Common frontend top

انٹرٹینمٹ


حمیرا چنا کا گانا ’’تیری اکھیاں دے وچ ڈٹھا پیار‘‘ ریکارڈ

هفته 05 مارچ 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ حمیراچنانے شاعر آصف رحمان کا لکھا ہوا نیا سرائیکی گیت’’تیری اکھیاں دے وچ ڈٹھاپیار‘‘ ریکارڈ کروادیا۔تفصیلات کے مطابق اس نئے گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی اس گانے کامیوزک وقاراحمد نے ترتیب دیا تھا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے حمیراچنا نے کہاکہ ان کا یہ گانا نامور شاعر آصف رحمان کا لکھا ہواایک سرائیکی گیت ہے جس کا آڈیو آج مکمل کیا گیا ہے انشاء اﷲ اس کی ویڈیوبھی جلدتیارکی جائیگی۔ایک سوال کے جواب میں حمیراچنانے کہاکہ وہ اب بہت کم گانے ریکارڈ کروارہی ہیں۔
مزید پڑھیے


سپاٹی فائے پر عاطف اسلم سب سے معروف پاکستانی گلوکار

هفته 26 فروری 2022ء
لاہور (نیٹ نیوز) دنیا کی سب سے بڑی آڈیو سٹریمنگ میوزک ویب سائٹ سپاٹی فائے نے پاکستان میں اپنی سروس کو ایک سال مکمل ہونے پر اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں پاکستانی موسیقی سننے میں 223 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ، گزشتہ ایک سال میں گلوکاروں نے 19 ہزار 590 گانے ویب سائٹ پر جاری کئے ، امریکہ،کینیڈا، برطانیہ اور جرمنی میں پاکستانی موسیقی کو سننے میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی فوک موسیقی کی مقبولیت میں مجموعی اضافہ 150 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا، پاکستانی گلوکاروں
مزید پڑھیے


عمران اشرف کی ’’ دم مستم‘‘ کو عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان

هفته 26 فروری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر )چھوٹی سکرین کے مقبول اداکار عمران اشرف کی آنے والی رومانٹک کامیڈی مصالحہ فلم ’’دم مستم‘‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔’’دم مستم‘‘ کو ابتدائی طور پر 2020 ء میں ریلیز کیا جانا تھا اور اس پر 2019 ئمیں ہی کام کا آغاز کردیا گیا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اس کی نمائش میں تاخیر ہوئی۔اب طویل عرصے بعد فلم کا ڈھائی منٹ دورانیے سے زائد کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے عید الفطر پر ریلیز کرنے کی تصدیق کردی گئی۔’دم مستم‘ کی خاص بات
مزید پڑھیے


سخاوت ناز کی بطور ہیرو فلم ’’ گول گپو‘‘ ریلیز کے لئے تیار

هفته 26 فروری 2022ء
لاہور( کلچرل رپورٹر) کامیڈی سٹار سخاوت ناز کی بطور ہیرو پہلی فلم ’’گول گپو‘‘سینماؤں کی زینت بننے کیلئے تیار،طنزو مزاح اوررومانس سے بھرپور فلم اٹھارہ مارچ کو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام ریلیز ہوگی۔ٹی وی، تھیٹر اور لائیو پرفارمنس کے ورسٹائل کامیڈی فنکار سخاوت ناز پردہ سیمیں پربھی شائقین کو ہنسانے کیلئے تیار ہیں اور سخاوت ناز کی بطور ہیرو پہلی فلم ’’گول گپو‘‘آئندہ ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو سرکٹ بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔کاسٹ میں زارا نور، روحی خان، اشرف خان، احمد عبدالرحمان، زونیرہ ماہم، رضیہ ملک،عالیہ بخاری اور لبنیٰ بٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔
مزید پڑھیے


انجلینا جولی بے گھر یوکرینی شہریوں کے لئے فکر مند

هفته 26 فروری 2022ء
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے کہا ہے کہ وہ اور یو این ایچ سی آر بے گھر یوکرینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتے ہیں۔انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر روس یوکرین تنازع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اْنہوں نے اپنی میں لکھا کہ تمام لوگوں کی طرح وہ بھی یوکرین کے لوگوں کے لیے دعا کر رہی ہیں۔ اْنہوں نے لکھا کہا س وقت اْن کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ وہ اپنے یو این ایچ
مزید پڑھیے



30 گانوں کی ریکارڈنگ الحمرا کی بڑی کامیابی ہے : ذوالفقار زلفی

هفته 26 فروری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرانے اپنی بھرپور کاوشیوں اور اعلی حکمت عملی سے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔موسیقی کے شعبہ میں بڑی کامیابی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے بتایا ہے کہ الحمراکے سربراہ کے ناطے ٗفرائض کی انجام دہی میں ٗ بطور آرٹسٹ کا تجربہ کارآمد ثابت ہو رہاہے ۔ نئے ٹیلنٹ کی بہتری کیلئے بہتر سے بہتر پلیٹ فارم بھی مہیا کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے الحمرا کا 30گانوں کی ریکارڈنگ کا کارنامہ موسیقی کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
مزید پڑھیے


نماز نے بے سکونی اور پریشانی سے نجات دی : نوشین شاہ

هفته 26 فروری 2022ء
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ نوشین شاہ نے اپنی زندگی میں شامل پریشانی اور بے سکونی کے خاتمے کی وجہ نماز کو قرار دیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران نوشین شاہ نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے بے حد پریشانیوں اور بے سکونی کا شکار تھیں۔ پھر انہوں نے رو رو کر اﷲ تعالی سے دعائیں مانگیں اور نماز پڑھنے کی نیت کی۔انہوں نے کہا کہ نماز پڑھنی شروع کی تو آج 3 سال ہو گئے ہیں انہوں نے نماز نہیں چھوڑی۔
مزید پڑھیے


’’باجرے دی راکھی ‘‘میں میری اداکاری پسند آئے گی : صائمہ نور

جمعه 25 فروری 2022ء
لاہور (شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ جس فنکار کو پرستار دیکھنا چاہیں اسے کام کرتے رہنا چاہیے اور جب تک میرے پرستار مجھے سکرین پر دیکھنا چاہیں گے میں کام کرتی رہوں گی ،معیاری کام میری پہچان ہے اور آئندہ بھی جتنا کام کروں گی اس پر کاربند رہوں گی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ نئی فلم باجرے دی راکھی میں بہترین کام کرنے کی کوشش کی ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ میرے پرستاروں کو میرا کام ضرور پسند آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بدلتے رجحانات کی پیروی کرنا ہوگی
مزید پڑھیے


فیروز خان کا پرندوں کی حفاظت کے لئے اہم اقدام

جمعه 25 فروری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر )پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے پرندوں کی حفاظت کے لیے ایک زبردست اقدام اُٹھایا ہے ۔وشل میڈیا پر فیروز خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں انہیں اپنی ایک ٹیم کے ساتھ سڑک پر موجود درختوں میں چھوٹے چھوٹے گھونسلے بنا کر لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔کہا جارہا ہے کہ یہ اقدام فیروز خان کی مہم’’فیڈ دی نیڈی‘‘ کا حصّہ ہے جوکہ اُنہوں نے پرندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کیلئے اُٹھایا ہے ۔فیروز خان کا اپنے اس اقدام کے حوالے سے کہنا ہے کہ’وہ یہ کام کرتے ہوئے بہت زیادہ
مزید پڑھیے


سینئرز کا خلا پر کرنے کیلئے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا چاہئے : احسن خان

جمعه 25 فروری 2022ء
لاہور (کلچرل رپورٹر ) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے صرف ان کو آگے لاکر مواقع دینے کی ضرورت ہے ، ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت اپنے عروج کے دور سے گزر رہی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا چاہیے جو مستقبل میں سینئرز کا خلا پر کر سکے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ ہمارے پاس موضوعات کی کمی نہیں بلکہ ایسے موضوعات ہیں جن پر بے شمار فلمیں بن سکتی ہیں ، روایتی فلمیں دیکھ کر لوگ
مزید پڑھیے








اہم خبریں