Common frontend top

امتیاز احمد تارڑ


مسائل کا ہمالیہ!


افسوس کہ ہم انتہاؤں کے درمیان جھول رہے ہیں۔ اسی لئے ہم ہیجان کا شکار ہیں۔ ایک سادہ سی بات ہم کیوں سمجھ نہ سکے کہ قومیں اتفاق رائے میں زندہ رہتی ہیں۔ اتفاق رائے اعتدال کا تقاضا کرتا ہے اور یہ عمرانی معاہدے کی بنیاد پر ہوا کرتا ہے ہم جسے آئین کہتے ہیں۔ کیا ہمارا ایک بھی سیاسی گروہ آئین کا احترام کرتا ہے؟کوئی ایک بھی؟ الیکشن کی گہما گہمی شروع ہو چکی ہے، دوسری جانب فرقہ واریت نے بھی سر اٹھا لیا ۔سنی علما کونسل کے جید عالم دین کو اسلام آباد کی سرزمین پر شہید
اتوار 07 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

’’بیٹا بسکٹ ساتھ جنت میں لے جانا‘‘

اتوار 31 دسمبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،معصوم بچوں کا قتل عام نہ رک سکا ۔ایک ایک دن میں کئی کئی خاندان اجڑ گئے۔7 اکتوبر سے پہلے فلسطین کا مسئلہ سرد خانے کی نذر ہو چکا تھا ۔کئی اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کر چکے تھے اور کچھ سوچ و بچار میں تھے مگر حماس نے سب کی سوچوں کو نہ صرف منجمند کر دیا بلکہ اسرائیل پر ایسی کاری ضرب لگائی کہ آج کے دن اسرائیل اپنے وجود کی سلامتی کے درپے ہے ۔گزشتہ رات سوشل میڈیا پراسرائیلی فوجیوں کے خاندانوں کی چیخ و پکار دیکھ کر اس نتیجے پر پہنچا ہوں
مزید پڑھیے


اونٹ اور اسرائیل کا کینہ

اتوار 24 دسمبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
جرمن شہر میونخ میں 1972ء کی 5 اور 6ستمبر کو گرمائی اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہوا تھا۔ جس میں اسرائیل کی ٹیم نے بھی حصہ لیا ۔ اسرائیلی ٹیم کی ان کھیلوں میں شمولیت کی خبر جیسے ہی میڈیا پر آئی تو فلسطین کی تنظیموں نے آپس منصوبے بنانا شروع کر دیئے ۔کیونکہ اسرائیلی ٹیم کے 11 کھلاڑی ،فلسطینی جنگجوئوں کے لیے بڑے ہی اہم تھے ۔ فلسطینی تنظیم ’’بلیک ستمبر ‘‘ نے اسرائیلی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کو اغوا کر لیا ، اس کے علاوہ ایک جرمن پولیس اہلکار اورہیلی کاپٹر کا ایک پائلٹ بھی شامل تھا۔ان اغوا شدہ کھلاڑیوں
مزید پڑھیے


سانحہ اے پی ایس ،ماں کا شہید بیٹے کو خط

اتوار 17 دسمبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
بیٹا میں تجھے کیسے سلام کروں؟ مجھ میں تو اتنا حوصلہ ہی نہیں کہ9برس کے بعد تیرا سامنا کروں حالانکہ میں تجھ سے ایک منٹ بھی دور نہیں رہ سکتی۔ اب ایک لمبی جدائی کے بعد آپ کوصرف سلام پر اکتفا کر رہی ہوں۔ میرے لخت جگر میں بنا کچھ سوچے سمجھے،تجھ سے لپٹ جاناچاہتی ہوں۔ تجھ سے لپٹ کر بنا کچھ کہے، بنا کچھ سنے ،تجھے بازئووں میں چھپا لینا چاہتی ہوں، تیری گالوں اور ماتھے پربوسہ دے کر اپنے دل کو سکون پہچانا چاہتی ہوں۔ بیٹا گھر میں سب کچھ موجود ہے۔ اگر کمی ہے تو صرف تیری ۔ بیٹا
مزید پڑھیے


اسرائیل کادوریاستی فارمولہ کیا ہے ؟

اتوار 10 دسمبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
فلسطین لہو لہو،غزہ خون میں ڈوبا ہوا۔امت مسلمہ اپنی مفادات کی اسیر۔او آئی سی ایک مردہ گھوڑا بن چکی ۔پاکستان کے جید علما کرام نے چندروز قبل کھل کر اپنے موقف کا اظہار کیا ۔کئی تجاویز بھی پیش کیں ۔ مگر حکومتی تجویز دوریاستی فارمولے کا سختی سے ردکیا ۔ شاعرمشرق علامہ محمد اقبال ؒ نے3جولائی 1937ء کوکہاتھا : عربوں کو چاہیے کہ اپنے قومی مسائل پر غوروفکر کرتے وقت اپنے بادشاہوں کے مشوروں پر اعتماد نہ کریں کیونکہ یہ بادشاہ اپنے ضمیروایمان کی روشنی میں فلسطین کے متعلق کسی صحیح فیصلے پر نہیں پہنچ سکتے۔ بانی پاکستان قائد اعظم ؒنے 15ستمبر
مزید پڑھیے



متحدہ عرب امارت کا یوم تاسیس

اتوار 03 دسمبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
متحدہ عرب امارت کا یوم تاسیس پاکستان میں بھی بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا ۔لاکھوں پاکستانیوں کے دل اس دھرتی کے ساتھ جڑے ہوئے ،بعض کے روزگار بھی ۔ سات ریاستوں نے اپنے آپ کو ایک لڑی میںپرو رکھا ہے ۔ان سات ریاستوں کے مکینوں کا ایک جملہ ہے ۔ اتحاد میں طاقت ہے اور تقسیم میں کمزوری ہے‘‘۔اس جملے کے تحت کئی نسلیں پروان چڑھ کر مستقبل کی پر امن ،مضبو ط اورمستحکم ریاست کی بنیاد رکھ رہی ہیں۔ ایک دانشمند اور دور اندیش قائد کی قیادت میں 2 دسمبر 1971ء کو سات ریاستیںایک عظیم مقصد کے لیے
مزید پڑھیے


بین المذاہب ہم آہنگی

اتوار 26 نومبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
اللہ تعالیٰ لاریب کتاب میں فرماتا ہے:اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ مت ڈالو ۔ باہمی اتحاد و اتفاق کا قیام اور تفرقہ و انتشار سے بچائو کی پہلی سیڑھی ہے ۔فرقہ واریت اقوام کو کمزور کرتی ہے ۔خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد ؔنے25نومبر 2023کو شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازے اور بادشاہی مسجد کے مرکزی دروازے کے درمیان حضور ی باغ میں’’ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس ‘‘کروائی ،جس کے روح رواں دفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی جناب محترم انیق احمد تھے ۔جبکہ
مزید پڑھیے


اسرائیل کا مستقبل اوریہودیو ں کی کینہ پروری

اتوار 19 نومبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
اس وقت عظیم تر اسرائیل کے لیے کوششیں جاری ہیں ،جس کے لیے اسرائیل نے دنیا کی بڑی بڑی پر کشش کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جن میں بعض کمپنیاں یہودیوں کی ذاتی ملکیتی ہیں ۔ان مالیاتی اداروں کی ملکیت دیکھ کر آپ اسرائیل کے مستقبل کا اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ اس وقت امریکہ کے تما م بینکس اور انشورنس کمپنیاں یہودیوں کی ملکیت ہیں،دنیا میں سول ایوی ایشن کے شعبہ میں امریکا کا حصہ 83فیصد ہے،اس83فیصد کا90فیصد حصہ یہودیوں کے پاس ہے،دنیا کے کسی بھی حصے سے جو ہوائی جہاز اڑتا ہے وہ ہوائی جہاز کسی
مزید پڑھیے


’’لہور لہور اے‘‘

اتوار 12 نومبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
حکومت پنجاب نے 16روزہ فیسٹیول ’’لہور لہور اے‘‘منانے کا اعلان کیا ،سولہ روزہ فیسٹیول میں جیلانی پارک، شاہی قلعہ اور اندرون شہر میں ثقافتی پروگرامز اس کا حصہ تھے ،اس کے علاوہ منی میراتھن ریس،دیسی کشتیاں، مشاعرے اورلاہور ثقافت کی ترویج کے پروگرامز فیسٹیول میں شامل تھے ۔اس کا مقصد پنجاب بھر کی ثقافت کو اجاگر کرنا ،کھوئی ہی وراثت کا احیا ء کرنا تاکہ نسلِ نو کواس سے آگاہی ہو سکے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس فیسٹیول کوکامیاب بنانے کے لیے پنجاب بھر کے سرکاری اداروں کا ذمہ داری سونپی تھی ۔گو وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی ٹیم سے
مزید پڑھیے


غزہ کی ماں کے الفاظ!

اتوار 05 نومبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
غزہ کی ایک ماں کے الفاظ سن کر کلیجہ منہ کوآتا ہے۔وہ کہتی ہے: میں نے اُس بیٹے کو کھو دیا ،جس کی پیدائش کے لیے ہم نے آٹھ سال انتظار کیا تھا۔میں کہتی تھی:میرے بیٹے کا چاند ساچہرہ ہو گا ، سنہرے ریشمی بالوں کو سنواروں گی،سیب جیسی گلابی گالوں، کومل چہرے ، پھول سے ہاتھ پائوںکو چوموں گی۔اس کی تُوتلی باتوںسے محظوظ ہوں گی۔اس کے لیے کھلونے لائو گی۔انگلی پکڑ کر اسے چلنا سکھائوں گی۔نت نئے کپڑے خریدوں گی ۔ اسے محبتوں ،شفقتوں اور نازو سے پالوںپوسوں گی، مگر آج میرے خواب چکنا چور ہو گئے۔ننھا پھول کھلنے
مزید پڑھیے








اہم خبریں