Common frontend top

افتخار گیلانی


حجاب تو بہانہ ہے، مسلمان نشانہ ہے……(2)


چوپیہ رام پور گائوں میں زبیدہ اب امیشا ٹھاکر کے نام سے ایک ہندو خاندان میں زندگی گزار رہی ہے۔ اس کے شوہر اروند گائوں کے مکھیا ٹھاکر کے صاحبزادے ہیں۔ ماتھے پر بندی سجائے اور ہندوانہ ڈریس میں ملبوس امیشا نے رپورٹر کو بتایاکہ جب وہ 13سال کی تھی تو ٹھاکروں نے اسکو گھر سے اٹھا کر اغوا کیا۔ یہ مذہبی منافرت کا دوسرا مرحلہ ہے جو فسطائیت کے زمرے میں آتا ہے۔ اسی طرح کا پروپیگنڈہ یورپ میں دوسری عالمی جنگ سے قبل یہودیوں کے خلاف عام تھا۔بھارت میں مذہبی منافرت ابھارنے کا کام نہایت منظم انداز
جمعرات 17 فروری 2022ء مزید پڑھیے

حجاب تو بہانہ ہے، مسلمان نشانہ ہے

منگل 15 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
مجھے یاد ہے کہ 2018ء میں جب بھارت کے جنوبی صوبہ کرناٹک، جو اس وقت حجاب کی وجہ سے خبروں میں ہے، میں اسمبلی انتخابات کا بغل بج چکا تھا، اسی ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک مقتدر لیڈر، آنجہانی اننت کمار، جوپارلیمانی امور کے مرکزی وزیر بھی تھے، پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ان انتخابات کیلئے اپنی پارٹی کی اسٹریٹجی وغیرہ پر گفتگو کر رہے تھے۔ یہ وسیع ہال دوایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے بیچ میںواقع ہے اور یہاں سال میں ایک بار بجٹ سیشن کے آغاز میں صدر مملکت ایوانوں کے
مزید پڑھیے


ٹموتھی ویکس یا جبریل عمر سے ایک ملاقات (3)

اتوار 13 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
پروفیسر ٹموتھی یا جبرائیل عمر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مجھے یاد آرہا تھا کہ چند سال قبل دہلی میں ایک جید ہندو سکالر سے ملاقات ہوئی تھی، جنہوں نے اسلا م اور دہشت گردی کے موضوع پر ہندی میں ایک کتابچہ لکھا تھا مگر بعد میں اسلام کے مداح بن گئے۔ ان سے وجہ جاننی چاہی تو ان کا کہنا تھا کہ بھارتی نژاد ہندوں کی ایک امریکی تنظیم نے ان کی کتاب کا انگریزی میں ترجمہ کرنے کے بعد ان کو آفر دی کہ وہ اس موضوع کو مزید پھیلا کر 200یا 300صفحات کی ایک کتاب لکھیں
مزید پڑھیے


ٹموتھی ویکس یا جبریل عمر سے ایک ملاقات ……(2)

جمعرات 10 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
ٹموتھی سوچنے لگے کہ 12یا 13سال کی عمر میں یہ بچے بندوق اٹھائیں گے اور اگر زندہ رہے تو 19یا 20سال کی عمر میں انکی شادی ہوجائیگی اور پھر کسی دن ہلاک ہو کر یتیموں اور بیوائوں کی آبادی میں اضافہ کریں گے۔ افغانستان کے وسیع تر علاقہ کی یہی کہانی ہے۔ ’’یہ ایک ایسا موڑ تھاجب میں نے سوچا کہ مجھے ان بچوں اور افغانستان کیلئے کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ افغان بچے بھی بہتر تعلیم و تربیت اور زندگی کے مستحق ہیں۔‘‘ ایام اسیری کے بارے میں جب ان سے سوال کیاتو معلوم ہوا کہ ان کے جسم اور
مزید پڑھیے


ٹموتھی ویکس یا جبریل عمر سے ایک ملاقات

منگل 08 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
9اگست، 2016۔افغانستان کے دارالحکومت کابل کی امریکی یونیورسٹی میں آسٹریلیا کے پروفیسر ٹموتھی ویکس رات آٹھ بجے تک افغان پولیس افسران کو انگریزی سکھا رہے تھے۔ اس دن کلاس کچھ زیادہ ہی دیر تک چلی تھی اور اب و ہ کسی طرح جلدی اپنی رہائش گاہ تک پہنچنا چاہ رہے تھے۔ شہر میں حالات بھی خاصے مخدوش تھے۔ کتابیں اور دیگر چیزیں ہاتھ میں لیکر وہ عجلت میںو ین میںسوار ہوئے ۔ پچھلی سیٹ پر ان کے ساتھی امریکی پروفیسر کیون کنگ بھی اپنے فربہ جسم کے ساتھ بیٹھ چکے تھے۔گاڑی یونیورسٹی سے چند ہی گز دور پہنچی تھی اور
مزید پڑھیے



