Common frontend top

ڈاکٹر جام سجاد


آرایس ایس، شیو سینا اور بی جے پی


گزشتہ سے تاثر ملا کہ آر ایس ایس اور شیو سینا کے متعلق کچھ کچھ حقائق گڈ مڈ ہوگئے۔ آر ایس ایس کا یوں تو بی جے پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں کیونکہ دونوں الگ الگ تنظیمیں ہیں۔ آرایس ایس کے سربراہ موہن بھگونت اور شیو سینا کے اْدھو ٹھاکرے ہیں۔ البتہ یہ درست ہے کہ بی جے پی نے آر ایس ایس کی سیاسی کوکھ سے جنم لیا جبکہ شیو سینا نے آر ایس ایس کی نظریاتی کوکھ سے انگڑائی لی۔ بال ٹھاکرے نے آر ایس ایس کے نظریے ’ہندوتوا‘ کو تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ اپنا کر
پیر 27 فروری 2023ء مزید پڑھیے

مودی اور اْدھو ٹھاکرے کا بھارت!

اتوار 26 فروری 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے درمیان پھوٹ کی خبریں منظر ِ عام پر آرہی ہیں۔ بھارت میں کئی حلقوں میں یہ بات زبانِ زدِ عام ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تنازعات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ بھارتی جنتا پارٹی نے جس جماعت کی کھوکھ سے جنم لیا ہے وہ آر ایس ایس ہییہاں تک کہکچھ حلقوں نے آرایس ایس کو بی جے پی کا عسکری ونگ قرار دیا۔ جو بات اچنبھے کی ہے وہ بی بی سی اور نیویارک ٹائمز کے بعد اب خود شیو سینا کا وہ بیان ہے
مزید پڑھیے


چولستان ٹی ہاؤس!

بدھ 22 فروری 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
سید تابش الوری کا شمار پاکستان کے اْن نامور سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے خدمت ِ خلق کو عملی شکل دیتے ہوئے کچھ کر دکھایا۔ چیئرمین میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد ابھی بھرپور نظامت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ مسعود صابر نے جس انداز میں سید تابش الوری کی خدمات کو سراہنے کی تقریب منعقد کی ہے اْس پر جس طرح سامعین پوری خاموشی کے ساتھ محفل سے لطف اندوز ہورہے تھے وہ بھی قابل ِ تعریف تھا۔ سید تابش الوری کا نام سترکی دہائی میں جنوبی پنجاب خصوصاًَ بہاولپور میں پوری شان و
مزید پڑھیے


مستقل ’نگران‘ حکومت کی اعلیٰ تعلیمی ترجیحات

بدھ 08 فروری 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
بظاہر ''مستقل نگران حکومت'' کے آتے ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلے سے ڈرافٹ شدہ حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میںپنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کو سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے تبادلوں، تعیناتیوں اور بھرتیوں پر پابندی عائد کردی جائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے حکم نامہ وصول ہوتے ہی صوبائی حکومتوں کے شعبہ جات کے متعلقہ سیکرٹریز نے اپنے شعبہ جات کو الیکشن کمیشن سے بھی سخت ہدایت جاری کی ہے کہ خبر دار آئندہ کسی قسم کا تبادلہ، تعیناتی یا بھرتی نہ کی جائے۔ ابھی یہ حکم نامہ کہیں راستے
مزید پڑھیے


سْلیمان الراجیح۔۔مسلمانوں کا مسیحا!

جمعه 03 فروری 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
الشیخ سلیمان بن عبدالعزیز الراجیح کو مسلم دنیا کا مسیحا کہا جاتا ہے۔ وہ 1929ء میں سعودی عرب کے صوبہ ال قاسم میں پیدا ہوئے۔اوائل ِ عمری میں ہی انہوں نے اپنے بھائی صالح الراجیح کے ساتھ مل کر مکہ اور مدینہ جانے والے حاجیوں اور زائرین کو محفوظ سفر کے لئے اونٹوں کے کاروان مہیا کرنے کا کاروبار شروع کیا۔ 1970ء کی دہائی میں چونکہ سعودی عرب میں تیل کی دریافت ہوئی تو حج پر آنے والے زائرین نے روزگار کے مواقع بھی تلاش کرلئے۔ الشیخ سْلیمان بن عبدالعزیز وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے زائرین اور دیگر کام
مزید پڑھیے



متحدہ عرب امارات کے حکمران دنیا کے لئے مثال!!

