Common frontend top

الیکشن 2018


چیچہ وطنی:عام انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری

منگل 24 جولائی 2018ء
چیچہ وطنی(نمائندہ 92 نیوز)جنرل الیکشن 2018کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے ۔ 1292پولنگ سٹیشنز کے لئے کل11226افسران و ملازمان جس میں پولیس کے 2400افسران وجوان،پاکستان آرمی کے چاک و چابند دستوں اور4176والینٹیئرز جن میں919سپیشل فورس کی خواتین بھی بائی نیم ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ ایلیٹ فورس کی12 ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو مسلسل گشت کرتے ہوئے امن و امان کو یقینی بنائیں گی۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی ریزرو ہائے تمام افسران کے ہمراہ ہوں گی جو کسی بھی سنگین صورت حال سے موثر طورپر نمٹنے کے جدید اینٹی رائٹ سے مسلح ہوں گی۔اسسٹنٹ
مزید پڑھیے


سیالکوٹ:الیکشن کیلئے ایمرجنسی پلان تشکیل،چھٹیاں منسوخ

منگل 24 جولائی 2018ء
سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے الیکشن2018 کے لیے ایمرجنسی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے تمام ریسکیوسٹاف کی چھٹیا ں منسوخ کر دیں۔ ریسکیو1122سیالکوٹ آفس میں جنرل الیکشن 2018کے حوالے سے اجلاس ہوا جسکی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکامل عابد نے کی۔اجلاس میں ضلع سیالکوٹ کے تمام سینیئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی جانب سے جنرل الیکشن کے ایمرجنسی پلان پر بریفنگ دی گئی اورتمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا،بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122سیالکوٹ کی ایمبولینسز ،فائر وہیکلزالیکشن پر ایمرجنسی میں مدد کے لیے ہائی
مزید پڑھیے


300خانقاہوں نے پی ٹی آئی کی حمایت کی:مجتبیٰ فاروق

پیر 23 جولائی 2018ء
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آستانہ عالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ نے پی ٹی آئی کے ضلعی قائد مہدی حسن بھٹی، امیدوار قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی ، امیدوار صوبائی اسمبلی ملک فیاض احمد ، رشید احمد زرگر اور ملک شوکت حیات اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع بھر میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔پیر مجتبیٰ الفاروق گل بادشاہ نے کہا کہ اسوقت تک 300سے زائد خانقاہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور پی ٹی آئی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ
مزید پڑھیے


25جولائی کو کرپٹ مافیا کا خاتمہ ہو جائیگا:میاں رشید

پیر 23 جولائی 2018ء
ظفروال (تحصیل رپورٹر) 25 جولائی کو عوام کے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ ہوجائے گا،عوام تبدیلی لانے کے لیے ذہن بنا چکے ہیں،تحریک انصاف برسر اقتدار آکر ملک سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے امیدوار این اے 77 میاں محمد رشید نے ظفروال میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے امیدوار پی پی 46 چودھری اویس قاسم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف برسر اقتدار آکر عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔
مزید پڑھیے


ن لیگ نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا:طالب حسن نکئی

پیر 23 جولائی 2018ء
حبیب آباد(نمائندہ 92نیوز ) تحر یک انصاف کے نامزد امیدوار این اے 140سر دار طالب حسن نکئی نے ویڈیو بازار چو ک میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سابقہ ن لیگ کے ارکین نے شہر کوکھنڈرات میں تبدیل کر کے کڑوروں کی کر پشن کر کے ہزاروں ایکڑ اراضی خر یدی ہے ،شہر یو ں کو بنیا دی مسائل کی فرا ہمی کے نام پر ووٹ حا صل کرکے اقتدار میں آنے والے رانا محمد حیات اور رانا محمد اسحاق نے شہر یو ں کو سوائے اذیت کے کچھ نہیں دیا ۔ اس موقع پر
مزید پڑھیے