تنازع یوکرائن: کیا تاریخ دہرائی جا رہی ہے ……(2)

جمعرات 03 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
روس نے اپنی طاقت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مولدوا اور کریمیا میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں کی ہیں ، اس کے علاوہ بحیرہ عرب میں چین کے اشتراک کے ساتھ بحری مشقیںکیں۔ روس اپنے اسکندر میزائلوں کو بھی حالت تیاری میں رکھے ہوئے ہے اور یوکرائن کی سرحد پر 60جنگی جہاز اور بمبار تیاری کی انتہائی حالت میں ہیں۔ 42ملین آبادی پر مشتمل اور 6لاکھ مربع کلومیٹر پر محیط یوکرائن مشرقی یورپ میں واقع ہے اور 1991تک سوویت یونین کا حصہ تھا۔ اس کی سرحدیں ، روس کے علاوہ، پولینڈ، بیلاروس، سلوواکیہ ، رومانیہ ، ہنگری اور مالدوا کے
مزید پڑھیے


تنازع یوکرائن۔ کیا تاریخ دہرائی جا رہی ہے!

منگل 01 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
ماسکو کی گہما گہمیوں سے چند دن مستعار لے کر سوویت یونین کے سربراہ نکیتا خروشچیف 1961کے آس پاس جب جارجیا میں اپنے فارم ہاوس میں چھٹیاں منانے کیلئے پہنچے تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ان کی یہ چھٹیاں دنیا پر تیسری عالمی جنگ کا خطرہ لیکر وارد ہو جائیں گی۔ انکے آنے سے قبل اس فارم ہائوس میں روسی سائنسدانوں کی تیار کروہ انتہائی جدید دوربین نصب کی گئی تھی۔ فارم ہائوس کے اطراف ہرے بھرے علاقے اور صاف و شفاف پانی کا لطف لیتے ہوئے جب خروشچیف نے دوربین سے باہر کی
مزید پڑھیے


قضیہ کشمیر کے پریس کلب کا……(2)

جمعرات 27 جنوری 2022ء
افتخار گیلانی
2018 میں جب اس کلب کی انتظامیہ منتخب ہو رہی تھی، تو اس گروپ کے ایک ممبر نے دہلی میں پریس کلب آف انڈیا کے ذمہ داروں کو باور کرانے کی کوشش کی، کہ کشمیر کے پریس کلب کو انتخابات کے بغیر ہی تسلیم کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی صورت میں ’’علیحدگی پسند گروپ‘‘ کلب پر قبضہ کرسکتا ہے۔ کشمیر میں تو ویسے صحافیوں کی کئی ت تنظیمیں ہیں ، مگر یہ واحد جگہ تھی، جو سبھی کی مشترکہ وراثت تھی اور سبھی اکھٹے بیٹھتے تھے۔ اس قضیہ کے اگلے ہی دن، جب پریس کلب
مزید پڑھیے


قضیہ کشمیر کے پریس کلب کا

منگل 25 جنوری 2022ء
افتخار گیلانی
صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے، جب بھی کسی دوسرے شہر یا ملک میں پہلی بار جانا ہو، تو اس علاقہ کا پریس کلب ایک طرح سے پہلی منزل ہوتی ہے۔ خبر وہاں سے ملے یا نہ ملے، مگر رابطہ، رہبری یا کم از کم خبر نگاری کیلئے رسی کا سرا ہاتھ میں آ ہی جاتا ہے۔ اس جگہ کوئی نہ کوئی مقامی صحافی رضاکارانہ طور پر یا خدائی فوجدار کے روپ میں آپ کی مدد کیلئے یا مقامی ایشوز پر آپ کو بریف کرنے کیلئے تیار ہوجاتا ہے۔ باقی آپ کی اپنی ٹریننگ اور صوابدید پر منحصر ہوتا ہے
مزید پڑھیے


بھارت میں انتخابات کا سیمی فائنل

منگل 11 جنوری 2022ء
افتخار گیلانی
بھارت میں حال ہی میں الیکشن کمیشن نے پانچ صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق سات مرحلوں پر محیط انتخابات 10فروری سے شروع ہو کر 7مارچ کو اختتام پذیر ہوجائینگے۔ 10مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔ ان میں سے اہم صوبائی انتخاب آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبہ اتر پردیش میں ہو رہا ہے۔ چونکہ اس صوبہ کی پارلیمنٹ کی 543نشستوں میں سے 80نشستیں ہیں، اسلئے اسمبلی کے نتائج کا مرکزی سیاست پر اثر انداز ہونا لازمی ہے۔ 204ملین نفوس پر مشتمل اس صوبہ میں مسلمانوں کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں