Common frontend top

اقتدارجاوید


جامع المتفرقین


پیر مہر علی شاہ گولڑوی کا کہا تو سچ ہے سراپا سچ۔انہوں نے ہمارے ممدوح کو جامع المتفرقین کہہ کر ان کی خدمات کو استناد بخش دی۔یہ سند کسی ڈگری کسی سرٹفیکیٹ سے کہیں بلند ہے۔پیر صاحب کے خوشہ چینوں میں تو اقبال جیسے نابغے تھے۔ہمارے ممدوح حضرت بہاؤالحق قاسمی کا اصول ِ زندگی وہی تھا جو اسلاف کا تھا اور اسلاف کی متعین کردہ راہ پر چلنے والوں کا ہے۔یہ اہل ِسلوک ہیں۔سلوک کے ساتھ ایک اور لفظ ہوتا تھا جو اس فلسفے کو مکمل نشان زد کرتا تھا۔ تفنن برطرف اب تحریر و تقریر میں مفقود ہو چلا
هفته 02  ستمبر 2023ء مزید پڑھیے

اقوال ِکتاب

اتوار 27  اگست 2023ء
اقتدارجاوید
صفحہ ِکائنات خدا کی کتابت سے بھرا پڑا ہے۔صفحہ کتاب کا سینہ ہوتا ہے اور تحریر کتاب کا دل۔کتاب پڑھنے کے لیے گوشہ ِچمن نہیں ایک گوشہ ضروری ہے ۔باغ و بہار کتاب خود کر دیتی ہے۔جیسے باغ کے لیے بہار ضروری ہے انسان کے لیے کتاب اتنی ہی اہم ہے۔لغت کتاب کا ننھیال ہوتی ہے۔کتاب مہنگی ہونے سے شاعر سستا ہو گیا ہے۔اقبال کی شاعری سوئے ہووں کو جگاتی ہے اور جاگے ہووں کو رلاتی ہے۔ہماری شاعری ہمارے سامعین کو رلاتی ہے۔ مقطع اور مطلع کی تو سمجھ آتی ہے ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہوتا ہے وہ
مزید پڑھیے


ترقیاں

اتوار 13  اگست 2023ء
اقتدارجاوید
ہْن برسنا اب تو ایک محاورہ ہے مگر ہن کیا شے ہے یہ ہمیں میر باقر علی داستان گو نے بتایا۔البتہ سب سے پہلے دیغ کو دیگ کس نے کہا معلوم نہیں۔ میر باقر علی دلی کے رہنے والے تھے۔ انہیں مقرر ِکائنات کہا جاتا ہے۔وہ خواجہ حسن نظامی کے دوست بھی تھے اور نیازمند بھی۔ خواجہ صاحب نے ہی انہیں مقرر ِکائنات کا خطاب دیا تھا۔میر باقر علی اس خطاب پر ایسے فدا تھے کہ کہنے لگے کسی قوم پر ہن برستا ہے اور ہمارا ہن خواجہ حسن نظامی کا دیا ہوا خطاب ہے۔اب تو ہن دولت کے مفہوم میں
مزید پڑھیے


پھول کی اناٹومی

اتوار 06  اگست 2023ء
اقتدارجاوید
عربی زبان جہاں جہاں بولی جاتی ہے خواہ وہ افریقی ممالک کیوں نہ ہوں ،عرب ہی سمجھے جاتے ہیں۔مصر براعظم افریقہ میں ہے مگر عرب ممالک میں ہی سمجھا جاتا ہے۔ بہت سارے افریقی ممالک عرب قوم کا لازمی حصہ ہیں۔اس لیے عرب دنیا دو براعظموں کے کم و بیش چوبیس ممالک تک پھیلی ہوئی ہے جن میں مشرق وسطیٰ اور الجزائر سے لے کر مصر تک سبھی عرب دنیا ہی سمجھے جاتے ہیں۔ان میں ایک آدھ ملک کے سوا تمام ممالک میں شاعری کا ذریعہ ِاظہار عربی ہے۔ عربی زبان کی شاعری خواہ وہ افریقہ کے ممالک میں لکھی گئی
مزید پڑھیے


پی ٹی وی فلیکس

پیر 31 جولائی 2023ء
اقتدارجاوید
ابھی نیٹ فلیکس کا جادو نہیں اترا تھا کہ پی ٹی وی والوں نے پی ٹی وی فلیکس کا اجرا کر دیا۔یہ ایسے ہی ہے جیسے گزرے وقت کو دوبارہ دیکھنا۔Flex کے معنی بھی جھکاؤ اور مڑنے کے ہیں۔شاید اسی لیے پی ٹی وی فلیکس اپنے زریں دور کی طرف مڑا ہے اور پی ٹی وی کے عاشقوں کے لیے مشہور زمانہ پروگرامز دکھانے کا بندوبست کیا ہے۔اس فلیکس میں وہ ڈرامے دستیاب ہیں، جنہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کا نام امر کیا تھا۔جیسے اب ہمارے انٹرٹینمنٹ چینلز بھارتی ڈراموں کی نقل اتارتے ہیں تب یہ رواج نہیں تھا۔پی
مزید پڑھیے



اَج میں تیرا سفنا بنناں

منگل 25 جولائی 2023ء
اقتدارجاوید
میر کا قصور نہیں تب ملک ِخدا داد چوغطوں کی ملکیت تھا کہ ان کو بھی ملک خدا کی مہربانی سے ہی ملا تھا تب وہ ملک ِخدا داد تھا اب ہمارا تمہارا ملک ملک ِخداداد ہے۔ تب ہندوستان کے سیاسی حالات ہی ایسے تھے جیسے اب ہمارے ہیں۔محمد بخش آشوب میر کے ہم عصر تھے۔ آشوب تخلص کرتے تھے (زمانہ نام اور تخلص ساتھ لاتا ہے)نے اس دور پر آشوب کے بارے میں لکھا ہے کہ عالمگیری عہد کے بعد بہادر شاہ اول اور محمد شاہ کے پچاس سالہ دور میں شاہی تاریخ نویسی ممنوع قرار پائی تھی۔اس زمانے
مزید پڑھیے


سیاست آشوب کا احوال

پیر 17 جولائی 2023ء
اقتدارجاوید
جیسے ہمارے بڑے اور بزرگ تحریک ِ پاکستان کے عشق میں گرفتار تھے اور قائد اور دوسرے زعما کی باتیں سینے سے لگائے رکھتے تھے کہ یہی ان کی زندگی کا سرمایہ تھا ویسے ہی مشرقی پاکستان کو ہم نے سینے سے لگایا ہوا ہے۔جب بزرگ پاکستان کی تحریک کے متعلق بات کرتے تب ان کا چہرہ فرط ِجذبات سے سرخ ہو جاتا اور بات پاکستان کے قیام پر بات ختم ہوتی۔اب وہ نسل ختم ہو گئی ہے جو ہمیں پاکستان کے حصول اور اس کے لیے کی گئی جدوجہد کی کہانیاں سناتی تھی۔ان کے لاشعور میں پاکستان بسا
مزید پڑھیے


ہزار آدمی

پیر 10 جولائی 2023ء
اقتدارجاوید
عین عید قربان کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا صاحب نے کہا اگر ایک ہزار آدمی پھانسی چڑھا دیے جائیں مطلب ہے بکروں کی طرح قربان کر دئیے جائیں تو اس غریب ملک کے حالات درست ہو جائیں گے۔اردو زبان میں غریب کے مترادفات میں " بیچارہ" مناسب ترین ہے۔ غریب کو اردو دان طبقہ اور معنوں میں لیتا ہے۔انگریز اسے Poor کہہ کر اپنا مطلب ادا کر لیتے ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ انگریزوں میں ایک ہزار لوگوں کی بلی چڑھانے کا تصور ہی نہیں ہے۔ انہوں نے لوگوں کو مارنا ہو تو اپنے ممالک سے باہر
مزید پڑھیے


لکی پاکستانی سرکس

منگل 04 جولائی 2023ء
اقتدارجاوید
شہر میں داخل ہوا تو ہونقوں کی طرح ادھر ادھر دیکھنے لگا۔جہاندیدہ لوگوں نے دور سے ہی مجھے دیکھ لیا کہ کام کا دانہ ہے۔ فوراً مظہر کا شعر یاد آ گیا مسّی پھیکی کاجل پھیلا کان کا ڈھیلا بالا ہے مظہر ہم بھی تاڑ گئے کچھ دال میں کالا کالا ہے ایک صاحب بڑے کایاں سے لگتے تھے میرے قریب آئے اور پوچھا کیا آپ شہر میں نئے آئے ہیں۔ جب انہیں بتایا کہ آپ کا اندیشہ یا اندازہ درست ہے تو کہنے لگا کیا آپ نے غیر ملکی سیاح کا سفر نامہ پڑھا ہے۔عرض کیا پڑھا ہے مگر اب خود
مزید پڑھیے


آج کا افسانہ نگار

جمعه 23 جون 2023ء
اقتدارجاوید
شاعری میں بھرتی کا شعر نہیں چلتا مگر افسانہ نگار کا واسطہ ہی بھرتی سے پڑتا ہے۔افسانہ نگار کا اصل امتحان افسانے کے اس مواد سے ہے جو مضمون مافیہ کے گرد بْنا جاتا ہے۔افسانہ افسانہ نگار کے بھرتی کے خیالات سے بنتا ہے۔یہی اس کی خلاقیت کا امتحان ہے۔شعر کی طرح افسانے کا مرکزی خیال تو عین آمد کا ہی محتاج ہے مگر اسے مکمل افسانہ نگار ضمنی واقعات سے کرتا ہے۔ فرض کریں ایک افسانے میں دو کردار یونیورسٹی میں ملتے ہیں اب افسانہ نگار کے لیے لازم ہو گیا کہ وہ اس یونیورسٹی کے بارے میں یا اس
مزید پڑھیے








اہم خبریں