Common frontend top

ڈاکٹر طاہر اشرف


سری لنکا کا بحران


دو کروڑ بیس لاکھ کی آبادی پر مشتمل جزیرہ نما ملک، سری لنکا، کو اِس وقت اَپنی تاریخ کے اِنتہائی نازک معاشی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے، حکومتی وزراء نے استعفیٰ دے دیا ہے اور سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ کرفیو لگا دیا گیا ہے جبکہ مظاہرین کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور صدر راجاپاکسے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ عوام کا غصہ اس وقت ابل پڑا جب مظاہرین نے جمعرات 31مارچ کو کولمبو میں صدر گوتابایا راجا پاکسے کی نجی
پیر 11 اپریل 2022ء مزید پڑھیے

افغانستان اور عِلاقائی مما لک کا کردار

پیر 04 اپریل 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا تیسرا اجلاس 31 مارچ 2022 کو چین کے صوبہ انہوئی کے شہر تونشی میں منعقد ہوا ہے جِس میں سات ممالک یعنی چین، ایران، پاکستان، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ یا سینئر نمائندوں نے شرکت کی ہے. افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اور افغان طالبان کے درمیان چین کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات سے افغان مسئلے کو حل کرنے میں چین کا کردار ایک تعمیری اور قائدانہ قوت کے طور پر ابھرتا معلوم ہوتا ہے جِس سے علاقائی ممالک اور ممکنہ طور پر عالمی برادری کو
مزید پڑھیے


پاکستان اور اِسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی)

پیر 28 مارچ 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اسلامی تعاون کی تنظیم(OIC) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 48 واں اجلاس 22-23 مارچ 2022 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا اور اس سال کے کونسل آف فارن منسٹرز کے اِجلاس کا موضوع "اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری" تھا۔ کونسل کی منظور کردہ قراردادوں اور مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز پر 57 رکنی تنظیم کی طرف سے پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد وزرائے خارجہ کی 48ویں کونسل کے اجلاس کے اختتام پر اسلام آباد اِعلامیہ منظور کیا گیا۔ 70 نکاتی اِسلام آباد اِعلامیہ ایک جامع دستاویز لگتا ہے جس میں تمام شعبوں کا احاطہ
مزید پڑھیے


اِسلامو فوبیا کی روک تھام اور اَقوامِ متحدہ کی قرارداد

پیر 21 مارچ 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
منگل 15 مارچ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔ یہ اس دن کی نشان دہی ہے جب تین سال قبل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک مسلح شخص نے دو مساجد میں گھس کر 51 افراد کو ہلاک اور 40 کو زخمی کر دیا تھا۔ یہ دن اسلامو فوبیا سے نمٹنے کی ضرورت کی سالانہ یاد دہانی کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ قرارداد پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے
مزید پڑھیے


سندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کی ضرورت؟

پیر 14 مارچ 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
پاکستان اور بھارت کے مابین سندھ کے پانیوں پر پاک بھارت مستقل کمیشن کا 117 واں اعلیٰ سطحی اجلاس رواں ماہ ایک تا تین مارچ تک اسلام آباد میں ہوا ۔ اِس کا اہتمام پاکستان کے کمشنر برائے انڈس واٹر کے دفتر نے عالمی بینک کی ثالثی میں ہونے والے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی ذمہ داریوں کے تحت کیا تھا۔ اگست 2019 میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد یہ دوسرا اِجلاس تھا۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت مستقل انڈس کمیشن کا آخری اجلاس 23 سے 24 مارچ 2021
مزید پڑھیے



ازبک صدرکا دورہ پاکستان

پیر 07 مارچ 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اِکیسویں صدی میں اقوامِ عالم میں عِلاقائی تعاون کے نظریے نے فروغ پایا ہے۔ یورپی یونین اور آسیان جیسی علاقائی تعاون کی تنظیموں کی کامیابی کے بعد دنیا کے دوسرے خطے کے ممالک نے بھی اِقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے اپنے تئیں علاقائی تنظیمیں بنائیں جیسے جنوبی اِیشیا کے ممالک نے باہمی اِقتصادی تعاون اور علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے 1985 میں سارک کے نام سے تنظیم بنائی مگر پینتیس سال گزرنے کے باوجود سارک اپنے مطلوبہ اَہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی جس کی کئی وجوہات ہیں اَلبتہ ہندوستان اور پاکستان کی باہمی عداوت سرِفہرست ہے۔
مزید پڑھیے


وزیراعظم عمران خان کا دَورہِ روس

منگل 01 مارچ 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
وَزیراعظم عمران خان نے اِسی ہفتے روس کا دو روزہ دورہ کیا ہے۔ اِتفاق سے یہ دورہ اِیک اَیسے وقت میں کیا گیا ہے جب روس اور یوکرائن کے مابین جاری کشمکش باقاعدہ ایک جنگ میں تبدیل ہوگئی،جب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرائن کے مشرق میں ڈونیٹسک اور لوگانسک کے دو الگ ہونے والے علاقوں کی آزادی کو تسلیم کرنے اور وہاں روسی فوجی بھیجنے کے فیصلہ کیا،جس سے امریکہ اور یورپی اِتحادیوں اور روس کے مابین بھی صورتحال غیر مستحکم ہوگئی، جس کے نتیجے میں امریکہ اور اِتحادی ممالک نے روس پر اِقتِصادی پابندیاں لگادی ہیں جبکہ
مزید پڑھیے


یوکرائن کا تنا زعہ اور جرمنی کے مفادات

پیر 21 فروری 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اَیسا لگتا ہے کہ یوکرائن کے بحران نے ایک نیا رخ اِختیار کرلیا ہے جب روس نے اعلان کیا کہ اس نے سرحد سے کچھ فوجیوں کو ہٹا دیا ہے جبکہ اَمریکہ کا کہنا ہے کہ اِس میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِنہیںیقین ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن یوکرائن پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، اور خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایسا حملہ ہو سکتا ہے۔ جمعے کی سہ پہر وائٹ ہاؤس سے بات کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ
مزید پڑھیے


وَزیرِاعظم عمران خان کا دَورہ چین

پیر 14 فروری 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
وَزیراعظم عمران خان نے فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا چار روزہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب میڈیا میں اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں جمود کے بارے میں غلط فہمی پھیلی ہوئی تھی۔ یہ غلط فہمی چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) منصوبے میں سست رفتاری کی وجہ سے سامنے آئی۔ اس دورے کا بظاہر مقصد بیجنگ میں منعقد ہونے والی سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اَپنے دِیرینہ اور پرانے دوست کے ساتھ اس وقت یکجہتی کا اظہار کرنا تھا جب اَمریکہ اور اسکے کچھ قریبی اِتحادی مغربی ملکوں
مزید پڑھیے


مسئلہ کشمیر اور بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی

پیر 07 فروری 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
کشمیر کا تنازعہ واحد عالمی اِیشو ہے،جو 73سال گزرنے کے باوجود ہندوستان کی ہٹ دھرمی کی بدولت حل نہیں ہوسکا۔1947ء میں پاکستان اور بھارت کے آزاد ہونے سے لیکر آج تک بھارت کی ہٹ دھرمی کشمیر کے عوام کو ان کا بنیادی حق یعنی آزادی دینے کی راہ میں رکاوٹ ہے جبکہ شروع سے ہی بھارت کا رویہ گمراہ کن رہا ہے اور بھارت اپنے عوام سمیت اقوامِ عالم کو غلط اور جھوٹ پر مبنی معلومات فراہم کرتا رہا ہے، جِس کی تازہ مثال بھارتی آرمی چیف کا جمعرات تین فروری کو دیا گیا بیان ہے، جس میں دعویٰ
مزید پڑھیے








اہم خبریں