Common frontend top

الیکشن 2018


شیخوپورہ: بارش کے بعد ووٹرز کے رش میں حیران کن اضافہ

جمعرات 26 جولائی 2018ء
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخوپورہ میں بھی عام انتخابات کے سلسلہ میں قومی اسمبلی کے چار اور صوبائی کی 9 نشستوں کیلئے پولنگ ہوئی جو صبح 8 بجے سے لیکر شام 6 بجے تک جاری رہی پہلے مرحلہ میں پولنگ کے دوران شدید گرمی، حبس کی وجہ سے ووٹرز کا رش کم دیکھنے میں آیا مگر دوپہر 2بجے کے بعدسیاہ بادلوں کی آمد اور ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے مانانوالہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا اور اس کے بعد ووٹرز کے رش میں بھی حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا پولنگ سٹیشنوں پر
مزید پڑھیے


کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ریجنل پولیس آفیسر کا ضلع سیالکوٹ کا دورہ

جمعرات 26 جولائی 2018ء
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اﷲ فیض اور ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید نے ضلع سیالکوٹ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر تحصیل ڈسکہ ، موضع آڈھا، حاجی پورہ اور ماڈل ٹاؤن میں قائم پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کے عمل اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹو اور ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کمشنر گوجرانوالہ اسد اﷲ فیض نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق
مزید پڑھیے


پاکستان میں سیاسی شعور بڑھتا جا رہا ہے : پیر کلیم خورشید

جمعرات 26 جولائی 2018ء
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر سید کلیم احمد خورشید نے اپنا ووٹ شہر شیخوپورہ کے علاقہ سول لائن میں کاسٹ کیا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے استحکام پاکستان کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا رائے حق دہی استعمال کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس بات کیلئے دعا گو ہیں جو بھی پارٹی کامیاب ہواس کا ایجنڈا مضبوط ،خوشحال ،روشن پاکستان ہو اس کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے یہ وقت اسی بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم شخصیات کی بجائے نظریات کو سپورٹ
مزید پڑھیے


بلے کو ووٹ دیکر شیر کی ٹانگیں توڑ دیں:فردوس عاشق

جمعرات 26 جولائی 2018ء
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنا ووٹ گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کے پولنگ سٹیشن 70 میں کاسٹ کیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کھلاڑی نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں، عمران خا ن کے وزیر اعظم بننے میں چند گھنٹے رہ گئے ہیں،مسلم لیگ ن نے ملک کو جو زخم دئیے اس پر عمران خان مرہم رکھے گا۔ میں عمران خان کو قبل از نتائج مبارک دیتی ہوں۔ ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا کہ آ جکا سورج نئی امنگوں
مزید پڑھیے


ٹرن آئوٹ کم رہا،خواتین نے بھی ووٹ کاسٹ کیا:خواجہ آصف

جمعرات 26 جولائی 2018ء
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیارہ بارہ بجے تک ٹرن آؤٹ کم رہااور خواتین کی ایک بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے آرہی ہیں۔ این اے 73 سے معمولی لڑائی جھگڑے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ان جگہوں پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے پورے حلقے میں ووٹنگ پرامن ہورہی ہے ۔خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ جیت اور ہار اﷲ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ۔ ہم نے
مزید پڑھیے



وہاڑی: گونگے بہرے افرادبھی تبدیلی کے خواہشمند

جمعرات 26 جولائی 2018ء
وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وہاڑی کے گونگے بہرے افرادبھی ملک میں تبدیلی کے خواہشمندنکلے اورموجودہ الیکشن میں بھرپورحصہ لیتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے حق میں الیکشن مہم میں بھی حصہ لیتے رہے اوراکٹھے ہوکرووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچے وہاڑی شہرمیں گونگے بہرے افرادکی تعداداڑھائی سوسے زیادہ ہے ، ڈیف ایسوسی ایشن وہاڑی کے صدرملک ریاض نے اشاروں کی زبان میں بات کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے ملک وقوم کوچوروں اورلٹیروں سے بچانے کیلئے جوکچھ کیاہے اس کی وجہ سے ہم نے پی ٹی آئی کاساتھ دیاہے اورالیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوارحلقہ این اے 164میں طاہراقبال
مزید پڑھیے


پولنگ کے دن خانہ بدوش امیدواروں کیخلاف پھٹ پڑے

جمعرات 26 جولائی 2018ء
وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولنگ کے دن خانہ بدوش امیدواروں کے خلاف پھٹ پڑے ، بنیادی سہولیات سے محروم خانہ بدوشوں کا ووٹ کاسٹ کرنے سے انکار، شناختی کارڈ ہاتھ میں پکڑ کر احتجاج، نہ پینے کا پانی، نہ رہنے کی جگہ نہ صحت کی سہولیات ووٹ کیوں دیں، یہ الیکشن بھی سابقہ الیکشنزکی طرح ہے کوئی تبدیلی آنے والی نہیں، سیاست دان سیاست میں آکر اربوں روپے لے گئے ہم قیام پاکستان سے وہی کھڑے ہیں، پولنگ کے دن خانہ بدوش امیدواروں کے خلاف پھٹ پڑے ، بنیادی سہولیات سے محروم خانہ بدوشوں کا ووٹ کاسٹ کرنے سے انکار، شناختی
مزید پڑھیے


وہاڑی: صبح سے شام تک پرامن طور پر پولنگ جاری رہی

جمعرات 26 جولائی 2018ء
وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر اور گردو نو اح میں قومی الیکشن 2018کے سلسلہ میں پو لنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوکر شام چھ بجے تک بغیر وقفہ کے جاری رہی، مجموعی طور پر پولنگ پر امن رہی، کہیں کہیں ایکا دوکا لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہوئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار این اے 164تہمینہ دولتانہ نے اپنا ووٹ اسلامیہ سکول میں کا سٹ کیا، پی ٹی آئی کے امیدوار این اے 164طاہر اقبال چودھری نے اپنا ووٹ آبائی گاؤں 47ڈبلیوی میں اپنے حامیوں کے ہمراہ کا سٹ کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حلقہ پی پی
مزید پڑھیے


ہارون آباد: کنٹرول روم سے انتخابی عمل کی مانیٹرنگ جاری رہی

جمعرات 26 جولائی 2018ء
ہارون آباد،فقیر والی(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) ہارون آباد فقیر والی حلقہ این اے 169میں پولنگ کا آغاز ٹھیک آٹھ بجے شروع ہو گیا اور بغیر تعطل کے شام 6بجے تک جاری رہا۔اس حوالہ سے ضلعی پولیس آفیسر مسنصر فیروز اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ایس ڈی خالد کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے اور ڈی سی دفتر میں قائم کنٹرول روم کے زریعے لمحہ بہ لمحہ انتظامات کی نگرانی کی جا تی رہی جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ایس ڈی خالد اور ڈی پی او بہاولنگر مستنصر فیروز نے سیکورٹی کے حوالہ سے انتظامات کے لئے ہارون آباد
مزید پڑھیے


کمشنر ساہیوال کا کنٹرول روم کا دورہ،بریفنگ لی

جمعرات 26 جولائی 2018ء
ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے انتخابات کے عمل کا جائزہ لینے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے قائم ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کا تفصیلی دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنرز سے بریفنگ لیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پورے ڈویژن میں پر امن اور غیر جانبدار انہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر پوری طر ح عمل کیا جائے اور کسی بھی پولنگ سٹیشن سے آنے والی شکایات کا فوری نوٹس لے کر ازالہ کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضروری ایمرجنسی سٹاف کو بھی الرٹ رکھا جائے اور محکمہ صحت اور
مزید پڑھیے








اہم خبریں