Common frontend top

افتخار گیلانی


کشمیر: امن و امان یا قبرستان کی خاموشی……(2)


لیگل فورم کے مطابق اس سال کے دوران سکیورٹی دستوں کا خصوصی نشانہ سیویلین جائیدادیں رہیں۔ بلڈوزروں کا استعمال یا اگر کسی مکان میں کسی عسکریت پسند کی موجودگی کا شک ہو، تو اس کو پوری طرح تباہ کرنا اس نئی حکمت عملی کا حصہ تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ علاقوں میں بھی بین الاقوامی قوانین کی رو سے اور جنیوا کنونشن کی کئی دفعات کے تحت سویلین جائیدادوں کو تحفظ حاصل ہے۔ حریت کانفرنس کے معروف لیڈر شبیر احمد شاہ ، جو خود جیل میں ہیں ‘کی رہائش گاہ کو سیل کردیا گیا۔ ان کے اہل
بدھ 04 جنوری 2023ء مزید پڑھیے

کشمیر: امن و امان یا قبرستان کی خاموشی

منگل 03 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی
پچھلے تیس سالوں کی شورش میں 250 کے قریب ہندوئوں یعنی پنڈتوں کی ہلاکت کیلئے 2022 میں بنی ایک فلم کشمیر فائلز کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کو پوری دنیا میں معتوب و مغضوب بنانے اور مزاحمتی تحریک کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے بعد آخرکار سچ پھوٹ ہی پڑا۔پچھلے ہفتے جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہی بھارتی عوام سے اپیل کی کہ خطے میں اقلیتی افراد کی ہلاکت کو مذہب کی عینک سے دیکھنا بند کردیں ، کیونکہ اس شورش زدہ خطے میں دوسری برادریوں کے لوگ بھی بڑی تعداد میں مارے گئے ہیں۔میڈیا اور دیگر
مزید پڑھیے


سابق بھارتی خفیہ اہلکار کے انکشافات ……(2)

هفته 31 دسمبر 2022ء
افتخار گیلانی
2009میں اسلام آباد میں نائیک کی پراسرار حالات میں موت ہوئی۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق ہلاکت سے قبل ان کا ٹارچر کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی پسلیاں اور جبڑا فریکچر ہو گیا تھا۔روایتی طور پر پاکستان میں دیگر ہائی پروفائل ہلاکتوں کی طرح اس پر بھی تفتیش آگے بڑھ نہیں پائی۔ سابق بھارتی خفیہ افسر کے مطابق اپریل 1993میں بھارت کی شدید لابنگ کے وجہ سے امریکی محکمہ خارجہ اس نتیجہ پر پہنچ گیا تھا کہ پاکستان کو لیبیا، شمالی کوریا جیسے ممالک کی صف میں رکھا جائے۔ بھارت کا اصرار تھا کہ پاکستان
مزید پڑھیے


سابق بھارتی خفیہ اہلکار کے انکشافات

منگل 27 دسمبر 2022ء
افتخار گیلانی
دیکھا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان متنازعہ امور پر مذاکرات کا سلسلہ جوں ہی مثبت موڑ لینا شروع کردیتا ہے، توبد قسمتی سے کچھ ایسے حالات رونما ہوتے ہیں، کہ پہنچے وہیں چلے تھے جہاں سے ،کے مصداق، کشیدگی کا ایک نیا دور شروع ہو جاتا ہے۔ ایک نئی صبح کی آس لئے دونوں ممالک خاص طور پر کشمیری عوام ایک بار پھر شام غم کے چھٹنے کے انتطار میں اپنی قسمت کو کوس رہے ہوتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں بھارتی خارجی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسز ونگ یعنی را سے وابستہ ایک آفیسر واپالا بالا چندرن
مزید پڑھیے


بنگلہ دیش، پاکستانی حکام اور بھارتی دلائل

منگل 20 دسمبر 2022ء
افتخار گیلانی

اپنی سروس کے آخری دنوں میں پاکستان کے سابق فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ملک کے دولخت ہونے اور بنگلہ دیش کے قیام کیلئے سیاسی لیڈروں کو مورد الزام ٹھہرایا۔ مگر بھارت، پاکستان کی ملٹری تاریخ اور دستاویزات کے مطابق پاکستان کی اس وقت کی دونوں یعنی سیاسی اور ملٹری قیادت فیصلہ کرنے کی قوت کھو چکی تھی اور یکے بعد دیگرے ایسے فیصلے کر رہی تھی، جس سے ان کی افواج کو ڈھاکہ میں بھارتی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے۔ ویسے تو ہر سال دسمبر میں بنگلہ دیش کے قیام اور پاکستانی لیڈرشپ کی ناکامی
مزید پڑھیے



بھارتی میڈیا کس کی نمائندگی کرتا ہے

منگل 13 دسمبر 2022ء
افتخار گیلانی
کسی بھی ملک کا میڈیا اسکے سماج کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ اسی لئے سفارت کار جب بیرون ملک پوسٹنگ پر جاتے ہیں، تو عام طور پر وہاں کا میڈیاہی ان کی انفارمیشن کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے اور اسکی بنیاد پر وہ رائے بناکر اپنے ملک سفارتی تجزیے ارسال کرتے ہیں۔ کسی شہر یا ملک کو کور کرنے کیلئے آئے بیرونی میڈیا کا نمائندہ بھی مقامی اخباروں و چینلز کو اپنی کوریج کیلئے ایشوز کو جاننے اور پرکھنے کیلئے استعمال کرتا ہے۔ میڈیا ایک ایسا میدان ہے، جس میں صحیح عکاسی کرنے کیلئے سماج کے سبھی طبقات کی نمائندگی
مزید پڑھیے


اسرائیلی فلم ساز کا مودی حکومت کے منہ پر طمانچہ ……(3)

جمعرات 08 دسمبر 2022ء
افتخار گیلانی
اس انارکی کا خمیازہ کشمیری پنڈتوں کو ہی نہیں بلکہ مقامی اکثریتی آبادی مسلمانوں کو بھی بھگتنا پڑا۔بقول سنجے کاک اگر غور سے دیکھا جائے کشمیر فائلز فلم ایک بڑے ایجنڈے کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے۔ اس فلم کے آخر میں اس کے مرکزی کردار، کرشنا کی طرف سے دیے گئے ایک طویل مونالوگ میں بتایا جاتا ہے کہ بھارت کی تمام عظمت کشمیر کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، اور یہیں پر قدیم زمانے میں ہر چیز پروان چڑھی ؎۔ مسلم سلاطین کے دور کو ایک تاریک دور بتایا گیا ہے اور کشمیر کا وطن ، نہ صرف کشمیری
مزید پڑھیے


اسرائیلی فلم ساز کا مودی حکومت کے منہ پر طمانچہ ……(2)

بدھ 07 دسمبر 2022ء
افتخار گیلانی
لیپڈ کی پہلی فلم2011 میں ریلیز ہونے والی پولیس مین تھی۔جس کی شوٹنگ کے دوران ہم سدیرات میں موجود تھے۔ یہ دراصل اسرائیلی کے ایلیٹ انسداددہشت گرد یونٹ کے اہلکاروں کے ارد گرد گھومتی ہے۔ اس یونٹ کا ایک اہلکار کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہو جاتا ہے۔ جب ایک آپریشن میں کسی دہشت گر د کو مارنے کے وقت کئی بے قصور افراد اور بچے مارے جاتے ہیں، تو اس کینسر زدہ اہلکار کو تیار کیا جاتا ہے کہ وہ قصور اپنے سر لے تاکہ باقی اہلکار بری ہوجائیں۔ اسی طرح ایک ارب پتی کی بیٹی کے
مزید پڑھیے


اسرائیلی فلم ساز کا مودی حکومت کے منہ پر طمانچہ

منگل 06 دسمبر 2022ء
افتخار گیلانی
جرنلزم میں سینماٹو گرافی کا مضمون پڑھنے کے باوجود ، فلموں کی تکنیک وغیرہ کے بارے میں میرے معلومات واجبی سی رہی ہیں۔ شاید اسکی وجہ یہ ہے کہ شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ کے سینما گھر صمد ٹاکیزکے سامنے سے گزرنا بھی ہمارے گھر کے بزرگ ایک ایسا جرم گردانتے تھے ، جس کی تلافی ممکن نہیں تھی۔ اس سڑک سے بس جان ہتھیلی پر رکھ کر ہی گزرنا پڑتا تھا ۔ کہیں کسی جان پہچان یا محلے والے کی نظر پڑ گئی اور اس نے گھر والوں کو بتایا تو آسمان ٹوٹ جائیگا۔ بالی ووڈ کی کلاسک فلموں،
مزید پڑھیے


عالمی ماحولیاتی کانفرنس : بھارت اور پاکستان کی سفارت کاری

منگل 29 نومبر 2022ء
افتخار گیلانی
حالیہ عرصے میں کسی بین الاقوامی فورم پر اگر پاکستانی سفارت کاری کو کوئی بہت بڑی کامیابی ملی ہے، تو وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کی کانفرنس یعنی ’ کاپ 27 ‘میںگروپ 77یعنی ترقی پذیر ممالک کی قیادت کرتے ہوئے،ایک تاریخی معاہدے پر اتفاق رائے کراونا ہے۔ جس کے تحت ماحولیاتی تبدیلی سے’’ نقصان اور تباہی‘‘ کی تلافی کیلئے ایک فنڈ قائم کیا گیا، تاکہ ان ممالک کی مدد کی جائے جنہیں ماحولیات کی تبدیلی کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑ ا ہو۔اس فنڈ کو قائم کرنے کیلئے چھوٹے جزیروں اور
مزید پڑھیے








اہم خبریں