Common frontend top

انٹرٹینمٹ


عابدہ اور نصیبو کے گیت ’’ تو جھوم‘‘ کی موسیقی چوری شدہ نکلی

جمعرات 20 جنوری 2022ء
لاہور(عمران راج )عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گیت ’’تو جھوم‘‘ کی موسیقی چوری شدہ نکلی جس کی دعویدار سامنے آگئی ہیں عمر کوٹ سندھ سے تعلق رکھنے والی فوک گلوکارہ نرملہ منگھانی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں میوزک پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان سے گزشتہ چھ ماہ سے رابطے میں تھی ان کو میں نے اپنی میوزک دھن سنائی تھی جس کے ثبوت میرے موبائل فون پر موجود ہیں ۔نرملا نے کہا کہ شاعری تبدیل کرکے گانا بنا دیا گیا جو انصافی ہے ، میرے پاس بات چیت کے تمام ثبوت موجود ہیں، جلد
مزید پڑھیے


’’ میرے پاس تم ہو ‘‘معمولی ڈرامہ سمجھ کر کیا : عدنان صدیقی

اتوار 16 جنوری 2022ء
لاہور( کلچرل رپورٹر ) نامور اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ کو معمول کا ڈرامہ سمجھ کر کام کرنے کی حامی بھری اور میں نے سوچا بھی نہیں تھاکہ اس کے آن ائیر ہونے سے ’’عروسہ ‘‘ کی مقبولیت کا دور واپس آ جائے گا ، میں نے جو کردار ادا کیا وہ صرف کہانی کے مطابق تھا اور میرے خیال میں اس ڈرامے میں ہمایوں سعید نے ہمدردیاں سمیٹی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘کی ایسی ہوا چلی کہ جہاں بھی جاتا تھایہی ڈرامہ موضوع بحث ہوتا
مزید پڑھیے


کنسرٹ میں نازیبا اشارے ، گلو کار آئمہ بیگ نوجوان پر برہم

اتوار 16 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے میوزک کنسرٹ کے دوران نازیبا اشارے کرنے والے لڑکے پر برہمی کا اظہار کیا۔آئمہ بیگ نے لاہور میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مختلف گانوں پر پرفارمنس کرتے دیکھا گیا جب کہ کنسرٹ میں بھاری تعداد میں لڑکے اور لڑکیاں دکھائی دیتی ہیں۔اسی میوزک کنسرٹ میں گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران ہی ایک لڑکے کی جانب سے نازیبا اشارے کیے جانے پر آئمہ بیگ کے برہم ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈی پر وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھیے


لیجنڈ اداکار عنایت حسین بھٹی کا بیٹا ہونے پر فخر ہے : وسیم عباس

اتوار 16 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر ) سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار اورپروڈیوسر عنایت حسین بھٹی کے گھر پیدا ہوا اورمجھے ان کا بیٹا ہونے پر فخر ہے ، میرے والد نے فلم انڈسٹری کے لئے گراں قدر سر انجام دیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ عنایت حسین بھٹی نہ صرف بڑے اداکار بلکہ ایک بہترین گلوکار بھی تھے اور ان کے گائے ہوئے گانے آج بھی لوگوں کی زبانوں پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ
مزید پڑھیے


’’کہے دل جدھر ‘‘کی لاہور کے مقامی سینما میں دوبارہ سکریننگ

اتوار 16 جنوری 2022ء
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم ’’کہے دل جدھر ‘‘کی لاہور کے مقامی سینما میں دوبارہ سکریننگ کی گئی۔اس موقع پر فلم کے ہیرو جنید خان،روما مائیکل ،رائٹر کامران باری اور فلم کے ایڈیٹر عدیل پی کے نے شرکت کی۔سینئر اداکار راشد محمود،ندیم چیمہ،ڈاکٹر اعجاز وارث،وسیم علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔فلم کہے دل جدھر گزشتہ سال دسمبر میں انگلش فلم سپائڈر مین کے سامنے ریلیز کی گئی تھی جو ناکامی سے دوچار ہوئی۔اب پھر سے اس فلم کو لاہور میں اسکریننگ کی گئی ہے ۔فلم کی ہیروئن منشا پاشا،عتیقہ اوڈھو،ساجد حسن لاہور نہیں آئے ۔
مزید پڑھیے



ذوالفقار علی زلفی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا تعیناتی پر مبارکباد

هفته 15 جنوری 2022ء
لاہور( کلچرل رپورٹر )ذوالفقار علی زلفی کو ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پروگرام آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری نے ذوالفقار علی زلفی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ فنکاروں اور تخلیق کاروں کو ان کا اصل مقام دلانے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرامہ کو اسکی اصل حالت پر لانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیے


ٹاپ 10 پاکستانی میوزک ویڈیوز میں ’’ لا رشا پیخاور ‘‘ سرفہرست

هفته 15 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)سال 2021 ء میں ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹاپ 10 پاکستانی میوزک ویڈیوز کی فہرست سامنے آگئی ہے ۔ لارشا پیخاور اس فہرست میں پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر اور گل پانڑا کے مشہور پشتو گانے ’لارشا پیخاور‘ یوٹیوب پر 52 ملین سے زیادہ ویوز کے ساتھ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پاکستانی میوزک ویڈیوبن گئی ہے ۔ دوسرے نمبر پر مشہور گلوکار عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو ’’رفتا رفتا‘‘ہے ، جس نے ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم پر 41 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کیے ہیں۔ علی ظفرکا مشہور کلام’’بلغ
مزید پڑھیے


عاطف اسلم اور آئمہ بیگ پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گائیں گے

هفته 15 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان سْپر لیگ کے سیزن سیون کے آفیشل ترانے میں گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ گنگنائیں گے ۔آفیشل ترانے کے حوالے سے خبر سامنے آنے کے بعد عاطف اسلم نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں مداحوں سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ تیار ہیں۔؟دوسری جانب آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز میں کہا کہ اب چونکہ خبر سامنے آ ہی گئی ہے تو میں بھی تصدیق کر دیتی ہوں کے پی
مزید پڑھیے


زین ملک کی سالگرہ ، مداحوں کا ضرورت مندوں کیلئے کھا نا

هفته 15 جنوری 2022ء
لندن(شوبز ڈیسک)برطانوی گلوکار زین ملک کی 29 ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کے بھارتی مداحوں نے ضرورت مندوں کے لیے کھانے کا خصوصی اہتمام کیا۔زین ملک جوکہ 12 جنوری کو 29 برس کے ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ایک مداح کی پوسٹ کو شیئر کیاہے ۔زین ملک نے اس پوسٹ کوا پنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’یہ نا قابل یقین ہے ۔ انہیں اپنے مداحوں پر بہت فخر ہے ‘‘۔اُنہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ لوگوں نے خوش کردیا ہے ، آپ سب بہترین ہیں‘‘۔
مزید پڑھیے


ہالی ووڈ کردار ’’ایکوا مین‘‘ اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی

جمعه 14 جنوری 2022ء
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) زمین کے شیطانوں سے لڑتے سمندر کے بادشاہ’’ایکوا مین‘‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار جیسن موموا اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکوا مین سٹار جیسن موموا اور ان کی اہلیہ لیزا بونٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اپنی علیحدگی کا اعلان کیا۔بیان میں لکھا گیا کہ ہم سب نے اس تبدیلی کے وقت کے دباؤ اور تبدیلیوں کو محسوس کیا ہے ، ایک انقلاب برپا ہو رہا ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان محبت جاری رہے گی لیکن ہم دونوں ایک دوسرے کو اس
مزید پڑھیے








اہم خبریں