Common frontend top

الیکشن 2018


الیکشن، ٹرینوں ، تنصیبات کے بچا ؤ کیلئے پلان تشکیل

بدھ 25 جولائی 2018ء
ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے انتظامیہ نے انتخابات2018ء کے دوران ریلوے حدود میں کسی بھی مقام پرہنگامہ آرائی کے دوران مسافرٹرینوں ، ریلوے تنصیبات کونقصان سے بچانے کے لئے پلان تشکیل دے دیاہے ،تمام ریلوے ڈویژن کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹرین ڈرائیور،ٹرین انچارج گارڈزکنٹرول سٹاف سٹیشن سٹاف ٹریک پٹرولنگ سٹاف کوخصوصی ہدایت جاری کریں کہ کسی بھی مقام پر ریلوے حدود میں ہنگامے کی اطلاع ملتے ہی مسافرٹرینوں کومحفوظ مقام پرروکنے کابندوبست کیاجائے ، ریلوے پولیس اورسیکیورٹی ادراروں کوفوری صورت حال سے آگاہ کیاجائے ،ریلوے پولیس سٹاف کوبھی خصوصی ہدایت دی گئیں ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ چاک وچوبند
مزید پڑھیے


حکومت کون بنائے گا؟ سرکاری دفاتر میں بھی الیکشن زیربحث

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور( حافظ فیض احمد) ملک میں حکومت کون بنائے گا؟وفاقی اور صوبائی محکموں میں سرکاری افسران اپنا اپنا تجزیہ پیش کرتے رہے جبکہ بیشتر افسران کا کہنا تھا کہ ملک میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی جبکہ کئی افسران کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور ان کی اتحادی جماعتیں مل کر مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب ہونگی۔ ہر حلقے میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں پر بحث ہوتی رہی۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز اور ریلوے کے دیگر دفاتروں میں خاص طور پر سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق زیر بحث رہے ،ریلوے کی یونین میں بھی شرطیں
مزید پڑھیے


ایک کروڑ خواتین حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گی

بدھ 25 جولائی 2018ء
اسلام آباد(صبا ح نیوز)حکومتی اعلانات اور کروڑوں روپے کی اشتہاری مہم کے باوجود آج ہونے والے عام انتخابات میں ایک کروڑ سے زائد خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گی۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں فرق ختم نہ کرسکا اور 80 لاکھ خواتین کے شناختی کارڈز بھی نہیں بن سکے ہیں۔2013 کے عام انتخابات میں مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑ نو لاکھ 95 ہزار 142 کا فرق تھا۔ آج ہونے والے عام انتخابات میں یہ فرق ایک کروڑ 24 لاکھ تک ہوگا۔سب سے زیادہ صنفی
مزید پڑھیے


4 کروڑ 60 لاکھ نوجوانوں کا انتخابی نتائج میں فیصلہ کن کردار

بدھ 25 جولائی 2018ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)گیارہویں عام انتخابات میں4 کروڑ 60 لاکھ نوجوانوں کافیصلہ کن انتخابی نتائج میں کردار اہم ہوگا،سوشل میڈیا استعمال کرنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد کا انتخابی نتائج پراثراندازہونے کاامکان ہے ،ووٹرز فہرست میں تقریباَ44 فیصد ووٹرز 35 سال کی عمر تک کے نوجوان ہیں۔عام انتخابات 2018 کے انتخابی نتائج تشکیل دینے میں 4 کروڑ 60 لاکھ نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہوگا ۔سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد،جس میں اکثریت سوشل میڈیا استعمال کرتی ہے ،وہ آن لائن پروپیگنڈے کے ہتھیار کو استعمال کر کے نہ صرف رائے دہندگان پراثرانداز ہو گی بلکہ
مزید پڑھیے


ایس پی انویسٹی گیشن صدر کا سرکل کے حساس پولنگ سٹیشنز کادورہ

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور(سپیشل رپورٹر)ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد راشد نے چوہنگ اور سبزہ زار سرکل کے مختلف حساس پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات افسران و اہلکاروں کو الیکشن ڈے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق سے متعلق بریف کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام افسران واہلکار اس اہم ترین قومی فریضہ کو دیانتداری اور پروفیشنل طریقہ سے سرانجام دیں اور تمام عمل کے دوران غیر جانبدارنہ اور خوش اخلاق رویہ کا مظاہرہ کریں۔ پولنگ کے عمل کے دوران مثالی نظم و ضبط کو یقینی بنائیں اور کسی بھی شرپسند عنصر کوپولنگ کے عمل میں
مزید پڑھیے



جوانوں کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں تعاون ہے :آئی ایس پی آر

بدھ 25 جولائی 2018ء
راولپنڈی (صباح نیوز) آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی کیلئے فوجی جوانوں کی تعیناتی مکمل ہو چکی ہے ، جوانوں کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں تعاون ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ماحول پرامن رکھنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
مزید پڑھیے


پولنگ سٹیشن کے باہر ٹینٹ لگانے پر کارکنوں میں تکرار

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور(نیو زرپورٹر) حلقہ این اے 127 ، پی پی148،153اور154میں الیکشن کے لئے مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک لبیک کے امیدواروں نے اپنے ووٹروں کو پولنگ سٹیشن تک لانے کے لئے بڑی تعداد میں ویگنیں اور چنگ چی رکشوں کی بکنگ کرا لی ہے جبکہ دوسری طرگ پولنگ سٹیشن کے باہر ٹینٹ لگانے کے لئے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تکرار بھی ہوتی رہی اور ا سکے ساتھ ساتھ پولنگ ایجنٹوں کو کھانے فراہم کرنے کے لئے امیدواروں نے بریانی اور قیمے والے نان کے آڈر دیئے ۔
مزید پڑھیے


منصفانہ ،پرامن الیکشن کے انعقاد کویقینی بنانے کا پلان بنالیا:وزیراعلیٰ

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،خصوصی رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ انتخابات کے منصفانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے مربوط پلان مرتب کیا گیا ہے اورپولنگ سٹیشنزپر ووٹرز اور عملے کی حفاظت کیلئے مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولنگ سٹیشنز کے اندر موبائل فون لے جانے کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گااوراس ضمن میں متعلقہ حکام اوراداروں کو ہدایات جاری کی جاچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ بیلٹ باکس کو پولنگ سٹیشنز سے واپس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تک لانے کے تمام ضروری
مزید پڑھیے


شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا: عدنان ارشد اولکھ

بدھ 25 جولائی 2018ء
حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لیے انتخابی سامان کی ترسیل کا کام مکمل کیا جا رہا ہے اور آج رات تک تمام پریذائیڈنگ آفیسران اور عملہ انتخابی سامان کے ساتھ پاک فوج اور پولیس کے سیکیورٹی کور میں اپنے اپنے پولنگ سٹیشن پر پہنچ جائیں گے ۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت پولنگ اسٹیشن کی حدود میں ماسوائے پریذائیڈنگ آفیسر اور عملی موبائل فون لیجانے کی اجازت نہیں ہو گی اور قانون نافذکرنے والے ادارے انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے ، ووٹرز
مزید پڑھیے


آج ختم نبوت کے متوالوں کی فتح کا دن ہے :اشرف آصف جلالی

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور (سٹاف رپورٹر )تحریک لبیک کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے عام انتخابات کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 25جولائی ختمِ نبوت کے متوالوں کی فتح کا دن ہے ۔ آج شہری عبادت کی نیت سے توپ پر مہر لگائیں گے ۔ دنیاوی مفادات کو ٹھکرا کر ختمِ نبوت کے لئے ووٹ دینے والا کل پل صراطِ پر بھی نہیں ڈگمگائے گا۔اسلام نے جہاں ہمیں نماز،روزے کا پیغام دیا، وہاں ملک چلانے کا نظام بھی دیا ہے ، المیہ یہ ہے کہ کچھ لوگ نماز کی اذان کے وقت اسلام کے ساتھ
مزید پڑھیے








اہم خبریں