Common frontend top

ڈاکٹر طاہر اشرف


میکرون،بائیڈن ملاقات کے ممکنہ اثرات


چونکہ قوموں اور ملکوں کے رویوں کی بنیاد انسانی فطرت پر تشکیل ہوتی ہے اِس لیے افراد کی طرح عالمی سیاست کے میدان میں ملک بھی اپنے مفاد کو عزیز رکھتے ہوئے اِسی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔ اِس کی تازہ مثال فرانس کے صدر میکرون کے حالیہ دورہ اَمریکہ کی دی جاسکتی ہے جس کے دوران انہوں نے فرانس سمیت یورپی یونین کے ملکوں کے تجارتی مفادات کے تحفظ کی بات کی ہے اور اَمریکی حکومت کی طرف سے اَمریکی کمپنیوں کو دی جانے والی تجارتی رعایتوں پر تحفظات کا اِظہار کیا ہے۔ اِسی طرح یوکرائن،
پیر 05 دسمبر 2022ء مزید پڑھیے

بالی میں گروپ۔20 کا سربراہی اِجلاس

پیر 21 نومبر 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اِنڈونیشیا کی میزبانی میں گروپ آف ٹونٹی کا دو روزہ سربراہی اِجلاس بدھ 16 نومبر کو اِنڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ختم ہوا ہے۔ دنیا کے بیس بڑے صنعتی اور تجارتی ممالک کے رہنماؤں پر مشتمل G-20 کا اِس سال کا سربراہی اِجلاس یوکرائن جنگ اور اَمریکہ اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی مسابقت کے تناظر میں منعقد ہوا ہے۔ انڈونیشیا کی G-20 صدارت کی مناسبت سے، اِس سال کی سربراہی اجلاس کا موضوع تھا "ایک ساتھ دوبارہ بحال کریں۔ مضبوطی سے بازیافت کریں"۔ یہ 17 ویں سالانہ سربراہی کانفرنس تھی اور دراَصل متعدد وزارتی اجلاسوں اور ورکنگ گروپس کا
مزید پڑھیے


بھارت میں اقلیتوں کے حقوق اور عالمی برادری کی ذمہ داری

پیر 14 نومبر 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
جمعرات یکم نومبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (UNHRC) میں یونیورسل پیریڈک ریویو (UPR) کے دوران ہندوستان کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر تحفظات کا اِظہار کرتے ہوئے، بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی امتیاز اور جنسی تشدد پر سخت موقف اپنائے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (UNHRC) میں یونیورسل پیریڈک ریویو کے تحت رکن ممالک کا ہر چار سال بعد اجلاس منعقد ہوتا ہے ،جو رکن ممالک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کو جانچنے کا طریقہ کار ہے۔کوئی بھی رکن ریاست سوال پوچھ سکتا ہے اور زیر غور ریاست کو سفارشات دے سکتا ہے۔
مزید پڑھیے


وَزیرِاعظم شہباز شریف کا دَورہ چین

پیر 07 نومبر 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
وَزیراعظم شہباز شریف نے نومبر کے پہلے ہفتے میں چین کا دو روزہ دورہ کیا ہے جس کے متعلق مختلف آراء پائی جاتی ہیں کہ کیا یہ دورہ کامیاب ہوا ہے یا وزیرِ اعظم خالی ہاتھ لوٹے ہیں۔ اِس قسم کی قیاس آرائیوں کا مقصد اسلام آباد اور بیجنگ کے مابین دوطرفہ تعلقات کے بارے میں جمود جیسی کیفیت کو پیش کرکے غلط فہمی پیدا کرنا ہوسکتا ہے۔ بیجنگ کے اپنے اِس پہلے دورے پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے بات چیت کی ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں
مزید پڑھیے


چین کی کیمونسٹ پارٹی کی بیسویں کانگریس کا اِجلاس

پیر 31 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں منعقد ہونے والی اَپنی 20 ویں پارٹی کانگریس میں چینی صدر شی جن پنگ کو آئندہ پانچ سال کے لیے پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا ہے جس کے بعد صدر شی جن پنگ کا تیسری مدت کے لیے چین کا صدر منتخب ہونا ایک رسمی کارروائی رہ گئی ہے جو کہ مارچ 2023 میں منعقد ہونے والے نیشنل پیپلز کانگریس کے اِجلاس میںمکمل ہوگی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کی 20 ویں پارٹی کانگریس میں ملک بھر سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے تقریباً 90ملین ممبران
مزید پڑھیے



موسمیاتی کانفرنس اورعالمی طاقتوں کی ذمہ داری

منگل 25 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اَقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس (COP27)مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں 6 نومبر سے 18 نومبر 2022 تک منعقد ہو رہی ہے۔ COP کا مطلب فریقین کی کانفرنس ہے، اور اِس سَمٹ میں وہ ممالک شرکت کر رہے ہیں جنہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (UNFCC) پر دستخط کیے تھے۔ UNFCC ایک معاہدہ ہے جو 1994 میں نافذ ہوا تھا۔ اِس عمل کے 198 ارکان ہیں اور وہ کانفرنس کے فریقین کے طور پر جانے جاتے ہیں جبکہ اِس معاہدے کا سب سے حالیہ رکن ہولی سی ہے جو 2022 میں
مزید پڑھیے


پاکستان اور اَمریکہ کے باہمی روابط

منگل 18 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
سابق اَمریکی سفارتکاروں پر مشتمل پاکستان سٹڈی گروپ نامی ایک مطالعاتی گروپ نے گزشتہ ہفتے پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات پر ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ پاکستان کے چین پر بڑھتے ہوئے انحصار کو کم کرنے کے لیے سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کی کوششوں کے ساتھ اَمریکہ کو پاکستان کے ساتھ اَنگیجمنٹ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ اَمریکہ میں جو بائیڈن کی حکومت کے قیام سے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اَگرچہ صدر ٹرمپ کے
مزید پڑھیے


روس کے زیرِ قبضہ یوکرائن کے علاقوں میں ریفرنڈم کے مضمرات

پیر 03 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
روس اور یوکرائن کے مابین 24فروری سے شروع ہونے والی جنگ کو اب سات ماہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے اگرچہ یوکرائن کی طرف سے روس کے حملے کے خلاف مزاحمت جاری ہے اور کچھ محاذوں پر روسی افواج کو سخت مالی اور جانی نقصان کے ساتھ پسپائی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے مگر اس جنگ میں اہم موڑ یہ آیا ہے کہ ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزہیا میں روس نواز حکام نے بدھ 28 ستمبر کو دعویٰ کیا کہ الحاق کی غرض سے منعقد کیے گئے ریفرنڈم میں، وہاں کے باشندوں نے روس میں شمولیت کے
مزید پڑھیے


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں سیشن

پیر 26  ستمبر 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ 77 واں اجلاس شروع ہے۔ اَگرچہ دنیا کو اِس وقت ماحولیاتی آفات، معاشی عدم استحکام، بنیادی خوراک اور ایندھن کی قلت، ثقافتی جنگیں اور پاپولسٹ قوم پرستی، اور بین الاقوامی تنازعات جیسے ہنگامی عالمی چیلنجوں کا سامنا ہے اور اِن چیلنجوں سے نمٹنا ہی اَقوام متحدہ جیسی عالمی تنظیم کے قیام کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے مگر یوکرائن اور تائیوان جیسے جیو پولیٹیکل اِیشوز، جن کے گرد عالمی طاقتوں کے مفادات براہِ راست آپس میں ٹکراتے ہیں، کی وجہ سے اَقوامِ متحدہ اپنے بنیادے اَہداف کے حصول میں کامیاب نہیں ہورہی ہے
مزید پڑھیے


شنگھائی تعاون تنظیم اور توقعات

پیر 19  ستمبر 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
15اور 16 ستمبر کو ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقد ہو نے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اِجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی سمیت عالمی سیاست کے اہم موضوعات اور رکن ملکوں کو درپیش چیلینجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ SCO کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کا 2019ء کے بعد یہ پہلا باالمشافہ اِجلاس ہے، جس میں رکن ملکوں کے سربراہان نے شرکت کی ہے۔ اِس سربراہی اِجلاس کی اہمیت اِس وجہ سے بھی بڑھ گئی کہ یہ اِجلاس روس اور یوکرائن کے مابین جاری جنگ اور امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس
مزید پڑھیے








اہم خبریں