Common frontend top

ڈاکٹر احمد سلیم


ادویات کا نا مناسب اور بے دریغ استعمال!


ادویات کے غلط یا بے دریغ استعمال کا ذکر ہو توہمارے ذہنوں میں ہمیشہ وہ ادویات آتی ہیں جو میڈیکل سٹور والے بغیر مستند نسخے کے اپنی مرضی سے یا مریض کی مانگ پر فروخت کرتے ہیں۔ درحقیقت اس کے علاوہ بھی ادویات کا بہت نامناسب استعمال ہوتا ہے جس بارے میں بہت کم بات کی جاتی ہے۔ اس میں ایک تو وہ ادویات ہیں جو دراصل ادویات ہیںہی نہیں ۔ یہ فوڈ سپلیمنٹ یا مبینہ جڑی بوٹیاںہوتی ہیں جنھیں بعض ڈاکٹر ادویات کے طور پر اپنے نسخوں میں تجویز کرتے ہیں۔ میڈیکل سٹور پر یہ دوائی
بدھ 13 دسمبر 2023ء مزید پڑھیے

’’گرو نانک جیانتی‘‘ اور ہماری معیشت

پیر 27 نومبر 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
آج 27 نومبر کو تما م دنیا کی سکھ برادری ’’ گرو نانک جیانتی‘‘ منا رہی ہے۔ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو جی5 اپریل 1469 ء کو شیخوپورہ کے قریب ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوئے۔ بعد ازاں اس جگہ یعنی ان کے ’’ جنم استھان‘‘ پر ایک گوردوارہ تعمیر کیا گیا جسے ’’گردوارہ نانک صاحب‘‘ کا نام دیا گیا اور اس نسبت سے یہ قصبہ جو اب شہر ’’ ننکانہ‘‘ کہلایا۔ ’’ گرو نانک جیانتی‘‘ ’’ گرو نانک جی ‘‘ کی سالگرہ اور سکھ مذہب کا اہم ترین مذہبی تہوار ہے۔ تقسیم ہند کے موقع پر
مزید پڑھیے


غزہ کے بچوں کا بچپن اور حقوق؟

پیر 20 نومبر 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
آج 20 نومبر کو تمام دنیا ’’ بچوں اور بچوں کے حقوق ‘‘ کا عالمی دن منائے گی۔ یہ سلسلہ 1954 میں شروع ہوا تھا جب اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ کیا کہ ہر برس 20 نومبر کو تمام دنیا میں ’’بچوں کا عالمی دن‘‘ منایا جائے گا تاکہ دنیا بھر میں بچوں کے حقوق اور انکی فلاح کے لیے اتحا د اور شعور پیدا کیا جا سکے۔ پانچ برس بعد ، اسی دن یعنی 20 نومبر 1959 کو ایک اور اہم کام یہ ہوا کہ اقوام عالم نے مل کر ’’ بچوں کے حقوق کا
مزید پڑھیے


اقبال ؒ کا پیغام

پیر 13 نومبر 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
آج ہماری زندگیوںمیں علامہ اقبالؒ کی اہمیت اتنی ہی ہے کہ گزشتہ برس سے ’’ یوم اقبال‘‘ کی چھٹی بحال کر دی گئی ہے ، ہم ایک بار پھر پروگرام بنا سکتے ہیں کہ اس چھٹی کے ساتھ کونسی چھٹی ملا کر کہاں سیر سپاٹا کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اس برس تو سونے پر سہاگہ ہو گیا کہ ساتھ ’’سموگ کی چھٹیاں‘‘ بھی مل گئیں۔ نہ تو ہم نے اس بات پر سنجیدہ غور کیا ہے کہ سموگ اور اسکی وجوہات کیا ہیں کہ اسکے خاتمے کے لیے کیا دیر پا اور مستقل پالیسی بنائیں اور نہ ہی
مزید پڑھیے


سموگ اور آلودہ محکمے!

پیر 06 نومبر 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
ہر برس ماہ نومبر تک لاہور سمیت پورے پاکستان میں سموگ کا آ غاز ہو چکا ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے کبھی کسی حکومت نے اس کے سدباب کے لیے کوئی قابل ذکر اور سنجیدہ اقدامات نہیں کئے ۔ اس برس حکومت نے ’’سموگ ایمرجنسی‘‘ لگانے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی آگاہی مہم کے طور پر عوام کو کچھ ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں جیسے کہ، آنکھوں کے چشموں اور زیادہ پانی کا استعمال، کھلے میدانوں میں پانی کا چھڑکائو، رومال یا ماسک کا استعمال وغیرہ۔ ایک ہدایت یہ بھی ہے کہ پنکھوں کا استعمال کریں۔ معلوم
مزید پڑھیے



صہیونیت ، یہودی اور مسلمان!

پیر 30 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
مسلمانو ں کی نہ صرف تعداد اربوں میں ہے بلکہ انکے پاس مالی وسائل کی کمی بھی نہیں ہے، پھر بھی گزشتہ کئی دہائیوں سے فلسطین سمیت تمام عالم اسلام پر ایک کڑا وقت اور امتحان مسلط ہے اور عملی طور پر صرف فلسطین میں ہی نہیں تمام عالم میں مغرب، اسرائیل اور مسیحی یعنی کرسچین مسلمانوں کے خلاف اکٹھے ہیں۔ ویسے تو دنیا اس وقت صرف مسلمانوںکو ’’ مذہبی جنونی‘‘ کہتی ہے لیکن یہ بھی ایک سچائی ہے کہ گزشتہ کچھ دہائیوں میں دنیا میں ہونے والی تمام بڑی جنگیں (خاص طور پر مسلمانوں اور غیر مسلموں کے مابین)
مزید پڑھیے


تنازع ِ یروشلم کی تاریخ!

پیر 23 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
دنیا کے اہم ترین مذاہب سے تعلق رکھنے والوں یعنی مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں ، تینوں کے لیے اہم ترین سر زمین فلسطین اور مقدس ترین شہروں میں سے ایک یروشلم ہے۔ جب کوئی بھی شے ایک سے زیادہ مذاہب کے لیے اتنی اہمیت رکھتی ہو تو ان مذاہب کے ماننے والوں کے مابین تنازعات کا جنم لینا کسی اچھنبے کی بات نہیں۔ اس شہر اور اس سے جڑے تنازعات کی تاریخ تو ہزاروں برس پر محیط ہے۔ بلکہ اگر ہم دنیاکے مذاہب کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو اس شہر کی اہمیت ان تینوں مذاہب سے بھی پرانی ہے۔
مزید پڑھیے


ہمارا المیہ

پیر 09 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
’’پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہاہے‘‘ ۔ مسائل کی بھرمار ہے۔ درست!۔ لیکن ان مسائل کا حل کیا ہے ؟ اس پر اتفاق نہ گزشتہ چھتر برس میں ممکن ہوا ہے نہ مستقبل قریب میں ہوتا نظر آتا ہے۔ مسائل چاہے ذاتی ہوں یا قومی نوعیت کے، حل اصولوں، نظریے اور اجتماعی فیصلوں سے ہوتے ہیں۔ نہ تو کسی ایک شخصیت کے پاس ان کا حل ہوتا ہے اور نہ شخصیت پرستی نے آج تک کسی شخص یا قوم کا بھلا کیا ہے۔ قائدعظمؒ ہی وہ پہلے اور آخری سیاسی لیڈر تھے جن کے پاس کوئی اصول
مزید پڑھیے


بھارت کی کینیڈا میں دہشت گردی!

پیر 02 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
گزشتہ چند دنوں میں عالمی سیاست میں پیش آنے والے بڑے واقعات کا ذکر کیا جائے تو ان میں اہم ترین واقع کینیڈا کی جانب کیا جانے والا یہ انکشاف ہے کہ بھارتی حکومت ’’ہردیپ سنگ نجر ‘‘ کے قتل میں ملوث ہے۔ دوسرے الفاظ میں بھار ت سرکاری طور پر کینیڈا کی زمین پر ایک کینیڈین شہری کے سفاکانہ قتل کا ذمہ دار ہے۔ ظاہر ہے کہ کسی بھی ملک کی سرزمین پر کوئی دوسرا ملک کسی بھی قسم کی کاروائی کرے تو یہ اسکے اندرونی معاملات میں مداخلت ہوتی ہے۔ قتل تو بہت بڑی بات ہے۔ کینیڈا کے
مزید پڑھیے


تعلیم یا تربیت؟

پیر 25  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
ویسے تو ہر زمانے میں ہی یہ شکوۃ کیا جاتا ہے کہ زمانہ بہت بدل گیا ہے۔ لیکن گزشتہ چند برسوں سے ہمارے تعلیمی اداروں میں ، کلچر، لطف اندوزی، غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کے ہفتہ وغیرہ کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے اسے دیکھ کر بے ساختہ منہ سے نکل جاتا ہے کہ زمانہ تو معلوم نہیں بدلا ہے یا نہیں لیکن قیامت ضرور قریب آ گئی ہے۔ کلچر کے نام پر ہونے والے پروگراموں اور حرکتوں کا کلچر سے دور دور تک کوئی تعلق واسطہ نہیں ہوتا۔ میں کسی ادارے کا نام نہیں لیتا
مزید پڑھیے








اہم خبریں