Common frontend top

بین الاقوامی


شمالی کوریا کا اہم جاسوس سیٹلائٹ کے تجربے کا دعویٰ

پیر 07 مارچ 2022ء
پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ کی تیاری کیلئے ایک اہم تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، خدشہ ہے شمالی کوریا آئندہ مہینوں میں ہتھیاروں کا ایک بڑا تجربہ کریگاجبکہ امریکہ،جنوبی کوریا،جاپان نے شمالی کوریا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔گزشتہ روز ہی علاقائی ممالک کے عسکری اداروں نے تنقید کی تھی کہ ہفتے میں دوسری مرتبہ بلیسٹک میزائل لانچ کیا گیا ہے ۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دیگر ممالک کے خیال میں شمالی کوریا دراصل سیٹلائٹ کی آڑ میں بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی ٹیسٹ کر رہا ہے۔
مزید پڑھیے


روس کی ایران کے جوہری معاہدے میں رکاوٹ بننے کی دھمکی

پیر 07 مارچ 2022ء
ماسکو (این این آئی)یوکرین پر حملے کے بعد روس پر لگائی گئی سخت پابندیوں کے پیش نظر تجارتی اور کاروباری مفادات کے تحفظ کی کوشش میں روس نے ایران کے مجوزہ جوہری معاہدے کی حمایت کرنے سے پہلے امریکہ سے ضمانتیں مانگ لیں۔ روس کی جانب سے ضمانتوں سے متعلق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے بیان نے تہران کے 2015 کے جوہری معاہدے کے جلد از جلد بحالی کے امکانات کم کرد یئے ہیں۔روس کے اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ایرانی عہدیدار نے کہا کہ روسیوں نے یہ مطالبہ 2 روز پہلے ویانا مذاکرات میں رکھا، یہ
مزید پڑھیے


پشاور دھماکہ: مزید زخمی چل بسے ، ہلاکتیں 62 ہو گئیں، 25شہدا سپردخاک؛ ملزمان کی شناخت کرلی ،جلد گرفتار کر لینگے :شیخ رشید

اتوار 06 مارچ 2022ء

پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان،پارا چنار ، اسلام آباد ، جدہ،نیویارک (92 نیوز، خبر نگار ، نمائندہ 92 نیوز ، سٹاف رپورٹر، سپیشل رپورٹر ، 92نیوز رپورٹ، نیوز ایجنسیاں،نیٹ نیوز) پشاورکے علاقے کوچہ رسالدار میں مسجد میں دھماکے کے مزید6 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد شہداء کی تعداد 62 ہوگئی ۔ 25 شہدا ء کی نماز جنازہ ادا کرکے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیاگیا ہے ۔قصہ خوانی بازار بند رہا جبکہ تجارتی سرگرمیاں معطل ر ہیں ، دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار رہی ۔ تفتیشی اداروں نے خود کش حملہ آور کے باڈی پارڈٹس اور
مزید پڑھیے


روس اور یوکرین عارضی جنگ بندی پر متفق، بمباری سے سب سے بڑے یورپی جوہری پاور پلانٹ میں آگ

هفته 05 مارچ 2022ء
کیف،ماسکو،واشنگٹن،برسلز(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوز رپورٹ) روس اور یوکرین انسانی امداد کے لئے عارضی جنگ بندی پر متفق ہو گئے ، دونوں ملکوں نے جنگ زدہ علاقہ چھوڑنے والوں کو بھی راستہ دینے پر اتفاق کرلیا، روس اور یوکرین کے مذاکرات اگلے ہفتے پھر ہونگے ۔ شہرچرنی ہیف پر روسی حملے سے عمارت تباہ جبکہ 33 افراد ہلاک ہو گئے ۔یوکرین کے ساحل کے قریب کارگوجہاز دھماکے کے بعد ڈوب گیا، عملے کے 6ارکان کوبچا لیا گیا۔ شہر اینیرہوڈرمیں یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ پاور کی عمارت میں روس کی شیلنگ سے آگ لگ گئی جس سے پلانٹ کو
مزید پڑھیے


