Common frontend top

بین الاقوامی


روسی فوج کے متعدد حملے ناکام بنا دیئے : زیلنسکی ، مقاصد حاصل کرلینگے : پوٹن

بدھ 13 اپریل 2022ء
کیف، ماسکو، واشنگٹن، لندن( نیوز ایجنسیاں ) یوکرینی فوج نے روس کے متعدد حملے ناکام بنا دیئے ۔برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی افواج نے روس کی جانب سے ملک کے مشرقی حصے میں کیے جانے والے کئی تازہ حملے ناکام بنا دیئے ۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ جنگ کے حوالے سے مشکل رہے گا۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ایک بار پھر مغرب سے روس پر عائد پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی خام تیل پر پابندیاں عائد کرنا لازمی
مزید پڑھیے


شہبازشریف آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے اہم ممالک میں سفیر بدلنے پر غور

بدھ 13 اپریل 2022ء
نیویارک( ندیم منظور سلہری ) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے اور نوازشریف و دیگر سے ملاقاتیں کرینگے ۔ اہم لیگی ذرائع کے مطابق اہم ممالک میں سفیروں کی تبدیلیوں پر بھی غور کیا جارہا ہے اور ان جگہوں پر اپنے من پسند افراد کو تعینات کیا جائے گا۔
مزید پڑھیے


بھارت کشمیرہڑپ کرناچاہتا:بیرسٹرسلطان،سعودیہ پہنچ گئے

پیر 11 اپریل 2022ء

جدہ(صباح نیوز،خصوصی رپورٹ )صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری اتوارکی صبح سعودی عرب کے چار روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے ،ائیر پورٹ پر استقبال کے لئے آنے والوں میں او آئی سی میں پاکستان کے سفیر و مستقل مندوب رضوان سید شیخ، او آئی سی میں پاکستان کے نائب سفیر الیاس محمود، ڈپٹی قونصلیٹ سرفراز گوہر اور دیگر حکام شامل تھے ۔صدرآزادکشمیرنے جدہ ائیرپورٹ پر گفتگومیں کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل رہا کہ میں امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے ایوانوں میں جہاں مسئلہ کشمیر کو پیش کرتا رہا ہوں اب مجھے یہ منفرد سعادت بھی حاصل ہورہی
مزید پڑھیے


سعودی عرب کا رواں برس 10 لاکھ افراد کوحج کی اجازت دینے کا اعلان

اتوار 10 اپریل 2022ء

ریاض (آن لائن) سعودی عرب نے رواں برس 10 لاکھ افراد کوحج کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے ۔سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال 10 لاکھ عازمین حج ادا کر سکیں گے ۔کورونا وبا کے باعث گزشتہ 2برسوں میں عازمین کی تعداد کم کردی گئی تھی۔رواں سال 65برس سے کم عمر افراد کوحج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ عازمین کے لئے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔سعودی وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا ہے کہ تمام عازمین حج کوسعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے پی
مزید پڑھیے


اتر پردیش: مسلمان خواتین کو سرعام زیادتی کی دھمکیاں

هفته 09 اپریل 2022ء
نئی دہلی(این این آئی )بھارت میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ،اترپردیش میں مسلمان خواتین کو عصمت دری کی دھمکیاں ملنے لگیں۔بہار کے وزیر نے اذان کیلئے لاؤڈ سپیکرکے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کردیا جبکہ کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے آم کے مسلمان تاجروں ، مجسمہ سازوں پر پابندی کی مہم شروع کردی ہے ،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سیتا پور کے خیر آباد قصبے میں بجرنگ منی داس نامی ایک ہندو کو یہ چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ مسلم
مزید پڑھیے



امریکہ تائیوان کے معاملے پرسرخ لکیر کو توڑ رہا ہے ، سپیکر کا دورہ اشتعال انگیزی، معاملات میں مداخلت : چین

هفته 09 اپریل 2022ء
بیجنگ ( آن لائن)چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ امریکہ تائیوان کے معاملے پر’’ون چائنہ‘‘ کی سرخ لکیر کو کھلم کھلا توڑ رہا ہے ، امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر، اگر وہ جان بوجھ کر تائیوان کا دورہ کرتی ہیں، تو یہ چین کی خودمختاری کے لیے بدنیتی پر مبنی اشتعال انگیزی اور چین کے اندرونی معاملات میں شدید مداخلت ہوگی۔ یوکرین کے معاملے پر چین کے اصولی موقف کو جامع انداز میں بیان کیا، تمام فریقین کو شعلوں کو بھڑکانے کے کے لئے نہیں امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ماحول اور حالات
مزید پڑھیے


سعودیہ، کویت کے لبنان سے تعلقات بحال،سفیر بھیجنے کا اعلان

هفته 09 اپریل 2022ء
بیروت ،ریاض (این این آئی)سعودی عرب اورکویت کی وزارت خارجہ نے لبنان میں اپنے سفیر دوبارہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔ادھر لبنانی وزیراعظم نے سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ نے یہ فیصلہ لبنان میں اعتدال پسند قومی سیاسی قوتوں کی اپیلوں کے جواب اور لبنانی وزیر اعظم کی جانب سے سعودی عرب، دیگرتمام خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور مملکت اور دوسرے عرب ملکوں کے خلاف مکروہ سیاسی اور عسکری سرگرمیوں کو روکنے کی یقین دہانی کے
مزید پڑھیے


محبوبہ مفتی کی بھارتی فوجیوں کی مسجد میں فائرنگ کی مذمت

هفته 09 اپریل 2022ء
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی)کی صدر محبوبہ مفتی نے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں کی مسجد میں فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے جمعرات کے روز ایک مسجد میں گھس کر فائرنگ کی جس سے متعدد نمازی زخمی ہو گئے تھے ۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں بھارتی فوجیوں کے بہیمانہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات علاقے کے تمام اداروں میں پھیلی ہوئی غیر احتسابی سطح کو
مزید پڑھیے


کرناٹک میں تاجر نے 25سالہ بیٹے کو زندہ جلا دیا

هفته 09 اپریل 2022ء
بنگلورو(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ایک تاجر نے اپنے 25سالہ بیٹے کو دن دیہاڑے آگ لگا کر ہلاک کر دیا، ملزم نے ڈیڑھ کروڑ کے اکائونٹ کی تفصیلات دینے میں ناکامی پر بیٹے کو آگ لگائی۔ واقعے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ شخص آگ لگنے کے بعد درد کے مارے سڑک پربھاگ رہا ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ملز م سریندر نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب اسکا بیٹا اریت ڈیڑھ کروڑ کے اکائونٹ کی تفصیلات دینے میں ناکام رہا ۔
مزید پڑھیے


بحران زدہ سری لنکا نے شرح سود میں ریکارڈ اضافہ کردیا

هفته 09 اپریل 2022ء
کولمبو( اے ایف پی ) سری لنکا کے مرکزی بینک نے ملک کے سنگین معاشی بحران میں کرنسی کی گراوٹ کو روکنے کے لیے شرح سود میں ریکارڈ 700 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا۔سری لنکا کے مرکزی بینک نے کہا کہ اس نے قرضے کی شرح کو سات فیصد پوائنٹس بڑھا کر 14.5 فیصد اور ڈپازٹس 13.5 فیصد کر دیا ہے تاکہ متبادل کی شرح کو مستحکم کیا جا سکے کیونکہ ایک ماہ میں روپے کی قدر میں 35 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں