Common frontend top

جسٹس نذیر غازی


کروں نام پہ تیرے جاں فدا


بہت آسان ہے کہ اپنی عقیدت کا اظہار کر کے اہل علم کو اپنے اعتبار علمی کا گواہ بنا لیا جائے اور الفاظ کی نشست و برخاست سے اپنی نگارشات کو وزن دار بنا کر حلقہ تحسین قائم کر لیا جائے۔ یہ عادت ہے قدیم سے ان لوگوں کی جو علم کو ذریعہ معاش، آلہ شہرت اور سبب عزت بنانے میں مصروف رہتے ہیں، اپنی ذات کی تمن داری کا احساس ان کی زندگی کا اہم ترین مسئلہ ہے، اسی لئے معاشرے کے دانشور، خطبائ، مبلغین اور مدعیان علم معاشرے میں اصلاح اور اشاعت علم کے نام پر منظم فکری گمراہی
اتوار 24 نومبر 2019ء مزید پڑھیے

بنا ادب کے یہ گوہر نہیں ملتا

بدھ 13 نومبر 2019ء
جسٹس نذیر غازی
پوری انسانیت کا مسئلہ تو یہ ہے کہ انسانی زندگی کی حقیقت اور اس زندگی کی گزر بسر کا کامیاب طریقہ میسر رہے۔انسانی زندگی کب انسان کے اختیار میں ہے؟ اور نہ ہی کوئی ایسا طریقہ ابھی تک دریافت ہوا ہے کہ انسان اپنی زندگی کو مستقل طور پر قابو کر لے۔ علم اور عقل کی روشنی میں جو حتمی حقیقت سامنے آتی ہے، اس کے مطابق زندگی کے نظام کو ایک تواتر اور توازن کے ساتھ چلانے کے لیے ایک مرکزی لا محدود اور نہایت با اختیار قوت ہے جو انسانی زندگی کی تخلیق اور اسباب حیات کو اپنی گرفت
مزید پڑھیے


میری زندگی کے روشن چراغ‘ کی باتیں

هفته 12 اکتوبر 2019ء
جسٹس نذیر غازی
ایک عرصہ اور دنیا کی رنگینی پھر آخرت کا دھیاں‘ عجب تکون ہے۔ زندگی کی بسا اوقات بہت گہری سوچ دنیا سے دل اچاٹ کر دیتی ہے اور بسا اوقات سطور بالا کی حقیقت کو ماں کی گود سے بطور درس حاصل کیا اور پھر باپ کی شفقت کے سائے میں اس شجر درس کو اتنا بڑھاوا ملا کہ ساری زندگی میں حالات اور خیالات کی الٹ پلٹ میں تربیت کا یہ آئینہ زندگی کی منازلِ سفر کو دیکھتا رہا۔ مایوسی کی دھندلاہٹ کے سامنے بھی اس آئینہ تربیت کی چمک ماند نہ پڑ سکی۔اب معاشرے کی جواں توانائی ایک
مزید پڑھیے


کیا مار آستیں ہیں تیری نگاہ میں؟

جمعرات 03 اکتوبر 2019ء
جسٹس نذیر غازی
دشمنی کوئی یکطرفہ تو نہیں چومکھی لڑائی ہے۔ افراد نہیں اقوام کا ٹکرائو ہے۔ محض ٹکرائو نہیں‘ جلتی ہوئی آگ کا طوفان بلاخیز۔ کشمیر ‘ فلسطین ‘ افغانستان ‘ تازہ واردات اچانک ہوتی ہے ۔زمین پر قبضہ‘ وسائل پر قبضہ‘ اور آزادی پر قبضہ ۔ہر جارح اور قابض ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے رقص ابلیس سے اسلامی کے وجود کو زدو کوب کر رہا ہے ایک دوسرے کی حمایت میں ہر حربہ اور چال ان کے نزدیک بین الاقوامی قانون سلامتی کا درجہ رکھتی ہے۔ مناسب حالات اور مناسب وقت پر وہ زخم خوردہ ملت اسلامیہ کو کچوکے لگاتے ہیں اور اپنی
مزید پڑھیے


تمام عمر سہارے فریب دیتے ہیں

جمعه 20  ستمبر 2019ء
جسٹس نذیر غازی
شور اور پکار ہر سو سے برآمد ہو رہی ہے۔ بے یقینی اور مستقبل میں کسی بھی اچھی صورتحال کی امیدیں مایوسی میں لپٹتی نظر آتی ہیں۔ حکومتی حلقوں کی روایتی حاشیہ بردار نوکر شاہی کے جھتے اپنی پوری استعداد اور چالاک فکری سے حکومتی ذمہ داران کے گرد حلقہ بنائے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ملک میں ابھی تک انتظامی استحکام ندار دہے۔ نچلی سطح سے لے کر اوپر تک تبادلوں اور تعیناتی کی حکایت روزمرہ کی دلپذیر، دلچسپ اور خوفناک مصروفیت ہے۔ کام کرنے والے سہم کر رہتے ہیں زور آور کسی نہ کسی کی گردن پر بھاری
مزید پڑھیے



اللہ کے وعدے پر مومن کو یقین ہے

هفته 07  ستمبر 2019ء
جسٹس نذیر غازی
عالم کفر کو سانپ سونگھ گیا ہے بظاہر تو ایسا ہی نظر آتا ہے‘ لیکن حقیقت کیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ ایک بڑے جمود کے بعد فطرت اپنا متحرک پیغام دلوںمیں اتارتی ہے۔ جذبات بلند ترین سطح پر پہنچ کر آخری اور حتمی فیصلوں کا اعلان کرتے ہیں۔ مسلمان بہرحال مسلمان ہوتا ہے تاریخ آزماتی ہے۔ حالات اس کی زندہ حیثیت کی جانچ پڑتال کرتے ہیں اور پھر اس مسلمان کا اندر والا مسلمان جاگتا ہے۔ تاریخ کی آزمائشی گھڑی میں وہ اپنے بندھنوں کو توڑ کر برسر پیکار ہوتا ہے تاریخ رقم ہوتی ہے اور عالم کفر اپنی جملہ
مزید پڑھیے


زندگی میں زہر گھلتا جا رہا ہے

اتوار 25  اگست 2019ء
جسٹس نذیر غازی
راستہ درست اختیارکرنا چاہئے تاکہ منزل آسان تر ہو۔ کسی بھی کالم نگار کواپنا فکری اثاثہ خوش نیتی کو بتانا چاہیے۔ حق بات کو پوری طرح سے اپنے خیالات گفتار‘ تحریر میں سمو کر ہی اپنے موضوعات کا تعین کرنا زاد عمل کو اور قوم کے رویوں کو مستحکم کرتا ہے۔ ہر صاحب قلم مقاصد کو نصب العین بنا کر اپنی آرا کو قوم تک پہنچاتا ہے۔ لیکن مقاصد کا تعین بسا اوقات دھڑے بندی کے اثرات اپنی ‘کج فکری کا زعم شدید یا کسی مالی قوت کی فراہمی کے باعث ہوتاہے جو نہایت درجہ مضرہے۔ ہمارے اکثر اہل قلم سیاسی
مزید پڑھیے


سانپ اور سنپولئے پھنکارتے رہ جائیں گے

هفته 17  اگست 2019ء
جسٹس نذیر غازی
کیا یہ عارضی لہرہے کہ کشمیر‘ کشمیر اور ہر زبان پر بیان کا عنوان کشمیر ہے؟ یا ایک مستقل درد لادوا جو ایک طویل عرصے سے ملت اسلامیہ کو کس کروٹ چین سے بیٹھنے نہیں دے رہا؟ ہر اخبار‘ ہر چینل ‘ ہر دانشور ہر جذباتی نوجوان اور ہر محب وطن عمر رسیدہ کشمیر کے فکر میں گم ہے۔ کشمیر کا قضیہ برصغیر ہی نہیں عالم اسلام اور صرف عالم اسلام ہی نہیں پوری دنیا کے سیاسی مزاج کو برہم کئے ہوئے ہے۔ بظاہر تو بھارت اور بھارت کے مسلم دشمن نیتا کشمیر میں انسانیت کو اپنی درندگی کا نشانہ بنائے
مزید پڑھیے


اندھیر نگری میں بسنے والو! خدا کو آخر حساب دو گے

اتوار 11  اگست 2019ء
جسٹس نذیر غازی
نہایت بے احتیاط‘ بے سلیقہ ‘ نہ کسی سمت کا تعین ہے نہ کوئی بڑی سوچ بس ایک اندھا دھند خواہش کا سیلاب دل و دماغ کو گھیرے میں لئے ہوئے ہے۔ خواہش ہے کہ بالکل بیمار۔ یاسیت کا شکار اور یاسیت اور خواہش مل کر عقل سے دشمنی کر رہی ہیں اسی لئے کوئی صحت مند خیال جنم ہی نہیں لیتا۔ ہر روز نئے خواب نئے ارادے بیمار ذہن اسی طرح کے حالات میں پروان چڑھتے ہیں۔ بیمار ذہن اپنی خواہشات کو اپنی انا کا امام کرتے ہیں۔ اردگرد نہیں دیکھتے، اگر دیکھتے ہیں تو کنکھیوں سے جائزہ لیتے ہیں
مزید پڑھیے


دامِ ہمرنگ زمیں بچھتا ہے

اتوار 04  اگست 2019ء
جسٹس نذیر غازی
دامِ وھمرنگ زمین بچھا دیا ہے، اس دشمن نے جو کسی طرح بھی مسلمانوں کے وجود کو برداشت نہیں کرتا۔ دنیا تو بہت رنگین سامان ہے۔ ہر رنگ کا فریب اتنا گہرا کہ فراست پر بھی دھندلاہٹ آ جاتی ہے۔ دانشور کیا کریں، جب دانش پر ہی پردے پڑ جائیں تو یقین کی قوت ہی دانش کو جھلا کرتی ہے اور ایمان کی بساط پر ہی نظریات کی حقیقت درست نظر آتی ہے۔ ایمان ہے کہاں؟ جب دل پر مادیت کی دلکش اور پرفریب سمتیں اس طرح سے چڑھی ہوئی ہیں کہ دل اور دماغ دونوں ہی اسیر عنبر ہیں۔ ہمارے
مزید پڑھیے








اہم خبریں