Common frontend top

بین الاقوامی


مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن،متعدد نوجوان گرفتار

هفته 09 اپریل 2022ء
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران متعدد نوجوان گرفتارکرلئے گئے ۔نئی دہلی کی عدالت میں این آئی اے کی طرف سے خاتون سمیت 25کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کردی گئی کشمیر میں بھی 2 کشمیری نوجوانوں کے خلاف عدالت میں ضمنی چارج شیٹ جمع کرادی گئی ہے ۔بھارت کشمیری پنڈتوں کی بحالی کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت
مزید پڑھیے


تھپڑ معاملہ :اداکار ول سمتھ پر آسکر تقریبات پر 10سال کیلئے پابندی

هفته 09 اپریل 2022ء
واشنگٹن (اے ایف پی) آسکر تقریب میں کامیڈین کرس کو تھپڑ مارنے پر اداکار ول سمتھ پر آسکر تقریبات پر 10سال کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔ واضح رہے کہ اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں اداکار ول سمتھ نے بیوی کامذاق اڑانے پراداکار کرس راک کو تھپڑ مار دیا تھا ۔
مزید پڑھیے


عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں

هفته 09 اپریل 2022ء
نیو یارک (92 نیوزرپورٹ) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن سے تیل کی کھپت میں کمی آگئی جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا ہے ۔برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت سو ڈالر پر آ گئی۔عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل 51 سینٹ کی کمی سے 100 ڈالر، 10سینٹ فی بیرل ہو گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے سودے 32 سینٹ کی کمی سے 95 ڈالر، 70سینٹ میں طے ہوئے ۔
مزید پڑھیے


کرنل خالد امریکی سینٹ کام کے پہلے مسلم دینی مشیر

هفته 09 اپریل 2022ء
واشنگٹن ( نیٹ نیوز) امریکی سنٹرل کمانڈ اردو نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ کرنل خالد شہباز امریکی فوج میں کرنل کے عہدے تک پہنچنے والے پہلے مسلم چیپلین (دینی مشیر) ہیں۔ ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ کرنل شہباز امریکی سینٹرل کمانڈ کے چیپلین ہیں۔
مزید پڑھیے


پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہ کر ملکی ترقی ، استحکام کو برقرار رکھیں:چین

جمعه 08 اپریل 2022ء
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پرچین کاردعمل بھی آگیا،ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پریس بریفنگ کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ چین نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا ہے ، چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ اٹوٹ اور مضبوط رہیں گے ، پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہ کر ملکی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھیں،ترجمان نے امیدظاہرکی کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال سے سی پیک کی تعمیر متاثر نہیں ہوگی۔ امید ہے پاکستان میں سیاسی صورت حال سے دونوں ممالک
مزید پڑھیے



جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل رکنیت ختم کردی، پاکستان سمیت 58ممالک غیر حاضر

جمعه 08 اپریل 2022ء
نیویارک،کیف(نیوز ایجنسیاں،نیٹ نیوز) یوکرین میں روس پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی،روس کی رکنیت ختم کرنے کی امریکی تجویز پر جنرل اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں 193 میں سے 93 ممالک نے تجویز کے حق میں جبکہ 24 رکن ممالک نے امریکی تجویز کے خلاف ووٹ دئیے ، پاکستان،بھارت سمیت 58 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہ لیا ،چین اور ایران نے امریکی تجویز کی مخالفت میں ووٹ دیا ۔ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم ہونے پر روس
مزید پڑھیے


یوکرین کا روس پر پہلا فضائی حملہ، آئل ڈپو تباہ، ماسکو لیبیا سے جنگجوبھرتی کر رہا: پینٹا گون

هفته 02 اپریل 2022ء
ماسکو،کیف، واشنگٹن ( نیٹ نیوز، نیوزایجنسیاں ) یوکرین نے ایک ماہ سے جاری جنگ کے دوران پہلی بار روسی سرزمین کو نشانہ بنایا ہے جس میں ایک آئل ڈپو کو تباہ کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے 2 ہیلی کاپٹرز نچلی پرواز کرتے ہوئے روس شہر بلگورود میں داخل ہوئے اور مختلف اہداف پر متعدد میزائل داغے ۔ دوسری جانب استنبول میں فریقین کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں اور خارکیف کے گورنر نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج نے کئی علاقوں کو خالی کردیا ہے ۔ ادھر روس اور یوکرین نے ماریوپول سے انخلا کے
مزید پڑھیے


پولیس کوسمتھ کی گرفتاری سے کرس نے روکا:ول پیکر

هفته 02 اپریل 2022ء
لاس اینجلس(نیٹ نیوز،این این آئی)آسکر ایوارڈ کی تقریب کے پروڈیوسر ول پیکر نے انکشاف کیا ہے کہ کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد پولیس اداکار وِل سمتھ کو گرفتار کرنے کے لیے تیار تھی لیکن کرس نے منع کردیا۔ ول پیکرنے ایک پروگرام میں ول سمتھ کے کرس راک کو تھپڑ مارے جانے کے معاملے پر بات کی۔ان کا کہناتھا اگر کرس راک لاس اینجلس پولیس کو نہ روکتے تو وہ ول اسمتھ کو گرفتار کرنے کو تیار تھی۔پولیس نے کہا تھا یہ جرم ہے ، آپ کہیں تو ول سمتھ پر مقدمہ بنایا جاسکتا ہے لیکن کرس
مزید پڑھیے


بی جے پی ’’کشمیر فائلز‘ ‘سے نفرت پھیلا رہی : شرد پوار

هفته 02 اپریل 2022ء
نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ، شرد پوار نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) فلم’’ کشمیر فائلز ‘‘کے ذریعے نفرت پھیلا رہی ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شرد پوار نے پارٹی کنونشن سے خطاب میں کہاکہ ’’کشمیر فائلز‘ ‘ میں وادی کشمیر سے کشمیری پنڈتوں کی منتقلی کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا کرکے ملک میں زہریلا ماحول پیدا کیا جا ر ہا۔ ایسی فلم کو نمائش کیلئے کلیئر نہیں کیا جانا چاہئے تھا لیکن اسے ٹیکس میں رعایت دی گئی ، وہ لوگ جن پر ملک کو متحد رکھنے
مزید پڑھیے


وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی دنیا میں دھوم،نڈر لیڈر قرار

هفته 02 اپریل 2022ء
نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ،امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی نے اس تقریر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کی اس جنگ میں عمران خان سُرخرو ہونگے ، مرزا خاور بیگ نے کہا کہ پاکستانی عوام میر جعفر اور میر صادق کے بھیانک چہروں کو پہچان چکی ہے ۔ پروفیسر اجے کمار شرما نے کہا کہ تمام بھارتی چینلز نے اس تقریر کو لائیو اس لیے دکھایا کہ انہیں یقین تھا کہ عمران خان مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے لیکن ان
مزید پڑھیے








اہم خبریں