Common frontend top

خاور نعیم ہاشمی


یہ شادی ناکام نہیں ہونی چاہئیے


میں نے اپنی زندگی میںایک درجن سے زیادہ عشق کئے لیکن صر ف ایک کے ساتھ شادی کے بارے میں سوچا، یہ تو اللہ کا کرم ہوا کہ وہ نہ مانی،ورنہ ستیا ناس ہوجاتا جناب، شادی ہو جاتی تو کسی نئے عشق کے تو امکانات ہی ختم ہوجاتے، آپ مجھے فلرٹ نہ سمجھ بیٹھیے گا، کیونکہ میرے دام میں آنے والی نازنینیں تو مجھ سے بھی چار ہاتھ آگے تھیں،میں ایک کے بعد دوسری کی تھیوری پر چلتا رہا وہ تو ایک ہی وقت میں کئی کئی محبتیں بھگتاتی رہیں، آپ بھی محبتیں نبھائیں مگر حقائق کی دنیا میں رہ
جمعه 02 نومبر 2018ء مزید پڑھیے

نور جہاں سے عشق

اتوار 28 اکتوبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
جتنی دنیا میں نے آج تک دیکھی ہے،اس میں ابھی تک کوئی ایک بھی شخص ایسا نہیں ملا، جس کا ایک ہی چہرہ ہو یا کسی نے ایک ہی کردار میں زندگی جی ہو، یہ قانون فطرت ہے ،گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ انسان کو نئے نئے کرداروں میں ڈھلنا پڑتا ہے، ہم سب ہی ایک معصوم بچے کی شکل میں پیدا ہوتے ہیں، ہمارا جنم فرشتوں کی طرح پاکیزہ ہوتا ہے جس کے بعد زندگی ہمیں انگلیوں پہ نچانا شروع کر دیتی ہے، کسی کے اندر کا فرشتہ اجل کی جانب واپسی تک اس کے ساتھ رہتا ہے، کسی
مزید پڑھیے


پورا سچ

جمعه 26 اکتوبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
کیا انسانی تاریخ انسانی(اسلامی نہیں) میں ایسے لوگ بھی پیدا ہوئے ہیں جن کے بارے میں وثوق سے کہا جا سکے کہ انہوں نے ساری مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر سب سچ بولا، سب سچ لکھ ڈالا ؟ میکسم گورکی کی ’’ماں‘‘ شاہکار ہے یا مصنف کی زندگی کی سچائیاں ؟ کیا جوش ملیح آبادی کی یادوں کی بارات ، جوش صاحب کی زندگی کے سارے سچ ہیں ؟ یا بہت سارے واقعات کا اختصار؟،کیا شکاگو والے افتخار نسیم افتی کا ایک سچ اس کی زندگی کے تمام سچ تھے؟ کیا کوئی آدمی سارے داغ دل نہاں کر
مزید پڑھیے


دفتر لاٹ صاحب

اتوار 21 اکتوبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
دو دن پہلے لاہور سیکرٹریٹ کے باہر کھڑے ایک پولیس افسر نے ایک خاتون کو لاٹ صاحب کے دفتر میں داخل ہونے سے اس لئے روک دیا کہ اس کے سر پر دوپٹہ نہیں تھا، خاتون نے وجہ دریافت کی تو اسے بتایا گیا کہ پنجاب کی خاتون وزیر ڈاکٹر یاسمین کا حکم ہے، بات ہم تک پہنچی تو میں نے کہا یہ ممکن نہیں، بتانے والے دوست نے کہا آپ کب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جانتے ہیں؟ میرا جواب تھا کہ ان کے سسر غلام نبی میرے والد کے کلاس فیلو تھے اور میں بھی انہیں کم از
مزید پڑھیے


لکشمی چوک کے دلیپ کمار

جمعه 19 اکتوبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
لکشمی چوک سے رائل پارک داخل ہوں تو دائیں ہاتھ آپ کو ایک قد آور بوسیدہ عمارت نظر آئے گی، یہ کبھی لاہور کا ایک شاندار ہوٹل تھا ’’ ہوٹل برسٹل‘‘ اس ہوٹل کی شان و شوکت کا باہر سے نہیں اندر جا کر پتہ چلتا تھا، ابا جی کے بیسٹ فرینڈ شیخ حمید اللہ اوچ شریف سے نوکروں کی فوج ظفر موج کے ساتھ لاہور آتے تو اکثر اسی ہوٹل میں ٹھہرتے، آدھے نوکر چاچا جی کی چاکری اور آدھے بڑے بڑے پنجروں میں بند ان بٹیروں کی خدمت پر مامور رہتے جو ہمیشہ چاچاجی کے ساتھ آیا کرتے
مزید پڑھیے



