Common frontend top

بین الاقوامی


بھارت میں سیاست کیساتھ صحافت کابھی جنازہ نکلنے لگا

هفته 05 مارچ 2022ء
نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں سیاست کیساتھ صحافت کابھی جنازہ نکلنے لگا۔بھارتی ٹیلی ویژن کے میزبان راہول شیو شنکر نے لائیو پروگرام کے دوران بڑی غلطی کر کے اپنا مذاق بنوالیا۔شیو شنکر لائیو پروگرام میں شو میں شریک اپنے مہمانوں سے ہی بے خبر نکلے اور 2 منٹ تک غلط نام لے کر ٹوکتے رہے ۔بھارت میں سیاست کے ساتھ ساتھ صحافت کابھی جنازہ نکلنے کی نوبت آگئی۔ یوکرین کے معاملے پر میزبان اپنے ایک مہمان کانام لے لے کر اس کی بات کاٹتا رہا، ٹوکتا رہا مگرخود کو چمپئن ظاہر کرنیوالے میزبان کو یہ تک نہیں پتہ
مزید پڑھیے


نیٹو کی اشتعال انگیز ی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،یوکرین ہو یا یمن جنگ کسی بحران کا حل نہیں: ایران

هفته 05 مارچ 2022ء
تہران (صباح نیوز) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر نے کہا ہے کہ جنگ چاہے یمن میں ہو یا یوکرین میں وہ کسی بھی بحران کا راہ حل نہیں ہے ۔انہوں نے کہا نیٹو کی توسیع پسندانہ اور اشتعال انگیز پالیسیو کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد میں یمن کے حقائق کو مد نظر نہیں رکھا گیا ،اقدام سے جنگ کو روکنے میں کوئی معاونت نہیں ملے گی ، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر نے آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سائمن کووینی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی،آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے
مزید پڑھیے


کشمیری مسلمانوں کیخلاف ہندو انتہا پسند فورس کی تشکیل نو

هفته 05 مارچ 2022ء
نئی دہلی ،سری نگر(کے پی آئی)بھارتی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندہندئووں کی مسلح فورس کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا ہے ۔اس فیصلے کے تحت ویلج ڈیفنس گروپس (VDGs) کے نام سے فورس منظم کرنے ، ان گروپس کے ممبران کو تنخوا دینے ، ہتھیار اور تربیت دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ،سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں نے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے ، بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر زخمی بعدازاں گرفتار
مزید پڑھیے


امریکہ: ہوٹل میں فائرنگ ،ایک شخص ہلاک ، 13راہگیر زخمی

جمعه 04 مارچ 2022ء
واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کی لابی میں دو افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک جبکہ13 راہگیر زخمی ہو گئے جبکہ موقع سے فرار ہونے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیفٹیننٹ رے اسپینسر نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 44 سالہ لی ولسن نامی مشتبہ شخص نے فائرنگ کر کہ ایک مشتبہ شخص کو ہلاک جبکہ دیگر 13 راہگیروں کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی ہونے والے افراد میں سے دو افراد کی حالت تفتیش ناک ہے ۔
مزید پڑھیے


رومانیہ: جنگی طیارہ اور ہیلی کاپٹر ٹکراگئے،8افراد ہلاک

جمعه 04 مارچ 2022ء
بخارسٹ( نیٹ نیوز،این این آئی) رومانیہ میں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 7 اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں،ہیلی کاپٹر لاپتہ لڑاکا طیارے کی تلاش کیلئے نکلا تھا، حادثہ بحیرہ اسود کے قریب خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔ بحیرہ اسود کے قریب پیش آنے والا یہ حادثہ رومانیہ کی حالیہ تاریخ کا بدترین فضائی حادثہ ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر مشرقی رومانیہ میں ایک لاپتہ لڑاکا طیارے اور اس کے پائلٹ کی تلاش کیلئے نکلا تھا جو گر کر تباہ ہوگیا۔رومانیہ کی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹر آئی اے آر
مزید پڑھیے



سعودیہ علاقائی سلامتی اور استحکام کا لازمی ستون ہے : شاہِ بحرین

جمعه 04 مارچ 2022ء
ریاض(نیٹ نیوز)بحرین کے شاہ حمدبن عیسیٰ آل خلیفہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے کی سلامتی اور استحکام کا لازمی ستون ہے ۔سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے (ایس پی اے ) کی رپورٹ کے مطابق شاہِ بحرین بدھ کو الریاض پہنچے تھے ۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے اوران سے علاقائی سطح پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے ۔ شاہ حمد نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی بحرین کی سلامتی کا حصہ ہے اور سعودی مملکت خطے کو درپیش خطرات کے خلاف ایک
مزید پڑھیے


رمضان کی تیاریاں، مقام ابراہیم کی تزئین و آرائش مکمل

جمعه 04 مارچ 2022ء
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں حرمین الشریفین انتظامیہ نے رمضان کی تیاریوں کے لئے مقام ابراہیم کی مکمل صفائی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا ہے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق معاون سربراہ انتظامیہ ڈاکٹر سعد المحیمید نے بتایا ہے کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ خانہ کعبہ اور مسجد الحرام کی متعدد عمارتوں کی صفائی، تزئین و آرائش اور اصلاح و مرمت کا کام مقررہ پروگرام کے مطابق کرتی رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بین الاقوامی معیار کا اہتمام کیا جاتا ہے اور تمام کام جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سر انجام دیئے
مزید پڑھیے


روس کیخلاف لڑائی میں شرکت، سکھ تنظیم کی یوکرین کو مشروط پیشکش

جمعه 04 مارچ 2022ء
نیویارک( ندیم منظور سلہری سے )امریکہ کی سکھ تنظیم نے سکھ فار جسٹس نے روس کیخلاف لڑائی میں شرکت کیلئے یوکرین کو مشروط پیشکش کردی۔انہوں نے اس حوالے سے 2شرائط پیش کی ہیں جن میں پنجاب کی بھارت کے قبضے سے آزادی کیلئے سکھوں کی خود مختاری کے حق کو تسلیم کیا جائے اور جنرل اسمبلی میں خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کی یقین دہانی کرائی جائے ۔یوکرین کے صدر زیلنسکی کی طرف سے مسلح تنظیموں سے مدد کی اپیل کے بعد نارتھ امریکہ میں سکھوں کی نمائندہ تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ گُرپتونت سنگھ پنوں ایڈووکیٹ نے لابی فرموں
مزید پڑھیے


امریکی صدر نے یوکرینی عوام کو ایرانی کہہ دیا

جمعرات 03 مارچ 2022ء
واشنگٹن (نیٹ نیوز،این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن کی اپنے پہلے سٹیٹ آف دا یونین خطاب کے دوران زبان پھسل گئی، دورانِ تقریر یوکرینی عوام کو ایرانی عوام کہہ دیا جس پر عقب میں بیٹھیں نائب صدر کملا ہیرس دلچسپ انداز سے چونک گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جوبائیڈن کے خطاب کی ویڈیو کا ایک کِلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ پوٹن ٹینکوں کے ساتھ کیف کا چکر لگا سکتے ہیں لیکن وہ کبھی ایرانی عوام کے دل نہیں جیت سکے گا۔سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیوز پر پُرمزاح میمز بھی بنائیں
مزید پڑھیے


یوکرین تنازع پر تشویش،حالیہ واقعات سفارتکاری کی ناکامی :منیر اکرم

جمعرات 03 مارچ 2022ء
اقوام متحدہ(ندیم منظور سلہری ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹرکے بنیادی اصولوں کا پابند ہے ،لوگوں کا خود ارادیت، طاقت کے استعمال کا عدم استعمال یا خطرہ، ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت، اور تنازعات کا بحرالکاہل حل یکساں طور پر پاکستان سب کیلئے مساوی اور ناقابل تقسیم سلامتی کے اصول کو برقرار رکھنے کا پابند ہے ،ہم سمجھتے ہیں کہ ان اصولوں کا مستقل اور عالمی طور پر احترام کیا جانا چاہئے ۔یوکرین ایشو پر پاکستان کو حالیہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں