Common frontend top

الیکشن 2018


ناقص انتظامات،بہتر سکیورٹی،شدید حبس میں بھی ووٹرز کا جوش دیدنی رہا

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(انورحسین سمرا) نئی قومی قیادت کے انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل بروقت شروع ہوتے ہی ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ سٹیشن کے باہر پہنچ گئی تھی۔ بعض پولنگ سٹیشن پر الیکشن کمیشن کی طرف سے کئے گئے انتظامات ناقص تھے جبکہ سکیورٹی کی صورتحال اطمینان بخش تھی۔ ووٹرز بڑی بڑی لائنوں میں قومی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے سارا دن اپنی اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے ۔شدید حبس اور وقفے وقفے سے ہونے کے باوجود ووٹرز کا قطاروں میں کھڑے پسینے سے شرابورقومی فریضہ ادا کرنے کا جذبہ دیدنی تھا۔ اگرچہ امیدواروں نے ووٹرز کو لانے
مزید پڑھیے


فارم 45کے بغیر پولنگ ایجنٹس کو نکالنے کا الزم غلط،ثبوت ہیںتو پیش کریں: الیکشن کمیشن

جمعرات 26 جولائی 2018ء
اسلام آباد،لاہور (وقائع نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیئے بغیر باہر نکالنے کے الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوںنے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس نتائج روکنے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں تو پیش کریں، ہمیں بتایا جائے کہاں کہاں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا ۔ بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ کسی نے پریس کانفرنس کی کہ پنڈی اور لاہور میں رزلٹ نہیں دیا جا رہا لیکن یہ بات درست نہیں، میں نے لاہور اور راولپنڈی کے ڈی آر اوز سے بات کی اور ری چیک کیا ،فیصل آباد کے
مزید پڑھیے


صدر نے کراچی،وزیر اعظم سوات،چیف جسٹس لاہور،آرمی چیف نے پنڈی میں ووٹ ڈالا

جمعرات 26 جولائی 2018ء
کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور (سٹاف رپورٹر، کرائم رپورٹر،خبر نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی سے ،خصوصی نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں)صدر مملکت ممنون حسین نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی میں کہکشاں کے گرین وچ کالج میں ووٹ کاسٹ کیا ۔نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے آبائی علاقے گلکدہ سوات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 سوات ٹو اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 5 سوات فور میں ووٹ ڈالا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے آبائی علاقے نوکنڈی کے کلی محمد عمر گورنمنٹ سکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنا ووٹ این اے 129 کے گورنمنٹ شیخ سردارمحمد
مزید پڑھیے


انتخابات میں عمران خان کی برتری، بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور ، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز ) پاکستان کے عام انتخابات میںعمران خان کی برتری پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی۔ گزشتہ رات بھارتی میڈیا کی طرف سے تحریک انصاف کی جیت پر واویلا شروع کردیاگیا ۔بھارتی ٹی وی اینکرز کے چہرے لٹک گئے اور انہوں نے عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی۔ اینکرز بوکھلاہٹ میں کہنے لگے عمران خان کی جیت سے پاکستان دہشت گرد سٹیٹ بننے جارہا ہے ، اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ایکشن لے ۔ دوسری جانب بھارتی نیوز ویب سائٹس بھی عمران خان کے خلاف پراپیگنڈا
مزید پڑھیے


25 خواجہ سرا پشاور میں پولنگ سٹیشز پر اپنی برادری کے ووٹر ز کی رہنمائی کرتے رہے

جمعرات 26 جولائی 2018ء
پشاور(سٹاف رپورٹر)عام انتخابات کے موقع پرخیبر پختونخوا میں پہلی بارالیکشن کمیشن کی جانب سے خواجہ سرائوں کو ابزرور کارڈ جاری کئے گئے ، 25 خواجہ سراوں نے پشاور میں مختلف پولنگ اسٹیشز پر اپنی برادری کی رہنمائی کی اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا ، خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے موقع پر خواجہ سرائوں کی انتخابی عمل میں شریک کو یقینی بنانے اور خواجہ سراء کمیونٹی کی شکایت کاازالہ کرنے کیلئے 25 خواجہ سرائوں کو ابزرور کارڈ جاری کئے گئے جنھوں نے پشاور کے مختلف پولنگ سٹیشنز کے دورے کئے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ابزرور کارڈ دینے
مزید پڑھیے



ووٹرز کا مثالی نظم و ضبط،فوج کی موجودگی سے دھاندلی کے امکانات ختم

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور (کر ائم رپو رٹر،ایجنسیاں)ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر ووٹرز نے شدید گرمی ، حبس اور رش کے باوجود حق رائے دہی کے استعمال کیلئے نظم و ضبط اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ پولنگ سٹیشنوں پر صبح 8 بجے سے ووٹروں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آیا جبکہ ووٹ پول ہونے کا سلسلہ سست روی کا شکار رہا، پولنگ سٹیشنوں پر پاک فوج کے جوانوں اور پولیس اہلکاروں نے ہر قسم کی انتخابی دھاندلی کے امکانات کو ختم کر دیا۔ووٹرز کو اصل شناختی کارڈ دیکھ کر ہی پولنگ سٹیشن میں جانے کی اجازت دی
مزید پڑھیے


یورپی یونین مبصرین نے 87حلقوں میں انتخابی عمل کی نگرانی کی

جمعرات 26 جولائی 2018ء
اسلام آباد،لاہور،جہلم ،کراچی (خصوصی نیوز رپورٹر) یورپی یونین کے مبصرین نیپاکستان کے 87حلقوں میں انتخابی عمل کی نگرانی کی ۔ مائیکل گیلر کی سربراہی میں آنے والے یورپی یونین کے مبصرین نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا ہ اور سندھ میں انتخابی عمل کا جائزہ لیا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی رپورٹ مرتب کرتے رہے ۔وفد نے ووٹرز کی شناختی کارڈز کی چیکنگ،انگوٹھے پر نشانات لگانے ،بیلٹ پیپرز پر سٹمپ اوربیلٹ پیپرز کی پولنگ بوتھ تک پہنچانے کے عمل کا بغور جائزہ لیا۔یورپی یونین الیکشن جائزہ مشن کے سربراہ نے اس موقع پر مطلوبہ انتخابی سامان کی
مزید پڑھیے


کراچی:این اے 243میں اچانک 8پولنگ سٹیشن تبدیل،18ہزارووٹرزمتاثر

جمعرات 26 جولائی 2018ء
کراچی ( سٹاف رپورٹر) کراچی میں پولنگ سے چندگھنٹے قبل قومی اسمبلی کی نشست این اے 243اورپی ایس 101 کے 18 ہزارسے زائد ووٹرز کے 8 پولنگ سٹیشن تبدیل کردیئے گئے ۔ گلستان جوہر میں ایف بی آرکی عمارت میں قائم 10 میں سے 8پولنگ سٹیشن تبدیل کرکے ایک کلومیٹردورگورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرمیں منتقل کئے گئے ۔
مزید پڑھیے


الیکشن کمیشن کا کارنامہ ، پشاور کے رہائشی کا ووٹ میانوالی میں رجسٹرڈ

جمعرات 26 جولائی 2018ء
پشاور(رپورٹنگ ٹیم )پشاور کے علاقہ اتحاد کالونی کے رہائشی نعیم الرحمان ولد فتح الرحمان کو اس وقت دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جب اس نے اپنے ووٹ نمبر اور پولنگ سٹیشن کی معلومات کیلئے الیکشن کمیشن کے نمبر 8300پر ایس ایم ایس کیا تو اسکو الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والے جواب میں نعیم الرحمان ولد فتح الرحمان کا ووٹ شماریاتی بلاک کوڈ نمبر 148070301سلسلہ نمبر 832 پولنگ سٹیشن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیلواں ضلع میانوانی پنجاب میں رجسٹرڈ تھا جس پر شہری حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہ گیا۔
مزید پڑھیے


الیکشن 2018: ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 45 فیصد رہا ،ذرائع الیکشن کمیشن

جمعرات 26 جولائی 2018ء
اسلام آباد (وقائع نگار) ملک بھر میں عام انتخابات 2018ء میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 45 فیصد رہا ہے ، جو کہ انتخابات 2013ء کی نسبت 10 فیصد کم ہے ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2018ء میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ صرف 45 فیصد رہا ہے ۔ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کم رہنے کی وجہ گرمی حبس اور بعض مقامات پربارش کے ساتھ پولنگ سٹیشنز پرسست روی کا شکار ہے ۔ پولنگ سٹیشنز پرلوگ لمبی لائینوں میں کھڑے رہے لیکن الیکشن کمیشن کے عملے نے انتہائی سست روی کا مظاہرہ دکھایا جس کے باعث سیاسی
مزید پڑھیے








اہم خبریں