگے بڑھنے نہیں دیتے‘ کوئی حادثہ‘ کوئی سانحہ ہمارے راستے میں آ جاتا ہے اور ہم اپنا قیمتی وقت اس کے متعلق سوچنے پر خرچ کر دیتے ہیں۔آج کا کالم اسی درپیش صورتحال پر اپنا موقف ریکارڈ پر رکھنے کے لئے ہے۔ پی ڈی ایم حکومت نے ہر شعبے میں نالائقی دکھائی۔عام پاکستانی کی زندگی میں جو کانٹے تھے وہ ایک سال میں
مزید پڑھیے


سیاسی مذاکرات کی سرپرست قوتیں

هفته 06 مئی 2023ء
اشرف شریف
تجزیہ کار دوستوں کا خیال ہے پاکستان کا موجودہ بحران چین اور امریکہ کے درمیان جاری کشمکش کا چہرہ ہے۔پاکستان کی حکمران اشرافیہ‘ مقتدر اداروں کے اعلیٰ عہدیدار ‘ بیورو کریسی اور نمایاں کاروباری افراد کے رابطے اور مراسم امریکہ کے ساتھ رہے ہیں۔امریکہ پچھلے پچاس سال تک پاکستان کے ہمسائے میں بیٹھا رہا ہے۔دوطرفہ ضرورت نے سیاست دانوں اور افسر شاہی کی کئی نسلوں کو امریکہ کا وفادار رکھا ہے۔اب دنیا بدل رہی ہے۔عالمی نظام میں امریکی طاقت کم پڑ رہی ہے۔پاکستان میں امریکہ کی سرمایہ کاری میں ممکن ہے دوستی اور خلوص کی کچھ شرح شامل ہو لیکن
مزید پڑھیے








اہم خبریں