چوبیس گھنٹے پہلے

اتوار 14 اکتوبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
کہانی ہے انیس سال پہلے کی، جب اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے بارہ اکتوبر کو نواز شریف کی منتخب حکومت کا تختہ الٹا اور انہیں ان کے درجنوں سیاسی اور غیر سیاسی ساتھیوں سمیت ہتھکڑیوں میں جکڑ لیا، پرویز مشرف کو ایک سال پانچ دن پہلے نواز شریف نے ہی آرمی چیف مقرر کیا تھا، جنرل جہانگیر کرامت نواز شریف سے نالاں تھے اور نواز شریف ان سے نا خوش، جہانگیر کرامت نے جرنیلوں والی کوئی واردات ڈالنے کی بجائے از خود استعفیٰ دیدیا جو از خود بڑا واقعہ تھا، یہ اس ملک میں ہوا جہاں
مزید پڑھیے


شیخ چلی حکمران

جمعه 12 اکتوبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
سب سے پہلے ذکر اس ننھے منے احتجاج کا، جو بدھ کی سہ پہر حمزہ شہباز کی قیادت میں چیئرنگ کراس پر ہوا،احتجاج ن لیگ کے قائد، اپوزیشن لیڈر اور سابق طاقتور وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کیخلاف تھا، اس احتجاج کا دوسرا مقصد شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانا اور اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری کرانا تھا، اب تو اجلاس بھی بلوا لیا گیا ہے اور پروڈکشن آرڈر بھی جاری ہو چکے ہیں جو ایک مثبت بات ہے، لیکن لاہور میں ن لیگ کا یہ احتجاج قطعی طور پر ن
مزید پڑھیے


خبر کی چوری

اتوار 07 اکتوبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
توصیف احمد خان اردو صحافت میں استاد کا درجہ رکھتے ہیں، بڑے اخبارات میں بڑے عہدوں پر فائز رہے، مجھ سے چار پانچ سال بڑے ہیں ، انہیں اس وقت کسی ملاز مت کی ضرورت نہیں ، لیکن وہ صحافتی چسکا پورا کرنے اب بھی ایک میڈیا ہاؤس جا رہے ہیں ،انہوں نے مجھے نیوز ڈیسک پر کام کرنا سکھایا، ان کی راہنمائی نہ ملتی تو شاید میں آگے نہ بڑھ سکتا، 1974ء میں وہ ہمارے نیوز ایڈیٹر تھے، مجھے سزا کے طور پر میگزین سیکشن سے نیوز روم بھجوایا گیا تھا، اس تبادلے پر مجھے اس کے سوا کوئی
مزید پڑھیے


ہیرے کی دریافت

جمعه 05 اکتوبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
1981-82ء اخبار کا لوکل ایڈیشن صبح دو ڈھائی بجے پریس میں چھپنے چلا جاتا تھا زیر زمین پرنٹنگ مشین حرکت میں آتی تو ہم سب نیوز روم کے ارکان ایک ایک پرچہ اٹھاتے، اپنے تخلیق کردہ اخبار کو پیار سے دیکھتے، پڑھتے اور پھر سب قافلے کی شکل میں پیدل لکشمی چوک ریفریشمنٹ کیلئے روانہ ہوجاتے۔ ہم چوک کے کارنر پر چوہدری کے ہوٹل کے باہر کرسیوں پر براجمان ہوتے، کوئی کھانے کا آرڈر دیتا ‘کوئی چائے کا، کوئی پان کھا رہا ہوتا اور کوئی سگریٹ کے کش لگاتا دکھائی دیتا ، ہفتے میں دو تین دن ہم سب اخبار مارکیٹ
مزید پڑھیے


کہانی ایک کہانی کار کی

اتوار 30  ستمبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
وہ لائل پور سے آیا تھا ،تعلق تھا لوئر مڈل کلاس گھرانے سے، کوئی ڈگری ہولڈر تو نہیں تھا لیکن بہت واضع سوچ تھی اسکی،کہتا تھاجاگیردارانہ،سرمایہ دارانہ طبقاتی نظام ہی تمام خرابیوں کی جڑ ہے، آپ اسے ایک کمیونسٹ دانشور کہہ سکتے ہیں ، لاہور میں منزل ڈھونڈتا ڈھونڈتا فلم نگر پہنچ گیا، اور کیفی صاحب کا اسسٹنٹ بن گیا ، شاید یہ وہ دور تھا جب وارث شاہ کے بعد بھٹیوں کی دوسری فلم منہہ زور بن رہی تھی،پتہ نہیں کب تک اس نے یہ مزدوری کی، تنخواہ تو ہوتی نہیں ان کاموں میں، روٹی بھی مانگ تانگ کر
مزید پڑھیے








اہم خبریں