Common frontend top

بین الاقوامی


کرناٹک : حجاب پہننے پر امتحانی سپروائزر معطل، تامل ناڈو میں نو مسلم کیلئے نوکریوں پر پابندی

بدھ 30 مارچ 2022ء
بنگلورو، چنئی (این این آئی)بھارتی ریاست ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے بعد اب ضلع بنگلورو میں حجاب پہننے پر امتحانی مرکز کی ایک مسلم سپروائزر کو معطل کردیاگیا ہے ، نور فاطمہ نے نگرانی کے دوران حجاب پہن رکھا تھا۔دوسری طرف بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دیگر مذاہب ترک کر کے اسلام قبول کرنیوالے مسلمانوں نے افسوس ظاہر کیاہے کہ تامل ناڈو پبلک سروس کمیشن انہیں مخصوص کوٹے پر سرکاری ملازمتوں کیلئے درخواست دینے کی اجازت نہیں دے رہاہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نور فاطمہ ضلع کے علاقے راجہ
مزید پڑھیے


افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی وزرائے خارجہ کانفرنس آ ج ،شاہ محمود چین پہنچ گئے

بدھ 30 مارچ 2022ء
بیجنگ ،اسلام آباد،واشنگٹن(سپیشل رپورٹر، ندیم منظور سلہری سے ،آن لائن) چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی چین کے صوبہ آنہوئی کے شہر تونشی میں بدھ اور جمعرات کو افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا تیسرا اجلاس چین کی میزبانی میں منعقد ہو گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چینی ہم منصب وانگ یی کی خصوصی دعوت پر تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں ۔وزیر خارجہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس اور ٹرائیکا پلس اجلاس میں
مزید پڑھیے


پاکستانی خاتون اقوام متحدہ پولیس ٹیم کی سربراہ

بدھ 30 مارچ 2022ء
خرطوم (نیٹ نیوز)پاکستانی خاتون اقوام متحدہ پولیس ٹیم کی سربراہ بن گئیں ۔ہیلینا اقبال سعید کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اقوام متحدہ مشن کے لیے پاکستان سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں جو اس وقت سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اقوام متحدہ کی اُس پولیس ٹیم کی سربراہی کر رہی ہیں جو سوڈان کی پولیس کو تربیت فراہم کر رہی ہے ۔ہیلینا اقبال سعید کی کمانڈ میں مختلف ممالک کے پولیس افسران خدمات انجام دے رہے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ایک مرد افسر جب گھر پہنچتا ہے
مزید پڑھیے


استنبول میں روس سے مذاکرات، یوکرین نیٹو سے علیحدہ رہنے پر راضی

بدھ 30 مارچ 2022ء
استنبول، کیف، ماسکو، واشنگٹن، نیویارک( نیوز ایجنسیاں، نیٹ نیوز) ترکی کے شہر استنبول میں یوکرین روس کے درمیان امن مذاکرات شروع ہوگئے ۔ استنبول میں مذاکرات کے بعد یوکرینی مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ بات چیت میں یوکرین اور روس کے صدور کی ملاقات کے لیے کچھ پیش رفت ہوئی ہے ۔ یوکرین نے روسی وفد کو سلامتی کی ضمانتوں کے نئے سسٹم سے متعلق تجاویز دی ہیں۔ سلامتی کی ضمانتوں کے نئے سسٹم میں اسرائیل، پولینڈ، کینیڈا اور ترکی ممکنہ ضامن ہو سکتے ہیں۔یوکرین میں غیرملکی فوجی اڈے نہیں بنیں گے ۔ یوکرین نے امن مذاکرات میں پیشکش
مزید پڑھیے


مختصر خبریں۔۔۔۔

منگل 29 مارچ 2022ء
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر جوبائیڈن نے بجٹ میں یوکرین کی امداد کیلئے تقریباً 7 ارب ڈالر مختص کرنے اور امیر افراد پر کم سے کم ٹیکس لگانے کی تجویز شامل کی ہیں۔٭اوٹاوا (اے ایف پی) کینیڈا نے امریکہ سے 88 جدید ترین ایف 35 طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے ۔٭واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی وفاقی جج نے کیپٹل ہل حملہ کیس کی سماعت کے دوران رولنگ دی کہ ٹرمپ کے انتخابی نتائج کو الٹنے اورمجرمانہ طرزعمل میں ملوث ہونے کا امکان زیادہ ہے ۔٭لندن ،کابل (این این آئی،نیٹ نیوز) افغانستان میں طالبان نے امریکہ اور برطانیہ کے میڈیا
مزید پڑھیے



