Common frontend top

الیکشن 2018


عمران خان احتساب کا عمل تیز کرینگے :شوکت بھٹی

هفته 28 جولائی 2018ء
حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) این اے 87 سے تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی چودھری شوکت علی بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کو ترقی کی نئی منازل پر رواں دواں کرکے اسے اقوام عالم کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کلیدی مقام کا حامل بنائے گی۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان زندگی کے ہر شعبے میں حکومتی لازوال پالیسیوں کی بدولت خوب ترقی کریگا جس سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وہ این اے 87سے تحریک انصاف کی کامیابی کے سلسلہ میں نکالی گئی
مزید پڑھیے


ایم پی اے خالد ڈوگر، یوسف کسیلیہ کی دربار حاجی شیر پر حاضری

هفته 28 جولائی 2018ء
گگومنڈی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم پی ایزسردار خالد ڈوگر اورچودھری یوسف کسیلیہ نے روحانی بزرگ بابا حاجی شیرؒ کے مزار پر حاضری دی۔ پی پی230سے نومنتخب مسلم لیگی ایم پی اے سردار خالد ڈوگر، ایم پی اے پی پی 229 چودھری یوسف کسیلیہ نے اپنے سپوٹرز کے ساتھ حضرت دیوان چاولی مشائخ باباحاجی شیردیوانؒ کے مزار پرحاضری دی اور چادر پوشی کر کے فاتحہ خوانی کی۔ ایم پی اے بوریوالا سردار خالد ڈوگر ایم پی اے گگو چودھری یوسف کسیلیہ موٹر سائیکلوں کے جلوس کی شکل میں مسلم لیگی کونسلروں مسلم لیگی عہدیداروں اور لیگی ورکروں
مزید پڑھیے


الیکشن ڈیوٹی میں غفلت،دو ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

جمعه 27 جولائی 2018ء
ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)الیکشن ڈیوٹی میں غفلت پر 2سینئر ڈاکٹروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی سفارش،محکمہ صحت کے عملے نے پولنگ ڈے پر 7241افراد کو طبی امداد فراہم کی جبکہ 401زخمیوں کا علاج کیا گیا ۔ محکمہ صحت نے پولنگ ڈے کے موقع پر تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر خصوصی ہیلتھ ڈیسک قائم کئے تھے تا کہ کسی بھی حادثے یا لڑائی جھگڑے کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم نے بتایا کہ ڈیوٹی کے باوجود ٹی ایچ کیو چیچہ وطنی
مزید پڑھیے


الیکشن ڈیوٹی کرنے والے فوجی افسروں ،جوانوں کے اعزازمیں تقریب

جمعه 27 جولائی 2018ء
میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر زاہدا قبال اعوان کی جا نب سے الیکشن کے موقع پر ضلع میانوالی میں فرائض سرانجا م دینے والے پا کستان آرمی کے افسران اورجوانوں کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقادکیاگیا ۔تقریب جنا ح ہال تحصیل میو نسپل کمیٹی میانوالی میں منعقد ہوئی ۔بر یگیڈئیر اسد نواز جنجو عہ ڈی پی او سید کرار حسین ، اے ڈی سی جی فاروق اکمل ، اے سی میانوالی ظہیر چٹھہ، اے سی پپلاں شا ہد عباس ، اے سی عیسیٰ خیل عبدالماجد خان اور پا کستان آرمی کے افسران و جوانوں نے تقریب میں شرکت کی
مزید پڑھیے


امریکی تھنک ٹینکس نے الیکشن کو 90 فیصدشفا ف قرار دیدیا

جمعه 27 جولائی 2018ء
واشنگٹن ( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی تھنک ٹینک اداروں نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کو نوے فیصدشفا اور آزادانہ قرار دیدیا ۔امریکی مبصرین نے کہا ہے کہ عمران خان کی وکٹری سپیچ ایک مخلص اور بے ضرر رہنما کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان میں ایک ایسا شخص حکومت کرنیوالا ہے جو اپنے کاز اور ملک سے مخلص ہے ۔ پروفیسر مائیک تھامس نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن شفاف طریقہ سے ہوئے ،اس میں فوج کے اہم کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اگر پاک فوج پولنگ سٹیشنوں پر موجود نہ ہوتی تو شفاف انتخابات
مزید پڑھیے



چودھری طفیل نے این اے 149کے نتائج مسترد کر دیئے

جمعه 27 جولائی 2018ء
چیچہ وطنی(نمائندہ 92 نیوز)مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 149 چودھری محمد طفیل نے الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ رات11 بجے تک ہم جیت رہے تھے اور اسکے بعد ہمارا رزلٹ روک دیا گیا اور اسکے اگلے دن شام 4 بجے رزلٹ دیا گیا ، دوران پولنگ ووٹ کاسٹ کرتے وقت پولنگ عملے نے جان بوجھ کر ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نذدیک نہ بیٹھنے دیا اور اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر صرف ایک ہی بیلٹ پیپز جاری کیا گیا جس کی اطلاع باقائدہ ہم نے آر او کے دفتر میں دی، انہوں نے
مزید پڑھیے


منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر کے پولنگ سٹیشنوں کے دورے

جمعه 27 جولائی 2018ء
منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اور ڈی پی او محمد ناصر سیال نے مختلف علاقوں جن میں پھالیہ، بھیکھے وال، بھوآحسن، گوجرہ، طارق آباد، بھیکھو موڑ،چک شہباز، سیرے ، ملکوال،کھائی، بھکھی شریف، کٹھیالہ شیخاں، سوہاوہ بولانی، سوہاوہ جملانی، پانچ وارڈ منڈی بہاؤادلدین ، گوڑھا محلہ ،صوفی پورہ میں پولنگ ڈے کے موقع پرحساس پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ ،پاک آرمی ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کے
مزید پڑھیے


عوام نے تبدیلی کے آغاز کی بنیاد رکھ دی:میاں خالد محمود

جمعه 27 جولائی 2018ء
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ شیخوپورہ شہر کے عوام نے جس بھاری اکثریت کیساتھ انہیں کامیاب کروایا ہے وہ عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر اور ملک میں تبدیلی کے آغاز کی بنیاد ہے ، عمران خان کے ویژن کے مطابق شیخوپورہ شہر میں صاف ستھری عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دینے کیلئے دن رات کام کیا جائیگا کسی کیساتھ کوئی زیادتی ،ناانصافی ،غنڈہ گردی ،بدمعاشی برداشت نہیں کی جائیگی ،عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے کرپشن اورکمیشن مافیا کی حوصلہ
مزید پڑھیے


این اے 141سے ندیم عباس ربیرہ کی کامیابی پر جشن،مٹھائی تقسیم

جمعه 27 جولائی 2018ء
رینالہ خورد(تحصیل رپورٹر)حلقہ این اے 141سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر چوہدری ندیم عباس ربیرہ دوسری مرتبہ ایم این اے حلقہ پی پی183سے چودھری جاوید علاوالدین چوتھی مرتبہ ایم پی اے منتخب انکی کامیابی پر غلہ منڈی میں مسلم لیگ ن کے مرکزی کیمپ پر کارکنوں کی طرف سے مبارکباد دینے کاسلسلہ جاری رہا، کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے نوازشریف کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے ۔مختلف دیہاتوں سے انکے سپورٹرز ریلیوں کی صورت میں کیمپ پر پہنچے ،سب سے بڑاجلوس انکے حلقہ میں چیف سپورٹر راؤ محمدعلی کی قیادت میں آیاجس میں انکے گاؤں
مزید پڑھیے


شیخوپورہ آج بھی نواز شریف کا قلعہ ہے :جاوید لطیف

جمعه 27 جولائی 2018ء
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نومنتخب رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے ان کو تیسری بار منتخب کرکے ثابت کردیا ہے کہ شیخوپورہ آج بھی نواز شریف کا مضبوط قلعہ ہے ہم نے گزشتہ 10 سالوں کے دوران جس طرح شہر کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا انتھک کردارادا کیا عوام نے کامیابی کی شکل میں جو ایوارڈ دیا ہے وہ میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے ، عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر شہر کے مستقبل کے لیے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا جائیگا
مزید پڑھیے








اہم خبریں