Common frontend top

محمد اظہارالحق


ایسی فضا میں ’’ادبی میلے‘‘ کیوں؟


’’2002ء کے قتل عام پر ایک نظر ڈالیے۔ اس سال 27فروری کو گجرات میں گودھرا ریلوے سٹیشن پر ایک ٹرین کو آگ لگ گئی اس میں ہندو زائرین سوار تھے۔ فی الفور اور ذرہ بھر ثبوت کے بغیر مودی نے اعلان کر دیا کہ پاکستان کی سیکرٹ سروس اس کی ذمہ دار ہے۔ پھر اس نے جلی ہوئی لاشوں کو احمد آباد شہر میں پھرایا اور اپنی ہی حکومتی پارٹی سے تین دن کی ہڑتال کرا دی۔ نتیجہ خونریزی کی صورت میں نکلا۔ سرکاری اندازوں کے مطابق ایک ہزار جانیں قتل ہوئیں۔ آزاد ذرائع یہ تعداد دو ہزار بتاتے ہیں۔بھاری
هفته 31  اگست 2019ء مزید پڑھیے

ڈر…جو ہمیں کھا گئے

جمعرات 29  اگست 2019ء
محمد اظہارالحق
آپ گاڑی چلا رہے ہیں۔ یہ بڑی شاہراہ ہے جسے ’’مین روڈ‘‘ کہتے ہیں سامنے ‘ بائیں ہاتھ پر‘ ایک چھوٹی سڑک اس بڑی شاہراہ سے مل رہی ہے۔ اس چھوٹی سڑک پر ایک گاڑی عین اس وقت نمودار ہوتی ہے جب آپ موڑ پر پہنچنے والے ہیں۔ آپ کو ڈر لگتا ہے کہ اگر چھوٹی سڑک سے آنے والی گاڑی نہ رکی اور مین روڈ پر چڑھ آئی تو آپ کی گاڑی سے ٹکر لگے گی اس ڈر سے آپ بریک لگاتے ہیں ۔چھوٹی گاڑی والا ایک ثانیے کے لئے بھی نہیں رکتا۔ بس یہی وہ ڈر ہے جو
مزید پڑھیے


وہ شے لائو جس کی منڈی میں ڈیمانڈ ہے

منگل 27  اگست 2019ء
محمد اظہارالحق
میں اور شوکت ایک ہی گائوں کے تھے۔ اکٹھے گلیوں میں کھیلے۔ کھیتوں میں تتلیاں پکڑیں۔ مقامی پرائمری سکول سے دونوں نے ایک ساتھ پانچویں جماعت پاس کیٖ زمانے کی گردش بھی عجیب ہے۔ آج ہم دونوں ایک ہی شہر میں رہ رہے ہیں۔ مگر باہمی رشتہ گائوں والا نہیں! وہ برابری کا رشتہ تھا۔ آج حالات مختلف ہیں۔ شوکت ایک کامیاب بزنس مین ثابت ہوا۔ میں زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا۔ پھر معاشی جبر تلے پستا‘ اس سے گاہے بگاہے قرض لیتا رہا، مکان بنایا تو اس نے مدد کی بچوں کی شادیوں پر اس سے ادھار مانگا۔ برابری سے
مزید پڑھیے


کشمیر سے آسام تک

اتوار 25  اگست 2019ء
محمد اظہارالحق
ہر روز ان ویڈیو کلپس کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو بھارتی مسلمانوں کی بے بسی دکھا رہی ہیں۔ داڑھیاں نوچی جا رہی ہیں۔ ردائیں تار تار کی جا رہی ہیں۔ زمین پر گرا کر ٹھوکریں ماری جا رہی ہیں۔ گلے گھونٹے جا رہے ہیں۔ ستونوں کے ساتھ باندھ کر زدو کوب کیا جا رہا ہے۔ سینکڑوں سالوں سے رہنے والوں سے پوچھا جا رہاہے کہ شہریت کی سند دکھائو۔ جن کی پیدائش بھارت میں ہوئی جو انتخابات میں ووٹ ڈالتے آئے ہیں‘ انہیں اٹھا اٹھا کر کیمپوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ کیپٹن ثناء اللہ بھارتی فوج سے
مزید پڑھیے


کیا شائستگی بازار میں دستیاب ہے؟

هفته 24  اگست 2019ء
محمد اظہارالحق
’’موسم گرما میں کپڑوں کے نیچے بنیان پہنیں اور خدارا خوشبو کا استعمال کریں۔ دوسروں کو اذیت میں مبتلا کرنا مذہب اور اخلاقیات دونوں کے خلاف ہے۔ کان اور ناک کے بال صاف کریں۔ ناک کے بال اکھاڑنے کیلئے عوامی مقامات مناسب جگہ نہیں۔ ازراہ کریم یہ فریضہ گھر پر سرانجام دیں۔دوسرے لوگوں کو اس عمل سے گھن آتی ہے۔ یہ الگ بات کہ آپ کو احساس نہیں ہوتا۔ عوامی مقامات پر ناک اور کان میں انگلی گھما کر صفائی کا ’’اہتمام‘‘ کرنا ہرگز مناسب نہیں۔ اس ’’اہتمام‘‘ کے بعد جب آپ کسی سے مصافحہ کرتے ہیں تو اسے عجیب و غریب صورت
مزید پڑھیے



شیر جس کی دُم ہے نہ کان نہ پیٹ

جمعرات 22  اگست 2019ء
محمد اظہارالحق
پرانے زمانے میںبھی جسم پر تصویریں بنوانے کا رواج تھا۔ آج کل اسے TATOOکہتے ہیں۔ یہ اگلے وقتوں کی بات ہے‘ ایک نوجوان جسم پر تصویریں گودنے والے کے پاس گیا اور فرمائش کی کہ اس کے کندھے پر شیر کی تصویر گودے۔ تب یہ کام سوئی سے ہوتا تھا۔ تصویر ساز نے کندھے پر تصویر بنانا شروع کی۔ سوئی بار بار گوشت میں پیوست ہوئی تو نوجوان درد سے چلا اٹھا۔ پوچھا کیا بنا رہے ہو؟ جواب دیا شیر کی دُم ! نوجوان نے کہا دم رہنے دو۔ آخر دم کے بغیر بھی تو شیر ہو سکتا ہے۔ تھوڑی دیر
مزید پڑھیے


بٹنگیاں، کریم رول اور گھڑونچی

منگل 20  اگست 2019ء
محمد اظہارالحق
کیا کسی کو بٹنگیاں یاد ہیں؟سائز میں اخروٹ سے ذرا زیادہ بڑی! نرم اور کھٹی میٹھی! کہاں گئیں؟ زمین کھا گئی انہیں یا آسمان نگل گیا؟ اور املوک؟ کالے رنگ کا بیر جتنا پھل! بیجوں سے لبریز! پٹھانیاں ڈھیروں ڈھیر سامنے رکھی چھانٹتی صاف کرتی رہتیں۔ ہر دکان پر ہوتے تھے اور ارزاں! کیا غضب ہے اب جاپانی پھیل (Persimmon) کو املوک کہا جا رہا ہے۔ یعنی پھلوں کے نام بھی چوری ہونے لگے۔ مشہور شاعر انوری نے دیکھا کہ لوگ چوک پر جمع ہیں اور ایک شاعر شعر سنا رہا ہے۔ نزدیک ہو کر سنا تو یہ اُسی کے یعنی انوری
مزید پڑھیے


مرغِ حرم!جو اُڑ ہی نہیں رہا!!

اتوار 18  اگست 2019ء
محمد اظہارالحق

اب تو ہوش آ جانا چاہیے معصوم عوام کو جنہیں اُمہّ کے نام پر پڑیاں بیچی جا رہی ہیں اور کُشتے کھلائے جا رہے ہیں۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم اُمہ کے وجود سے انکار کر رہے ہیں۔ ہاں امت سیاسی اتحاد کے حوالے سے کبھی سامنے نہیں آئی۔ چودہ سو سال میں ایک دن بھی ایسا نہیں ہوا کہ امت ‘ سیاسی ‘ عسکری یا اقتصادی حوالے سے اکائی ثابت ہوئی ہو۔ یہ ایک روحانی تصورہے۔ انفرادی طورپر ترک عرب سے محبت کرتا ہے، ایرانی پاکستانی سے پیار کرتا ہے۔ بنگالی مسلمان افریقی مسلمان کو سر آنکھوں پر
مزید پڑھیے


کس کا یقین کیجیے‘ کس کا یقین نہ کیجیے

هفته 17  اگست 2019ء
محمد اظہارالحق
’’آفتابِ علم و عرفان سید ابوالاعلیٰ مودودی‘‘ کے عنوان سے مولانا مودودی کے بیٹے سید حسین فاروق مودودی کی تصنیف منظر عام پر آئی ہے۔ مطبع کا نام عفاف پرنٹر اردو بازار لاہور ہے۔ کتاب پر ’’ترجمان القرآن پبلی کیشنز 5۔اے ذیلدار پارک اچھرہ لاہور کا نام بھی درج ہے۔ یہ کتاب بنیادی طور پر مولانا مرحوم کے خاندان اور جماعت اسلامی کے درمیان نزاع کی تفصیل ہے تاہم اس میں کچھ اطلاعات ایسی بھی ہیں جو ہمارے ملک کی سیاست‘ نظام اور ہماری قومی اخلاقیات کے متعلق بہت کچھ بتاتی ہیں۔ جنرل ضیاء الحق کے حوالے سے سید حسین فاروق مودودی
مزید پڑھیے


دونوں میں سے بھینس کون سی ہے؟

جمعرات 15  اگست 2019ء
محمد اظہارالحق
کیا کسی کو عبدالحمید کا نام یاد ہے؟ کم ہی لوگوں کو آج معلوم ہو گا کہ راولپنڈی پشاور روڈ پر آج جہاں ای ایم ای کالج ہے وہاں پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ ہوتا تھا ۔پشاور روڈ راولپنڈی ہی کی نہیں پورے ملک کی لائف لائن ہے۔ یہ لائف لائن پولی ٹیکنیک کے طلبہ کے رحم و کرم پر تھی۔ جب چاہتے شاہراہ پر قبضہ کر کے آمدو رفت معطل کر دیتے۔ بھٹو صاحب کا ایوب خان کے ساتھ عہد عقیدت ختم ہوا تو عہد بغاوت شروع ہوا۔ انہیں دنوں پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نے شاہراہ پر قبضہ کیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں