Common frontend top

بین الاقوامی


قبلہ اول سے چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار

جمعه 18 مارچ 2022ء
غرب اردن (این این آئی )اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے سینئر رہنما شاکرعمارہ نے قبلہ اول سے چھیڑ چھاڑ کوآگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کے حوالے سے اسرائیلی سازشی منصوبے خطرناک امر ہے جس کا مقصد مسجد اقصی کے تاریخی اور قانونی اسٹیس کو تبدیل کرتے ہوئے نئے حالات پیدا کرنا ہے ،اپنی تمام مقدسات کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاکر عمارہ نے پریس بیان میں کہا کہ مسجد اقصی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا
مزید پڑھیے


امریکہ: پاکستانی سفارتخانہ میں ممتاز پاکستانی نژاد خواتین کیلئے تقریب

جمعه 18 مارچ 2022ء
واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) پاکستانی سفارتحانہ واشنگٹن کے زیر اہتمام ایک تقریب میں کانگریس وومن شیلا جیکسن، اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ڈونلڈ لو، پاکستان کی پہلی خاتون سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اور مختلف شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے والی خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے اپنے خطاب میں زندگی کے مختلف شعبہ جات میں پاکستانی اور پاکستانی نژاد امریکی خواتین کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیاربنانا معاشرے کی تبدیلی اور ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار کا
مزید پڑھیے


روسی بمباری تیز، مذاکرات بھی جاری،2 ہزارکاروں میں سوار شہری ماریو پول سے فرار؛ ماسکو کے حملے نائن الیون:یوکرینی صدر

جمعرات 17 مارچ 2022ء
کیف،ماسکو،واشنگٹن،لندن(نیوز ایجنسیاں) روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بمباری تیز کرتے ہوئے اپارٹمنٹس اور ایک سب وے سٹیشن کو تباہ کر دیا جبکہ2 ہزار کاروں میں سوار شہری ماریوپول سے انسانی راہداری کے ذریعے شہر چھوڑ کر فرار ہو گئے ، یہ شدید محاصرہ شدہ بندرگاہ سے اب تک کا سب سے بڑا انخلا ہے ۔ یوکرین کے حکام نے کہاروسی گولہ باری سے پہلے پورے کیف میں بڑے دھماکے ہوئے ۔ جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعدادتیس لاکھ ہوگئی۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہاکیف کے مغربی ضلع میں چار کثیر المنزلہ
مزید پڑھیے


شلپا شیٹھی کی والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 17 مارچ 2022ء
ممبئی ( نیٹ نیوز ) ممبئی کی عدالت نے 21 لاکھ روپے کے فراڈ کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔ عدالت کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے اس ہفتے کے شروع میں اداکارہ شلپا شیٹھی، ان کی والدہ سنندا شیٹھی اور ان کی بہن اداکارہ شمیتا شیٹھی کو ایک بزنس مین کی جانب سے دائر کیے جانے والے قرض کی عدم ادائیگی کے دھوکہ دہی کے کیس میں ثمن جاری کیا تھا،شیٹھی فیملی نے سیشن کوٹ میں ثمن کو چیلنج کیا تھا۔ گزشتہ روز سیشن جج نے شلپا شیٹھی اور
مزید پڑھیے


ٹی وی پر جنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالی صحافی پر جرمانہ

جمعرات 17 مارچ 2022ء
ماسکو (نیٹ نیوز) روس کے سرکاری ٹی وی پر یوکرین جنگ اور صدر پوٹن کیخلاف احتجاج کرنیوالی خاتون صحافی کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ٹی وی شو کے دوران مرینا نامی صحافی جنگ مخالف جملوں پر مشتمل پلے کارڈ اٹھائے اچانک نمودار ہوئیں اور اس نے نعرے بھی لگائے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرینا نے کہا ٹی وی سکرین پر جھوٹ نشر کر کے عوام کو گمراہ کرنے پر شرمندہ ہیں،روسی عوام جنگ کی مخالفت کریں اور مظاہرے میں شریک ہوں۔ ٹی وی نے مرینا پر 270ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔ سرکاری حکام کے مطابق خاتون صحافی کو
مزید پڑھیے



’’ پوٹن تم بہت بدل گئے ہو‘‘ سابق امریکی صدر کا شکوہ

جمعرات 17 مارچ 2022ء
واشنگٹن (نیٹ نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھی روسی صدر ولادی میر پوٹن کو سمجھنے میں غلطی کرنے کا اعتراف کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ روز ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدر ولادی میر پوٹن بہت بدل گئے ہیں۔ جب وہ بارڈر پر فوج بھیج رہے تھے تو میں سمجھ رہا تھا کہ وہ مذاکرات کر رہے ہوں گے مگر ایسا نہیں تھا۔ انہوں نے جس طرح اچانک یوکرین پر دھاوا بول دیا، اس پر مجھے بھی سخت حیرت ہوئی۔ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھ سے بھی صدر پوٹن کے
مزید پڑھیے


ٹیسٹ رینکنگ :بابراعظم نے کوہلی کو پیچھے دھکیل دیا شاہین کی5ویں پوزیشن

جمعرات 17 مارچ 2022ء
دبئی( نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک درجے ترقی پا کر آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی جبکہ ویرات کوہلی 4 درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے لبوشن پہلے ، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے اور آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے ، بھارت کے ایشون دوسرے ، جنوبی افریقہ کے ربادا تیسرے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیے


بھارت کی مزید ریاستوں میں بھی حجاب پر پابندی کا مطالبہ

جمعرات 17 مارچ 2022ء
نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک عدالت کی جانب سے سر پر پہننے کے روایتی اسلامی سکارف پر پابندی کو برقرار رکھنے کے بعد سخت گیر ہندو گروہ مزید ہندو ریاستوں میں کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں، انتہا پسندوں کے اس مطالبے پر ان مسلمان طلبہ کو تشویش ہے جنہوں نے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ہندو فرسٹ گروپ اکھیل بھارت ہندو مہاسبھا کے صدر رشی ترویدی کا کہنا ہے کہ ہم ایک ہندو قوم ہیں اور ہم ملک کے تعلیمی اداروں میں کسی بھی قسم کا مذہبی لباس
مزید پڑھیے


بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، مزید3کشمیری شہید

جمعرات 17 مارچ 2022ء
سرینگر،نئی دہلی (92نیوزرپورٹ،کے پی آئی،این این آئی) بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔تینوں نوجوانوں کو نوگام میں کارروائی کے دوران شہید کیا گیا، قابض فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کو گھروں میں محصورکردیا ، بڈگام میں 45 سالہ شخص نذیر احمد کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔ ریلوے حکام نے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس کو معطل کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپرنظر بند سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق
مزید پڑھیے


ایران: 53 کروڑ ڈالرز کے بدلے 2برطانوی شہری رہا

جمعرات 17 مارچ 2022ء
تہران(صباح نیوز) برطانیہ کی جانب سے 530 ملین ڈالرز قرض کی ادائیگی کے بعد تہران نے ایرانی نژاد برطانوی شہری نازنین زغاری ریٹکلف اور انوشے اشوری کو رہا کردیا ہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی خارجہ سیکرٹری لِز ٹرس نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہری شہریت کے مالک دونوں افراد ایران میں برسوں سے قید تھے اور اب وہ برطانیہ واپس آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے اوپر جو کئی دہائیوں سے ایران کا قرضہ تھا اس کی ادائیگی کی جاچکی ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں