Common frontend top

ڈاکٹر احمد سلیم


قومی ایئر لائن کو کس کی نظر لگ گئی!


سن 2006ء میں آج کے دن یعنی 10 جولائی کو، پی آئی اے کی فلائٹ 688، ملتان سے لاہور کی جانب اڑان بھرنے کے دو تین منٹ کے اندر ایک انجن کے فیل ہو جانے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی۔ عملے کے چار افراد اور 41 مسافر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ہر حادثے کی طرح اس حادثے کی تحقیقات بھی کی گئیں۔ کہیں متعلقہ جہاز کی اور ہالنگ قصور وار ٹھہری تو کہیں کہا گیا کہ عملہ کی تربیت مناسب نہ تھی۔ کسی کو لگا کہ عملے نے ایمرجنسی کے نبٹنے کے لیے درست اقدامات
پیر 10 جولائی 2023ء مزید پڑھیے

آزادی رائے اور نفرت انگیزی میں فرق سمجھیں!

پیر 03 جولائی 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
آزادی اظہار ، یعنی اپنی بات کہنے کی آزادی سننے میں تو نہایت دلفریب الفاظ ہیں لیکن ان کے فریب میں مغربی ممالک اکثر اسلام اور انسانیت کی بنیادوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ سویڈن میں ایک بد بخت نے باقاعدہ عدالت اور پولیس کو درخواست دی کہ وہ قرآن کریم کی بے حرمتی اور اسے نظر آتش کرنا چاہتا ہے اور اسکی ’’آزادیٔ اظہار‘‘ کا تقاضا ہے کہ اسے اسکی اجازت دی جائے۔ اس نے ٹوئیٹر پر بھی اس بات کا اعلان کیا کہ وہ فلاں وقت اور فلاں جگہ پر یہ غلیظ حرکت
مزید پڑھیے


پاکستانی عوام کا جذبہء قربانی!

پیر 26 جون 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
عید قربان یعنی قربانی دینے کی خوشی اور جشن۔ پاکستان اور قربانی کا رشتہ تو بہت پرانا ہے۔ بلکہ عالم اسلام تو سال میں ایک بار عید الضحیٰ کے موقعہ پر قربانی دیتا ہے لیکن ہم پاکستانی تو گزشتہ پچھتر برس سے روزانہ قربانی دے رہے ہیں اور وہ بھی خوشی خوشی۔ فرق صرف اتنا ہے سنت ابراہیمی والی قربانی جانور کی ہوتی ہے اور جس قربانی کی میں بات کر رہا ہوں اس میں پاکستانی عوام اپنے مال، سکون، حقوق، بچوں کے مستقبل ، صحت غرض ہر چیز کی قربانی دے رہے ہیں ۔ جب سے ہوش سنبھالا
مزید پڑھیے


روٹی کپڑا اور انسان!

پیر 19 جون 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ پہلی بار ساٹھ کی دہائی میں اندرا گاندھی نے استعمال کر کے 1967 کے الیکشن جیتے۔ بھٹو مرحوم نے اسے اپنی پارٹی کا نعرہ بنایا اور اس کے بعد سے اب تک پیپلز پارٹی سندھ میں لگاتار اور وفاق میں کئی بار حکومت میں رہ چکی ہے۔ سندھی ووٹر ہوتا تو یہ سوال ضرور پوچھتا کہ پچاس برس سے زیادہ کا عرصہ حکومت کرنے کے بعد بھی جب مجھے کھانے کو روٹی اور تن ڈھانپنے کو کپڑا نہیں دے سکے تو اب کیسے دے دو گے؟ بہر حال تقریباً تمام سیاسی پارٹیاں کسی
مزید پڑھیے


ہمیں کیا نہیں کرنا چاہئے؟

پیر 12 جون 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
ہم اپنی ماں کی گود سے لے کر گور تک یہی سیکھتے سکھاتے رہتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چا ہئے۔ ہماری ذاتی زندگی ہو یا اجتماعی، ہم لبرل ہوں یا مذہبی ہمار ا بہترین مشغلہ دوسروں میں غلطیاں نکالنا اور یہ بیان کرنا ہوتا ہے کہ انہیں کیا کرنا چاہئے تھا اور کیا کرنا چاہئے۔ اسی طرح ہم خود یہ سوچتے رہتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے۔ یہ سوچنا اچھی بات ہے لیکن اگر غور کیا جائے تو اس سے بہت زیادہ اہم اور فائدہ مند یہ سوچنا، سمجھنا اور سیکھنا ہے کہ
مزید پڑھیے



ماحولیات کا عالمی دن !

پیر 05 جون 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
آج کے دن پانچ جون کو ہر برس کی طرح تمام دنیا ماحولیات کا عالمی دن کے طور پر منا رہی ہے۔ سائنسی اور صنعتی ترقی نے ہمارے ماحول پر جو تباہ کن اثرات ڈالے ہیں، ہر ذی شعور انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو ہے کہ کیا یہ سب واقعی ترقی تھی؟ درختوں کی کٹائی، صنعتوں سے دھوئیں اور فضلے کے اخراج، گاڑیوں کے دھوئیں اور ہماری سہولیات کے لئے بنائی گئی بے شمار چیزوں سے ہونے والے کیمیکلز کا اخراج ہمارے ماحول کو انسان دشمن بناتے جا رہا ہے اور وہ وقت بہت زیادہ دور نہیں جب یہ
مزید پڑھیے


ایٹم بم سے واٹر بم تک !

پیر 29 مئی 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
گزشتہ روز قوم نے یوم تکبیر منایا۔ یہ دن 28 مئی 1998 ء کے تاریخی دن کی یاد میںمنایا جاتا ہے جب پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب چاغی کے مقام پر چھ ایٹمی دھماکے کر کے دیا تھا۔ ویسے تو ’’ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن‘‘ 1956ء میں قائم ہو گیا تھا لیکن اس وقت اس کے مقاصد میں کسی طور بھی ایٹم بم بنانا نہیں تھا۔ پھر ہم نے 1071 ء دیکھا جب پاکستان کو دو لخت کرنے کے بعد بھارت دو قومی نظریے کو ختم کرنے کا دعویٰ کر رہا تھا۔ اس تمام صورتحال نے
مزید پڑھیے


نرسوں کا عالمی دن !

پیر 22 مئی 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
گزشتہ دنوں نرسوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب علامہ اقبال میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ عموماًََ ہر عالمی دن کے موقع پر ایسی تقاریب ہوتی رہتی ہیں ۔کیک کٹتا، خودنمائی اور ستائش باہمی کے بعد فوٹو سیشن اور بات ختم۔ اس دن کی اہمیت سے انکار کرنا ممکن ہی نہیں کیونکہ نرسز کسی بھی نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتی ہیں۔ دوسرا اس تقریب میں پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ندیم حفیظ بٹ صاحب نے نرسنگ سٹوڈنٹس اور نرسز سے لے کر ہیلتھ منسٹر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم
مزید پڑھیے


فلسطین : 15 مئی 1948 سے 2023 تک!

پیر 15 مئی 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
آج کے دن یعنی 15 مئی کو عالم اسلام کی جدید تاریخ کا اہم ترین دن کہا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب یہ تاریخی دن یہودیوں اور صیہوانی طاقتوں کے لیے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ 14 مئی 1948ء کو برطانیہ کو حاصل فلسطین کے انتظامی حقوق کے خاتمے کے ساتھ ہی ۱۴ اور ۱۵ مئی کی درمیانی رات یہودیوں کی جانب سے اسرائیل کے قیام اور مکمل آزادی کا اعلان کر دیا گیا۔ اس طرح اسرائیلی یہودی ۱۵ مئی کو اپنی مبینہ آزاد مملکت یعنی اسرائیل کی آزادی کے پہلے دن کے طور پر مناتے ہیں۔ دوسری جانب اس
مزید پڑھیے


ایس سی او وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت!

پیر 08 مئی 2023ء
ڈاکٹر احمد سلیم
حال ہی میں بھارت کے شہر گوا میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی شرکت سفارتی حلقوں میں اس لحاظ سے اہم تھی کہ یہ کم و بیش بارہ برس کے بعد کسی بڑی سطح پر پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والا پہلا رابطہ تھا۔ اس سے قبل2011ء میں حنا ربانی کھر نے بطور وزیر خارجہ دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال میں بلاول بھٹو کے اس دورے کو لے کر بھی سیاسی پوائینٹ سکورنگ
مزید پڑھیے








اہم خبریں