BN

انٹرٹینمٹ



عاطف اسلم کی آواز میں حمد ’’وہی خدا ہے ‘‘ مقبول ہونے لگی

جمعه 11 اکتوبر 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف سنگر عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’’وہی خدا ہے ‘‘ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہی ہے ۔عاطف اسلم نے حمد کی کچھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ ویڈیو کے ساتھ عاطف اسلم نیخدا کی حمد و ثنا بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بے شک تمام تعریفیں اﷲ ہی کے لیے ہیں۔‘‘عاطف اسلم نے ویڈیو میں حمد پڑھنے اور خدا کے ساتھ اپنے روحانی رابطے کا تجربہ بھی لوگوں کے ساتھ شیئر کیا ۔عاطف اسلم نے یہ خوبصورت حمد اپنے بیٹے احد
مزید پڑھیے


آفرین پری آج سٹیج ڈرامہ ’’شکاری میرے نین‘‘ میں پرفارم کریںگی

جمعه 11 اکتوبر 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ آفرین پری شالیمار تھیٹر کے نئے سٹیج ڈرامہ ’’شکاری میرے نین‘‘ میں آج پرفارم کرینگی۔ ڈرامے کو ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر طارق ملک ہے جبکہ کاسٹ میں اداکارہ سنہری خان، مہک علی،مختار چوہان،ثنا خان، ببو رانا،اسد مکھڑا،شجر عباس،عقیل حیدر،کاشف چوہان و دیگر فنکار شامل ہیں۔
مزید پڑھیے


احسن خان نے سالگرہ کینسر کے مریض بچوں کیساتھ منائی

جمعه 11 اکتوبر 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار احسن خان نے کراچی کے مقامی ہسپتال میں اپنی سالگرہ کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ منائی اور کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر احسن خان نے بچوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنوائیں اور بچوں کو تحائف بھی پیش کئے جبکہ کچھ بچوں نے اپنے ہاتھ سے بنی ڈرائنگ اور چاکلیٹ احسن خان کو پیش کی۔ اس موقع پر اداکار احسن خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر سال اپنی سالگرہ کی خوشیاں بچوں کے ساتھ مناتا ہوں جو مزاح جو خوشی ان کے ساتھ وقت گزارنے میں ملتی وہ الفاظ میں بیان
مزید پڑھیے


ہنسے ہنسانے کے سلسلے کو مرتے دم تک جاری رکھنا چاہتا ہوں: سلیم آفریدی

جمعه 11 اکتوبر 2019ء
کراچی (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار سلیم آفریدی نے کہا ہے کہ کئی سالوں سے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا کام کررہا ہوں۔ہنسے ہنسانے کے سلسلے کو اپنی آخری سانس تک جاری رکھنا چاہتا ہوں ۔ نمائندہ 92 نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم آفریدی نے کہا کہ بطو رکامیڈین نا صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بھی دنیا بھر میں کئی پروگرامزکئے جن کا بہت ہی عمدہ رسپانس ملنے کے ساتھ عالمی سطح پر شہرت بھی ملی۔ ان دنوں ٹی وی شوز کے ساتھ اپنا یوٹیوب چینل بھی چلا رہا ہوں۔
مزید پڑھیے


فلم ’’ درج‘‘ پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے: شمعون عباسی

جمعه 11 اکتوبر 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)شمعون عباسی کی فلم’’درج‘‘ 18 اکتوبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا۔ فلم کو پنجاب اور سندھ سنسر بورڈ نے کلیئر قرار دیتے ہوئے اسے نمائش کے لئے موزوں قرار دے دیا جبکہ سنٹرل بورڈ نے کوئی وجہ بتائے بغیر اس پر پابندی عائد کردی جس کے بعد شمعون عباسی نے بورڈ سے دریافت بھی کیا کہ اس کی وجہ بتائی جائے تاکہ اگر کوئی چیز قابل اعتراض ہے تو میں اسے فلم سے نکال دوں لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔شمعون عباسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا پیغام سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز تک پہنچانے کی کوشش
مزید پڑھیے




ارباز خان کا گانا ’’منڈا لاہور دا‘‘ آج سے دنیا بھر میں ریلیز ہوگا

جمعه 11 اکتوبر 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار میوزک کمپوزر ارباز خان کا نیا سونگ’’منڈا لاہور دا‘‘ آج سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا جس کو گلوکار ارباز نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے وہ اس سے قبل اپنے کئی ویڈیو سونگ ریلیز کرچکے ہیں جن میں ’’شیشہ‘‘اور مہران گڈی‘‘ کو میوزک حلقوں اور سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی حاصل ہوچکی ہے ۔ گلوکار ارباز خان نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ میوزک ویڈیو کی طرح یہ نیا سونگ کو بھی شائقین بہت پسند کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور رائٹرمیوزک پروڈیوسر گلوکار ابرار
مزید پڑھیے


عینی طاہرہ گلوکاری، کمرشلز اور ڈراموں میں مصروف

جمعه 11 اکتوبر 2019ء
کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ گلوکاری، کمرشلز کے ساتھ ڈراموں میں بھی مصروف ہیں۔ اس حوالے سے عینی طاہرہ نے بتایا کہ چار ڈرامے آن ائیر ہورہے ہیں ۔ ایک ورسٹائل فنکارہ بننے کا خواب دل میں لے کر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اب اپنی منزل کے بہت قریب ہوں۔ بیک وقت ٹی وی کمرشلز، گلوکاری اور ڈراموں میں اداکاری کررہی ہوں ۔ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ تینوں شعبوں میں عمدہ رسپانس مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلوکاری میرا جنون ہے ۔ گلوکاری سے کبھی دور نہیں ہوسکتی
مزید پڑھیے


زوہیب اسلم کا گانا ’’کالا سوٹ‘‘ پوری دنیا میں ریلیز

جمعه 11 اکتوبر 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار زوہیب اسلم اور کنگ آف پنجابی ریپر بھومیاکا ویڈیو گانا ’’کالا سوٹ‘‘ کوبین الاقوامی کمپنی Beyond Rocords نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں ریلیز کردیا ہے ۔جس کا میوزک اربازخان نے دیا جبکہ اس ویڈیو کو دبئی میں شوٹ کیا گیا ہے ۔ جس کے ڈائریکٹر ارسل خان، پروڈیوسر سرفراز بھٹہ اور پیشکش جبران خان کی ہے ۔مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا سمیت ٹی وی چینلز پر بے حد پسندکیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے گلوکار زوہیب اسلم نے کہا ہے کہ کنگ آف پنجابی ریپر بھومیا کیساتھ ویڈیو کا ریلیز ہونا میرے لئے اعزاز کی
مزید پڑھیے


آرٹس کونسل کراچی میں ڈرامہ ’’ کورٹ مارشل‘‘ کا انعقاد

جمعرات 10 اکتوبر 2019ء
کراچی (کلچرل رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی تھیٹر اکیڈمی کا ڈرامہ’’ کورٹ مارشل‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں انڈین کاسٹ سسٹم کی عکاسی کی گئی ہے ۔ڈرامہ آرٹس کونسل تھیٹر اکیڈمی میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان طلباء و طالبات نے آڈیٹوریم ون میں پیش کیاجبکہ ڈرامہ کے ہدایت کارمیثم نقوی تھے اور سکرپٹ سوادیش دیپک نے لکھا۔ ڈرامہ میں اشمل( ویکاش رائے )، حسان بلوچ (کیپٹن بی ڈی کپور)، فہد(سورت سنگھ)، اویس (ایم جے پوری)، اُسامہ (ڈاکٹر گپتا)، عذیر( بلوان سنگھ)،شاہ زیب( صلح کار جج)، منیب (کرنل راوت)، فہیل( رام چندر)، حمزہ اور باسط نے گارڈ
مزید پڑھیے


اعجاز اسلم کی ڈرامہ سیریز ’’جی ٹی روڈ‘‘ کی ریکارڈنگ کے بعد کراچی واپسی

جمعرات 10 اکتوبر 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار اعجاز اسلم ڈرامہ سیریز’’جی ٹی روڈ‘‘کی ریکارڈنگ کروا کر کراچی واپس چلے گئے ۔انہوں نے سنیئر اداکارہ اسماء عباس، شائستہ جبیں،عنایت خان، سونیا مشعال ،کاشف محمود، خالد بٹ سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ اندورن شہر کیساتھ لاہور کے مضافات میں کام عکسبند کروایا۔ دیگر کاسٹ میں میمونہ قدوس، سنبل شاہد،ثمینہ بٹ، عثمان راج ، افراء خان، فائزہ مصطفی، اجمل دیوان شامل ہیں۔
مزید پڑھیے