Common frontend top

ڈاکٹر طاہر اشرف


شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس


4اور 5 مئی کو بھارت کے شہر گوا میں منعقد ہو نے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے کونسل آف فارن منسٹرز کے اِجلاس میں تنظیم کے وزرائے خارجہ نے رکن ممالک کو درپیش چیلینجز سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اِس اِجلاس کے منعقد ہونے سے 3-4 جولائی کو نئی دہلی میں گروپ کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق گوا میٹنگ کا مقصد باہمی اعتماد کو مزید بڑھانا اور جولائی میں آئندہ SCO سربراہی اجلاس سے پہلے رکن ممالک کے درمیان خدشات کو دور کرنا تھا۔ اِس کے علاوہ
پیر 08 مئی 2023ء مزید پڑھیے

سوڈان میں لڑائی کیوں ہورہی ہے؟

پیر 01 مئی 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں گزشتہ دو ہفتوں سے دو متحارب گروہوں میں لڑائی ہورہی ہے۔ اَخباری اِطلاعات کے مطابق جس میں اب تک اَندازاً 512 افراد ہلاک اور تقریباً 4,200 زخمی ہو چکے ہیں۔ 15 اپریل سے شروع ہونے والی اِس لڑائی کی وجہ سے سوڈان کے مغربی دارفر کے علاقے میں دہائیوں پرانا تنازعہ پھر سے اٹھ کھڑا ہوا ہے جہاں کم از کم 70 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ لڑائی سوڈان کی مسلح افواج (SAF) اور سوڈانی نیم فوجی دستے (RSF) کے مابین ہورہی ہے اور ان متحارب دھڑوں کی قیادت دو فوجی جرنیل عبدالفتاح البرہان،
مزید پڑھیے


ترکیہ اور مصر کے مابین تعلقات کی بحالی

منگل 18 اپریل 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
باہمی تعلقات میں برسوں کے کھچاؤ کے بعد ترکیہ اور مصر تعلقات کی دوبارہ بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ترکی اور مصر کے مابین سفارتی تعلقات 2013ء میں اس وقت منقطع ہو گئے، جب مصر کے موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک فوجی بغاوت کی قیادت کی، جس نے جمہوری طور پر منتخب رہنما محمد مرسی کا تختہ الٹ دیا تھا۔ اَب جب ترکیہ اور مصر مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے کے قریب ہیں تو بجا طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی سفارتی تعلقات کی بحالی کے اثرات پورے خطے پر پڑ
مزید پڑھیے


نیٹو کی حالیہ توسیع کے عالمی سیاست پر اَثرات

پیر 10 اپریل 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
فِن لینڈ نے 4 اپریل بروز منگل کو باضابطہ طور پر نیٹو میں شمولیت اختیار کی ہے۔ یہ عین اس وقت ہوا ہے جب نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نے برسلز میں اپنی 74 ویں سالگرہ منائی ہے۔ یوکرائن پر روس کے حملے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن نے رکنیت کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دی جس کے نتیجے میں فن لینڈ 29 یورپی ممالک، کینیڈا اور اَمریکہ پر مشتمل فوجی اِتحاد کا 31 واں رکن بن گیا ہے۔ فِن لینڈ کے رکن بننے کے بعد روس کے ساتھ نیٹو کی باؤنڈری لائن تقریباً دوگنی ہوگئی ہے۔ فِن لینڈ
مزید پڑھیے


نیتن یاہو حکومت کے سخت گیر اقدامات

پیر 03 اپریل 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اِسرائیل میں گزشتہ چند ہفتوں سے نیتن یاہو حکومت کے پالیسیوں کے خلاف عوامی احتجاج شروع ہوا ہے جس نے بالآخر اسرائیلی حکومت کو عارضی طور پر اپنی اعلان کردہ پالیسی سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ہے تاہم اس سے یہ اخذ کرنا کسی بھی طور پر درست نہیں ہوگا کہ اب اسرائیل کی فلسطینی مسلمانوں کے متعلق پالیسی میں قابلِ ذکر تبدیلی آئیگی اور فلسطینی مسلمان آبادی کو کوئی ریلیف مل سکے گا کیونکہ اِسرائیلی عوام کا اِحتجاج ان کے اپنے حقوق کے متعلق ہے جبکہ فلسطینی مسلمانوں کے لیے اِسرائیل کی تمام سیاسی پارٹیوں کا مؤقف تقریباً
مزید پڑھیے



چینی صدرکا دورہ روس

پیر 20 مارچ 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
چین کے صدر ژی جن پنگ 20 مارچ سے ماسکو کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں منعقد ہورہا ہے جب روس کے اتحادی چین نے یوکرائن میں جنگ کے خاتمے کے لیے "یوکرائن کے بحران کے سیاسی حل پر چین کا موقف " کے عنوان سے بارہ نکات پر مشتمل تجاویز پیش کی ہیں۔ مغربی ممالک نے اِن تجاویز کا غیر پرجوش استقبال کیا ہے اور بیجنگ کو ماسکو کو ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف خبردار بھی کیا ہے۔ اب تک چین نے
مزید پڑھیے


سعودی عرب اور اِیران کے درمیان تعلقات کی بحالی

پیر 13 مارچ 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اِیران اور سعودی عرب نے سات سال سے زائد عرصے سے منقطع رہنے کے بعد تعلقات بحال کرنے اور دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس بات کا اعلان چار روزہ مذاکرات کے نتیجے میں بیجنگ میں جمعہ 10 مارچ کو ہونے والے ایک معاہدے کے نتیجے میں کیا گیا۔ اس معاہدے کو مشرق وسطیٰ کو طویل عرصے سے منقسم کرنے والے شدید تنازع میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ چین نے اچھے سہولت کار کا کردار ادا کیا اور مشرق وسطیٰ کے دو تیل پیدا کرنے والے
مزید پڑھیے


روس اوریوکرائن کے مابین جاری جنگ کا ایک سال

پیر 06 مارچ 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
روس اور یوکرائن کے مابین فروری 2022 میں شروع ہونے والی جنگ کو ایک سال ہوگیا ہے اور یوکرائن کی طرف سے روس کے حملے کے خلاف مزاحمت جاری ہے۔ 24 فروری 2022 کو روسی صدر ولادی میر پوٹن نے یوکرائن پر شمال، مشرق اور جنوب سے حملہ کیا۔ اِس حملہ کو "خصوصی فوجی آپریشن" کا نام دیا گیا جس کا مقصد یوکرائن میں بسنے والے روسی نسل کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے، کیف کی نیٹو کی رکنیت کو روکنے اور اِسے روس کے "دائرہ اَثر" میں رکھنا تھا۔ اگرچہ یوکرائن اکیلا لڑرہا ہے لیکن مالی اور فوجی
مزید پڑھیے


پاک ازبک تجارتی معاہدہ اور باہمی تعلقات

پیر 27 فروری 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
پاکستان اور ازبکستان نے ایک ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب آنے کی ترغیب ملے گی۔ اِس معاہدے پر جمعہ 24 فروری کو ازبکستان میں ہونے والے تجارتی، اقتصادی اور سائنسی تکنیکی تعاون سے متعلق پاکستان-ازبکستان بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے 8ویں اجلاس کے دوران دستخط کیے گئے ہیں۔ آئی جی سی اِجلاس کی مشترکہ صدارت ازبکستان کے سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کے وزیر لازیز قادرتوف اور پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔
مزید پڑھیے


پاک اَمریکہ دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور

پیر 20 فروری 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
پاکستان اور امریکا کے مابین درمیانی سطح کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور 13 سے 16 فروری تک واشنگٹن میں ہوا ہے۔ سیکرٹری دفاع کی سطح پر ہونے والی اِس بات چیت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے آپشنز تلاش کرنا ہے۔ اِس ڈائیلاگ کا پہلا دور جنوری 2021 میں پاکستان میں ہوا تھا۔ ڈائیلاگ کے دوسرے دور کے لیے پاکستانی ٹیم کی سربراہی چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کی ۔ اَمریکی وفد کی نمائندگی انڈر سیکرٹری آف ڈیفنس کے دفتر نے کی۔ اگرچہ اس دوسرے دور
مزید پڑھیے








اہم خبریں