Common frontend top

ڈاکٹر جام سجاد


محمد بن سلمان اور پاکستان


راقم الحروف کے دوست جنابِ احمد مفتی درست کہتے ہیں کہ اب دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔کئی ممالک نے اپنے عمل سے اپنی سَمت کا تعین کردیا ہے اور دنیا پہ بھی واضح کردیا ہے کہ اْن کے نزدیک سب سے پہلے اْن کا ملک ہے۔ سعودی عرب دنیا کی اْبھرتی ہوئی معیشت ہے۔ جہاں ایک جواں سال ولی عہد ِ سلطنت اور وزیراعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان یکسو ہوکر سعودی عرب کو معاشی، معاشرتی، سیاسی، سماجی، ثقافتی، مذہبی اور ترقیاتی حوالے سے بہت تیزی سے آگے لے جارہے ہیں۔ یقین جانئے کہ چند سال
جمعرات 25 مئی 2023ء مزید پڑھیے

فلسطین کی پکار!!

هفته 13 مئی 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
قبلہ اول مسجد ِ اقصیٰ کے سابق امام و خطیب الشیخ سید اسد بیوض تمیمی مرحوم کے صاحبزادے اور ممبر نیشنل اسمبلی فلسطین الشیخ سید مامون اسد التمیمی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔ ان کا یہ بیان سٹیٹ پالیسی کی حیثیت رکھتا ہے۔ مسئلہ فلسطین دراصل فلسطینی عوام یا جزیرہ ِ عرب کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری اْمت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِ س وقت اسرائیلی دہشت گردی اپنے پورے نقطہ ِ عروج پر ہے۔ اسرائیلیوں نے فلسطینی عوام پر عرصہِ حیات تنگ کردیا
مزید پڑھیے


پٹرول مافیا!

هفته 29 اپریل 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
پاکستان ہمیشہ سے ایک ایسی حکومت کے رحم و کرم پر رہتے آ رہے ہیں جو عوام سے جبراً ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ ملک چلانے اور عوام کی حالت ’سدھارنے‘ کے نام پر اربوں ڈالرز کے بیرونی قرض لئے گئے ہیں مگر آج تک ایک روپیہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ نہیں ہوا۔ پٹرول مافیا اِس ملک میں اِس قدر طاقتور ہوچکا ہے کہ حکومتی عمائدین پٹرول مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک چکے ہیں۔ عالمی منڈی میں دنیا پٹرول تقریباََپچاسی اور 78ڈالر فی بیرل یعنی 159لیٹر میں دنیا کو فروخت کر رہی ہے۔ جبکہ روس 65
مزید پڑھیے


انقلاب کی دستک!

منگل 18 اپریل 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
پچھلے دِنوں سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے ایک نجی ٹیلی ویثرن کو اِنٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ سوچ کر کہ ملک میں آئندہ انصاف پر مبنی آزادانہ فیصلے ہوں، اِس غرض سے اْنہوں نے منصفین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا اور مراعات بڑھائیں اور پنشن تنخواہ کے برابر کردی تاکہ کسی بھی حوالے سے ایک منصف کو اپنی معاشی زندگی میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ بے خوف انصاف کرسکیں۔۔ پاکستان میں ہر ادارہ دوسرے ادارے کا کام کرنا چاہتا ہے۔’بنیادی ِانسانی حقوق‘ کے بوجھ تلے دبے سبھی آئینی اداروں نے
مزید پڑھیے


قبلہ ِاول پر یہودیوں کا وار

منگل 11 اپریل 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
ماہِ مقدس اپنی تمام تر فیوض و برکات کے ساتھ جاری و ساری ہے۔سارا عالم ِ اسلام اِس ماہِ صیام میں رب العزت کے احکامات کے مطابق روزے رکھ رہا ہے اور ہر مسلمان اپنی وسعت کے مطابق برکات سمیٹ رہا ہے۔ ماہِ رمضان کی آمد سے قبل مصر میں یہودی ناجائز ریاست اور فلسطینی حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے جن میں یہ طے پایا تھا کہ کم از کم ماہِ مقدس میں یہودی فورسز فلسطینی علاقوں میں اپنی تمام تر کارروایاں ختم کردیں گی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ مسجد ِ اقصیٰ میں یہودی سکیورٹی فورسز
مزید پڑھیے



ملک چھوڑتے افراد !

بدھ 05 اپریل 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
کچھ دن قبل ایک خبر نظر سے گزری جس میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اْورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ سال آٹھ لاکھ بَتیس ہزار، تین سو اْنتالیس پاکستانیوں نے پاکستان چھوڑ دیا اور بیرون ِ ملک چلے گئے۔ دو ہزار سولہ کے بعد یہ سب سے زیادہ تعدا د ہے کہ پاکستانیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ روزگار کے لئے دوسرے ممالک کا رخ کریں گے۔ اِس تعداد میں سب سے زیادہ یعنی پانچ لاکھ چودہ ہزار سے زائد افراد نے اکیلے سعودی عرب کا رْخ کیا۔ رواں سال ملک چھوڑنے کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں
مزید پڑھیے


نیویارک سٹی میئر کا روزہ

بدھ 29 مارچ 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے رمضان المبارک کو مقدس مہینہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہار ِ یکجہتی کرتے ہوئے ایک دن کا روزہ رکھے گا۔ اِس مقدس مہینے کی عظمت کے بارے میں اس نے آگاہی حاصل کی ہے کہ کس طرح روزہ انسان کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو بْرے کاموں سے روکتا ہے۔ اسنے بیان دیا ہے کہ اِس ماہ کا احترام ہر ایک پر فرض ہے۔ ایرک لیوری ایڈمز سابق امریکی پولیس آفیسر اورایک سو دسویں موجودہ مئیر نیویارک سٹی ہے۔ سیاست میں داخل ہونے
مزید پڑھیے


سعودی عرب کی نئی ائیر لائن

جمعرات 23 مارچ 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
وزیراعظم سعودی عرب اور ولی عہد سلطنت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود نے سعودی عرب میں ملک کی نئی ائیرلائن کا اجراء کردیا ہے جسے ’ریاض ائیر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اِس نئی ائیر لائن کا بنیادی مرکزریاض میں ’شاہ خالد انٹر نیشنل ائیرپورٹ‘ کو بنایا گیا ہے۔ اْمید کی جارہی ہے کہ یہ ائیرلائن مڈل ایسٹ میں سب سے زیادہ ریونیو پیدا کرے گی۔ ابتدائی منصوبہ کے مطابق وسطی ایشیا، ایشیا ، یورپ، جنوبی امریکہ، شمالی امریکی سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں سوسے زائد ائرپورٹس پر ’ریاض ائیر‘ لینڈ کرے گی۔ ولی عہد سلطنت
مزید پڑھیے


قابلِ گرفت مفت خورے!

هفته 18 مارچ 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میںبھی اضافہہو چکا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمیکا رجحانہے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ یہاں بھی قیمتوں میں کمی ہوتی مگر پاکستان میں یہ قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ اب مہنگائی کا سیلاب طوفانی لہروں کی شکل اختیار کرلے گا اور ماہِ مقدس کی بابرکت راتوں میں حکمرانوں کی شان میں عوام کے پاس محض ’قصیدہ گوئی‘ کے اور کوئی چارہ نہیں رہا۔ حکومت کی کار گزاریاں مشاہدے کے لائق ہیں۔ کچھ عرصہ قبل حکومت نے وفاقی سیکرٹریز کو
مزید پڑھیے


وہی پرانا مسئلہ!

جمعرات 09 مارچ 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
چھٹے طاقتور مغل فرمانروا اورنگ زیب عالمگیر نے اپنے بیٹے کو خط لکھا اور خط میں ایک ضلعی کلکٹر اور کوتوالِ شہر پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اْن (بادشاہ) کی معلومات کے مطابق متعلقہ ضلع سے کم از کم سولہ سو (کرنسی/روپے) ماہانہ آمدنی سلطنت کے خزانہ میں جمع ہونا چاہئے تھے مگر ضلعی کلکٹر نے محض ایک سو جمع کرایا ہے۔ تین سو سال قبل لکھے گئے خط کے متن کے مطابق مغل فرانروا اپنے بیٹے کو ہدایت دیتے ہوئے مزید لکھتا ہے کہ اگر سرکاری مشینری کل جمع کئے گئے راہداری محصول کا پانچ فیصد بھی
مزید پڑھیے








اہم خبریں