یوکرین میں طاقت کا استعمال روکا جائے : جنرل اسمبلی قرارداد؛ پوٹن جنگی مجرم: بائیڈن، پولینڈ کا دورہ

هفته 26 مارچ 2022ء
کیف، ماسکو، واشنگٹن، لندن، برسلز، بیجنگ، تل ابیب ( نیوز ایجنسیاں ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس یوکرین تنازع سے متعلق قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔قرارداد میں روس سے فوری طور پر یوکرین کے خلاف طاقت کا استعمال روکنے کامطالبہ کیا گیا ۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ کاکہناتھاکہ تمام ممالک نے واضح کردیاکہ یوکرین میں سنگین انسانی بحران اور تشدد کی ذمہ داری روس پر عائد ہوتی ہے ۔ دوسری طرف امریکی صدر بائیڈن پولینڈ اور یوکرین کی سرحد کے قریبی علاقوں کا دورہ کیا اور یوکرین پر روس کے حملے کو 1989ء
مزید پڑھیے


یوکرین جنگ پر بھی امریکی خفیہ ایجنسیوں کے اندازے غلط ثابت

هفته 26 مارچ 2022ء
نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) " نیویارک ٹائمز " کی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان کی طرح یوکرین جنگ میں امریکی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس اور اندازے غلط ثابت ہوئے ۔ امریکی قانون سازوں کا کہنا ہے ایسا لگتا ہے کہ انٹیلیجنس کمیونٹی اور امریکی فوج دونوں کے اندازے ایک بار پھر غلط ثابت ہو گے ہیں۔ افغانستان میں انٹیلیجنس ایجنسیوں نے پیش گوئی کی تھی کہ وہاں غنی حکومت اور اس کی افواج امریکی انخلاء کے بعد بھی کم از کم چھ ماہ تک اقتدار میں رہ سکتی ہیں۔ یوکرین میں انٹیلیجنس حکام
مزید پڑھیے


او آئی سی اجلاس میں چین کا کشمیر پر بیان غیر ضروری : بھارت

جمعه 25 مارچ 2022ء
نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے حالیہ اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر کے بارے میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اجلاس میں چینی عہدیدار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے ذکر کو غیر ضروری قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باگچی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا اور کہا کہ چین اور دیگر ممالک کے پاس اس معاملے پر تبصرہ کرنے کے لیے کوئی ٹھوس موقف نہیں
مزید پڑھیے


وانگ ژی کا غیر علانیہ دورہ کابل؛ سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کے خواہاں :چین

جمعه 25 مارچ 2022ء
کابل(رائٹرز،اے ایف پی،این این آئی، صباح نیوز)چینی وزیر خارجہ وانگ ژی افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد پہلی بار غیرعلانیہ دورے پر اچانک افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ۔جہاں ان کا وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔چینی وزیرخارجہ نے کابل میں ڈپٹی وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر اور وزیرخارجہ امیر متقی کیساتھ ملاقاتیں کیں۔ وانگ ژی نے کہا کہ امید ہے کہ افغانستان غیرملکی قوتوں کو ہمسایوں کیخلاف اپنی زمین استعمال کرنے سے باز رکھنے کا وعدہ پورا کرے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق وانگ ژی نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ میں
مزید پڑھیے


جوبائیڈن انتظامیہ کا چین پر ٹرمپ دورمیں لگائے گئے اضافی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

جمعه 25 مارچ 2022ء
واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیدن کی انتظامیہ چین پر مہربان ہوگئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جوبائیدن انتظامیہ نے ٹرمپ دورمیں مختلف چینی مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا ۔اعلان میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 352 چینی مصنوعات پراضافی ٹیکس ختم کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل یوکرین تنازع پر امریکی اور چینی صدور کی ویڈیو لنک پر ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے کی اطلاعات ملی تھیں ۔خبر رساں ادارے کا بتانا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کوخبردارکیا تھا کہ اگریوکرین میں فوجی کارروائی کے معاملے پر روس کا ساتھ
مزید پڑھیے








اہم خبریں