Common frontend top

بین الاقوامی


مقبوضہ کشمیر:شہادتوں اور گرفتاریوں کیخلاف آج ہڑتال

جمعه 18 مارچ 2022ء
سرینگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے قتل عام، جبری گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ایک ہفتے کے دوران 11بے گناہ کشمیری شہید ہو چکے ،ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ، وادی میں کاروبار زندگی معطل رکھا جائیگا،احتجاجی جلسے جلوس اور مظاہرے بھی کئے جائینگے ۔دوسری طرف قابض فورسز نے سری نگر کے علاقے نوگام میں سرچ آپریشن کیا اور 15 افراد کو گرفتار کر لیا، شہریوں نے بھارتی فورسز پر پتھرا ئو کیا۔نوگام میں گزشتہ روز بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر
مزید پڑھیے


کرناٹک میں حجاب سے متعلق عدالتی فیصلہ، مسلمانوں کی ہڑتال،کاروباری مراکز بند

جمعه 18 مارچ 2022ء
نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے عدالتی فیصلے کیخلاف مسلمانوں نے ہڑتال کی جس کے باعث بیشتر مسلم اکثریتی علاقوں میں کاروباری مراکز بند رہے ۔تاجروں کی ایک معروف تنظیم کے نائب صدر علی جان کا کہنا تھا کہ حجاب سے متعلق ’’عدالتی فیصلہ شریعت کے عین خلاف ہے ۔ ہڑتال کی کال ریاست کے تقریبا سبھی مسلم دانشوروں اور مسلم تنظیموں نے مل کر دی تھی، ’’اس لیے اس اپیل کو بڑی سنجیدگی سے لیا گیا اور یہی وجہ ہے کہ جمعرات کے روز سبھی مسلم علاقوں میں ہر طرح کی کاروباری
مزید پڑھیے


اقوام متحدہ کے افغان مشن کی ایک سال کیلئے تجدید، روس کا ووٹنگ سے گریز

جمعه 18 مارچ 2022ء
نیویارک(نیٹ نیوز،این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں عالمی ادارے کے مشن کی ایک اور سال کیلئے تجدید کردی لیکن روس نے قرار داد کو طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد نئی حقیقتوں سے لاعلم قرار دیتے ہوئے قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ لینے سے پرہیز کیا۔دوسری طرف چین نے امریکہ اور مغربی ممالک کے ہاتھوں افغان بچوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا سمیت دیگر مغربی ممالک کے ہاتھوں افغان بچوں کی ہلاکت کے واقعات پر توجہ مرکوز کی جائے ۔چین کی
مزید پڑھیے


جوہری معاہدے کی بحالی کے قریب :امریکہ،ہماری ریڈ لائنوں کے تحفظ سے مشروط :ایران

جمعه 18 مارچ 2022ء
واشنگٹن،تہران(صباح نیوز،این این آئی) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے قریب پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں ایران پر مغربی طاقتوں کی جانب سے عائد پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران کی تمام ریڈ لائنوں کا خیال رکھا جائے تو ہم سمجھوتے کو آخری شکل دینے کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نئے اور ناجائز مطالبات سے گریز کرے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہاکہ اس ہفتے ایسے متعدد مثبت اشارے
مزید پڑھیے


کویت میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا،اکثریت بھارتیوں کی

جمعه 18 مارچ 2022ء
کویت سٹی(صباح نیوز)کویتی حکام نے شہریوں و غیرملکیوں میں خودکشی کا رجحان کم کرنے کے لیے ‘آپ کی زندگی قیمتی ہے ’ کے نام سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ خیال رہے کہ کویت میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، 2022 کے آغاز سے اب تک 25 افراد اپنے جان لے چکے ہیں اور خودکشی کرنے والوں میں اکثریت بھارتی شہریوں کی ہے ۔آگاہی مہم کویتی سوشیالوجسٹ ایسوسی ایشن نے حکومت اور سول تنظیمون کے تعاون سے شروع کی ہے جس کا مقصد بڑھتی ہوئی خودکشیوں کے رجحان کو کم کرنا ہے ۔عالمی ادارہ صحت
مزید پڑھیے



بھارتی حکومت پنڈتوں کے دکھ کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی:محبوبہ

جمعه 18 مارچ 2022ء
سرینگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیری پنڈتوں کے زخموں اور درد کو سیاسی مقاصد کیلئے ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر کے انتشار پھیلا رہی ہے اور بھارت میں انتخابات سے قبل ہندتوا جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ مودی حکومت جس طرح جارحانہ انداز میں متنازہ فلم کشمیر فائلزکو پروموٹ اور کشمیری پنڈتوں کے دکھ اور درد کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہے۔
مزید پڑھیے


اماراتی بحری جہاز ایران کے قریب غرق، پاکستانی بھی سوار

جمعه 18 مارچ 2022ء
دبئی(این این آئی،صباح نیوز) متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز ایرانی بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا، عملے کے 30 افراد سوار تھے ، پاکستانی، بھارتی ،سوڈانی اوریوگنڈا سمیت دیگرممالک کے شہری شامل ہیں،27کوبچالیاگیا ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا تجارتی بحری جہاز خلیج فارس میں ایران کی سمندری حدود کے قریب غرق ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جہاز پر گاڑیاں لدی ہوئی تھیں اور اس میں عملے کے تیس افراد سوار تھے ۔ان کا مزید کہا تھا کہ مذکورہ بحری جہاز شدید طوفانی ہواؤں کے باعث ڈوبا تاہم واقعے کی تحقیقات
مزید پڑھیے


ایرانیوں نے موساد سربراہ کا کمپیوٹر ہیک کر لیا:عبرانی میڈیا

جمعه 18 مارچ 2022ء
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)عبرانی چینل نے کہا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس (موساد)کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کے کمپیوٹر میں گھس کر اس سے معلومات چوری کرلی ہیں۔دوسری طرف عبرانی ذرائع نے کہا ہے کہ سائبر حملہ جس نے اسرائیلی حکومت کی سرکاری ویب سائٹس کو مفلوج کر دیا ،گزشتہ پیر کو ایک طاقتور ملک نے کیا اور یہ ایران ہو سکتا ہے ۔ یہ کارروائی کسی ایک ہیکر نے نہیں اور نہ ہی یہ انفرادی کارروائی ہوسکتی ہے ۔اسرائیلی اخبارنے اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا کہ سائبر حملہ ایک ایسے ملک نے کیا جس
مزید پڑھیے


مختصر خبریں

جمعه 18 مارچ 2022ء
ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ٭برلن (این این آئی ) جرمنی میںروسی نژاد باشندوں کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔٭ قاہرہ(این این آئی)مصر میں 5 پائونڈز مانگنے پر سفاک شوہر نے نوبیاہتا دلہن کو قتل کر دیا۔
مزید پڑھیے


روسی معاملے پر ہمیںبدنام کرنیکی کوشش کی جا رہی:چین

جمعه 18 مارچ 2022ء
بیجنگ(صباح نیوز) چین نے کہا ہے کہ روس کے معاملے پر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، افواہوں کا مقصد محاذآرائی کو ہوا دینا اور یوکرین تنازع سے فائدہ اٹھانا ہے ، بیجنگ پر پابندیوں کی دھمکیاں امریکہ کی سرد جنگ ذہنیت کی عکاس ہیں۔دوسری طرف جنیوا میں چین کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ چند ممالک غلط معلومات کے ذریعے چین پر حملہ آور ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لیجیان نے کہاہے کہ ترجمان وائٹ ہائوس کے تبصروں نے امریکہ کی بلاک کی سیات کو بے
مزید پڑھیے








اہم خبریں