منگل 31 جنوری 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ عزت ماب محمد بن راشد المختوم کے کچھ بین الاقوامی نیوز چنیلز کو دیئے گئے پرانے انٹرویوز دیکھنے کو ملے۔ دورانِ انٹرویو شیخ محمد سے اینکرز نے یہ سوال کیا کہ ’آپ کو کیا جلدی ہے؟ آپ سات سال میں تعمیر ہونے والی عمارت کو ایک سال میں بنانا چاہتے ہیں۔ آخر کیوں؟ اِ س پر شیخ محمد بن راشد المختوم نے اینکرز کو ایسا جواب دیا جس پر اینکرز سمیت دیکھنے والے لاجواب ہوگئے۔ شیخ محمد نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امارات کی موجودہ نسل کو فوائد حاصل ہوں،
مزید پڑھیے


کاش ہمیں ایسی موت آئے!

پیر 30 جنوری 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
عبدالحق اگرچہ مولانا نہیں تھے مگر وہ لدھیانہ کے امیر ترین شخص تھے اور علماء میں اْن کی پہچان ابدال کی ہوتی تھی۔ جب دوسری عالمی جنگ اختتام پذیر ہوئی تووہ اپنی دولت اور جائیداد بیچ کر سعودی عرب چلے گئے۔ وہاں انہوں نے کھجوروں کے باغات خریدے اور وہیں کاروبار شروع کردیا۔ اِ س دوران عبدالحق کی بڑی بیٹی عنایت بی بی کی مدینہ میں وفات ہوگئی۔ اِس حادثہ نے عبدالحق پر اِتنے گہرے اثرات مرتب کئے کہ انہوں نے اپنا سب کچھ بیچ دیا اور دوبارہ ہندوستان آگئے اور دوبارہ سے کاروبار شروع کردیا۔ ابھی کاروبار نے چلنا
مزید پڑھیے


ہم ٹھیکے پر دستیاب ہیں!

جمعرات 26 جنوری 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کے تین بڑے ہوائی اڈوں بشمول جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی، علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ لاہور اور اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے۔ دوسرے لفظوں میں اب اِن ہوائی اڈوں پر وفاقی حکومت کا کلی کنٹرول برائے نام رہ جائے گا۔ اب یہ تینوں ائیرپورٹ ٹھیکے پر دستیاب ہیں اور مہیا معلومات کے مطابق ا ن ہوائی اڈوں کو قطر کی کمپنیوں کے حوالے کیا جارہا ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ اِس فیصلے کا ’ائیرکرافٹ اْونرز اینڈ آپریشنز ایسوسی ایشن‘
مزید پڑھیے


مسجد کا معاشرتی نظام

اتوار 22 جنوری 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
دین ِ اسلام میں مسجد کوہمیشہ معاشرتی طور پر مرکزی حیثیت حاصل رہی ہے۔ مسجد ایک کمیونٹی سنٹر کے طور پر کام کیا کرتی تھی جہاں عبادت بھی ہوتی تھیں اور معمولات ِ زندگی بھی زیر ِ بحث آتے تھے۔ایسا سنٹر جہاں مسائل پربھی بات ہوتی ہے اور مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ مسجد میں عبادت اور اس کے ثواب کے متعلق علماء کرام یقینی طور پرراقم الحروف سے کہیں بہتر جانتے ہیں مگر آج کے کالم کا موضوع مسجد کے اس معاشرتی نظام پر بات کرنا مقصود ہے، جو اِس وقت دنیا کے کچھ ممالک میں رائج
مزید پڑھیے


ریاستی اخراجات

بدھ 18 جنوری 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
پاکستان میں چونتیس وفاقی وزراء ، سات وزرائے مملکت، وزیراعظم کے چار ایڈوائزرز اور اکتیس سپیشل اسسٹنٹ وزیراعظم پاکستان کی معاونت کر رہے ہیں۔پاکستان کی آبادی بائیس کروڑ اور صرف وفاقی وزراء ، مشیران اور ایڈوائرز حضرات کی تعداد ستر کا ہندسہ عبور کرنے لگی ہے۔ بھارت کی آبادی ایک ارب پچاس کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ وفاقی وزرا ء کی تعداد کل اٹھائیس جبکہ وزراء مملکت کی تعداد انچاس ہے۔ چین دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہے جس کی کل آبادی قریباََ دو ارب ہے۔ چین میں وفاقی وزراء کی کل تعد
مزید پڑھیے








اہم خبریں