Common frontend top

ڈاکٹر حسین پراچہ


اہل کشمیر !تمہاری جوانمردی کو سلام


ذرا چشم تصور سے سوچئے کہ باہر منفی 5درجہ حرارت ہو۔ نہ صرف کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہو بلکہ برفباری بھی ہو رہی ہو۔ سرد موسم کی شدت میں ہم رضائیوں کے اندر دبک جاتے ہیں یا آتشدانوں کے سامنے ٹھنڈے ہاتھوں کو سینکتے ہیں۔ ایسے میں دو چار نہیں ہزاروں انسان ہر طرح کی رکاوٹیں عبور کر کے اور اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر نکل آتے ہیں۔ وہ گرتی ہوئی برف کو خاطر میں نہیں لاتے۔وہ اپنے لہو رنگ جوانوں کو دفنانے جا رہے ہیں۔ ان میں جوان ہی نہیں بوڑھے بھی ہیں‘ مرد ہی نہیں
منگل 04 فروری 2020ء مزید پڑھیے

ریل کی سیٹی بجی تو دل لہو سے بھر گیا

جمعرات 30 جنوری 2020ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
یہ مصرع کہ ریل کی سیٹی بجی تو دل لہو سے بھر گیا جناب منیر نیازی نے نہ جانے کس پیرائے میں کہا ہو گا مگر یہ آج کی ریلوے پر یوں صادق آتا ہے کہ ادھر ریل کی سیٹی بجتی ہے ادھر انجن چھک چھک کرتا ہے اور ساتھ ہی گاڑی میں بیٹھے مسافر کا دل دھک دھک کرتا ہے کہ خدا خیر کرے۔ ہر مسافر خطرے میں سفر کرتا ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران جناب چیف جسٹس نے ریلوے اور اس کے وزیر کے بارے میں جو کچھ فرمایا ہے وہ ایک طرف ریلوے کی سچی تصویر ہے اور دوسری
مزید پڑھیے


کیا جماعت اسلامی سیاسی خلا پُر کر سکے گی؟

منگل 28 جنوری 2020ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
جناب عمران خان نے گزشتہ کئی برس سے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کو کٹہرے میں کھڑا کر رکھا تھا اور ان پر کرپشن کے الزامات لگا کر مسلسل چاند ماری کر رہے تھے۔ اقتدار میں آنے کے بعد ان کا شوق سنگ باری ماند پڑنے کی بجائے افزوں تر ہو گیا۔ داخلی میدان ہو یا خارجہ محاذ خان صاحب کا مرغوب موضوع یہی ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں نے مالی کرپشن کی حد کر دی تھی۔ عمران خاں کی کرشماتی و طلسماتی شخصیت کے ساتھ لوگوں نے بہت زیادہ امیدیں باندھ لیں تھیں۔ اس میں کوئی شک
مزید پڑھیے


نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ

جمعرات 23 جنوری 2020ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
مجھے ملک کے اندر اور باہر سے کئی دوستوں کے فون اور میسجز آئے کہ پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے متفقہ طور پر نئے نامزد کردہ چیف الیکشن کمشنر کا تعلق تمہارے شہر بھیرہ سے ہے۔ کیا یہ درست ہے؟ تاریخی شہر بھیرہ ضلع سرگودھا کی تحصیل ہے۔ نئے چیف الیکشن کمشنر کا تعلق بھیرہ کے ساتھ ملحقہ میانی لوکڑی کے رہنے والے ہیں۔ پنجابی میں لوکڑی بہت چھوٹے سے گائوں کو کہتے ہیں۔ وہ 1959ء میں اسی گائوں میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ سے حاصل کی۔ بعدازاں غالباً ساتویں جماعت کے بعد
مزید پڑھیے


اصل بحران

منگل 21 جنوری 2020ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
ملک میں اس وقت آٹے کا شدید بحران ہے‘ حسن انتظام کا بحران ہے اور نہ جانے کیا کیا بحران ہیں۔ مگر اصل بحران کیا ہے۔ آج کے کالم میں اسے ہی سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ خود اعتمادی جب حد سے بڑھتی ہے تو خود پسندی میں بدل جاتی ہے۔ خود پسندی ایک ایسی عینک ہے جسے لگا کر انسان یہ سمجھتا ہے کہ وہ کسی بلندی پر متمکن ہے اور اس کے سامنے بونوں کی فوج ظفر موج ہے۔ وہ اپنے آپ کو عقل کل اور حرف آخر سمجھنے لگتا ہے۔ تب اس شخص کی ایک ہی خواہش ہوتی
مزید پڑھیے



کیا حکومت ڈول رہی ہے؟

جمعرات 16 جنوری 2020ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
مجھے اعتراف ہے کہ میں محرم رازِدرون مے خانہ نہیں اور نہ ہی میری کسی ایسے میکدے تک رسائی ہے۔ جہاں سے فیض حاصل ہوتا ہو۔ البتہ یکدم حکمرانوں کی غضبناکی اور کچھ وزیروں کی دشنام طرازی اور گرم گفتاری دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ واقعی اقتدار کی کشتی ڈانواں ڈول ہے۔ بقول اظہار الحق : غلام بھاگتے پھرتے ہیں مشعلیں لے کر محل پہ ٹوٹنے والا ہو آسمان جیسے خدا نہ کرے کہ حکومت کے محل پر کوئی آفت آئے مگر حکومتی کارندے جس طرح سے کبھی ایک اتحادی جماعت اور کبھی دوسری جماعت کے در پہ دوڑے چلے
مزید پڑھیے


نیب اوراسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات

منگل 14 جنوری 2020ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز سے ہماری پرانی یاداللہ ہے۔ ڈاکٹر صاحب کی تقرری اس ادارے کے شایان شان ہے۔ ڈاکٹر صاحب تحقیق و تصنیف کے آدمی ہیں اور مسالک سے ماورا ہیں۔ دلیل سے بات کرتے ہیں اور اگر دلیل سے ان کی رائے سے اختلاف کیا جائے تو وہ کسی ضد اور انا پرستی سے کام بھی نہیں لیتے۔ دو روز قبل میں نے انہیں نیب قانون کے بارے میں حق گوئی اور جرأت مندانہ سفارشات مرتب کرنے پر مبارکباد دی تو ڈاکٹر صاحب نے نہایت عاجز و انکساری سے جواب دیا کہ ہم نے
مزید پڑھیے


اتفاق رائے اور جماعت اسلامی کا اصولی موقف

جمعرات 09 جنوری 2020ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
مشہور انگریزی محاورے کا آسان اردو ترجمہ یہ ہے کہ وہ کام اچھا ہے کہ جس کا اختتام اچھا ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ بطریق احسن طے پا گیا۔ آرمی‘ ایر فورس اور نیوی کے ترمیمی بلز کثرت رائے سے منظور کر لئے گئے۔ یہ بل اس شان سے منظور کئے گئے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف‘ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سب ایک پیج پر دکھائی بھی دیے اور سنائی بھی دیے۔ منگل کے روز قومی اسمبلی کا منظر نامہ ڈیڑھ سالہ منظر سے بالکل مختلف تھا۔ ایک طرف ووٹ کو عزت
مزید پڑھیے


کیا ایران سے تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو گا؟

منگل 07 جنوری 2020ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
جنرل قاسم سلیمان کون تھے؟اس سوال کا مختصر جواب تو یہ ہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای کے بعد سلیمانی اپنے ملک کی سب سے اہم شخصیت تھے۔ 1980ء سے لے کر 1988ء تک عراق‘ ایران جنگ میں ایک نوجوان آفیسر کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے۔ پھر وہ 1998ء میں پاسداران انقلاب کے اہم ترین ونگ قدس فورس کے سربراہ مقرر کئے گئے۔ جنرل سلیمانی ایرانی قیادت کی نگاہ میں ہیرو ہیں جبکہ امریکی صدر کے نزدیک وہ ولن تھے۔ ایران کے رہبر اعلیٰ نے جنرل سلیمانی کے لئے سب سے بڑے ایرانی اعزاز
مزید پڑھیے


یہ سال بھی کٹ گیا ہے!

جمعرات 02 جنوری 2020ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
ادھر مرا دل دھڑک دھڑک کر عجب عبرت بھر ی ندامت سے سوچتا تھا کہ یہ سال بھی کٹ گیا ہے 2019ء کے حوالے سے اپنا محاسبہ کروں تو سوائے ندامت کے کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ کتنے عہد پیماں باندھے تھے۔ اپنے آپ سے سال گزشتہ کے بارے میں۔ مگر اب سینے کے نہاں خانے میں سامنے ڈھیر ہیں ٹوٹے ہوئے پیمانوں کے خالق کی عبادت اور مخلوق کی خدمت کے بارے میں بہت کچھ سوچا تھا۔ کئی تفاسیر‘ امریکہ و یورپ میں چھپنے والی چند نئی مطبوعات کے مطالعے اور بہت سی ایسی پرانی کتابوں کی ورق گردانی کا ارادہ تھا کہ جنہیں کبھی
مزید پڑھیے








اہم خبریں