Common frontend top

محمد اظہارالحق


اس سودے میں کیا نقصان ہے؟


مسلم لیگ نون کے ایک سرکردہ لیڈر نے تجویز کیا ہے کہ عمران خان استعفیٰ دے دیں۔ ۔یہ تجویز کسی ان پڑھ سیاست دان نے نہیں بلکہ پارٹی کے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ ممبر نے پیش کی ہے، عمران خان صاحب فرشتہ نہیں‘ انسان ہیں۔ غلطیوں پر غلطیاں کیے جا رہے ہیں مگر مسلم لیگ نون کا المیہ دوسرا ہے۔ روز اول سے مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کے حوالے سے رویہ متکبرانہ رکھا۔ کبھی کہا کہ وزیر اعظم کی شیروانی کا بٹن تک نہیں ملے گا، کبھی عمران خان کے بیٹوں کے لندن میںرہائشی محلے کے نام کا مذاق اڑایا۔
منگل 17  ستمبر 2019ء مزید پڑھیے

باپ کے مرنے کے بعد

اتوار 15  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
کیا گھبرو جوان تھا! اور کیا بھر پور ‘ طوفانی جوانی تھی۔ غلطیوں اور حماقتوں سے لبا لب بھری ہوئی۔ کبھی گھر والوں سے کج بحثی! کبھی دوست احباب سے جھڑپیں‘ اقربا سے ناراضگیاں ! غصہ ناک پر دھرا ہوا۔ زبان تیز اور نوکیلی جیسے بچھو کا ڈنک! پھر وہ مرحلہ آ گیا کہ بقول منیر نیازی ع شباب ختم ہوا اک عذاب ختم ہوا عمر ڈھلنے لگی۔ اب مزاج میں ٹھہرائو آنے لگا۔ دھماکہ خیز طبیعت میں صبر کی جھلک دکھائی دینے لگی۔ کبھی کبھی ابال آتا مگر جلد بیٹھ جاتا۔ پھر عمر کا وہ سٹیج آیا کہ
مزید پڑھیے


It is Not The End of The World

هفته 14  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
عمران خان سے مایوس ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ میرے منہ میں خاک‘ یاس پاکستان کے مستقبل کو ڈھانپ رہی ہے! تحریک انصاف کرہ ارض کا آخری کنارہ نہیں! It is Not The End of The World دس ستمبر کے کالم’’سروں کی فصل کوئی اور آ کر کاٹے گا؟‘‘پر پڑھنے والوں نے مایوسی کا شکوہ کیا۔ ہر اچھے برے‘ بڑے چھوٹے‘ کالم نگار کا اپنا حلقہ قارئین ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ نے ٹائم زون کو پارہ پارہ کر دیا ہے۔ کالم نگار ابھی سو رہے ہوتے ہیں کہ دنیا کے مختلف حصوں سے کمنٹ پہنچ جاتے ہیں۔ ایک زمانہ تھا کہ کراچی
مزید پڑھیے


سیاست براستہ مسلک

جمعرات 12  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
’’اسلام آباد میں مرحلہ وار دھرنا ہو گا۔ پہلے مرحلے میں ملک کے لاکھوں کارکن دھرنا دے کر سڑکوں پر مساجد آباد کریں گے۔ درس وتدریس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسرے مرحلے میں جیل بھرو تحریک کا آپشن ہو گا۔ حکومت کے جانے تک اسلام آباد میں موجود رہیں گے۔ لاک ڈائون کا فیصلہ اٹل ہے۔ آزادی مارچ میں علماء کرام، پیش امام، حفاظ کرام قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے شریک ہوں گے۔‘‘ یہ اعلان دو دن پہلے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کیا ہے۔ درانی صاحب جے یو پی (ف) کے اہم رکن
مزید پڑھیے


سر کی فصل۔ کوئی اور آ کر کاٹے گا؟

منگل 10  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
وہ سامنے دیکھئے! پہاڑ کی چوٹی سے تحریک انصاف کی حکومت لڑھکتے ہوئے نیچے آ رہی ہے۔ دوبارہ دیکھیے! غور سے دیکھیے! سورہ مُلک میں حکم دیا گیا کہ تخلیقِ کائنات کو بار بار دیکھو! فَارْ جعِِ الْبَصَر۔ دوبارہ تلقین کی ثُمَّ الرْجِعِ البَصر! پھر نظر کر! نظر ہر بار ناکام اور تھک کر لَوٹ آئے گی۔ پہاڑ کی چوٹی کو دوبارہ دیکھیے! وزیر اعظم کے عہدوپیمان، ولولے، امنگیں، دعوے، چوٹی سے لڑھک کر نیچے آ رہے ہیں۔ 1258ء میں تاتاریوں نے بغداد کو تاراج کیا تو سعدی اڑتالیس برس کے تھے۔ مرثیہ لکھا۔ ایسا کہ آج تک قرطاس و قلم ہچکیاں لے
مزید پڑھیے



ہم کشتی میں سوار ہیں

اتوار 08  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
اس سے زیادہ قابل رشک زندگی کیا ہو سکتی ہے! ملک ارشاد کو جب بھی دیکھتا‘ ذہن میں خیال آتا کہ کیا کامیاب شخص ہے! ملک کے تین شہروںمیں اپنے گھر! چمکتا کاروبار! ایک فلیٹ دبئی میں! بیٹے دونوں بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے! مالی آسودگی ! چہرے پر طمانیت کی روشنی! حسد تو اس سے کبھی نہیں کیا۔ خدا حسد سے بچائے۔ رشک ضرور کیا اور ہمیشہ کیا! پھر ایک دن ایک ریستوران میں چائے پیتے ہوئے ملک ارشاد‘ دیکھتے ہی دیکھتے ٹوٹنا شروع ہو گیا ٹوٹتے ٹوٹتے ریزہ ریزہ ہو گیا۔ ایک ایک رنگ بکھر گیا۔ پہلے رویا!
مزید پڑھیے


روس کے صدر نے بھی معذرت کر لی!

هفته 07  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
پہلی چوائس شمالی کوریا کا سپریم لیڈر کِم جانگ اَن تھا! ملاقات کی درخواست اس نے فوراً منظور کر لی۔ مگر دقت یہ ہوئی کہ دوستوں نے شمالی کوریا جانے سے منع کر دیا ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم لیڈر آف نارتھ کوریا کو تمہاری کوئی بات بری لگی یا اسے تمہارا لباس اچھا نہ لگا یا تمہارا جوتا۔ تو پھر تم واپس کبھی نہ آئو گے۔ دوبارہ عرض گزاری کی! یہ طے ہوا کہ ملاقات ٹوکیو میں ہو گی۔ ہم دونوں ٹوکیوپہنچے۔ ملاقات ہوئی۔ میں نے وہ پیشکش کی جو کرنا چاہتا تھا اور جس کے لئے ملاقات کا
مزید پڑھیے


وزیر اعظم صاحب!اپنا جواب تیار رکھیے

جمعرات 05  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
صلاح الدین تاریک کوٹھری کے ننگے فرش پر پڑا تھا۔ مگر یہ صلاح الدین نہیں تھا! یہ اس کا جسم تھا! صلاح الدین روح کی شکل میں جسم سے نکلا۔ پولیس کی تنگ و تار کوٹھری کے چھت کو چیرتا‘ فضا سے سیدھا اوپر کو گیا۔ اوپر عجیب منظر تھا۔ جس صلاح الدین کو دنیا والے پاگل گردانتے تھے اور جس صلاح الدین کو پولیس بے یار و مددگار سمجھ کر وہ سلوک بدرجۂ اتم کرتی رہی تھی جو بے یارومددگار ملزموں کے ساتھ پاکستان پولیس بالعموم اورپنجاب پولیس بالخصوص کرتی ہے‘ اس صلاح الدین کے استقبال کے لئے ستارے دو رویہ
مزید پڑھیے


میدانِ حشر اور حسینی ہونے کے دعویدار

منگل 03  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
صور جب پھونکا گیا ہے تو میں ہڑ بڑا کر اُٹھا۔ سر کے اوپر بہت بڑا شگاف تھا۔ باہر نکل کر دیکھا تو لاکھوں قبروں سے انسان باہر نکل رہے تھے۔ مرد‘ عورتیں‘ بوڑھے ‘ بچے ،جوان! سب نے ایک ہی سمت میں چلنا شروع کر دیا۔ سورج جیسے سوا نیزے پر تھا۔ گرمی اور ایسی گرمی کہ مٹکوں میں پانی نہ جلے‘ مٹکوں کو آگ لگ جائے! چلتے رہے۔ چلتے رہے! وقت کا تصور یہاں دنیا والا نہ تھا۔ گھڑیاں تھیں نہ موبائل فون! جانے کتنے مہینے چلتے رہے یا کتنے سال! بظاہر کوئی رہنمائی تھی نہ آواز! مگر سب کو
مزید پڑھیے


بیمار ایئر لائن ۔ واحد حل نجکاری

اتوار 01  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
حکومت پاکستان کی بدقسمتی یہ رہی ہے کہ کام کرنے کے بجائے کام کی تشہیر زیادہ کی جاتی ہے۔ دنیا نے صدیوں کے تجربے کے بعد یہ اصول وضع کیا ہے کہ کام خاموشی سے کیا جاتا ہے۔ ڈھنڈورا نہیں پیٹا جاتا۔ قومی ایئر لائن کے سربراہ نے مشیر خزانہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد مشیر خزانہ نے ضروری سمجھا کہ وزارت خزانہ کی طرف سے ایک باقاعدہ ‘ رسمی‘ پریس ریلیز جاری کیا جائے۔ صرف یہ بتانے کے لئے کہ قومی ایئر لائن کے سربراہ نے مشیر صاحب کو بریفنگ دی ہے اور بتایا ہے کہ ایئر لائن
مزید پڑھیے








اہم خبریں