Common frontend top

الیکشن 2018


علیم خان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں والٹن روڈ پرریلی

اتوار 22 جولائی 2018ء
لاہور(خصوصی نمائندہ)تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے لاہور سے پارٹی چیئرمین عمران خان کے حلقہ انتخاب این اے 131اور اسکے نیچے اپنے حلقہ انتخاب پی پی 162 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں والٹن روڈ پر ایک ریلی کی قیادت کی اور عوام سے 25جولائی کو ملک میں تبدیلی کے لئے تحریک انصاف اور عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔خواتین نے رہنماوں نے منزہ حسن ،سنیا ساجد،ڈاکٹر سیمی بخاری،کرن علیم اور دیگر نے ڈیفنس سے والٹن تک ریلی نکالی جس میں پی پی161اور پی پی162کی عورتوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس
مزید پڑھیے


موجودہ انتخابی نظام اکثریت اور اقلیت کا استحصال کر رہا ہے : سہیل رضا

اتوار 22 جولائی 2018ء
لاہور(سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکڑ سہیل احمد رضا نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی نظام اکثریت اور اقلیت دونوں کا استحصال کر رہا ہے اور مخصوص خاندان کا تحفظ کرتا ہے ، الیکشن 2018میں اقلیتیں بھی اپنے نمائندوں کو بلا واسطہ طور پر منتخب نہیں کر سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب کے خلاف سابق وفاقی وزیر جے سالک اور ایلڈر سلامت بھٹی نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس پر اس وقت کے چیف جسٹس اور جو کہ اب موجودہ نگران وزیر اعظم ہیں ۔ سپریم کورٹ کے اس
مزید پڑھیے


حمزہ شہبازشریف آج اسلام آباد جائیں گے

اتوار 22 جولائی 2018ء
لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف آج اسلام آباد جائیں گے ، وہ طارق فضل چوہدری اور عقیل انجم کے منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے دیگر رہنمابھی موجود ہوں گے ۔
مزید پڑھیے


الیکشن کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دینگے : سپریم کورٹ3امیدوار نااہل، ایک اہل قرار

هفته 21 جولائی 2018ء
اسلام آباد (خبر نگار، وقائع نگار خصوصی، لیڈی رپورٹر) سپریم کورٹ نے مختلف انتخابی عذرداریوں کی سماعت کرتے ہوئے ابزرویشن دی کہ انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دینگے ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل 2رکنی بینچ نے این اے 125 لاہورسے آزاد امیدوار ملک محمدراحیل وسیم کونادہندہ ہونے پر نااہل کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا جبکہ پی پی 275 مظفرگڑھ سے آزاد امیدوار اﷲ وسایاعرف چنوں خان کوجعلی ڈگری کی بنیا دپرنااہل کردیا ۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ بات اپنے ذہن سے نکال دیں کہ الیکشن ملتوی ہوگا ۔ملک راحیل
مزید پڑھیے


الیکشن متنازعہ ہوئے تو قومی یکجہتی پارہ پارہ ہونے کا خطرہ ہے: سراج الحق

هفته 21 جولائی 2018ء
لاہور(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے الیکشن پر اٹھنے والے سوالات پر عوام کو اعتماد میں لیں ، الیکشن متنازعہ ہوئے تو قومی یکجہتی پارہ پارہ ہونے کا خطرہ ہے ،ملک میں خونی انقلاب کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ انتخابات پر عوام کے اعتماد کو بحال کیا جائے ،ایک جماعت کی سرپرستی کاتاثر ختم کیاجائے ۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے چکدرہ اور تالاش میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اگر ملک میں اسلامی نظام ہوتا
مزید پڑھیے



انصاف تک رسائی،3ہائیکورٹس کا پاسداری نہ ہونیکا اعتراف

هفته 21 جولائی 2018ء
اسلام آباد( عمران وسیم ) ملک کی تین ہائیکورٹس نے انصاف تک رسائی کے آئینی حق کی مکمل پاسداری نہ ہونے کا اعتراف کر لیا،سپریم کورٹ میں فراہی انصاف میں بہتری کے مقدمہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ،سندھ ہائیکورٹ،پشاورہائیکورٹ کے جوابات جمع کرا دیئے گئے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری جواب میں تسلیم کیا کہ لوگوں کے انصاف تک رسائی کے آئینی حق پر مکمل عمل نہ ہونا سنجیدہ معاملہ ہے ،انصاف تک رسائی فراہم کرنے کی اولین ذمہ داری عدلیہ کی ہے ۔رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جمع جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ نظام انصاف
مزید پڑھیے


نوازشریف، حواری شیخ مجیب کا کردارادا کر رہے ہیں:حافظ سعید

هفته 21 جولائی 2018ء
لاہور،سلانوالی(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار )امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نوازشریف اور ان کے حواری شیخ مجیب کا کردارادا کر رہے ہیں،وطن کیخلاف سازشیںکرنے والوں کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں خطبہ جمعہ اور بعد ازاں حلقہ این اے 125کے ووٹرز اور عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا کہ ہم ایک مشن لے کر میدان میں آئے ہیں۔وسائل کی کمی کے باوجود میدان میں کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انڈیا نے حکمرانوں کی کمزور
مزید پڑھیے


عجیب وغریب نشانات الاٹ ہونے سے امیدوار پریشان

هفته 21 جولائی 2018ء
لاہور(کامرس رپورٹر)متعددسیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے انتخابی نشان سبکی ،ندامت اور پریشانی کا باعث بننے لگے ۔الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کو مجموعی طورپر 330انتخابی نشان جاری کئے ۔سیریل نمبر32کے تحت بوتل کا انتخابی نشان بوتل کو شراب کی بوتل کے معنوں میں لیتے ہوئے مرد اور خصوصاً خواتین امیدواروں کو ذومعنی فکروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سیریل نمبر44کے تحت تتلی کا انتخابی نشان خواتین امیدواروں کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے اور انہیں جملے سننا پڑتے ہیں۔سیریل نمبر 56کے تحت چارپائی اور سیریل نمبر23کے تحت پلنگ کے انتخابی نشان معیوب معنوں میں لیے جاتے ہیں۔سیریل نمبر74کے
مزید پڑھیے


سادھوکے میں کھلاڑیوں کا (ن) لیگ کے دفتر پر حملہ ،سیالکوٹ میں 27 لیگیوں پر مقدمہ

هفته 21 جولائی 2018ء
سوات،کامونکے ، سادھوکے ،سیالکوٹ (نمائندگان ،مانیٹرنگ ڈیسک)سوات میں ن لیگ کے کنونشن سے خطاب کے بعد شہبازشریف جونہی روانہ ہوئے تو کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ۔ن لیگ کے دو گروپوں میں لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔جھگڑے کی فوٹیج بنانے پر نجی ٹی وی کا کیمرہ بھی توڑ دیا اور کیمرہ مین پر تشدد کیا۔مقامی عمائدین نے مداخلت کرکے جھگڑے کو ختم کرایا۔سیالکوٹ سے رپورٹر کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن کو زدکوب کرنے ، گالیاں دینے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے 27 لیگی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ ظفر
مزید پڑھیے


ن لیگ کے جلسوں میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال

هفته 21 جولائی 2018ء
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ن لیگ کے جلسے کے انتظامات میں میونسپل کارپوریشن کی گاڑیاں استعمال ہوتی رہیں، ن لیگی رہنماوں نے تیاریوں کے لیے سرکاری مشینری کا بھی بے دریغ استعمال کیا،ن لیگ کے سٹی مئیر کی معطلی کے باوجود ان کی ہدائت پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ جلسہ کے انتظامات کے لیے متحرک رہا میونسپل کارپوریشن کی گاڑیاں اور عملہ جلسے کے لیے ڈائریکٹ مین لائن سے تاریں لگا کر لائٹنگ کا انتظام کرتا رہا، ، میونسپل کارپوریشن کے عملے کا کہنا تھا کہ ان کو لائٹنگ کا انتظامات کرنے کا حکم افسران نے دیا یاد رہے کہ میونسپل
مزید پڑھیے








اہم خبریں