بین الاقوامی



بالوں کی خراب کٹنگ نے بھارتی لڑکی کو ورلڈ ریکارڈ تک پہنچادیا

منگل 21 جنوری 2020ء
نئی دہلی ( نیٹ نیوز)چھ سال کی عمر میں بالوں کی خراب کٹنگ کا اس قدر دکھ ہوا کہ بھارتی لڑکی نیلانشی پٹیل نے آئندہ کبھی بال نہ کٹوانے کی ٹھان لی اور حیران کن طور پر اس ضد نے نیلانشی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرادیا۔17 سالہ نیلانشی پٹیل کو 18 سال سے کم عمر افراد میں دنیا میں سب سے لمبی زلفیں رکھنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ان کے بالوں کی لمبائی 6 فٹ اور2.8 انچ ( 190 سینٹی میٹر) ہے ۔ لمبے گیسوؤں کی بدولت نیلانشی کو ان کی دوستیں مشہور افسانوی کردار
مزید پڑھیے


پانامہ کے بعد ’’لواندا لیکس‘‘ افریقہ میں اربوں ڈالر کرپشن کی داستان

منگل 21 جنوری 2020ء
انگولیا(نیٹ نیوز )افریقی ملک انگولا کے سابق صدر جوس اڈارڈو ڈاس سینٹوس کی بیٹی کے متعلق بین الاقوامی تحقیقاتی صحافی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے قدرتی وسائل سے مالا مال اپنے ملک میں استحصال اور کرپشن کر کے اربوں ڈالرز کمائے ۔ازابیل ڈاس سینٹوس نے اپنے والد کے دور اقتدار میں زمین، تیل، ہیروں اور ٹیلی کام شعبے میں منافع بخش سودے حاصل کئے ۔پانامہسکینڈل سامنے لانیوالی تنظیم آئی سی آئی جے اور برطانوی اخبار دی گارڈین کے صحافیوں نے مشترکہ تحقیق کے بعد اسے ’’لواندالیکس‘‘ کا نام دیا جسکے مطابق ازابیل اور انکے شوہر کو
مزید پڑھیے


ٹریفک حادثے میں زخمی شبانہ اعظمی آئی سی یو منتقل

منگل 21 جنوری 2020ء
ممبئی (نیٹ نیوز) ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو ممبئی پونے ایکسپریس وے پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں شبانہ اعظمی شدید زخمی ہوئیں ،اسو قت وہ ممبئی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ شبانہ اعظمی کے ساتھ ہی معمولی زخمی ہونے والے ان کے شوہر اور معروف شاعر جاوید اختر نے بتایا کہ شبانہ اعظمی کی حالت خطرے میں نہیں ہے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی بہتر آئے ہیں۔دوسری جانب ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہناہے کہ شبانہ
مزید پڑھیے


’’طاقتور قوتیں‘‘ میگھن کو بھی نشانہ بناسکتی ہیں : شہزادہ ہیری

منگل 21 جنوری 2020ء
لندن (نیٹ نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان سے علیحدگی اور تمام تر شاہی خطابات و مراعات سے دست برداری کے حوالے سے پہلی مرتبہ وضاحت کرتے ہوئے کہا انہیں خوف تھا کہ جن ’’طاقتور قوتوں‘‘ کی وجہ سے انکی والدہ کی جان گئی، وہ انکی بیوی کو بھی نشانہ بنا سکتی ہیں۔لندن میں سینٹی بیل نامی فلاحی تنظیم کیلئے چندہ جمع کرنے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا میں ہمیشہ اپنی دادی ملکہ الزبتھ دوم، اپنی کمانڈر ان چیف کا بے حد احترام کرتا رہوں گا۔مجھے دکھ ہے صورتحال یہاں تک پہنچ گئی، امید تھی پبلک
مزید پڑھیے


50 لاکھ بھارتی مسلمان درانداز ہیں :رہنما بی جے پی

منگل 21 جنوری 2020ء
نئی دہلی(آن لائن) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما دلیپ گھوش نے بھارت میں 50 لاکھ مسلمانوں کو درانداز قرار دیتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) اور ( این آر سی ) کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج کے دوران گھوش نے یہ بیان دیا جو ایک نئی سیاسی بحث چھیڑنے کے لئے موجب بن سکتا ہے ۔ انہوں نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے
مزید پڑھیے




مختصر خبریں۔۔۔

منگل 21 جنوری 2020ء
منگلورو(نیٹ نیوز) بھارتی شہر منگلورو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دھماکہ خیز مواد برآمد، پولیس نے مشتبہ شخص کی تصویر جاری کر دی ہے ۔٭واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی شہر کنساس میں ایک بار کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ۔٭پیرس (اے ایف پی) فرانس نے کہا ہے کہ 8 یورپی ممالک نے جہازوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے آبنائے ہرمز میں پٹرولنگ کے منصوبے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔٭امروتی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی اسمبلی نے ریاست کے تین دارالحکومت قائم کرنے کی قرارداد پاس کر لی، جن
مزید پڑھیے


انڈونیشیا : پیدل چلنے والوں کیلئے پل گر گیا ، 9 طلبا دریا میں ڈوب گئے

منگل 21 جنوری 2020ء
جکارتہ(این این آئی)انڈونیشی جزیرے سماٹرا میں پیدل چلنے والے افراد کیلئے بنائے گئے پل کے گرنے سے 9 طلبا دریا میں ڈوب گئے ۔مقامی افراد نے 17 افراد کو بچا لیا ہے ۔ پل گرنے کی بڑی وجہ اْس پر 30 طلبا کا ایک ساتھ کھڑے ہونا بتایا گیا ہے جو اتنے طلبا کے وزن کو بر داشت نہیں کر سکا اور زور دار سیلابی ریلے کی شدت سے گر گیا۔
مزید پڑھیے


عراق :حکومت کیخلاف مظاہروں میں شدت،جھڑپیں،10زخمی

منگل 21 جنوری 2020ء
بغداد(آن لائن)عراق میں حکومت کیخلاف مظاہروں میں شدت آگئی جھڑپوں میں10افراز زخمی ہوگئے ۔حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کی سست رفتار پر برہم عراقی نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے شدید کردیے ، ٹائرز نذرِ آتش کر کے سڑکیں بلاک اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں مزید اشتعال انگیزی کی دھمکی دے دی۔
مزید پڑھیے


صدر ٹرمپ کیخلاف سینٹ میں مواخذے کی کارروائی آج شر و ع ہو گی

منگل 21 جنوری 2020ء
واشنگٹن( بیو رو رپوٹ ، این این آئی) امریکی سینٹ میں صدرٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز آج سے ہوگا۔ ٹرمپ کے مواخذے کے عمل میں پیش پیش ڈیموکریٹک رہنما ئو ں نے کہاہے کہ قومی سلامتی اور ملک میں حکومتی نظام کو بچانے کیلئے صدر کو ہر صورت ان کے عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہیے ۔ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے تین سال مکمل ہونے پر ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تین سالوں میں امریکی ساکھ متاثر ہوئی، اتحادی ممالک ناراض ہو ئے ۔صدر کی خود سری اور
مزید پڑھیے


یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا،غزہ میں 2دھماکے ، فلسطینی شہید،متعددزخمی

منگل 21 جنوری 2020ء
غزہ (صباح نیوز،این این آئی)فلسطین میں یہودیوں نے قبلہ اول پر پھر دھاوا بول دیا جبکہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نصب2 بم پھٹنے سے ایک فلسطینی شہید جبکہ متعددزخمی ہوگئے ۔اسرائیل کی فلسطینیوں پر بیرون ملک ناروا سفری پابندیاں برقرار ہیں علی الرغم الکرامہ گزرگاہ سے 12 فلسطینی شہریوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق سرنگوں کی نشاندہی کے لیے اسرائیل نے زیرزمین نیا نظام نصب کردیا یہ نظام سرحد پر کھودی گئی نئی سرنگوں کی موجودگی کی نشاندہی کرنے میں مدد کرے گا۔ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے
مزید پڑھیے