مائیکل جورڈن کے پہلے میچ کا ٹکٹ8کروڑ روپے میں نیلام

هفته 05 مارچ 2022ء
شکاگو( نیٹ نیوز) عظیم گلوکاروں، فنکاروں اور کھلاڑیوں سے تعلق رکھنے والی بظاہر معمولی اشیا بھی قیمتی ہوجاتی ہیں۔ اب باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جورڈن کے پہلے میچ کا غیراستعمال شدہ ٹکٹ 4 لاکھ 68 ہزار ڈالر (8کروڑ31 لاکھ روپے سے زائد) میں نیلام ہوا ہے ،یہ ٹکٹ 26 اکتوبر 1984 ء کا ہے جب مائیکل شکاگو بلز کی جانب سے کھیلتے تھے ۔ یہ ٹکٹ خریدا تو گیا لیکن استعمال نہیں ہوسکا تھا۔ یہ ٹکٹ مائیک کول کے پاس تھا جو اس کے دوست جیری شاز نے دیا تھا۔ درحقیقت انہیں دو ٹکٹ ملے تھے لیکن دوسرا ساتھی نہ
مزید پڑھیے



ایرانی جوہری معاہدے کے قریب مگرڈیل یقینی نہیں: امریکہ

هفته 05 مارچ 2022ء
واشنگٹن (نیٹ نیوز )امریکہ نے کہا ہے کہ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کے نتیجے میں "ایک ڈیل ممکن" ہے مگر اب بھی متعدد نکات پر موجود اختلاف ایسے کسی معاہدے کو غیریقینی بنا رہا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جالینا پورٹر نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں "نمایاں پیش رفت" ہوئی ہے ۔
مزید پڑھیے


ریڈیو پاکستان کو انٹرویو ،کشمیری رہنما2سال کیلئے جیل منتقل

هفته 05 مارچ 2022ء
سری نگر(صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دینے کے جرم میں2سال کیلئے سینٹرل جیل سری نگر منتقل کر دیا گیا ، انٹرویو میں غلام احمد ڈار نے مسئلہ کشمیرپاکستانی موقف کی حمایت کی تھی۔پولیس کے مطابق چند روز قبل غلام احمد کو سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔پی ایس اے کے تحت گرفتار شخص پر بغیر کوئی مقدمہ چلائے دو برس تک قید میں رکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیے


بہار: پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکہ،10افراد ہلاک،9زخمی

هفته 05 مارچ 2022ء
بھاگلپور(صباح نیوز)بھارتی ریاست بہار میں ایک بڑے دھماکے میں کم سے کم 10افراد ہلاک اور 9زخمی ہو گئے ہیں ۔ریاست کے ضلع بھاگلپور میں ایک گھر میں دھماکے سے ایک بچے سمیت10افراد ہلاک اور 9زخمی ہو گئے ہیں ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی گونج دور دور تک سنی گئی۔ حکام کے مطابق گھر میں غیر قانونی طورپر پٹاخے بنائے جاتے تھے ۔
مزید پڑھیے


مختصر خبریں۔۔۔

هفته 05 مارچ 2022ء
واشنگٹن (این این آئی)امریکی کمپنی ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے یوکرینی شہریوں کے لئے ایک اہم وارننگ جاری کردی ہے ۔٭واشنگٹن(این این آئی)قدیم امریکی قبائل کے شوشون قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن ایان زبت نے بیرونی دنیا سے شکایت کی ہے کہ امریکہ میں قدیم قبائل سے نسلی مظالم کی انتہا ہو چکی ہے۔٭ بیجنگ (این این آئی)چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13ویں قومی کمیٹی کا پانچواں اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جمعہ کے روز شروع ہوگیا۔
مزید پڑھیے


امریکہ کا کیوبا میں قونصلیٹ دوبارہ کھولنے کا اعلان

هفته 05 مارچ 2022ء
ہوانا(این این آئی)امریکہ نے سفارتی عملے کے خلاف مبینہ سونک حملے کے 5سال بعد کیوبا میں محدود خدمات کی فراہمی کے ساتھ اپنا قونصلیٹ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق امریکہ نے کیوبا میں 2017میں امریکی سفارتی عملے کے خلاف مبینہ سونک حملے کے بعد اپنا قونصلیٹ بند کر دیا تھا اور اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کا الزام کیوبا پر عائد کیا تھا ۔ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں امریکی سفارتی مشن کے ناظم الامور نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ٹیموتھی زونیگا برائون نے کہا کہ قونصل خانہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں