BN

انٹرٹینمٹ



سٹیج اداکارہ ملائیکہ نے ملتان شہر میں ڈیرے ڈال لیے

جمعرات 05 دسمبر 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج اداکارہ ملائیکہ نے ملتان شہر میں ڈیرے ڈال لیے ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں ان دنوں ملتان میں پرائیویٹ پروڈکشن کے ساتھ کام کر رہی ہوں جن میں ٹی وی سیریل،ویڈیو سونگز اور شارٹ موویز شامل ہیں۔ ملائیکہ نے کہاکہ لاہور شہر کی طرح ملتان میں بھی بہت پیار ملا ہے ۔ بہت جلد ٹیلی فلم اور سٹیج کی طرف رخ کرونگی۔ میرے چاہنے والوں کو میرا بے چینی سے انتظار ہے ۔ گومیں شوبزمیں بہت کم نظر آتی ہوں مگر منتخب کام کرتی ہوں ۔
مزید پڑھیے


فنکار سماجی خدمات سے اپنا کردار نبھا رہے ہیں :اسامہ بن غازی

جمعرات 05 دسمبر 2019ء
کراچی (کلچرل رپورٹر) فلمساز ، ہدایتکار اوراداکار و ماڈل اسامہ بن غازی نے کہا ہے کہ فنکار سماجی خدمات کرکے معاشرے میں اپنا کردار بہتر انداز میں اداکررہے ہیں۔معاشرتی مسائل کو ڈراموں اور فلموں کے ذریعے پیش کرکے اصلاحی پہلوؤں کو اجاگر کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایلائٹ فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ معاشرتی ایوارڈ 2019 ء حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹی وی و فلم کی اداکارہ اور ہدایتکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک کو بھی سوشل خدمات پر ایوارڈ دیا گیا ۔ رنگا رنگ تقریب میں سیاسی
مزید پڑھیے


تابندہ علی کی سٹیج ڈرامے ’’ من گئی جے ‘‘ میں شاندار پرفارمنس

جمعرات 05 دسمبر 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) تابندہ علی رواں ہفتے ڈرامے کے بعد سے الفلاح تھیٹر کو خیرآباد کہہ دینگی،ایک ملاقات کے دوران تابندہ علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ان دنوں وہ الفلاح تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامے ’’من گئی جے ‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس کو بیحد سراہا گیاہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ دو ہفتے الفلاح تھیٹر میں پرفارم کرنے کے بعد اب وہ مزید کام نہیں کریں گی ان دنوں ان کی مختلف تھیٹر پروڈیوسرز سے میٹنگز چل رہی ہیں مگر ابھی تک تھیٹر فائنل نہیں ہوا انشاء اﷲ
مزید پڑھیے


ساحر علی بگا کے گانے ’’ ڈھولا ‘‘نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے

بدھ 04 دسمبر 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار ساحر علی بگا کا گانا’’ ڈھولا ‘‘ بازی لے گیا ۔تفصیلات کے مطابق گلوکار ساحر علی بگا کا گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گایا ’’ڈھولا‘‘ نے کوک سٹوڈیو میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ۔ساحر علی بگا نے اپنی اس کامیابی کو پاکستان کے نام کیا ہے ۔ساحر علی بگا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ پاکستان پر قربان ہے ، پاکستان کی وجہ سے ہی آج یہ عزت اور شان وشوکت ہے ۔اﷲ پاک نے مجھ ناچیز پر اپنا کرم کیا ہے ۔جس کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے ۔گانے ’’ڈھولا‘‘ کی کامیابی
مزید پڑھیے


3 ماہ میں تیسرے جنوبی کوریائی گلوکار کی پراسرار موت

بدھ 04 دسمبر 2019ء
سیول (نیٹ نیوز) جنوبی کوریا میں گزشتہ تین ماہ کے دوران تیسرے نامور نوجوان گلوکار و اداکار کی پراسرار موت نے شوبز انڈسٹری اور عام لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا، اکتوبر کے وسط سے 2 دسمبر کی شب تک جنوبی کوریا کی 2 معروف نوجوان گلوکاراؤں اور ایک نوجوان گلوکار و اداکار کی پراسرار موت ہوئی، برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ نے کوریائی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا اداکار و گلوکار 27 سالہ چھا ان ہا بھی اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے ، ایک ہفتہ قبل ہی 28 سالہ گلوکارہ و اداکارہ گوہارا کو بھی اپنی رہائش
مزید پڑھیے




6 دسمبر سے برائیڈل فیشن ویک لاہور میں شروع

بدھ 04 دسمبر 2019ء
کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستان کے سب سے بڑے برائیڈل فیشن ویک کی تاریخوں ‘ ڈیزائنزکے ناموں ‘ میک اپ آرٹسٹ اور کوریوگرافر کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق یہ میلہ 6سے 8دسمبر تک لاہور میں سجایا جائے گا جس میں ملک کے 29نامور اور اُبھرتے ہوئے ڈیزائنرز اپنے نئے انتخابات پیش کریں گے اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ بڑے نام بشمول صبا قمر ‘ منال خان ‘عدنان صدیقی‘ عائزہ خان ‘ سارہ خان ‘ عروہ حسین کے علاوہ کئی دیگر نامور اداکار جلوہ گر ہوں گے ۔ پی ایچ بی سی ڈبلیو کی کوریوگرافی ونیزے احمد
مزید پڑھیے


ایوارڈ یافتہ فلم ساز ایم اے رشید کی صاحبزادی ڈھابا چلانے پر مجبور

بدھ 04 دسمبر 2019ء
کراچی (کلچرل رپورٹر) صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز ایم اے رشید کی صاحبزادی ڈھابا چلانے پر مجبور ہو گئیں۔ پریوں کی طرح پرورش پانے والی رافعہ رشید اپنی بیمار بیٹی اور نواسے کے ساتھ اسلام آباد کے نواحی علاقے ترامڑی میں کرائے کے مکان میں ایک کمرے میں زندگی بسر کررہی ہیں ۔ رافعہ راشد بشریٰ بی بی اور وزیرِاعظم عمران خان تک یہ پیغام پہنچانا چاہتی ہیں کہ شیلٹر ہوم کا قیام قابلِ تعریف اقدام ہے لیکن اس کے ساتھ پاکستان کے بڑے شہروں میں نفسیاتی مریضوں کے لیے ہاسٹل بنانے کی بھی ضرورت ہے ، جہاں ان
مزید پڑھیے


وزیراعظم کا ترک سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ نشرکرنے کا حکم

بدھ 04 دسمبر 2019ء
کراچی(شوبز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک سیریل’’ ارطغرل غازی ‘‘ پی ٹی وی پرنشرکرنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشہورترک سیریل ’’ ارطغرل غازی‘‘پی ٹی وی پرنشرکرنے کی ہدایت کردی۔ ڈرامہ سیریل تاریخ اسلام کے عظیم مجاہد ارطغرل غازی کی زندگی پربنایا گیا ہے ۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی وی انتظامیہ کو سیریل نشر کرنے کی ہدایت کی ہے ، سیریل کو پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے ، ترک سیریل میں تاریخ
مزید پڑھیے


ڈرامہ’’ دیوانگی‘‘ میں دانش تیمور اور حبا بخاری جلوہ گر ہونگے

بدھ 04 دسمبر 2019ء
کراچی (کلچرل رپورٹر) پروڈیوسرز عبداﷲ کادوانی اور اسدقریشی ایک اور دل موہ لینے والی کہانی ’’دیوانگی‘‘ لا رہے ہیں ۔ سعدیہ اختر کی خوبصورت تحریر اور باکمال ڈائریکٹر ذیشان احمد کی زیرِ ہدایات تیار ہونے والے ڈرامے ’’ دیوانگی ‘‘کے مرکزی کرداروں میں دانش تیمور اور ورسٹائل اداکارہ حبا بخاری جلوہ گر ہونگے جبکہ دیگر فنکاروں میں علی عباس، زویا ناصر، محمود اسلم، نداممتاز، عصمت زیدی، نورالحسن، پروین اکبراورحمیرا بانو شامل ہیں ۔
مزید پڑھیے


مہرو کے نئے گانے ’’مجھے لہنگا منگوادے ملتان دا‘‘ کی دھوم

بدھ 04 دسمبر 2019ء
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ماڈل وگلوکارہ مہرو کے نئے گانے ’’مجھے لہنگا منگوادے ملتان دا‘‘ نے سوشل میڈیاپر دھوم مچادی ہے ۔چند روز میں ہزاروں مداحوں کی طرف سے پذیرائی ملنے پر سنگر مہرو خوشی سے جھوم اٹھیں جبکہ گلوکارہ نے مزید گانوں کی تیاری بھی شروع کردی ہے جس کی بہت جلد ویڈیو ریکارڈنگ کی جائیگی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماڈل و گلوکارہ مہرونے بتایا کہ ’’مجھے لہنگا منگوادے ملتان دا‘‘ کو سرائیکی بیلٹ میں پذیرائی کے بعد اب سوشل میڈیا پر مداحوں کی طرف سے پسندیدگی سے میرے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اب میری پوری
مزید پڑھیے