Common frontend top

اشرف شریف


پنجابی کانفرنس اور فکری مزاحمت


فکری قحط شدید ہو جائے تو مزاحمت کی ندیاں سوکھ جاتی ہیں۔یہ میرا کہا ہوا جملہ پرسوں ایک نشست میں دوست یاد دلا رہا تھا۔میں نے پلاک میں پنجابی کانفرنس کا ایک سیشن ختم ہونے کے بعد سوچا مزاحمت اور ماں بولی کا تعلق بہت گہرا ہوتا ہے۔ جو لوگ ماں بولی سے جڑے رہتے ہیں وہ مزاحمت سے دستبردار نہیں ہوتے۔ہماری نسل کا المیہ کوئی ایک ہے ؟ ہمیں معاشی طور پر نچلے طبقات کی سرحد پار کرنا ہوتی ہے۔کئی بار بارڈر پار کرتے ہوئے مر جاتے ہیں۔جو بالائی طبقات کی جنت میں قدم رکھ لیتا ہے وہ اپنے
پیر 25 دسمبر 2023ء مزید پڑھیے

ترقیاتی منصوبوں کے وعدے کافی ہیں؟

جمعرات 21 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سوال اٹھایا ہے کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ترقیاتی کام ان کی جماعت کرے اور ووٹ کسی اور کو ملیں۔آصف علی زرداری بھی اسی روز بلوچستان میں تھے۔انہوں نے سرفراز بگٹی کو پارٹی میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو بلوچستان کی پسماندگی نظر نہیں آتی۔یہ دونوں خودکو اگلے ہائبرڈ حکومتی بندو بست کا اہم حصہ دیکھ رہے ہیں۔ اندازہ کر لیں کہ دونوں جماعتیں کئی کئی بار اقتدار میں رہنے کے باوجود ابھی تک عوام کے مطالبات پر بات نہیں کر رہیں۔یہ تجربہ کار جماعتیں اب بھی
مزید پڑھیے


کراچی کا کتاب میلہ

بدھ 20 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
چودہ سے اٹھارہ دسمبر تک کراچی ایکسپو میں کتاب میلہ تھا۔ لاہور سے میں اور برادرم عامر خاکوانی جبکہ دبئی سے سرمد خان اور طاہر علی بندیشہ کراچی پہنچے۔ سیرین ایئرلائن نے ہماری پوری پوری رات خراب کی۔ خیر کراچی میں میرے لئے کئی دلچسپیاں تھیں۔ صبح پانچ بجے پہنچ کر ہم لوگ 10بجے باہر نکلنے کو تیار تھے۔ سب سے پہلے یونیورسٹی روڈ پر ایکسپو سنٹر پہنچے۔ گلشن اقبال سے بمشکل دس منٹ لگے۔ جہلم بک کارنر کے سٹال پر گگن شاہد، عملدار اور دیگر احباب موجود تھے۔ کتاب میلے میں منتظمین نے جانے کن لوگوں کو کھانے کے
مزید پڑھیے


دسمبر کے زخم

جمعرات 14 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
سولہ دسمبر ایک بار پھر آنے والا ہے۔ایک بازو کے کٹ جانے کا درد جتنا ہم محسوس کرتے ہیں ہم سے پہلی نسل اس سے کہیں زیادہ تکلیف سے گزرتی ہے۔بنگال کے الگ ہونے کا دکھ اپنی جگہ پر لیکن یہ غم کیا کم ہے کہ پاکستان بھارت کے لگائے کچھ زخم آج تک تازہ محسوس کرتا ہے، خاص طور پر جب اس کی سازش سے متاثر ہو کر ہمارے اپنے لوگ مذیبی، لسانی اور علاقائی جھگڑوں میں پڑ جاتے ہیں۔ باون سال پہلے بھارت کی افواج مکتی باہنی کی صفوں میں شامل ہوئیں اور پاکستانی افواج پر حملوں کے لیے
مزید پڑھیے


کشمیر کا مقدمہ اور کٹھ پتلی بھارتی سپریم کورٹ

بدھ 13 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ اور غیر منصفانہ فیصلے پر لکھنے کے لئے نکات ترتیب دے رہا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی خبر ملی۔یقین کریں ساری ترتیب یوا ہو گئی۔پاکستان کا دشمن یہی چاہتا ہے کہ اس پر ہونے والی تنقید کا رخ تبدیل ہو جائے۔فوجی جوانوں کی شہادتوں کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کرنا مشکل ہو گا لیکن میں نے طے کیا ہے کہ اس صدمے کو ابھی ایک طرف رکھ کر بھارتی سپریم کورٹ میں انصاف کا جو قتل ہوا اس پر کچھ کہا جائے۔ پاکستان نے
مزید پڑھیے



بلراج ساہنی کا سفر نامہ پاکستان

پیر 11 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
جس طرح شیو کمار بٹالوی اداسیوں کا شاعر ہے، بلراج ساہنی مجھے اداس کر دینے والی اداکاری کے باعث اچھے لگے۔ راولپنڈی میں پیدا ہونے والے بلراج ساہنی بھارتی سینما میں ایک عظیم ہدایت کار و ادا کار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔میرے سامنے اس کا ’’سفرنامہ پاکستان‘‘ ہے۔خود ہی دیکھ لیں وہ کیا لکھتے ہیں: ’’10اکتوبر 1962ء کی صبح ٹھنڈی ٹھنڈی روشنی میں جالندھر سٹیشن کی خوشگوار چہل پہل دیکھتا رہا۔ دل میں خیال آیا: ہم پنجابی صحت مند لوگ ہیں‘ لیکن ڈھیلے اور سست سست سے۔ اس وقت اہل جالندھر میٹھی نیند سوئے پڑے ہوں گے‘
مزید پڑھیے


یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ الیکشن میں پاکستان کی کامیابی

بدھ 06 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
ہر وقت طوفانی تپھیڑوں کی زد میں رہنے والے پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی ملی ہے۔پاکستان میں سکول جانے کی عمر میں تعلیم سے محروم بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ملک میں تاریخی آثار کی حالت خراب ہو رہی ہے،سماجی بہتری کے لئے بہت سا کام ہونا ہے لیکن منصوبہ بندی اور فنڈز کا فقدان ہے۔ماحول کی بہتری، سمندری تحقیقات سمیت کتنے ہی شعبے ہیں جو اس سفارتی کامیابی کے بعد عالمی توجہ پا سکتے ہیں۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے انتخابی نتائج کے مطابق پاکستان کے امیدوار نے 38 ووٹ لے کر ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرپرسن
مزید پڑھیے


5 کوئنز روڈ (2)

اتوار 03 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
پاکستان بنا تو دینا ناتھ نے لاہور چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ اس کے رشتہ دار اور احباب اسے بھارت لے جانے کی کوشش میں رہے۔ پھر ایک ایک کرکے سب چلے گئے۔ دینا ناتھ بھی سمتھ سن کی طرح 5کوئنز روڈ والے بنگلے اور لاہور کی محبت کا اسیر تھا۔ اس نے کچھ لوگوں کے مشورے پر مسلمان ہونے کا اعلان کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نے اپنا نام ڈی ایل احمد، یا ڈی این احمد بتانا شروع کر دیا۔ بیرون شہر کا یہ علاقہ فسادات سے کسی حد تک محفوظ تھا۔ دینا ناتھ خود بھی
مزید پڑھیے


5کوئنز روڈ لاہور

هفته 02 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
حمید رازی کے پنجابی ناولٹ ’’کوٹھی نمبر 8 ‘‘میں ریلوے کے انگریز افسر جان سمتھ سن کا مختصر تذکرہ ہے‘ تذکرہ کیا ایک اداس کر دینے والی کہانی ہے۔ حمید رازی نے اس کردار کو ریلوے کے پرانے ریکارڈ کی گرد صاف کر کے نکالا۔ جان سمتھ ناردرن ریلوے کے بڑے افسر تھے۔دیگر اعلیٰ انگریز افسران کی طرح انہیں بھی میو گارڈن میں ایکڑوں پر پھیلا گھر الاٹ ہوا۔ وہ دس سال تک میو گارڈن میں رہے۔ جان سمتھ انگریز افسروں سے الگ تھلگ رہتا۔وہ تکلف زدہ کلب کی زندگی اور میل ملاپ سے اکتا یا۔ اگرچہ وہ خود زیادہ
مزید پڑھیے


افغان مہاجرین کی واپسی:سماجی و معاشی اصلاح کا آغاز

جمعه 01 دسمبر 2023ء
اشرف شریف
تاریخ نے دنیا کو ایک سبق پڑھایا ہے‘ سب ریاستوں نے اس سبق کے نتائج الگ الگ دیکھے ہیں۔ یورپ کو گھٹتی ہوئی ورک فورس کا مسئلہ ہے‘ امریکہ دنیا بھر سے باصلاحیت افراد جمع کرنا چاہتا ہے‘ کینیڈا چاہتا ہے کہ اس کے وہ علاقے آباد ہوں جہاں انسانی آبادی نہیں۔ وہ ان بے آباد زمینوں اور قدرتی وسائل کو اپنی معیشت کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔ ان ملکوں نے برسہا برس سے اپنی پالیسیوں کو اس اعتدال کے ساتھ نافذ کر رکھا ہے کہ نئے لوگوں کا آنا ایک معاشی سرگرمی بن گیا ہے۔پاکستان اور اس جیسے ملکوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں