Common frontend top

ڈاکٹر اشفاق احمد ورک


تیرے عفوِ بندہ نواز میں (5)


لاہور سے سرینے ایئر لائن کی پروازنمبر FR-2921, LHR-MED کو شیڈول کے مطابق 15:40 یعنی سہ پہر تین بج کر چالیس منٹ پہ روانہ ہونا تھا۔ ہم عین اس وقت اپنی سیٹ نمبر 34 سی پر براجمان تھے۔ ہوائی میزبانوں کی چستی و پھرتی کے باوجود 274 مسافروں کا دستی ساز و سامان اوپری خانوں میں سمیٹنے اور پیر و جوان و زناں کے دست و بازو، سیٹ بیلٹ میں جکڑنے میں کچھ وقت لگ گیا، لیکن اس کا 16:20 پہ سٹارٹ لے لینا بھی ہماری تاخیری اور تاریخی روایت کے حساب سے کمال کی بر وقتی محسوس ہوئی۔ چلنے
اتوار 06  اگست 2023ء مزید پڑھیے

مَیں نے ڈھاکہ تیرتے دیکھا (2)

پیر 31 جولائی 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
کہنے لگے:ہماری وزیرِ اعظم میں کئی خامیاں سہی لیکن وہ مقبول ترین لیڈر کی بیٹی ہونے کے باوجود گھر میں سولر انرجی والا پنکھا چلاتی ہے۔ پروٹوکول اور اقربا پروری کا بوجھ ہم پہ نہیں لادتی، میرٹ کا خیال رکھا جاتا ہے…اسی حج کو دیکھ لیجیے کہ ہمارے پچاس لوگ جن کا تعلق تعلیم سے ہے، سب رائل گیسٹ ہیں، ہمارا سفر، زیارتیں، قربانی تک محمد بن سلمان کے ذمے ہے اور آپ بھاری رقوم خرچ کر کے حج پہ آئے ہیں ۔ آپ کے ہاں سنا ہے اس طرح کی سہولیات اب تک صرف طاقت ور لوگوں کے بھانجوں
مزید پڑھیے


مَیں نے ڈھاکہ تیرتے دیکھا

اتوار 23 جولائی 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
امن کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام سے ڈھائی کلومیٹر کے فاصلے پہ رِ اَلزاخر کے علاقے میں رائل فیملی کی جگہ پر جدید ترین انداز کی تین متوازی عمارات میں تعمیر ہونے والے سبز روشنیوں سے مزین، ستائیس منزلہ نوووٹل ٹھاکر ہوٹل کا RT (ریسٹورنٹ) فلور کہ جس کا کشادہ اور رنگا رنگ ڈشوں سے مزین بُوفے کسی سخی کے لنگرخانے کی طرح ناشتے (6.30-10.30) ظہرانے (12.30-4.00) عشائیے (6.30-11.00) کے لیے چوبیس میں سے تیرہ گھنٹے تک کھلا رہتا ہے اور جہاں چائے، کافی، تازہ پھلوں اور رنگا رنگ جوسز کے ساتھ ساتھ پاکستانی، انڈین، بنگالی، برمی، انڈونیشین، ملائی،
مزید پڑھیے


تیرے عفوِ بندہ نواز میں (4)

اتوار 16 جولائی 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
تدریس کے شعبے سے وابستگی کے بہت سے فوائد ہیں، جن میں ایک یہ بھی ہے کہ کسی بھی دفتر،محکمے یا ادارے میں چلے جائیں، وہاں عموماًکوئی نہ کوئی برخوردار مل جاتا ہے۔ مجھے سیالکوٹ، کمالیہ، شیخوپورہ اور لاہور (جہاں جہاں مَیں نے تدریسی وقت گزارا) سے اب بھی جا بہ جا حسنِ سلوک کی مہک آتی ہے۔ میرا مشاہدہ بلکہ تجربہ ہے کہ اگر آپ ذمہ دار، مخلص یا کم از کم قابلِ قبول استاد رہے ہیں تو دیرینہ سے دیرینہ طالب علم نہ صرف آپ کو پہچاننے میں دیر نہیں کرتا بلکہ خدمت میں بھی مسلم کمرشل بنک
مزید پڑھیے


تیرے عفوِ بندہ نواز میں (3)

اتوار 09 جولائی 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
لاہور سے براہِ راست مدینے جانے والا یہ دو سو چوہتر نفو س کا قافلہ تھا، جسے انیس جون کو صبح دس بجے علّامہ اقبال ایئرپورٹ پہ پہنچنا تھا۔ کسی نے کسی زمانے میں میری اقبال سے وابستگی کا پوچھا تو عرض کیا تھا کہ فوری تعلق تو یہ بنتا ہے کہ علامہ اقبال ٹاؤن میں علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے پڑوس میں رہتا ہوں۔ اب اس میں علامہ اقبال ایئرپورٹ کا اضافہ ہونے چلا تھا۔ سرینے ایئرلائن کی یہ فلائٹ غالباً اتنے ہی مسافروں کی متحمل ہو سکتی تھی۔ ذکا الرحمن والوں کی انتظامیہ نے یہ حج گروپ
مزید پڑھیے



تیرے عفوِ بندہ نواز میں (2)

اتوار 02 جولائی 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
مرزا غالب نے تو اپنے دنیاوی محبوب کے در پر جانے کے لئے اس وارفتگی و جنون کا اظہار کیا تھا کہ: خدا کے واسطے داد اس جنونِ شوق کی دینا کہ اس کے در پہ پہنچے ہیں نامہ بر سے ہم آگے لیکن ہمارا سفر تو اس محبوب کا، اس علاقے‘ اس سرزمین‘ اس ہستی کے نقوش پائے استقام کی جانب تھا‘ جس کی تعریف خود خدائے بزرگ و برتر نے کر رکھی ہے اور جس کے ذکر کو بلند کرنے کا عندیہ آج ایک ناقابل تردیدحقیقت کی صورت پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور یقین کامل ہے کہ قیامت تک اس
مزید پڑھیے


سَو صفحے کی زندگی (2)

اتوار 25 جون 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
برادرِ کل کلاں… جیسا کہ ذکر ہو چکا،ہم نے شیخوپورہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں ایسے عالَم میں آنکھ کھولی جسے بلا جبر و اِکراہ نہیں کہا جا سکتا۔ دوسری مجبوری یہ کہ پیدا ہوتے ہی ہمیں ’چھوٹے بھائی‘ کے درجے پر فائز کر دیا گیا۔ قصور ہمارا صرف اتنا تھا کہ ہم نے پیدا ہونے میں ذرا سی سُستی سے کام لیا تھا۔ ہم سے دو سال قبل دنیا میں ورود کرنے والا بھائی محض اپنی جلد بازی کی بنا پر ’بڑا ‘ بن بیٹھا۔ شاید یہاں بڑا بننے کی یہی اکلوتی شرط ہے۔ یہ تو ہمیں بہت بعد میں
مزید پڑھیے


تیرے عفوِ بندہ نواز میں

اتوار 18 جون 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
’سیاستِ مدینہ سے ریاستِ مدینہ کو روانگی لَبَّیکَ اَللّھُم لَبَّیکَ، لَبَّیکَ لَاشَرِیکَ لَکَ لَبَّیکَ، اِنَّ الحَمدَ وَ النِّعمَۃَ لَکَ وَالمُلکَ، لَا شَرِیکَ لَکَ۔ اے قادرِ مطلق!، اے جاری و ساری حقیقت!، اے بندوں، قوموں، ملکوں، زمانوں کی تقدیر بدلنے والے! مَیں تیری اس وسیع و عریض کائنات کے ایک مشکوک سے ٹکڑے کہ جسے چھہتر سال قبل، کہنے کو تو تیرے نام پہ حاصل کیا گیاتھا، اور جس میں لوگوں کو سرحدوں سے دائیں بائیں کرنے کی ذرا سی بے احتیاطی اور غیر ذمہ داری سے لاکھوں لوگوں کی جانیں چلی گئی تھیں۔ عزتیں، وہ بھی عام لوگوں کی عزتیں تو یہاں کسی
مزید پڑھیے


مِصر پہ مُصر:زاہد منیر عامر

اتوار 11 جون 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
معلومات کی دنیا اور ہمارے ذہن و قلب کے نقشے پہ کُلبلاتا،مِصر ایک ایسا ملک، علاقہ یا بستی ہے، جس سے متعلق ہمارے اندر ہمیشہ بہت اکھاڑ پچھاڑ ہوتی رہی۔ جذبات و تصورات میں مسلسل نفرت و محبت کی ایک انوکھی عمارت تعمیر و تخریب کا شکار رہی۔تاریخ کے جبر اور ہمارے صبر کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ مصر سے ہمارے تعارف کی ابتدا ہی فرعون سے ہوتی ہے۔ زندگی میں جب جب مصر کا تذکرہ ہوا، ذہن کے صحن میں فرعون، ھامان، برادرانِ یوسف، بردہ فروشی، سُوت، سَوت، سوتیلا پن، دریائے نیل کا ہر سال جوان لڑکی
مزید پڑھیے


سو صفحے کی زندگی

منگل 06 جون 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
مَن مسمّی…تین جون دو ہزار تئیس جب یہ سطور مرقوم ہو رہی ہیں، راقم والدہ محترمہ کے ٹھوس کلنڈرانہ اختلاف کے باوجود، محض اپنے پرائمری سکول ماسٹر محمد حسین کے زورِ قلم اور سکول میں داخلے کے سرکاری ضابطے کے سبب، ساٹھ برس کے طلسمی ہندسے کو چھُو چکا ہے۔ ماسٹر محمد حسین جو اس زمانے میںپورے سکول میں اکلوتا اُستاد تھا اور درس و تدریس کے ساتھ ہیڈ ماسٹری، کلرکی، چوکیداری، مالی، خاکروب، کیئر ٹیکر و سکول سے متعلقہ دیگر امور بھی اسی اکیلے فرد کے ذمے تھے، جن میں ٹیچنگ کے نیچے کی بیشتر ذمہ داریاں موافق
مزید پڑھیے








اہم خبریں