ن لیگ نے مسیحی برادری کے مسائل حل کئے :برجیس طاہر

پیر 23 جولائی 2018ء
ننکانہ صاحب ( ڈسٹرکٹ ر پورٹر) مسیحی برادری کے قدیم دیہات ینگسن آباد اور مارٹن پور کی مسیحی برادری نے این اے 117 اور پی پی 132 میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ،مارٹن پور میں منعقدہ انتخابی جلسے میں این اے 117 میں ن لیگ کے امیدوار چودھری بر جیس طاہر ،پی پی 132 سے ن لیگ کے امیدوار رانا محمد ارشد ،شہزاد منشی ،فریاد بھٹی ،فلک شیر گل اور ڈیوڈ اورنگزیب سمیت مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری بر جیس طاہر ،رانا محمد ارشد
مزید پڑھیے


الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی لڑائی جھگڑے بڑھنے لگے

پیر 23 جولائی 2018ء
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور میں الیکشن قریب آتے ہی سیاسی پارٹیوں میں لڑائی جھگڑوں کے واقعات بڑھنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقہ میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں آمنا سامنا ہونے پر تلخ کلامی کے بعد مسلم لیگ کے کارکنوں کی طرف سے پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر کے باہرہوائی فائرنگ کی گئی۔ گڑھی شاہو میں پی ٹی آئی کے مقامی عہدہ دار عامر کے مطابق گزشتہ دوپہر گڑھی شاہو بازار کے قریب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر بحث ہوئی تھی جس پر مسلم لیگ
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 136میں پو لنگ ایجنٹس کیلئے ٹریننگ سیشن کا اہتمام

پیر 23 جولائی 2018ء
لاہور(اپنے رپورٹر سے ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے این اے 136میں پو لنگ ایجنٹس کیلئے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ملک عقیل عباس نے پو لنگ ایجنٹس کو الیکشن ڈے کے حوالے سے لیکچر دیا اور دھاندلی روکنے کے حربے بھی بتائے گئے ۔ملک عقیل عباس کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کر نے کیلئے بھرپور تیاری کر نی ہے اور کسی صورت ووٹ چوری نہیں ہو نے دینا۔
مزید پڑھیے


این اے 124،حمزہ شہباز اور نعمان قیصر میں سخت مقابلہ ہوگا

پیر 23 جولائی 2018ء
لاہور(محمد نواز سنگرا)قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 124مسلم لیگ ن کا گڑھ ،حلقے میں پانچ برسوں میں 2لاکھ28ہزار ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے جس کا فائدہ پاکستان تحریک انصاف کو ہو سکتا ہے ۔حلقہ این اے 124میں مسلم لیگ(ن)کے حمزہ شہباز شریف اور تحریک انصاف کے نعمان قیصر کے درمیان مقابلہ ہو گا۔حلقہ اندرون شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہے جو ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن)کا گڑھ رہا ہے ۔تحریک انصاف کو حلقہ میں نظریاتی ووٹ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کا ووٹ بھی پڑے گا۔پی ٹی آئی کو بھی حلقے میں بھاری ووٹ کی توقع
مزید پڑھیے


این اے 135، پی پی 161اور پی پی 173میں دلچسپ مقابلے کی توقع

پیر 23 جولائی 2018ء
لاہور(رپورٹ : بابر علی) صوبائی دارالحکومت کے حلقہ این اے 135، پی پی 161اور پی پی 173میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف میں دلچسپ مقابلہ ہے ، جہاں (ن) لیگ نے تینوں ٹکٹ کھوکھر برداری کے ایک خاندان میں دیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے تین کھوکھر خاندان میدان میں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے لاہور کے ان حلقوں میں کھوکھر برادری کے امیدواروں کو ٹکٹ دے کر ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتارا ہے ۔اس حلقہ میں کھوکھر برداری کا ووٹ امیدواروں کی ہار
مزید پڑھیے








اہم خبریں