Common frontend top

بین الاقوامی


الٹی گنتی شروع ، عمران لندن بھاگنے والے :بلاول، 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائینگے : فضل الرحمٰن: قومی اسمبلی اجلاس کیلئے ریکوزیشن تیار

جمعرات 03 مارچ 2022ء
گھوٹکی ،رحیم یار خا ن ،ملتان،اسلام آباد، لندن( نامہ نگاران ، خصوصی رپورٹر،سٹی رپورٹر ،سپیشل رپورٹر، خبر نگار خصوصی، ایجنسیاں ) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ،عمران خان کرسی چھوڑ کر لند ن بھاگنے والے ہیں ،مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نمبرز پورے کرلیے ، اگلے 48گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے ۔ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ سندھ کے شہروں کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پنجاب کی حدود میں داخل ہو گیا، رحیم یار خان پہنچنے پر مارچ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ قبل ازیں گھوٹکی اور
مزید پڑھیے


جنرل اسمبلی میں مذمتی قراردادمنظور: پوٹن کو قیمت چکاناپڑیگی: جو بائیڈن، تیسری عالمی جنگ ایٹمی ہوگی:لاروف

جمعرات 03 مارچ 2022ء
کیف،ماسکو،واشنگٹن،نیو یارک( ندیم منظور سلہری سے ،مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز،رائٹرز،اے ایف پی)روسی افواج کو یوکرین میں پہلی بڑی کامیابی مل گئی اور روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے اہم ساحلی شہر خیرسون پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا ہے ۔ اگر یہ دعویٰ سچ ثابت ہوا تو یہ روس کے قبضے میں جانے والا اب تک کا سب سے بڑا شہر ہوگا، تاہم خیرسون کے میئر نے روسی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں گلی گلی لڑائی جاری ہے ۔دوسری طرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین پرروسی حملے کیخلاف مذمتی قراردادمنظورکرلی گئی ، قرار داد کے حق
مزید پڑھیے


بھارتی فوج کی بارودی سرنگوں سے 250کشمیری معذور

جمعرات 03 مارچ 2022ء
سری نگر(کے پی آئی) لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھارتی فوج کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے معذور ہونے والوں کی تعداد 250 سے تجاوز کر گئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں ان معذور افراد کی دیکھ بھال اور علاج کی سہولت میسر نہیں ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسے معذور افراد کا نہ تو ماہانہ میڈیکل چک اپ ہوتا ہے نہ ان کی دیکھ بال ہوتی ہے ، بلکہ مصنوعی اعضا بھی برسوں سے نہیں بدلے جا سکے ہیں ۔ وادی کے سرحدی علاقوں میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 250سے زائد
مزید پڑھیے


افغانستان: خوراک کی شدید قلت ،عالمی بینک کا ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان

جمعرات 03 مارچ 2022ء
نیویارک (این این آئی)عالمی بینک نے افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں 1 ارب ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔عالمی بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ 1 ارب ڈالرز کی رقم افغانستان میں یو این ایجنسیز اور این جی اوز کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔ عالمی بینک کا اس ضمن میں یہ بھی کہنا ہے کہ یہ امدادی رقم افغانستان کی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو گی۔واضح رہے کہ افغانستان میں خوراک کی شدید قلت ہے ، گزشتہ برس طالبان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند
مزید پڑھیے


سول ججوں کی اگلے عہدوں پر ترقی دینے کیلئے تربیتی کورس کا آغاز

جمعرات 03 مارچ 2022ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں سول ججوں کی اگلے عہدوں پر ترقی دینے کے لئے ہفتہ وارتربیتی کورس کا آغاز ہوگیاہے ، تربیتی کورس میں 25سول ججوں نے کی شرکت،ڈائریکٹر ایڈمن اشترعباس نے تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ ججز انصاف کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں ،ڈائریکٹر پروگرامز چودھری صدیق نے شرکائکوتربیتی کورس کے اغراض ومقاصد سے متعلق بریف کیا۔
مزید پڑھیے



اسرائیلی دہشتگردی: 3 فلسطینی شہید،37 زخمی

بدھ 02 مارچ 2022ء
غزہ(نیٹ نیوز،صباح نیوز) اسرائیلی فوج کی دہشتگردی میں 3فلسطینی شہید اور 37زخمی ہوگئے ۔نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ جنین میں پیش آیا،دہشتگرد فوج نے شب معراج کی تقریب پر بھی حملہ کیا ،مغربی کنارہ میں جھڑپیں جاری ہیں ،فلسطینیوں نے شدیداحتجاج کیا ،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 3 نوجوانوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ نوجوانوں کی عمریں 18 اور 22 سال تھیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنین کے علاقے میں ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کے لیے جانے والی ٹیم پر مسلح افراد
مزید پڑھیے


امریکہ : شہری نے چرچ میں فائرنگ کر کے 3بیٹیاں اور خاتون قتل ، خودکشی کرلی

بدھ 02 مارچ 2022ء
واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ میں شہری نے چرچ میں فائرنگ کرکے 3بیٹیاں اور خاتون قتل خودکشی کرلی۔ کیلیفورنیا کے سیکرامینٹو میں دلخراش واقعہ پیش آیا،ہلاک ہونے والی بچیوں کی عمر9،10 اور 13برس تھی،آیابھی ہلاک ہوگئی ،پولیس نے فائرنگ کی وجہ گھریلو تنازع قرار دیدی،شہریوں نے افسوس کا اظہارکیا ہے ۔امریکی حکام کے مطابق کیلیفورنیا کے سیکرامینٹو میں ایک چرچ میں گذشتہ روزروز ایک شخص نے اپنی تین بیٹیوں کوگولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خود بھی گولی مارلی۔ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک دیگر شہری کی بھی موت ہوگئی ہے ۔پولیس کے مطابق اس واقعے کا سبب ایک گھریلو
مزید پڑھیے


امریکہ پر اعتماد غلطی، آج کا یوکرین کل کا افغانستان ہے :خامنہ ای

بدھ 02 مارچ 2022ء
تہران(صباح نیوز)ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای نے روس کے یوکرین پر حملوں پر ردعمل میں کہا کہ یوکرین امریکہ کے پیدا کردہ بحرانوں کا شکار ہے ۔ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں،امریکہ پر اعتماد کرنا ایک غلطی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس تنازع کی جڑ کو نہیں بھولنا چاہیے ، یوکرین کی صورتحال سے دو اہم سبق ملے ہیں۔ آیت اﷲ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ اور یورپ پر بھروسہ کرنے والی حکومتوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی حمایت حماقت کے سوا
مزید پڑھیے


کشمیریوں کی نسل کشی جاری،2 ماہ میں 29بھارتی جارحیت کا شکار: ایل اوسی سے شہری اغوا

بدھ 02 مارچ 2022ء
سری نگر( آن لائن ،کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کی نسل کشی جاری ہے 2ماہ میں 29بھارتی جارحیت کا شکار ہوگئے ۔سرینگر میں فائرنگ سے پولیس انسپکٹر شیخ فردوس زخمی ہو گیا جس کے بعد بٹہ مالو کا محاصرہ، گھر گھر تلاشی کردی گئی ہے دوسری جانب شہریوں نے شہدائے زکورہ ، ٹینگ پورہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔بھارتی فوج نے ہجیرہ آزاد کشمیر کے ایک شہری کو ایل او سی سے اغوا کر لیا ہے ، دلشان ولد محمد سعید ساکن ہجیرہ آزاد کشمیر کوضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول سے پکڑاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوری میں 21
مزید پڑھیے


جموں وکشمیر پر یوپی ،گجرات کے بیوروکریٹ مسلط: راہول

بدھ 02 مارچ 2022ء
نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے 2019میں دفعہ 370 جس کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی منسوخی پر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک ایسا اقدام ہے جواس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں