Common frontend top

الیکشن 2018


شہر میں پولنگ پرامن، خواتین کی بھی بھرپورشرکت

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور (اپنے رپورٹر سے ) صوبائی دارلحکومت کے حلقوں این اے 135،136، پی پی 161، 171، 172اور 173میں شہریوں کی بڑی تعدادووٹ ڈالنے کے لیے آئی جبکہ پولنگ کے عمل کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھرپور جوش و جذبہ کا اظہار کر تے ہوئے نعرے بازی کی اور ریلیاں نکالی ۔ زیا دہ تر پولنگ سٹیشنز میں ووٹ ڈالنے کا عمل پر امن طریقے سے سرانجام پایا، البتہ چند ایک پولنگ سٹیشنز پر ہاتھا پائی اور دھکم پیل جیسے واقعات دیکھنے میں آئے ۔پولنگ سٹیشنز اور کیمپس پر زیا دہ تعداد میں پی ٹی
مزید پڑھیے


حلقہ 126، پی پی 151اور 152میں ووٹرز کی گہماگہمی`

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر ) قومی اسمبلی کے حلقے 126اور اس کے نیچے پی پی 151اور 152میں ووٹروں کی گہماگہمی عروج پر رہی ۔ ان حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن)کے کیمپس پر ووٹروں کا رش رہا تاہم تحریک لبیک پاکستان پر ووٹروں کو رش کم تھا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ، متحدہ مجلس عمل ، آل پاکستان مسلم لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے کمیپس زیادہ ترخالی رہے ۔ پولنگ سٹیشنوں پرووٹنگ کے سست روی کے حوالے سے ووٹرز شکایات کرتے رہے جبکہ بعض سٹیشنوں پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی ہوتی رہی ۔
مزید پڑھیے


سیکرٹری اطلاعات بلال احمد بٹ کا ڈ ی جی پی آر آفس میں قائم الیکشن سٹی کا دورہ

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(خبرنگارخصوصی) سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب بلال احمد بٹ نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن آفس میں قائم الیکشن سٹی کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن نبیلہ غضنفر نے انہیں الیکشن سٹی کے بارے بریفنگ دی ،بلال احمد بٹ کو الیکشن سٹی کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ کس طرح انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کی گئی۔
مزید پڑھیے


کس کا تخت،کس کا تختہ؟فیصلہ آج ، انتخابی میدان سج گیا افواہیں دم توڑ گئیں ، دھمکیوں کے باوجود انتظامات مکمل :الیکشن کمیشن

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور، اسلام آباد (کامرس رپورٹر ،وقائع نگارخصوصی، کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک )ملکی تاریخ کے گیارہویں عام انتخابات آج ہو ں گے ۔ کس کا تخت ہو گا اور کس کا تختہ، ملک کا اگلا حکمران کون ہوگا عوام آج فیصلہ کریں گے ۔ ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 272میں سے 270 اور صوبائی اسمبلی کی 577میں سے 570نشستوں پر انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل د یدی گئی ہے ۔ تمام پولنگ سٹیشنوں پرانتخابی سامان پہنچا دیا گیا جبکہ تمام پولنگ سٹیشنوں کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا ہے ۔ پولنگ
مزید پڑھیے


ووٹ خریدتے لیگی امیدوار کا حمایتی پکڑا گیا

بدھ 25 جولائی 2018ء
فیصل آباد(الیکشن سیل) شہریوں نے مسلم لیگ نواز کے حمایتی کو شہریوں سے ووٹ خریدنے کے دوران قابو کرتے ہوئے پولیس کے حوالہ کر دیا ہے ، گذشتہ روز پکڑا جا نے والا ملزم شہریوں سے پاکستان مسلم لیگ نواز کو ووٹ ڈالنے کا وعدہ لیتے ہو ئے انکو فی ووٹ دس ہزار رو پے دیتے ہوئے انکے شناختی کا رڈ وصول کر رہا تھا ، گرفتار ملزم بابر کے قبضہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ 102 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ99 کے ووٹرز کے 40شناختی کارڈز برآ مد ہو ئے ، مکو آ نہ سے پکڑے جا نے وا
مزید پڑھیے



5خواجہ سراالیکشن لڑینگے ،125بطور مشاہدہ کار ذمہ داریاں نبھائینگے

بدھ 25 جولائی 2018ء
اسلام آباد ( عمرانہ کومل) الیکشن 2018میں آج ملکی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر کے مختلف اضلاع میں 5 خواجہ سرا الیکشن میں بطور امیدوار حصہ لیں گے جبکہ 125خواجہ سرا بطور مشاہدہ کار 5اضلاع میں ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ ان میں این اے 53اسلام آباد سے (آزاد)ندیم کشش ، این اے 142اوکاڑہ سے پی ٹی آئی ( گلالئی) نایاب علی ، پی پی 26جہلم سے پی ٹی آئی (گلالئی)لبنی ٰلعل، پی پی 59گجرات ( آزاد) ریشم ، پی پی 31مانسہرہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ اسی طرح پاکستان کے 5اضلاع ، اسلام آباد لاہور، کراچی،
مزید پڑھیے


انتخابی مہم ، بڑی جماعتوں نے بھی ختم نبوت قانون کا دفاع کیا

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور(نیٹ نیوز) پاکستان میں 2018 کے الیکشن کی انتخابی مہم اس حوالے سے الگ ہے کہ اس مرتبہ چھوٹی پارٹیوں کے علاوہ بڑی سیاسی جماعتوں نے ووٹ حاصل کرنے کیلئے انتخابی مہم میں ختم نبوت قانون کا دفاع کیا ،عمران خان سمیت بڑے سیاستدانوں نے ختم نبوت قانون کے حوالے سے گفتگو کی، ماہرین کے مطابق قومی دھارے کی بڑی پارٹیوں کی جانب سے توہین مذہب جیسے قوانین کی حمایت سے معاشرے میں انتہا پسندی بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ، عمران خان نے بھی حالیہ ہفتوں میں ختم نبوت قانون کے دفاع کے حوالے سے بات کی ہے
مزید پڑھیے


فیصل آباد:راناثناکی انتخابی مہم کے بعد کارنرمیٹنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

بدھ 25 جولائی 2018ء
فیصل آباد(الیکشن سیل) فیصل آبادمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے انتخابی مہم کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد نواحی گاؤں میں سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اﷲکی کارنر میٹنگ سے خطاب کی کوشش کو ناکام بنا دیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ این 106 سے ن لیگ کے امیدوار رانا ثناء اﷲ 3 چک رام دیوالی میں کارنر میٹنگ کے لیے پہنچے ہی تھے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے جوان پہنچ گئے جنہیں دیکھتے ہی رانا ثناکہنے لگے وہ خطاب کرنے نہیں آئ
مزید پڑھیے


انتخابات میں سوشل میڈیاکاکرداراہم،الیکشن کمیشن،سیاسی جماعتوں کاانحصار

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور(گوہر علی) عام انتخاب میں سوشل میڈیا کا کردار غیر معمولی اہمیت اختیار کرگیا، الیکشن کمیشن،سیاسی جماعتوں، سرکاری محکموں کا سوشل میڈیا پر انحصار ہوگا، ملک کی تاریخ کے مہنگے ترین ہونے والے آج انتخاب میں سیاسی جماعتوں نے سوشل میڈیا پر بھاری اخراجات کئے ہیں ،یہ تاریخ کے پہلے انتخابات ہیں جن میں سیاسی جماعتوں نے سوشل میڈیا کے ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں ، سیاسی جماعتوں نے اپنا موقف عوام تک پہنچانے کے لئے سوشل میڈیا کو منظم انداز میں استعمال کیا ہے جبکہ سیاسی جماعتوں نے امیدواروں نے انفرادی طو ر پر سوشل میڈیا کو ہتھیار
مزید پڑھیے


قوم تبدیلی کیلئے تیار ، آج نئی سیاسی تاریخ رقم ہو گی: شاہ محمود قریشی

بدھ 25 جولائی 2018ء
ملتان (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک بچانے کا وقت آن پہنچا ہے ،آج قوم نئی سیاسی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے ،اس دن کا انتظار ہم نے برسوں کیا ،خدا کا شکر ہے کہ پاکستانی قوم پوری طرح تبدیلی کے لئے تیار ہو چکی ہے ۔سجادہ نشین دربار حضرت سخی نوابؒ ملتان زوہیب گیلانی صبحانہ سے ملاقات کے موقع پر شاہ محمود نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کو جیل پہنچا کر قوم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، انہوں نے کہا کہ آج پولنگ
مزید پڑھیے








اہم خبریں