Common frontend top

بین الاقوامی


پاکستان کی IMF کو پٹرول مہنگا، کاروباری ٹیکس ایمنسٹی سکیم ختم کرنے کی یقین دہانی: ورلڈ بینک سے بھی قرضے پر مذاکرات

اتوار 24 اپریل 2022ء
واشنگٹن(صباح نیوز،92نیوز رپورٹ،اے ایف پی) پاکستان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرکے قیمتیں بڑھانے اورکاروباری ٹیکس ایمنسٹی سکیم ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈسے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پیکیج کے ساتویں جائزے پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایم ایف حکام نے پاکستان پر پٹرولم مصنوعات پر سبسڈیز ختم کرنے پرزور دیا جبکہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سبسڈیز ختم کرنے پراتفاق کیا۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف سے بحران زدہ معیشت کو فروغ دینے
مزید پڑھیے


اسرائیل کا قبلہ اول پر پھردھاوا، فائرنگ، لڑکی شہید

جمعرات 21 اپریل 2022ء
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی،نیٹ نیوز) اسرائیلی فورسز نے پھر قبلہ اول پر دھاوا بول دیا فائرنگ سے احتجاج کرنیوالی لڑکی کو شہید کردیا۔سکیورٹی اداروں کوفلسطینیوں کے خلاف فری ہینڈ دیدیاگیا، متعددفلسطینی گرفتارکرلئے گئے ،امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے فلسطینی صدر محمودعباس کوفون کیا ،متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی سفیرطلب کرلیاجبکہ عالمی سلامتی کونسل کا بھی اجلاس ہوا ۔لبنان اوربولیویا نے بھی قبلہ اول میں پرتشددسرگرمیوں کی مذمت کی ہے ترک صدراردوان نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے فون پر رابطہ کر کے مسجد اقصٰی میں تشدد کی مذمت کی۔ یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی
مزید پڑھیے


مودی کا 24اپریل کو دورہ: کشمیریوں کا ہڑتال، شٹرڈائون کا اعلان ،راجوڑی میں دھماکہ،بڈگام پولیس سٹیشن پر حملہ،2 افرادزخمی

جمعرات 21 اپریل 2022ء
سری نگر(کے پی آئی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر24 اپریل کو ریاست میں مکمل ہرتال ہوگی اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون آرٹیکل 370 اور 35-A کو ختم کرنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پہلی بار جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں ، مسرت عالم بٹ اور وائس چیئرمین شبیر احمد شاہ اور غلام احمد گلزار نے ایک بیان میں کشمیری عوام سے کہا ہے کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے نریندر مودی کو یہ پیغام دیں
مزید پڑھیے


مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں اترپردیش سب سے آگے ہے : انٹرنیشنل کرسچین کنسرن

جمعرات 21 اپریل 2022ء
نئی دہلی(این این آئی)واشنگٹن میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم’’ انٹرنیشنل کرسچین کنسرن‘‘ نے جو دنیا بھر میں عیسائیوں اور مذہبی اقلیتوں کے انسانی حقوق کے لئے کام کرتی ہے ، اتر پردیش کو مذہبی آزادی کے حوالے سے بھارت کی سخت ترین ریاست قرار دیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انٹرنیشنل کرسچن کنسرن کے صدر جیف کنگ نے کہا افسوس کی بات ہے کہ اتر پردیش مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھارت کی سخت ترین ریاستوں میں سے ایک ہے ۔وہ اتر پردیش کے ضلع فتح پور میں 100عیسائیوں کے ایک اجتماع کا حوالہ دے
مزید پڑھیے


سعودی کابینہ نے مصر میں سرمایہ کاری معاہدے پر عمل درآمد کی منظوری دیدی

جمعرات 21 اپریل 2022ء
ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی کابینہ نے مصر میں سعودی سرمایہ کاری فنڈ کی سرمایہ کاری پر ایک معاہدے کی منظوری دے دی،میڈیارپورٹس کے مطابق 30مارچ کو مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفی مدبول کی موجودگی میں مصری حکومت اور مصر میں سعودی سرمایہ کاری فنڈ پر مصری حکومت اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے ۔مصری حکومت کی طرف سے معاہد پر وزیر برائے منصوبہ بندی اور خود مختار فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن ڈاکٹر ھالہ السعید اور سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے شوری کے رکن ڈاکٹر عصام بن سعید نے
مزید پڑھیے



چین ، سولومن آئی لینڈ میں سکیورٹی معاہدہ،امریکہ،آسٹریلیا،جاپان کا اظہارتشویش

جمعرات 21 اپریل 2022ء
واشنگٹن(این این آئی)چین اور سولومن آئی لینڈ کے درمیان ہونے والے سکیورٹی معاہدوں پر امریکہ سمیت آسٹریلیا، جاپان اور نیوزی لینڈ نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ چین اور سولومن آئی لینڈ کے درمیان سکیورٹی معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ان معاہدوں کے بعد آسٹریلیا کے پاس بحر الکاہل میں موجود جزائر میں سے ایک پر چین کا اثر رسوخ بڑھ جائے گا۔ادھروائٹ ہائوس کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت آسٹریلیا، جاپان اور نیوزی لینڈ نے چین اور سولومن آئی لینڈ کے درمیان ہونے والے
مزید پڑھیے


بھارت : ایک اور دلت نوجوان کا دوران حراست قتل

جمعرات 21 اپریل 2022ء
چندی گڑھ (این این آئی)بھارت میں دلتوں پر مظالم کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا،تازہ ترین واقعے میں ریاست ہریانہ کے ضلع جھنڈ میں بھارتی پولیس نے ایک دلت نوجوان کودوران حراست قتل کر دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت 30سالہ پپی کے نام سے ہوئی ہے جسے انسداد منشیات قانون کے تحت درج ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ پپی کی موت ریاست کے قصبے جولانہ کے ایک پولیس سٹیشن میں ہوئی۔ مقتول کو 13اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا،اس کے لواحقین نے جولانہ تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پپی کی
مزید پڑھیے


پاکستان میں مہنگائی 11.2فیصد ر ہیگی ،معاشی گروتھ میں کمی کاخدشہ:ا ٓئی ایم ایف

بدھ 20 اپریل 2022ء
نیویارک،اسلام آباد (92نیوزرپورٹ،این این آئی )آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑے مسائل قراردیدیئے گئے ،آئی ایم ایف نے پاکستان میں اس سال مہنگائی 11.2فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی،رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی گروتھ میں کمی کاخدشہ ظاہرکردیا،رپورٹ کے مطابق معاشی شرح نمو 4فیصد اور اگلے سال 4.2فیصد رہنے کا تخمینہ لگایاگیاہے ،رواں مالی سال کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کا5.3فیصد رہنے کاامکان ہے ،آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی کاامکان ہے ،مالی سال 2022/23میں مہنگائی کی شرح
مزید پڑھیے


نئی پاکستانی حکومت کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں : امریکہ

بدھ 20 اپریل 2022ء
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ علاقائی اوربین الاقوامی مسائل پر کام کرنے کے متمنی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ محفوظ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے امریکا پاکستان کو اہم شراکت دار اور اہم ساتھی کی نظر سے دیکھتا ہے ۔ افغانستان پر پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ خصوصا ایسے افغانستان کے لیے جو اپنے شہریوں بشمول اقلیتوں، خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق کی عزت کرے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے
مزید پڑھیے


سویڈن میں مظاہرے کئی شہروں میں پھیل گئے ؛قرآن کی بے حرمتی پر پاکستان و سعودیہ کی شدید مذمت،ایران وعراق میں سفیر طلب

منگل 19 اپریل 2022ء

سٹاک ہوم ، اسلام آباد(رائٹرز، مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن میں دائیں بازو کی انتہاپسند جماعت کے سربراہ راسموس پلوڈن کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلاف مظاہرے کئی شہروں تک پھیل گئے ،مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جبکہ کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نذرآتش کر دیا گیا۔ پاکستان اور سعود ی عرب سمیت مختلف مسلم ممالک نے قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت سٹاک ہوم اور مالمو شہر میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اورپلوڈن کیخلاف نعرے بازی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو
مزید پڑھیے








اہم خبریں