Common frontend top

اوریا مقبول جان


آبادی میں اضافہ۔ امریکہ کا خوف ……(2)


جارج کارلین (George Carlin) امریکہ کا مشہور و مقبول سٹیج کامیڈین تھا۔ وہ اکیلا ہزاروں لاکھوں کے مجمعے سے براہِ راست مخاطب ہوتا اور جب تک سٹیج پر رہتا اپنے لطیفوں، چٹکلوں اور طنزومزاح سے بھر پور گفتگو سے ماحول کو سحر میں جکڑے رہتا۔ اسے اپنے دور کا بہت بڑا ’’سماجی نقاد‘‘ کہا جاتا تھا۔ اس کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ اس نے جب امریکی میڈیا پر بولے جانے والے ’’سات غلیظ اور فحش الفاظ‘‘ کے خلاف اپنے شوز میں مزاحیہ انداز میں احتجاج شروع کیا تو امریکہ کی سپریم کورٹ نے 1978ء میں اپنے مشہور فیصلے
جمعه 14 اکتوبر 2022ء مزید پڑھیے

آبادی میں اضافہ۔ امریکہ کا خوف

جمعرات 13 اکتوبر 2022ء
اوریا مقبول جان
آپ کو پاکستان میں ایسے دانشور اور عالی دماغ منصوبہ ساز جا بجا نظر آئیں گے جو پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ آبادی میں بے پناہ اضافے کو بتائیں گے۔ رزق کی پیمائش اور انسانوں کی بہتات کے تناسب کو ناپنے تولنے والے ان ’’زمینی خدائوں‘‘ کا موجد اعلیٰ مالتھس (Malthus) تھا، جس نے 1798ء میں اپنی مشہور کتاب "An Essay on the Principle of Population"، ’’آبادی کے اُصولوں پر ایک مضمون‘‘ کے نام سے تحریر کی۔ اس کتاب میں اس نے بنی نوع انسان کو خبردار کیا کہ کرۂ ارض پر انسانوں کی آبادی میں اضافہ کی شرح
مزید پڑھیے


حالات نے ہمیں لاڈلا بنا دیا

بدھ 12 اکتوبر 2022ء
اوریا مقبول جان
امریکی سیاست اس کی معیشت کے گرد گھومتی ہے اور اس کی معیشت اسلحے کی تجارت کا طواف کرتی ہے۔ اسی لئے اسے ہر لمحہ دنیا بھر میں لاتعداد چھوٹے بڑے میدانِ جنگ چاہئیں، جہاں مسلسل جنگ کی آگ بھڑکتی رہے۔ ان کے علاوہ ایک بڑے میدانِ کارزار کی خواہش ہمیشہ امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کے دل میں ہر وقت مچلتی رہتی ہے۔ گیارہ ستمبر سے شروع ہونے والی دہشت گردی کے خلاف بیس سالہ طویل جنگ میں امریکہ نے پانچ ہزار ارب ڈالر خرچ کئے، جن میں سے چار ہزار پانچ سو ارب ڈالر پانچ بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں
مزید پڑھیے


چھ ماہ میں سب کچھ بدل گیا

منگل 11 اکتوبر 2022ء
اوریا مقبول جان
کون کہتا ہے کہ لوگ اُٹھ کھڑے ہوں تو انہیں حکومتی طاقتیں کچل کر رکھ دیتی ہیں۔ تاریخ اس کے بالکل برعکس کہانی سناتی ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ جب لوگ اُٹھ کھڑے ہوں تو 21 جنوری 1793ء کو پیرس شہر میں عوام کا ہجوم بادشاہ کو کھینچتا ہوا شہر کے بیچوں بیچ لگے اس گیلوٹن (Guillotine) کے پاس لاتا ہے۔ اس کا سر ایک پتھر پر رکھ دیا جاتا ہے، بلندی سے ایک بہت بڑا چھرا لہراتا ہوا آتا ہے، گردن پر گرتا ہے، خون کے چھینٹے اُڑتے ہیں اور بادشاہ کا سر ہجوم میں لوگوں کے پائوں کی
مزید پڑھیے


خیمے کا اونٹ

جمعه 07 اکتوبر 2022ء
اوریا مقبول جان
بھارتی پنجاب کا وزیر اعلیٰ اور ریاست پٹیالہ کا مہاراجہ، امریندر سنگھ مارچ 2005ء میں واہگہ بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوا تو مشرف دَور میں پاک بھارت دوستی کا خمار ایسا تھا کہ بیس کلو میٹر سڑک کے دنوں طرف لوگوں کو بھارتی پرچم پکڑا کر کھڑا کیا گیا تھا۔ سکھوں سے متعلق تمام یادگاروں کی یاترا کرتا، پٹیالہ گرائونڈ میں اپنے ’پُرکھوں‘‘ کی عمارتیں دیکھتا میرے دفتر آ نکلا۔ میں اس وقت ڈائریکٹر جنرل ’’محکمہ آثارِ قدیمہ‘‘ تھا۔ امریندر سنگھ نے کہا کہ میں رنجیت سنگھ کے چالیس سالہ کامیاب دورِ حکومت کے بعد سکھوں کے دس سالہ
مزید پڑھیے



پاکستان میں احتساب کا اُلٹا پہیہ

جمعرات 06 اکتوبر 2022ء
اوریا مقبول جان
انگریز نے برصغیر پاک و ہند پر مکمل اقتدار حاصل کرنے کے بعد کئی سال اس خطے کے رسم و رواج، اقدار و روایات اور عوامی مزاج کو سمجھنے پر صرف کئے اور کافی محنت طلب کوشش سے قوانین مرتب کرنے کا کام شروع کیا۔ برطانوی پارلیمنٹ میں کئی سال ان مسوداتِ قانون پر بحث ہوتی رہی اور آخر کار تین اہم قوانین منظور کرنے کے بعد برصغیر کے عوام پر لاگو کر دیئے گئے۔ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں آج تک یہی قوانین من و عن نافذ ہیں۔ لال قلعے پر یونین جیک لہرانے کے صرف تین سال
مزید پڑھیے


اُٹھے گا جب جمِ سرفروشاں

بدھ 05 اکتوبر 2022ء
اوریا مقبول جان
یوں لگتا ہے ہم ایک بند گلی میں آ چکے ہیں جس کے سامنے مقتدر اور طاقتور طبقے نے اپنی دانست میں مضبوط دیوار کھڑی کر رکھی ہے۔ عوام کا جمِ غفیر روز اس دیوار کو شدید غصے سے گھورتا ہے، بے بسی کے عالم میں کمزور ہاتھوں سے اسے دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے، ہاتھ زخمی کروا بیٹھتا ہے اور بے بسی میں مٹھیاں بھینچتے ہوئے واپس ہجوم میں کھڑے ہو کر مسلسل اس دیوار کو شدید نفرت سے دیکھتا رہتا ہے۔ یہ دیوار پاکستان کی طاقتور اشرافیہ (Elite Class) نے عوام کو محکوم اور مجبور رکھنے کے لئے
مزید پڑھیے


حساس معلومات اور بائیس کروڑ عوام

منگل 04 اکتوبر 2022ء
اوریا مقبول جان
نئی دلّی میں متعین پاکستانی سفیر کو اگر مختلف ذرائع سے یہ مصدقہ اطلاع موصول ہوتی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور چند دنوں میں وہ اچانک حملہ آور ہو جائے گا تو اس کا پہلا فرض یہ بنتا ہے کہ وہ اس اطلاع کو وزارتِ خارجہ کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان تک پہنچائے۔ جدید ترین مواصلاتی سہولیات کے باوجود آج بھی محفوظ ترین ذریعہ سائفر (Cypher) سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا خط ہوتا ہے جو ہر ملک کی اپنی خفیہ زبان میں لکھا جاتا ہے۔ اس اطلاع کے
مزید پڑھیے


ٹرانسجینڈر ایکٹ: تاریخ، تدوین، حقائق …(3)

جمعه 30  ستمبر 2022ء
اوریا مقبول جان
پاکستان کو ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018ء منظور کرنے پر جس قدر پذیرائی دنیا بھر میں ہم جنس پرستی کا تحفظ کرنے والی عالمی تنظیموں نے کی ہے، یہ ’’ذِلّت‘‘ کسی اور مسلمان ملک کے مقدر میں نہیں آئی، بلکہ خطے کے کسی غیر مسلم ملک کو بھی یہ ’’غلیظ اعزاز‘‘ حاصل نہ ہو سکا۔ مارچ 2020ء میں شائع ہونے والی انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹ (ICJ) کی رپورٹ کا یہ فقرہ بل منظور کرنے والے سینٹ اور قومی اسمبلی کے تمام اراکین کی ’’فرد عمل‘‘ میں درج ہو چکا ہے، اور اس کا جواب انہیں روزِ حشر دینا ہو گا۔ "It is also
مزید پڑھیے


ٹرانسجینڈر ایکٹ: تاریخ، تدوین، حقائق ……(2)

جمعرات 29  ستمبر 2022ء
اوریا مقبول جان
سیکولر، لبرل اور روشن خیال نظریات کی آبیاری یوں تو کیمونزم کے زوال سے شروع ہوئی تھی، لیکن اس کو ملکی سطح پر فروغ پرویز مشرف دور کی حکومتی آشیرباد سے ملا۔ اس حکومتی سرپرستی کی وجہ سے سیاسی قیادت میں ملحد، سیکولر، لبرل افراد کھل کر سامنے آنے لگے۔ اسی دور میں پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کے اراکین ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور "LGBT" کے حقوق کے حوالے سے ہیومن رائٹس کمیشن، عورت مارچ اور دیگر تنظیموں کے ہمدرد کے طور پر مسلسل کام کرتے نظر آنے لگے۔ پاکستان میں مغربی ایجنڈے اور بیرونی فنڈنگ سے کام کرنے والی این
مزید پڑھیے








اہم خبریں