Common frontend top

دردانہ نجم


عورت مارچ …


عورت مارچ کی مخالفت میں اٹھنے والی آوازوں میں کچھ بہت اہم ہیں۔ ایک آواز نور الحق قادری کی ہے۔ وفاقی وزیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ عورت مارچ پر پابندی لگا دیں۔ اسی طرح کچھ صحافیوں نے حکومت سے درخواست ہے کہ وہ عورتوں کے عالمی دن 8 مارچ کو حجاب ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کر دیں۔ حالانکہ جماعت اسلامی ہر سال 4 ستمبر کو حجاب ڈے خوب دھوم دھام سے مناتی ہے۔ اسی طرح جماعت نے 14 فروری، جو کہ بین
منگل 22 فروری 2022ء مزید پڑھیے

دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خدشات

منگل 25 جنوری 2022ء
دردانہ نجم
پچھلے ہفتے اسلام آباد میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والا حملہ خطرناک حد تک افسوس ناک ہے، اچھی بات یہ ہے کہ سکیورٹی فراہم کرنے والے اداروں نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسی طرح کی سنجیدگی اور مہارت لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی تحقیقات میں دکھانے کی ضرورت ہے۔ ان دونوں واقعات کے تانے بانے کہیں نہ کہیں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے جا ملتے ہیں۔ لیکن حکومت ہے کہ ان سے بات کرنے پر بضد ہے۔ اب تک کئی بار
مزید پڑھیے


مری حادثے کے ذمہ دار کون؟

منگل 11 جنوری 2022ء
دردانہ نجم
مری حادثے کو انہونی نہیں کہا جاسکتا۔ دنیا بھر میں ایسی ہزاروں قدرتی آفات نازل ہوتی ہیں جن میں کئی سو افراد انا فانا موت کے منہ چلے جاتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں امریکہ میں طوفان آیا اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ، کئی سو مارے گئے۔ پچھلے سال امریکی ریاست ٹیکساس میں برفانی طوفان کے باعث کئی ہفتے بجلی کی ترسیل بند رہی۔ پینے کا پانی تک غائب ہو گیا۔ نظام زندگی معطل ہونے کی وجہ سے دکانوں پر کھانے پینے کی اشیا بھی ختم ہوگئیں۔ ہسپتالوں میں آکسیجن ٹینک، ڈائلسیز مشینیں اور وینٹی
مزید پڑھیے


مجبوری، نااہلی یا موقع پرستی

هفته 08 جنوری 2022ء
دردانہ نجم
عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ انکی حکومت احتساب کرنے میں نا کام رہی ہے۔ اس ضمن میں ظاہر ہے انہوں نے شہباز شریف، میاں نواز شریف اور ان کے درجنوں پارٹی ورکرز کی رہائی کا تذکرہ کیا۔ یہ سب سنگین مالی بدعنوانیوں کے جرم میں ملوث پائے گئے۔ کچھ پر فرد جرم بھی لگی لیکن نہ صرف سب کے سب جیل سے رہا ہوئے بلکہ میاں صاحب کو تو ملک سے باہر ہی بھیج دیا گیا۔ لا قانونیت کی اس داستان کو سنانے کے بعد وزیر اعظم پرعزم انداز میں بولے کے انکی حکومت پانچ سال پورے
مزید پڑھیے


آئی ایم ایف یا سلسلہ نوحہ گری۔۔۔

هفته 04 دسمبر 2021ء
دردانہ نجم
بارہا سنتے ہیں کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی خود مختاری کے اصولوں پر وضح نہیں کی جاتی۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور معاشی پالیسی کی سمت کا تعین آج تک نہیں ہوسکا۔ مثال کے طور پر جب 9/11 کے بعد ہم نے امریکی کیمپ میں مکمل شمولیت کا ارادہ باندھا تو پاکستان میں مغربی افکار ہی کو نہیں بلکہ کلچر کو اپنانے کا رواج شروع کیا گیا۔ ہم نے کالج میں خوب دھوم دھام سے ہیلوین ، ویلنٹائن ڈے، کرسمس، دیوالی، ہولی وغیرہ منائیں۔ بسنت جو کہ پتنگ بازی کا
مزید پڑھیے



صحت سے کھلواڑ جاری ہے!

هفته 25  ستمبر 2021ء
دردانہ نجم
اسکا درد بازو سے ہوتا جبڑوں اورپھر سر کی طرف بڑھتا۔ اسی طرح کولہے کی ہڈی سے نکلتا اور ٹانگوں کو اپنی گرفت میں لے لیتا۔ بیماری کا یہ کوئی پہلا مرحلہ نہیں تھا۔ اس سے قبل گھریلو حالات کی بنا پر ذہنی دباو کا شکار ہوئی تو سعدیہ کو ڈاکٹروں نے تین سال کے لیے نفسیاتی دواوں پر ڈال دیا۔ پوچھنے پر کہ بیماری کیا ہے جس کا علاج اتنی دیر چلا، سعدیہ اور اس کے گھر والے صرف یہ بتا پائے کہ دماغ کی لہریں مشتعل تھیں جنہیں دوائیوں سے معمول پر لایا گیا ہے۔ لہریں
مزید پڑھیے


وطن کی مٹی گواہ رہنا۔۔۔۔

منگل 14  ستمبر 2021ء
دردانہ نجم
کئی برس ہوئے دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور ڈاکو راج جیسی بلاؤں کی وجہ سے پاکستان میں زندگی کی اہمیت کم ہوگئی تھی۔ ہمیں اپنے شہیدوں کی قربانیوں سے اسقدر لگاؤ ہو گیا کہ جب تک کسی بھی قومی دن آنکھیں اشکبار نہ ہوتیں گویا فرض ادھورا رہ جاتا۔ شہید سے محبت ہوتی ہی ایسی ہے شاید۔ یا شاید پاکستان میں شہادت کی موت ایک ا یسی جنگ کی وجہ سے گلے لگانی پڑی جس میں ملک کے لوگوں اور سیاسی مجبوریوں کا ہاتھ نہیں تھا بلکہ حکمرانوں کی کوتاہ فہمی اور کج روی نے اس دلدل کو اتنا
مزید پڑھیے


عالمگیریت سے مقامیت کی طرف

هفته 11  ستمبر 2021ء
دردانہ نجم
پچھلے کئی ہفتوں سے، خصوصا جب سے یکساں تعلیمی نصاب کا باضابطہ اجراء ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان انگریزی زبان اور طرز عمل کے خلاف شدومد سے بول رہے ہیں۔ ان کے خیال میں یہ برطانوی سامراج کی باقیات میں سے ہیں۔ بقول وزیراعظم ہم اس استعماری فکر کے اثرات سے صرف اسی صورت محفوظ  ہو سکتے ہیں اگر ہم ہر وہ شے جو انگریز سے منسوب ہے اسے ترک کر دیں۔ انگریزی طرز عمل وزیر اعظم کے نزدیک ذہنی غلامی کی زنجیر ہے جسے کاٹ پھینکنا ہو گا۔ وزیراعظم نے دو چیزوں کا بطور خاص ذکر کیا جنہیں فوری طور پر نظام
مزید پڑھیے


پہلے اوپر والے رول ماڈل بنیں!

منگل 31  اگست 2021ء
دردانہ نجم
گذشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے بہت سے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ہر تقریب میں ان کاانداز سخن ملتا جلتا تھا۔ ان کی گفتگو کا محور تین باتیں تھیں۔ اول یہ کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو سیرت رسولﷺ پڑھانی چاہیے۔دوم، یہ کہ مغرب کی ذہنی غلامی سے نکلنے کے لیے انگلش میڈیم کو خیرباد کہنا بہت ضروری ہے۔ سوم ،یہ کہ ہماری قوم کی تباہی کی ایک بڑی وجہ موبائل فون ہیں۔ اسی دوران پی ٹی آئی کے آفیشل اکاونٹ سے ایک ٹویٹ بھی کی گئی جس میں کہا کہ عظمت کا راستہ حضورنبی کریم
مزید پڑھیے


مذہبی و مسلکی ہم آہنگی والا پاکستان

بدھ 25  اگست 2021ء
دردانہ نجم
پاکستان میں عاشورہ محرم کا خوش اسلوبی سے گزر جانا بھی ایک خبر ہے۔ ہم نے دہشت گردی کو بہت حد تک شکست دے دی ہے لیکن اس ناسورکی فکر سے آزاد رہنے کی خواہش کرنا اب شائد کسی ملک کے لیے ممکن نہیں۔ قومی سلامتی دنیا بھر میں باقاعدہ ایک سبجیکٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ امریکہ تو شائد اپنے بجٹ کا ایک کثیر حصہ قومی سلامتی پر خرچ کرتا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو نائن الیون کے بعد افغانستان پر حملہ امریکی سرزمین کو مستقبل میں ایسے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے
مزید پڑھیے








اہم خبریں