Common frontend top

ڈاکٹر جام سجاد


نافرمان اولاد کا المیہ!!


پاکپتن شہر کے علاقہ گلشن فرید کالونی میں ایک ستر سالہ بزرگ غلام رسول رہتے ہیں۔ یہ چالیس سال قبل وطن عزیز سے دور سمندر پار روزی روٹی کمانے گئے تاکہ اپنی اولاد کا مستقبل سنوارسکیں۔ غلام رسول اچھے ڈرائیور تھے اس لئے یہ لوگوں کی گاڑیاں چلاتے رہے۔ گاڑیاں چلاتے وقت جب وہ ہاتھ گاڑی پہ رکھتے تو دل میں یہی اْمنگ جاگ اْٹھتی کہ کاش وہ اپنے بیٹوں کے لئے بھی ایسی گاڑی خرید سکیں۔ غلام رسول نے وطن سے باہر رہ کر پیسے کمائے، اِتنے پیسے کمائے کہ پاکپتن میں اپنے دو بیٹوں کے لئے شاندار
اتوار 10  ستمبر 2023ء مزید پڑھیے

خواب لے کر چلا گیا ہوں

هفته 09  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
’آفتاب‘ اعلیٰ تعلیم کے اْفق پر قریباََ 33سال پوری آب و تاب اور بھرپور شان و شوکت سے چمکنے کے بعد آخر کار ڈوب گیا۔ یہ ایسا سورج تھا جو ریاست ِ بہاولپور کے اْفق پر طلوع ہوا تو علم کی پیاس بجھانے والے ہزاروں طلبہ و طالبات کے لئے مینارہِ نور ثابت ہوا۔ اعلیٰ تعلیم، ادب، ثقافت، پاکستانیت سمیت سبھی شعبہ جات میں لازوال خدمات سرانجام دیں۔ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب گیلانی ریٹائر ہوگئے اور اپنے پیچھے محبت، شفقت، مٹھاس اور کرکٹ کے میدان میں سرانجام دی گئی خدمات کے اَنمٹ نقوش چھوڑ گئے۔ پروفیسر گیلانی نے انٹر کالج بہاولپور
مزید پڑھیے


کچھ کیجئے اِس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے!

بدھ 06  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
سال 1999میں رام گوپال ورما نے ایشور نِواس کی ہدایتکاری میں ایک فلم بنائی جس کا نام ’شول‘رکھا۔ فلم کا پلاٹ بدعنوان سیاستدان، جرائم پیشہ عناصر اوربھارت کی ریاست بہار کے مجرمانہ ماحول میں سانس لیتی سسکتی عوام کے درمیان ایک ایماندارپولیس افسر انسپکٹر ثمر پرتاب (منوج باجپائی) کے گرد گھومتا ہے۔ سیا جی شندے نے بطور بچو یادیو ایک بدعنوان سیاستدان کا کردار نبھایا ہے۔ شندے کا کریکٹر بنیادی طور پر بہار اسمبلی سے منتخب سابق رکن اسمبلی سورج بھان سنگھ کا ہے جو لوک جن شکتی پارٹی سے رکن منتخب ہوئے تھے مگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے
مزید پڑھیے


پاکستان اور امریکہ!

جمعرات 31  اگست 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
ہوسکتا ہے کہ آپ جان کر حیران ہوں کہ حکومت ِ امریکہ کی کل ذاتی جائیداد وائٹ ہاؤس اور نائب امریکی صدر کا گھر ہیں۔ اِ ن دو جائیدادوں کے علاوہ امریکی حکومت کا کوئی اثاثہ نہیں۔ حتی کہ ہر امریکی سٹیٹ کا گورنر ہاؤس بھی وفاقی حکومت کی بجائے مقامی حکومت یا لوکل گورنمنٹ کی ملکیت ہے۔ ہر امریکی صدر کے اثاثہ جات یا کاروباربھی امریکہ میں ہی پائے جاتے ہیں۔ امریکہ تو درکنار پنڈت جواہر لعل نہرو سے لے کر نریندر مودی تک کسی بھی بھارتی وزیر اعظم یا صدر کا بھارت سے باہرکسی بھی ملک میں ایک
مزید پڑھیے


جنوبی پنجاب اور اعلیٰ تعلیم !

جمعه 28 جولائی 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
گزشتہ کچھ دِنوں سے جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی درسگاہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سوشل میڈیا پہ چلنے والی پراپیگنڈہ مہم کی زد میں ہے۔میڈیا کے ضابطہ ِ اخلاق سے عاری اَن پڑھ افراد سوشل میڈیا پہ چلنے والی مہم میں بنا تحقیق کئے اِس پراپیگنڈہ مہم کا طرح حصہ بن چکے ہیں۔ ابتدائی واقعات کے مطابق پولیس نے جامعہ کے دو سینئر افراد کے خلاف مقدمات درج کئے۔ دونوں واقعات کے بعد جامعہ کی قیادت نے دونوں ملزم افراد کو اْن کے عہدوں سے فوری طور پر ہٹاتے ہوئے انکوائری کمیٹی ترتیب دے دی تاکہ حقائق کی جڑ تک
مزید پڑھیے



انجمن غلامانِ امریکہ!

بدھ 19 جولائی 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
عافیہ صدیقی جیسی ہزاروں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت و وجود کو امریکی سامراج نے اپنے مفادات کے تحفظ کی خاطر پاؤں تلے روند دیا ہے۔امریکی سامراج کو مسلمانوں سے ڈر نہیں ہے کیونکہ دورِ حاضر کے مسلمان کا وہ مْسلم کردار باقی ہی نہیں رہا جس کردار کے بل بوتے پر ہم نے ہزاروں سال دنیا پہ حکمرانی کی۔ امریکہ، اسرائیل اور یورپی ممالک کو قرآن اور اِسلامی تہذیب سے خوف ہے۔ مغرب نے اسلامو فوبیا کو چار عناصر میں تقسیم کررکھا ہے۔جن میں قرآن، ناموسِ رسالت ماب ﷺ، عقیدہ ِ ختم ِ نبوت ﷺ اور شعائر ِاسلام
مزید پڑھیے


امیر ملک کا غریب استاد!

منگل 27 جون 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
وطن ِ عزیز میں تعلیم اور اعلیٰ تعلیم دونوں کے حالات دگرگوں ہیں۔ تلاش کرنے سے تاحال کوئی ایسا سائنسدان نہیں ملا جس نے واقعتاً کوئی نئی چیز ایجاد کی ہو یا کوئی ایسی دریافت کی ہو جس سے بنی نو انسان کو فائدہ ہوا ہے۔کہا جاتا ہے جنہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لئے اداروں کی داغ بیل ڈالی خود انہوں نے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا۔ آج تک اْن کے نام سے کسی ایجاد کا ذکر نہیں ملتا۔ البتہ جنہوں نے پاکستان سے اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کی اْن دونوں سائنسدانوں نے ملک کے لئے گراں قدر خدمات
مزید پڑھیے


اداروں کو خود کفیل کیجئے!

منگل 20 جون 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ہمہ قسمی نعمتوں سے نواز رکھا ہے۔ بلندو بالا پہاڑ، ندی، نالے،آبشاریں، جھیل، جھرنے، پہاڑوں کی تہوں میں چھپا سونا، لہلاتے کھیت، ہریالی فصلیں، لق و دق صحرا، صحراؤں کے نیچے دبی ہزاروں سال پرانی تہذیبوں کے آثار، ہرے بھرے جنگلات، جنگلات کے نیچے دفن خزینے یہ سبھی وطن ِ عزیز میں موجود ہیں۔ لیکن اچنبھے کی بات ہے کہ ہم دنیا کی ساتویں بڑی ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود دنیا کے ترقی پذیر ممالک کی صف میں شامل ہیں اور ہمیں اپنا بجٹ بنانے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے سامنے ہاتھ پھیلانا پڑتے
مزید پڑھیے


ہائپر لوپ ٹیکنالوجی !

هفته 17 جون 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
زمانہ ِ قدیم میں ایک چینی سیاح نے قریباََ دو ہزا ر سال قبل مسیح میں ایک خیال پیش کیا اگر چین نے دنیا پر حکمرانی کا خواب ِ شرمندہ تعبیر کرنا ہے تو ’چین کو راستے بنانا ہونگے‘۔ چین کا یہ خواب کسی حد تک سِلک روڈ کی تعمیر کے ساتھ شرمندہِ تعبیر ہوا مگر یہ خواب پھر بھی اَدھورا ہی رہا۔ دراصل فارس کے شہنشاہ دارا اول نے زمانہ قدیم میں ’رائل روڈ‘کے نام سے ایک سڑک تعمیر کی جو ’سْوسا‘ شہر (موجودہ ایران) اور سَاردیز (موجودہ ترکی) کے علاقوں تک پھیلی ہوئی تھی۔ دارا اول کی تعمیر
مزید پڑھیے


بہاولپور تشریف لائیں!

منگل 30 مئی 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
بہاولپور خوش نصیب شہر ہے جسے نوابوں نے قلعوں، مساجد اور محلات سے مزین کیا۔ پاکستان کا بہترین ’صادق پبلک سکول‘ بہاولپور میں موجود ہے۔ایک طرف 1906ء میں جب مسلمانانِ برصغیر اپنی سیاسی جدوجہد کے لئے مسلم لیگ کا قیام عمل میں لارہے تھے، ٹھیک اْسی سال نواب آف بہاولپور یہاں ایک شاندار ’بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال‘قائم کررہے تھے۔ جب انگریز برصغیر میں مسلمانوں کو تعلیم کے زیور سے محروم کرنے کے درپے تھا تب نواب یہاں جامعہ اسلامیہ کی داغ بیل ڈال رہے تھے جو اب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے نام سے دنیا میں اپنی خاص پہچان اور مقام رکھتی
مزید پڑھیے








اہم خبریں