Common frontend top

انٹرٹینمٹ


’’ جاوید اقبال ‘‘ پر پابندی کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آئی: یاسر

هفته 29 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار یاسر حسین نے اپنی فلم ’’جاوید اقبال: ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘‘کی نمائش روک دیے جانے پر شدید ردعمل دے دیا انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ فلم پر پابندی کی کوئی خاص وجہ سمجھ نہیں آئی۔ فلم جاوید اقبال میں بولا گیا سچ ہضم نہیں ہوا یا کسی کو شو پر بْلانا بھول گئے اداکار نے لکھا کہ کیا اس ملک کے سینما میں صرف کرکٹ میچ اور ٹی وی ڈرامے چلیں گے ، یا فلم میکرز کو بھی کوئی چانس ملے گا۔انہوں نے لکھا کہ جس ملک میں ڈالر ہی قابو پر
مزید پڑھیے


صائمہ نور نے اپنی اصل عمر بتا کر مداحوں کو حیران کردیا

هفته 29 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)فلم سٹار صائمہ نور نے اپنی اصل عمر بتا کر مداحوں کو حیران کردیااداکارہ صائمہ نور نے انسٹا گرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں اْن کے ایک چاہنے والے نے اپنی پسندیدہ اداکارہ سے عمر کے متعلق ہی سوال کر ڈالا۔ اداکارہ نے ازراہِ مذاق جواب دیا کہ میں ابھی 12سا ل کی ہوں۔ پھر انہوں نے بتایا کہ میری عمر 54 سال ہے جس پر مداح حیران رہ گئے ۔
مزید پڑھیے


اچھاسکرپٹ فلم کی کامیابی کی بنیاد ہے : غلام محی الدین

هفته 29 جنوری 2022ء
لاہور(شوبز ڈیسک) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ اگرعزم کر لیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ’’ میرا نام ہے محبت ‘‘جیسی لازوال فلمیں تخلیق نہ کی جا سکیں ،سکرپٹ کسی بھی فلم کی کامیابی کی بنیاد ہے لیکن اس پر وہ توجہ نہیں دی جارہی جس کی ضرورت ہے ،ڈائریکٹر کسی بھی پراجیکٹ میں کپتان کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ کسی اہل شخص کے پاس ہی ہونی چاہیے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے غلام محی الدین نے کہا کہ کراچی میں بننے والی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں اگر
مزید پڑھیے


شوبز جوائن کرنے پر والدہ نے چمٹے سے مارا تھا : نشو بیگم

جمعه 28 جنوری 2022ء
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ نشو بیگم نے کہاہے کہ شوبزکی دنیا میں آنے پر والدہ کی مار کھانا پڑی تھی ، شارٹ کٹ کی بجائے محنت اورلگن سے اپنا نام اورمقام پیدا کیا جس پر فخر ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نشو بیگم نے کہا کہ شوبزکی دنیا میں آنااور پھر نام پیدا کرنا بڑا کٹھن سفر تھا لیکن نیک نیتی سے مسلسل محنت جاری رکھی جس کا پھل بھی ملا ۔ انہوں نے کہاکہ جب میں شوبزکی دنیا میں آئی تو والدہ نے چمٹے سے مارتے ہوئے کہا کہ تم بازآئو گی یا نہیں لیکن پھر وقت کے ساتھ
مزید پڑھیے


پڑھے لکھے لڑکے ، لڑکیوں کا شوبز میں آنا خوش آئند ہے : ثمینہ پیرزادہ

جمعه 28 جنوری 2022ء
لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیوں کا شوبز انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے ، اگر ہمیں کامیابی کے لئے ماضی سے کچھ اچھا ملتا ہے تو اسے اپنانا چاہیے ،ایک وقت وہ بھی تھا جب شا م کے وقت ٹی وی ڈرامہ لگتا تھا تو گلیاں سنسان ہو جایا کرتی تھیں ۔ ایک انٹر ویو میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ نئے آنے والے فنکار اچھا کام کر رہے ہیں اور بظاہر ڈرامہ انڈسٹری درست سمت میں گامزن ہے ۔تاہم ہمیں اپنے اسکرپٹس کا رخ تبدیل کرنے اور کہانی کو
مزید پڑھیے



اداکارہ غزل صدیق کا سالوں بعد شوبز میں واپسی کا اعلان

جمعه 28 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)پی ٹی وی کی مقبول ڈرامہ سیریل ’’ماروی’’سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ غزل صدیق نے سالوں بعد شوبز میں واپسی کا اعلان کیا ہے ۔غزل صدیق نے 1990 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اردو ڈراموں سے قبل سندھی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔غزل صدیق نے اداکاری کے علاوہ میزبانی اور وائس اوور آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کیا جب کہ انہوں نے تھیٹرز پلے میں بھی اپنے جوہر دکھائے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک سکرین سے غائب رہنے والی غزل صدیق حال ہی میں کینیڈا سے وطن واپسی
مزید پڑھیے


نورمقدم کیس:احسن خان تفتیشی اداروں پربرس پڑے

جمعرات 27 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار احسن خان نور مقدم کیس میں شامل تفتیشی اداروں، ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر برس پڑے ۔احسن خان نے انسٹا سٹوری پر حضرت عمر فاروق ؓ کا قول شیئر کیا ’’جو ریاست مجرموں پر رحم کرتی ہے وہاں کے بے گناہ لوگ بڑی بے رحمی سے مرتے ہیں‘‘۔اس قول کے ساتھ احسن خان نے ’’نور مقدم قتل کیس‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔واضح رہے کہ نور مقدم کیس کے تفتیشی افسرنے عدالت میں بیان دیاکہ جس چاقو سے نور مقدم کا قتل ہوا اس پر اور پستول پر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے
مزید پڑھیے


دی آرٹ انسٹیٹیوٹ کی دو روزہ نمائش کا اہتمام

جمعرات 27 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ میں یہ بات پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ آپ زندگی میں اپنے مقاصد اعلی رکھیں اور ان پر دل جمی سے محنت کریں تو کامیابی آپ کے قدم ضرور چومے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے دی آرٹ انسٹی ٹیوٹ کی دو روزہ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر آمنہ وہاج اور دی آرٹ کے سربراہ کے ایم اصغر قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔آمنہ وہاج نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے
مزید پڑھیے


خامیوں کی نشاندہی کا مقصد اصلاح کرنا ہوتا ہے : نسیم وکی

جمعرات 27 جنوری 2022ء
لاہور (کلچرل رپورٹر )سینئر کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ تنقید برائے تنقید کا قائل نہیں ہوں اور ہمیشہ جن بھی لوگوں کی خامیوں کی نشاندہی کی ہے اس کامقصد اصلاح کرنا ہوتا ہے ، بعض لوگ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ نقصان اٹھاتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ بعض لوگوں نے تنقید کرنے کو اپنا مشغلہ بنا رکھا ہے او ران کا مقصد صرف دوسرے شخص کو نیچا دکھانا ہوتا ہے ۔ نسیم وکی نے کہا کہ کوئی بھی شخص اکیلا اسٹیج ڈرامے کی سمت کو درست نہیں
مزید پڑھیے


ماضی سے ہمیں سبق ضرور سیکھنا چاہئے : ریشم

جمعرات 27 جنوری 2022ء
لاہور (کلچرل رپورٹر )نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اگر انسان ماضی میں کھویا رہے تو وہ کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتا البتہ ماضی سے سبق ضرور سیکھنا چاہیے ، آپ کے پاس جو موجود ہے اس پر راضی ہو جائیں زندگی سکون میں آجائے گی۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ جن لوگوں کا خدا کی ذات پر توکل ہوتا ہے وہ کبھی مایوس نہیں ہو تے ۔ آپ دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے والے بن جائیں آپ کے لئے کہاں کہاں سے آسانیاں پیدا ہوں گی وہ آپ کے گمان میں بھی نہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں