Common frontend top

ڈاکٹر جام سجاد


اِس سے پہلے کہ دیر ہوجائے!


وسائل پہ قابض افراد یہ ماننے کو تیار ہی نہیں کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور مسائل کی منجدھار میں گھرے ہوئے ہیں۔ کپاس، گنا، گندم، انار، آم سمیت دیگر کئی پھل اور سبزیاں جنوبی پنجاب کاشت کرتا ہے۔ ساہیوال کی حد پار کرتے ہی جنوبی پنجاب کا خطہ شروع ہوجاتا ہے جو رحیم یار خان کی آخری تحصیل صادق آباد پہ ختم ہوتا ہے۔ جنوبی پنجاب اور بہاولپور دو الگ حقیقتیں ہیں۔ حتی کہ اہلیانِ بہاولپور کا مزاج، اْن کا انداز ِ تکلم، ادب و آداب، رکھ رکھاؤ، مہمان نوازی، خوش اخلاقی اور معاملات کا انداز جنوبی پنجاب کے عوام
جمعرات 28  ستمبر 2023ء مزید پڑھیے

تاریخ فرعون

بدھ 27  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
مصر پہ تیس (30) خاندانوں نے حکومت کی ہے۔ پہلے خاندان نے پانچ ہزار سال سے چار ہزار سات سوپچاس سال قبل مسیح تک حکومت کی۔ جبکہ آخری خاندان نے تین سو اَٹھتر سے تین سو چالیس سال قبل مسیح حکومت کی۔ پہلے دوخاندانوں نے چار سو برس کے لگ بھگ حکومت کی۔ دوسرے خاندان کا خاتمہ ایک اور فاتح کے ہاتھ سے ہوا جو مصر کے دکن سے آیا تھا۔ جس کا نام فاسی فانموئی تھا۔ فاسی کے زمانے سے فرعونوں کو خاص اہتمام سے دفن کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ یہی رواج اہرام ِ مصر کی تعمیر کا
مزید پڑھیے


شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی عرب

اتوار 24  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
سعودی عرب جہاں مسجد الحرام اور روضہ رسول ﷺ کی بدولت دنیا بھر کے مسلمانوں کے دِلوں میں بستا ہے، وہیں آلِ سعود نے سعودی عرب کو صف ِ اول کا ملک بنانے کا بیڑہ اْٹھا رکھا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد اور وزیراعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ا لسعود نے وہ لازوال منصوبہ جات شروع کررکھے ہیں جن کی گزشتہ ادوار میں مثال نہیں ملتی۔ اگرچہ دنیا بھر کے مسلمان سعودی عرب کو ایک مذہبی محور مانتے ہوئے مقدس دھرتی کو اپنی آنکھوں کا سرمہ مانتے ہیں۔ مگر پوری
مزید پڑھیے


عرب کی خاتون لیڈر!

پیر 18  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
موجودہ امیر ِ قطر شیخ تمیم بن حماد بن خلیفہ ال تھانی کی والدہ اور قطر کی شہزادی شیخا موزا بنت ناصر اِن دِنوں اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کی ایڈووکیٹ کے طورپر کام کر رہی ہیں۔گزشتہ دِنوں انہوں نے اقوام ِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر ز نیوریارک میں ’تعلیم کو حملوں سے بچانے کے عالمی دن‘ کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کے دوران کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہمارا فریضہ ہونا چاہیے۔ شیخا موز ا کا کہنا تھا کہ ہماری جامعات ’سیکھنے اور خوشی‘ کی جگہیں ہونی چاہئیں جہاں
مزید پڑھیے


والدین سے پیار کیجئے

جمعه 15  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے متعلق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نے ایک سوال کے جواب میں ظریفانہ انداز میں کہا تھا ’شاہد آفریدی بہت بے عزتا کھلاڑی ہے‘۔ہربجھن سنگھ کے کہنے کا مطلب یہی تھا کہ شاہد آفریدی کریز پہ زیادہ دیر نہیں ٹکتا (اِسی لئے اْس کی اپنی عزت نہیں)مگر جتنی دیر وہ کریز پہ ٹھہرتا ہے اس سے کم گیندوں پر مخالف ٹیم کے بیٹس میں کو بھی آئوٹ کر دیتا ہے۔شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کے انداز نے دنیا بھر کے کروڑوں افراد کو اْن کا
مزید پڑھیے



سرزمینِ امریکہ کاانصاف!

منگل 12  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
امریکی آئین محض چھ صفحات پر مشتمل ایک تاریخی ڈاکیومنٹ ہے جو خطہ ِ ارض کی طاقتور ترین حکومت کے طرزِ حکومت، عوامی حقوق کی فراہمی، انتظامی معاملات کی سرانجام دہی، عدالتی نظام کی ورکنگ اور دیگر معاملات کا بھرپور انداز میں احاطہ کرتا ہے۔ چھ صفحات کا یہ واضح، صاف اور سادہ سا آئین ہے جو حکومت کو پابند کرتا ہے کہ وہ ہر صورت میں امریکی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت، انصاف کی فراہمی سمیت تمام ایشوز کو بہتر انداز میں حل کرے گی۔ امریکی آئین میں اب تک محض چند ترامیم کی گئی ہیں۔ امریکہ
مزید پڑھیے


نافرمان اولاد کا المیہ!!

اتوار 10  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
پاکپتن شہر کے علاقہ گلشن فرید کالونی میں ایک ستر سالہ بزرگ غلام رسول رہتے ہیں۔ یہ چالیس سال قبل وطن عزیز سے دور سمندر پار روزی روٹی کمانے گئے تاکہ اپنی اولاد کا مستقبل سنوارسکیں۔ غلام رسول اچھے ڈرائیور تھے اس لئے یہ لوگوں کی گاڑیاں چلاتے رہے۔ گاڑیاں چلاتے وقت جب وہ ہاتھ گاڑی پہ رکھتے تو دل میں یہی اْمنگ جاگ اْٹھتی کہ کاش وہ اپنے بیٹوں کے لئے بھی ایسی گاڑی خرید سکیں۔ غلام رسول نے وطن سے باہر رہ کر پیسے کمائے، اِتنے پیسے کمائے کہ پاکپتن میں اپنے دو بیٹوں کے لئے شاندار
مزید پڑھیے


خواب لے کر چلا گیا ہوں

هفته 09  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
’آفتاب‘ اعلیٰ تعلیم کے اْفق پر قریباََ 33سال پوری آب و تاب اور بھرپور شان و شوکت سے چمکنے کے بعد آخر کار ڈوب گیا۔ یہ ایسا سورج تھا جو ریاست ِ بہاولپور کے اْفق پر طلوع ہوا تو علم کی پیاس بجھانے والے ہزاروں طلبہ و طالبات کے لئے مینارہِ نور ثابت ہوا۔ اعلیٰ تعلیم، ادب، ثقافت، پاکستانیت سمیت سبھی شعبہ جات میں لازوال خدمات سرانجام دیں۔ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب گیلانی ریٹائر ہوگئے اور اپنے پیچھے محبت، شفقت، مٹھاس اور کرکٹ کے میدان میں سرانجام دی گئی خدمات کے اَنمٹ نقوش چھوڑ گئے۔ پروفیسر گیلانی نے انٹر کالج بہاولپور
مزید پڑھیے


کچھ کیجئے اِس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے!

بدھ 06  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
سال 1999میں رام گوپال ورما نے ایشور نِواس کی ہدایتکاری میں ایک فلم بنائی جس کا نام ’شول‘رکھا۔ فلم کا پلاٹ بدعنوان سیاستدان، جرائم پیشہ عناصر اوربھارت کی ریاست بہار کے مجرمانہ ماحول میں سانس لیتی سسکتی عوام کے درمیان ایک ایماندارپولیس افسر انسپکٹر ثمر پرتاب (منوج باجپائی) کے گرد گھومتا ہے۔ سیا جی شندے نے بطور بچو یادیو ایک بدعنوان سیاستدان کا کردار نبھایا ہے۔ شندے کا کریکٹر بنیادی طور پر بہار اسمبلی سے منتخب سابق رکن اسمبلی سورج بھان سنگھ کا ہے جو لوک جن شکتی پارٹی سے رکن منتخب ہوئے تھے مگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے
مزید پڑھیے


پاکستان اور امریکہ!

جمعرات 31  اگست 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
ہوسکتا ہے کہ آپ جان کر حیران ہوں کہ حکومت ِ امریکہ کی کل ذاتی جائیداد وائٹ ہاؤس اور نائب امریکی صدر کا گھر ہیں۔ اِ ن دو جائیدادوں کے علاوہ امریکی حکومت کا کوئی اثاثہ نہیں۔ حتی کہ ہر امریکی سٹیٹ کا گورنر ہاؤس بھی وفاقی حکومت کی بجائے مقامی حکومت یا لوکل گورنمنٹ کی ملکیت ہے۔ ہر امریکی صدر کے اثاثہ جات یا کاروباربھی امریکہ میں ہی پائے جاتے ہیں۔ امریکہ تو درکنار پنڈت جواہر لعل نہرو سے لے کر نریندر مودی تک کسی بھی بھارتی وزیر اعظم یا صدر کا بھارت سے باہرکسی بھی ملک میں ایک
مزید پڑھیے








اہم خبریں