Common frontend top

امتیاز احمد تارڑ


اسرائیل کا مستقبل اوریہودیو ں کی کینہ پروری


اس وقت عظیم تر اسرائیل کے لیے کوششیں جاری ہیں ،جس کے لیے اسرائیل نے دنیا کی بڑی بڑی پر کشش کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جن میں بعض کمپنیاں یہودیوں کی ذاتی ملکیتی ہیں ۔ان مالیاتی اداروں کی ملکیت دیکھ کر آپ اسرائیل کے مستقبل کا اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ اس وقت امریکہ کے تما م بینکس اور انشورنس کمپنیاں یہودیوں کی ملکیت ہیں،دنیا میں سول ایوی ایشن کے شعبہ میں امریکا کا حصہ 83فیصد ہے،اس83فیصد کا90فیصد حصہ یہودیوں کے پاس ہے،دنیا کے کسی بھی حصے سے جو ہوائی جہاز اڑتا ہے وہ ہوائی جہاز کسی
اتوار 19 نومبر 2023ء مزید پڑھیے

’’لہور لہور اے‘‘

اتوار 12 نومبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
حکومت پنجاب نے 16روزہ فیسٹیول ’’لہور لہور اے‘‘منانے کا اعلان کیا ،سولہ روزہ فیسٹیول میں جیلانی پارک، شاہی قلعہ اور اندرون شہر میں ثقافتی پروگرامز اس کا حصہ تھے ،اس کے علاوہ منی میراتھن ریس،دیسی کشتیاں، مشاعرے اورلاہور ثقافت کی ترویج کے پروگرامز فیسٹیول میں شامل تھے ۔اس کا مقصد پنجاب بھر کی ثقافت کو اجاگر کرنا ،کھوئی ہی وراثت کا احیا ء کرنا تاکہ نسلِ نو کواس سے آگاہی ہو سکے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس فیسٹیول کوکامیاب بنانے کے لیے پنجاب بھر کے سرکاری اداروں کا ذمہ داری سونپی تھی ۔گو وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی ٹیم سے
مزید پڑھیے


غزہ کی ماں کے الفاظ!

اتوار 05 نومبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
غزہ کی ایک ماں کے الفاظ سن کر کلیجہ منہ کوآتا ہے۔وہ کہتی ہے: میں نے اُس بیٹے کو کھو دیا ،جس کی پیدائش کے لیے ہم نے آٹھ سال انتظار کیا تھا۔میں کہتی تھی:میرے بیٹے کا چاند ساچہرہ ہو گا ، سنہرے ریشمی بالوں کو سنواروں گی،سیب جیسی گلابی گالوں، کومل چہرے ، پھول سے ہاتھ پائوںکو چوموں گی۔اس کی تُوتلی باتوںسے محظوظ ہوں گی۔اس کے لیے کھلونے لائو گی۔انگلی پکڑ کر اسے چلنا سکھائوں گی۔نت نئے کپڑے خریدوں گی ۔ اسے محبتوں ،شفقتوں اور نازو سے پالوںپوسوں گی، مگر آج میرے خواب چکنا چور ہو گئے۔ننھا پھول کھلنے
مزید پڑھیے


اسرائیل کیسے قائم ہوا؟

اتوار 29 اکتوبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
امام زین العابدین ؑ کا قول ہے :اتنی اذیت مجھے کربلامیں نہیں ہوئی تھی،جتنی اہل کوفہ کی خاموشی پر ہوئی ۔کوفہ ایک شہر نہیں بلکہ ایک خاموش امت کا نام ہے ۔جہاں کہیں ظلم ہو اورلوگ خاموش رہیں وہی شہر کوفہ ہے اور اس کے مکین کوفی ۔فلسطینیوں کے قتل پر پورا عالم اسلام کوفہ بنا ہوامگر اہل عرب اس سے بھی چار قدم آگے ۔ عرب حکمران صرف اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے کوشاں ۔ بظاہر وہ اپنے اپنے ملکوں کے حکمران مگر امریکہ کے ایجنڈے پر گامزن کیونکہ ان کی حکمرانی کی بقا اسرائیل کی جی
مزید پڑھیے


لمحوں کی خطا!

اتوار 22 اکتوبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
دنیائے علم و فضل میں ایسے ایسے بافیض لوگ پیدا ہوئے ، جنہوں نے اپنے علم و عمل اور فکر و فہم کی بناء پر ناموری کی بلندیوں کو چھوا اور دنیا نے ان کے علم و کمال کا اعتراف کیا ، زندگی میں بھی اور بعد از مرگ بھی وہ اپنی خوبیوں کی بنا پر اہل علم کے یہاں تذکروں، تبصروں اور قلم و قرطاس کی زینت بنے ۔ میرے مربی اور شیخ حضرت مولانامشرف علی تھانوی ؒ مدفون جنت البقیع کی عظیم و ادبی شخصیت گوناں گوں کمالات و صفات سے مزین تھی ۔ ان کا ہر لفظ
مزید پڑھیے



فلاحی ریاست!

اتوار 08 اکتوبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
خلافت راشدہ کے تیس سالہ دور کا مجموعی حیثیت سے جائزہ لیا جائے تو وہ چودہ سو برس کی طویل ترین تاریخ کا ایک روشن باب ہے، ہر دور اپنے مقاصد واہداف میں ، اور اپنے معالم ونقوش میں دور نبوت کے انتہائی قریب تھا اور یہ وہ خصوصیت ہے، جو اسے مستقبل کی تمام خلافتوں سے ممتاز ومنفرد بناتی ہے، بعد والوں نے خلافت کے اس اعلی دور تک پہنچے کی کوشش نہیں کی، اس سلسلے میں صرف ایک نام اموی خلیفہ حضرت عمربن عبدالعزیز ؓ کا لیا جاسکتاہے، جن کی مدت خلافت صرف دو برس ہے، لیکن ان
مزید پڑھیے


آسٹریلیا مسجد کی تاریخی حیثیت!

اتوار 01 اکتوبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
لاہور ریلوے اسٹیشن پر آسٹریلیا مسجد قائم ہے ، جو ایک صدی کی تاریخ رکھتی ہے ۔26 اکتوبر 1925کو خواجہ محمد بخشؒ نے ا س کی بنیاد رکھی ۔ برادرم مفتی محمد عبد اللہ کے ہمراہ آسٹریلیا مسجد کی سیڑھیاں چڑھا، تو تاریخ کاایک باب کھل گیا۔ ایک صدی سامنے کھڑی دکھائی دی ۔ مولنا ڈاکٹر حافظ محمد سلیم سے مل کر کئی عقدے کھلے‘در وا ہوئے ۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے 1941کو آسٹریلیا مسجد میں مغرب کی نماز ادا کی ۔شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ نے کئی سجدے اسی مسجد میں کیے۔آسٹریلیا مسجد1947ء
مزید پڑھیے


مرقد پہ نور برستا رہے گا!

اتوار 24  ستمبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
سلطان منصور اصغر راجہ کی مرقد پہ نور برستا ہے، تاابدبرستا رہے گا ۔وجیہہ،فیاض،مہمان نوازاور لطیف المزاج دوست وہاں چلا گیا،جہاں سے واپسی ناممکن۔پروردگار نے زندگی آزمائش کے لیے بنائی ہے۔صحافت میں ان سے تعلق قائم ہوا،جو یارانے میں تبدیل ہو گیا ۔ان کے ساتھ شب روز بیتے ۔محفلیں جمیں۔بڑے ہی صاحب مطالعہ تھے ۔ افغانستان ، عراق،شام و حجاز پر گہری نظر رکھتے تھے۔دین کی بڑی غیرت رکھتے،دین پر کسی جانب سے بھی حملہ ہوتا تو یہ بپھر جاتے ،مگر تکفیر میں عجلت نہ کرتے ۔حاکمانہ رعب دبدبے سے کورے تھے ،نیک نامی سے رہے ،دوستوں میںبھی ،عوام میں
مزید پڑھیے


گائوں چمکنا شروع!!

اتوار 17  ستمبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
ربع صدی ہوتی ہے۔ گائوں کو خیر آباد کہے ہوئے ،مگر دل ابھی تک وہی دھڑکتا ہے ،اس وجہ سے نہیں کہ وہاںزندگی سستی ہے بلکہ اس وجہ سے کہ میرا خمیر اسی مٹی سے اٹھا ہے ۔ خوبصورت پگڈنڈیاں، سہانی گلیاں، کشادہ سڑکیں اور بازاروں کے درودیوار میری پہلی محبت ہیں ۔ چند روز قبل گائوں گیا ،تو پرائمری سکول ڈیرہ ہاشم کے گیٹ پر کھڑا ہو کر کچھ دیر ماضی کی یادوں میں گم ہو گیا۔ اچانک ذہن میں پنجابی کا جملہ آیا ۔ ’’کتھے جا وسیوں وے لوکا‘‘ یہ درد وہی محسوس کر سکتے ہیں ،جو پردیس میں جا بسے
مزید پڑھیے


معیشت

اتوار 10  ستمبر 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
شہر شہر عوامی ہجوم فریاد کناں ہے،چیخ چیخ کر پوچھ رہاہے: مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے؟ منصف ہو تو اب حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے؟ ایسے میں سرمایہ دار کیا کرے گا؟تاجر کب تک پیسہ ڈوبتا دیکھتے رہیں گے؟مزدوراپنے آنگن میں بھوک سے بلکتے بچوں کی آہ زاری پر کب تک خاموشی اختیار کرے گا؟ آخر انسان ہیں،صبرکی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ لہذا سپہ سالار اب مزید انتظار مت کریں ۔ عدلیہ بھی عرصہ امتحان میں ہے ۔کیا کوئی ڈوبنے والا بھی بوجھ اٹھایا کرتا ہے؟نہیں ،ہرگز نہیں۔سپہ سالار کے سر پر ہی دستار رکھی ہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں